آ، میرے پِیچھے ہولے ۲۰۲۴
جولائی 27–اگست 2۔ ”مَیں عظیم کام کر رہا ہُوں“: عزرا 1؛ 3–7؛ نحمیاہ 2؛ 4–6؛ 8


”جولائی 27–اگست 2 ’مَیں عظیم کام کر رہا ہُوں‘: عزرا 1؛ 3–7؛ نحمیاہ 2؛ 4–6؛ 8،“ آ، میرے پیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: پُرانا عہد نامہ 2026 (2026)

”جولائی 27–اگست 2 ’مَیں عظیم کام کر رہا ہُوں،‘“ آ، میرے پیچھے ہو لے:پُرانا عہد نامہ 2026

یروشلیم کی دیواریں ازسر نو تعمیر کی جا رہی ہیں

میرے پاس کرنے کے لیے بہت اچھا کام ہے، از ٹائی سن سنو

جولائی 27–اگست 2: ”مَیں عظیم کام کر رہا ہُوں“

عزرا 1؛ 3–7؛ نحمیاہ 2؛ 4–6؛ 8

یہودی لوگ تقریباً 70 برس تک بابل میں اسیر رہے تھے۔ وہ یروشلیم اور ہَیکَل کھو چکے تھے، اور بہت سوں نے خُدا کی شریعت سے اپنی وابستگی کو فراموش کر دیا تھا۔ لیکن خُدا نے اُنھیں فراموش نہیں کیا تھا۔ درحقیقت، اُس نے اپنے نبی کے وسیلے سے اعلان کیا تھا، ”مَیں تُم کو یاد فرماؤں گا اور تُم کو اِس مکان میں واپس لانے تک اپنے نیک قول کو پُورا کروُں گا“ (یرمیاہ 29:‏10)۔ اِس نبوت سے وفادار، خُداوند نے اپنے لوگوں کی واپسی کی راہ ہموار کی—دونوں یروشلیم کی طرف اور، زیادہ اہم طور پر اُن کے عہُود کی جانب۔ اور اُس نے خادموں کو برپا کِیا جنھوں نے ”بڑے کام“ کی تکمیل کی (نحمیاہ 6:‏3): زرُبّابل نامی ایک گورنر نے خُداوند کے گھر کی تعمیرِ نو کی نگرانی کی۔ عزرا، ایک کاہن اور کاتب، نے لوگوں کی مدد کی کہ وہ اپنے دِلوں کو خُداوند کی شریعت کی طرف مائل کریں۔ اور نحمیاہ نے یروشلیم کے ارد گرد حفاظتی دیواروں کی تعمیر نو کی راہ نُمائی کی۔ اُنھوں نے مخالفت کا سامنا کیا، مگر اُنہوں نے غیر متوقع ذرائع سے مدد بھی پائی۔ اُن کے تجربات ہمیں مطلع کر سکتے اور الہام دے سکتے ہیں کیونکہ ہم بھی عظیم کام کر رہے ہیں۔ اور اُن کی مانند، ہمارے کام کا خُداوند کے گھر، خُداوند کی شریعت، اور رُوحانی تحفظ سے بہت زیادہ تعلق ہے جو ہم اُس میں پاتے ہیں۔

عزرا اور نحمیاہ کی کتابوں کا جائزہ لینے کے لیے، لغت بائبل میں ”عزرا“ اور ”نحمیاہ“ دیکھیں۔

مُطالعہ کی علامت

گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز

عزرا 1

خُداوند لوگوں کو اپنے مقاصد کی تکمیل کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔

فارس کے بابل پر فتح پانے کے بعد، خُداوند نے فارسی بادشاہ،خورس، کو الہام بخشا کہ ہَیکَل کی تعمیر نو کے لیے یہودیوں کے ایک گروہ کو یروشلیم بھیجے۔ جب آپ عزرا 1 پڑھیں، غور کریں کہ اِس اہم کام میں یہودیوں کی معاونت کے لیے خورس نے کیا کِیا۔ آپ اپنے ارد گرد کے مرد و خواتین کے ذریعے خُداوند کو کیسے کام کرتے ہُوئے دیکھتے ہیں، بشمول اُن لوگوں کے جو اُس کی کلِیسیا کے رُکن نہیں ہیں؟ یہ آپ کو خُداوند اور اُس کے کام کے بارے میں کیا سِکھاتا ہے؟

مزید دیکھیں یسعیاہ 44:‏24–28۔

عزرا 3:‏8–13؛ 6: 16–22

خُداوند کا گھر خُوشی کا مقام ہے۔

جب بابلی یروشلیم پر حملہ آور ہُوئے، اُنھوں نےہَیکَل کو لوٹا اور جلا کر زمین بوس کر دیا (دیکھیں 2 سلاطین 25:‏1–10؛ 2 تواریخ 36:‏17–19)۔ اگر آپ اُن یہودیوں میں سے ایک ہوتے جنھوں نے اِس بات کے شاہد تھے آپ کے خیال میں آپ نے کیسا محسُوس کِیا ہوتا؟ (دیکھیں زبُور 137)۔ غور کریں کہ یہودیوں نے کیسا محسُوس کِیا، دہائیوں بعد، جب اُنھیں واپس لوٹنے اور ہَیکَل کی تعمیر نو کی اجازت دی گئی (دیکھیں عزرا 3:‏8–13؛ 6:‏16–22)۔ یہ آپ کو خُداوند اور اُس کے گھر کے متعلق اپنے احساسات پر غور کرنے کی ترغیب دے سکتا ہے۔ ہَیکَل کی تعمیر جشن منانے کی وجہ کیوں ہے؟

زرُبّابل کی ہَیکَل کے باہر کاہن

زرُبّابل کی ہَیکَل؛ خاکہ کشی از سام لالور

عزرا 4–7؛ نحمیاہ 2؛ 4؛ 6

سیمینری کی علامت
خُدا کے پاس میرے کرنے کو اہم کام ہے۔

خُداوند کا کام شاذ و نادر ہی بِنا مخالفت ہوتا ہے۔ یہ زرُبّابل اور نحمیاہ کی قیادت میں کی گئی کاوشوں پر صادق تھا۔ یہ ایک سادہ طریقہ ہے جو آپ کو اُن کہانیوں سے سیکھنے اور غور کرنے میں مدد دے سکتا ہے کہ آپ کیسے مخالفت کے باوجود خُداوند کا کام کر سکتے ہیں:

زرُبّابل کے لیے خُدا کا کام (عزرا 4:‏3):

نحمیاہ کے لیے خُدا کا کام (نحمیاہ 2:‏17–18):

میرے لیے خُدا کا کام:

مخالفت جس کا زرُبّابل کو سامنا تھا (عزرا 4:‏4–24):

مخالفت جس کا نحمیاہ کو سامنا (نحمیاہ 2:‏ 19؛ 4:‏ 1–3، 7–8؛ 6:‏1–13):

مخالفت جس کا مُجھے سامنا ہے:

زرُبّابل نے کیسے جواب دیا (عزرا 5:‏1–2):

نحمیاہ نے کیسے جواب دیا (نحمیاہ 2:‏20؛ 4:‏6، 9؛ 6:‏3–15):

مَیں کیسے جواب دے سکتا ہُوں:

نحمیاہ کے تجربے کا اپنی زندگی سے موازنہ کرنے میں مدد کے لیے، آپ صدر ڈئیٹر ایف اکڈرف کے پیغام ”ہم عظیم کام کر رہے ہیں اور نیچے نہیں آ سکتے“ (لیحونا، مئی 2009، 59–62)، خصوصاً آخری دو حِصّوں کا مطالعہ کر سکتے ہیں۔ جب آپ اُس کام کے بارے میں سوچتے ہیں جو خُدا نے آپ کو دیا ہے، تو آپ ”انجمن دختران کےموضوع“ یا ”ہارونی کہانت کی جماعت کا موضوع“ (گاسپل لائبریری) کا مطالعہ کر سکتے ہیں۔ یا آپ گیت مثلاً ”صیون میں بہنوں کی مانند“ (گیت، نمبر 309) یا ”تُم اسرائیل کے بزرگوں“ (گیت، نمبر 319) دیکھ سکتے ہیں۔

آپ کے خیال میں نجات دہندہ کی خدمت میں ”دِل لگا کر کام کرنے“ سے کیا مراد ہے؟ (نحمیاہ 4 :‏6)۔ جب آپ اُس کا کام کرتے ہیں تو ”خُدا کی شفقت … کا ہاتھ [آپ] پر ہونے“ سے کیا مُراد ہے؟ (نحمیاہ 2 :‏8؛ مزید دیکھیں نحمیاہ 2 :‏18؛ عزرا 7:‏6، 9، 27–28)۔ آپ نے اُس کی خدمت کرنے کی اپنی کاوشوں میں اُس کے ہاتھ کو کیسے دیکھا ہے؟

نحمیاہ 8

جب مَیں صحائف کا مطالعہ کرتا ہُوں تو مَیں برکت پاتا ہُوں۔

کئی نسلوں تک اسیری میں، یہودیوں کو ”موسیٰ کی شریعت کی کتاب“ تک محدود رسائی حاصل تھی (نحمیاہ 8:‏1نحمیاہ 8، میں عزرا نے لوگوں کے لیے شریعت کو پڑھا۔ آپ اِس باب میں ایسا کیا پاتے ہیں جو ظاہر کرتا ہے کہ عزرا اور اُس کے لوگوں نے خُدا اور اُس کے کلام کے بارے میں کیسا محسُوس کِیا؟ (خصوصاً دیکھیں آیات 1–12)۔ آپ کی زندگی میں کون سی چیز ظاہر کرتی ہے کہ آپ خُدا اور اُس کے کلام کے متعلق کیسا محسُوس کرتے ہیں؟

مزید دیکھیں کلِیسیا کے صدُور کی تعلیمات: عزرا ٹافٹ بینسن (2014)، 115–24۔

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے لیحونا اور برائے مضبوطیِ نوجوانان سالوں کے شُمارے دیکھیں۔

بچّوں کے حِصّے کی علامت

بچّوں کو سِکھانے کے لیے تجاویز

عزرا 3:‏ 8–13؛ 6: 16–22

خُداوند کا گھر خُوشی کا مقام ہے۔

  • اپنے بچّوں کو اُس خوشی کے بارے میں سکھانے کے لیے جو یہودیوں نے اپنی ہُیکَل کی از سر نو تعمیر پر محسُوس کی تھی، آپ اُنھیں نیچے دی گئی تصویر دکھا سکتے ہیں۔ اِس بارے میں بات کریں کہ یہ لوگ خُداوند کے گھر میں ہونے سے کیوں خوش تھے۔ آپ اپنے بچّوں کو یہ بھی بتا سکتے ہیں کہ ہَیکَل آپ کے لیے خوشی کا مقام کیوں ہے۔ کیسے ہَیکَل نے آسمانی باپ اور نجات دہندہ کے قریب تر محسُوس کرنے میں آپ کی مدد کی ہے؟

  • جب آپ عزرا 3 :‏10–13 کو اپنے بچّوں کے ساتھ پڑھتے ہیں، اُن کی ایسے الفاظ تلاش کرنے میں مدد کریں جو یہ ظاہر کرتے ہیں کہ جب ہَیکَل کی تعمیر نو کی جا رہی تھی تو یہودیوں نے کیسا محسُوس کِیا تھا۔ جب آپ آیت 13 کے آخر تک پہنچتے ہیں، آپ مل کر خوشی سے چلا سکتے ہیں۔ اپنے بچّوں کی خوش ہونے کی وجوہات کے متعلق سوچنے میں مدد کریں کہ خُداوند نے ہمیں ہَیکَلیں دی ہیں۔ ہم وہ خوشی کیسے ظاہر کر سکتے ہیں؟

  • اپنے بچّوں کے ساتھ ہَیکَل کے بارے میں گیت گانے پر غور کریں، مثلاً ”گھر آنے پر خوش آمدید“ کی دُوسری آیت (گاسپل لائبریری)۔ ہر سطر کے بعد، آپ کسی بچّے سے پوچھنے کے لیے توقف کرسکتے ہیں کہ اُسے ہَیکل کے بارے میں کیا اچھا لگتا ہے۔ آپ گاتے ہُوئے ہَیکَلوں کی تصاویر کو بھی دیکھ سکتے ہیں۔

ایک مُسکراتا ہُوا خاندان ہَیکَل کے قریب چلتے ہُوئے

نحمیاہ 2:‏17–20؛ 6:‏1–9

خُداوند اپنا ”عظیم کام“ کرنے میں میری مدد کرے گا۔

  • اپنے بچّوں کو نحمیاہ کی کہانی بتائیں (دیکھیں نحمیاہ 2:‏17–20؛ 6:‏1–9؛ یا ”نحمیاہپُرانے عہد نامہ کی کہانیاں، 173–74)۔ جب آپ نحمیاہ 2:‏20 پڑھتے ہیں، تو آپ اور آپ کے بچّے ”اُٹھ“ سکتے ہیں اور یروشلیم کی دیواروں کی تعمیر میں مدد کی اداکاری کر سکتے ہیں۔ یا آپ کے بچّے بلاکس یا دیگر اشیا سے دیوار بنانے کا لطف اُٹھا ہو سکتے ہیں۔ جب وہ ایسا کرتے ہیں، تو آپ اُن کی اہم کاموں کے بارے سوچنے میں مدد کر سکتے ہیں جو آسمانی باپ ہم سے کروانا چاہتا ہے۔

    1:38

    Nehemiah

  • جب آپ نحمیاہ 6:‏9 پڑھتے ہیں، تو اپنے بچّوں کو اپنے ہاتھ بلند کرنے کی دعوت دیں جب وہ آپ کو کہتے سُنیں کہ ”میرے ہاتھ مضبُوط کرو۔“ بچّوں کو اُس وقت کے بارے میں بتائیں جب آپ نے محسُوس کِیا ہو کہ خُدا نے اپنے کام کو کرنے کے لیے آپ کے ہاتھوں کو مضبُوط کِیا ہو۔

نحمیاہ 8:‏1–12

صحائف نعمت ہیں۔

  • نحمیاہ 8:‏2–3، 5–6، 8–9، 12 میں سے کُچھ فقرات بلند آواز سے پڑھیں جو بیان کرتے ہیں کہ لوگوں نے کیا کِیا جب اُنھوں نے عزرا کو صحائف پڑھتے سُنا۔ جب آپ پڑھتے ہیں، آپ کے بچّے اِن فقرات کی اداکاری کر سکتے ہیں۔ پھر آپ ایک دُوسرے کو بتا سکتے ہیں کہ جب آپ صحائف کو پڑھتے یا سُنتے ہیں تو آپ کیسا محسُوس کرتے ہیں۔

  • جب آپ اکٹھے نحمیاہ 8:‏8 پڑھتے ہیں، تو آپ اپنے بچّوں سے پُوچھ سکتے ہیں کہ صحائف کو سمجھنے میں کیا چیز اُن کی مدد کرتی ہے۔ اُنھیں دکھائیں کہ راہ نُمائے صحائف اور موضوعات اور سوالات (گاسپل لائبریری) جیسی مُطالعاتی امداد کو کیسے استعمال کِیا جائے۔ اپنے بچّوں کو صحائف میں سے اُنھوں نے نجات دہندہ کی بابت جو کُچھ سیکھا ہے اُسے بتانے کی دعوت دیں۔

صحائف میں سے اَبَدی سچّائی تلاش کریں۔ ”صحائف …اِنجِیل کی سچّائیوں سے بھرے ہُوئے ہیں، لیکن بعض اوقات اُنھیں تلاش کرنے کے لیے شعُوری کوشش کی ضرُورت ہوتی ہے۔ جب آپ صحائف سے باہم مِل کر سِیکھ رہے ہوتے ہیں، تو رُکیں اور جنھیں آپ سِکھا رہے ہیں اُن سے پُوچھیں کہ آپ کن اِنجِیلی سچّائیوں کو دیکھتے ہیں۔ یہ دیکھنے میں اُن کی مدد کریں کہ یہ سچّائیاں آسمانی باپ کے نجات کے منصُوبے سے کیسے وابستہ ہیں۔ کبھی کبھار صحیفوں میں اَبَدی سچّائیاں بیان کی گئی ہوتی ہیں، اور بعض اوقات وہ اُن لوگوں کی کہانیوں اور زِندگیوں میں بیان کی گئی ہوتی ہیں جن کے بارے میں ہم پڑھتے ہیں۔ آپ جو آیات پڑھ رہے ہیں اُن کے تاریخی پسِ منظر کے ساتھ ساتھ آیات کے معنی اور آج اُن کا ہم پر اِطلاق کیسے ہوتا ہے اِس کو ایک ساتھ تلاش کرنا بھی مددگار ثابت ہو سکتا ہے“ (نجات دہندہ کے طریق پر تعلیم دینا، 22

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے فرینڈ رسالے کا شُمارہ دیکھیں۔

عزرا طومار پڑھتے ہُوئے

عزرا پانی کے پھاٹک پر، © Providence Collection/licensed از goodsalt.com

پرائمری کی سرگرمی کا صفحہ: صحائف نعمت ہیں