آ، میرے پِیچھے ہولے ۲۰۲۴
مئی 18–24۔ ”سو مضبُوط ہو جا اور حوصلہ رکھ“: یشوع 1–8؛ 23–24


”مئی 18–24۔ ’سو مضبُوط ہو جا اور حوصلہ رکھ‘: یشوع 1–8؛ 23–24،“ آ، میرے پیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: پُرانا عہد نامہ 2026 (2026)

”مئی 18–24۔ ’سو مضبُوط ہو جا اور حوصلہ رکھ،‘“ آ، میرے پیچھے ہو لے: پُرانا عہد نامہ 2026

مُوسیٰ یشوع کو برکت دیتے ہُوئے

مُوسیٰ یشوع کی تقرری کرتے ہُوئے، اَز ڈیرل تھامس (تفصیل)

مئی 18–24: ”سو مضبُوط ہو جا اور حوصلہ رکھ“

یشوع 1–8؛ 23–24

نسل دَر نسل اِنتظار کے بعد، خُداوند کا وعدہ پُورا ہونے کو تھا: بنی اِسرائیل آخِرکار موعُودہ سرزمین کے وارث بننے والے تھے۔ مگر اُن کے راستے میں دریائے یردن، یریحو کی دِیواریں، اور ایک طاقت ور قَوم کھڑی تھی جو خُداوند کو رَد کر چُکی تھی (دیکھیں 1 نِیفی 17:‏35)۔ اور اُنھیں اپنے عزیز راہ نُما مُوسیٰ کے بغیر اِن سب کا سامنا کرنا تھا۔ اِس صُورتِ حال نے بعض اِسرائیلیوں کو کم زور اور خوف میں مُبتلا کر دِیا ہو گا، مگر خُداوند نے فرمایا، ”سو مضبُوط ہو جا اور حوصلہ رکھ۔“ اُن کے پاس حوصلہ رکھنے کی کون سی وجہ تھی؟ یہ اُن کی اپنی طاقت کی وجہ سے نہیں تھا—نہ ہی مُوسیٰ یا یشوع کی قُوت سے—بلکہ اِس واسطے کہ ”خُداوند تیرا خُدا جہاں جہاں تُو جائے تیرے ساتھ رہے گا“ (یشوع 1:‏9)۔ جب ہمارے پاس اپنے دریاؤں کو پار کرنے اور دِیواروں کو گِرانے کا وقت ہوتا ہے، تو ہماری زِندگیوں میں حیرت اَنگیز چیزیں رُونُما ہو سکتی ہیں کیوں کہ ”خداوند [ہمارے] درمیان عجیب و غریب کام کرے گا“ (یشوع 3:‏5

یشوع کی کِتاب کا جائزہ کے لیے، بائبل لُغت میں ”یشوع، کی کِتاب“ دیکھیے۔

مُطالعہ کی علامت

گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز

یشوع 1:‏1–9

جب مَیں اُس کے ساتھ وفادار رہنے کی کاوِش کرتا ہُوں تو خُدا میرے ساتھ ہو گا۔

ذرا تصوُّر کریں کہ یشوع کو مُوسیٰ کی جگہ لینے کے لیے بُلایا جانا کیسا ہو گا۔ غور کریں کہ خُداوند نے یشوع 1:‏1–9 میں اُس کی حوصلہ اَفزائی کے لیے کیا کہا۔ اُن مُشکل چنوتیوں کی بابت سوچیں جن کا آپ سامنا کرتے ہیں؛ اِن آیات میں کون سی چیز آپ کو حوصلہ بخشتی ہے؟

نام یشوع (یہوشوع یا یشوع عِبرانی زُبان میں) کا مطلب ہے ”یہوواہ بچّاتا ہے۔“ اور یِسُوع نام یہوشوع سے ماخُوذ ہے۔ پَس جب آپ یشوع کے مُتعلق پڑھیں، تو اُس کے کِردار پر غور کریں کہ اُس نے بنی اِسرائیل کو دریائے یردن پار کرانے اور موعُودہ سرزمین میں داخِل کرنے کی راہ نُمائی کی۔ اُس کا مقصد کیسے اُس سے مُماثل تھا جو مسِیح ہمارے واسطے کرتا ہے؟

یشوع 1:‏8

سیمینری کی علامت
کلامِ خُدا میری راہ کو خُوش حال بنا سکتا ہے۔

جب اُس نے یشوع کی حوصلہ اَفزائی کی، تو خُداوند نے یشوع 1:‏8 میں صحائف، یا ”شریعت کے کلام“ کے بارے میں مشورت دی۔ یشوع کی بھاری ذِمہ داری مدِنظر رکھتے ہُوئے، یہ مشورت خاص طور پر کیوں مددگار ثابت ہو سکتی ہے؟

جب خُداوند ہمیں صحائف کا مُطالعہ کرنے کی دعوت دیتا ہے، تو وہ اکثر اَیسے الفاظ اِستعمال کرتا ہے جو محض پڑھنے سے بالاتر ہے۔ وہ عظیم برکات کا وعدہ بھی کرتا ہے۔ درج ذیل جدول آپ کو اِن دعوتوں اور موعُودہ برکات کو دریافت کرنے میں مدد کر سکتا ہے:

دعوت

موعُودہ برکات

یشوع 1:‏8

دعوت

دِن رات غور و خوض کریں

موعُودہ برکات

1 نِیفی 15:‏23–24

دعوت

موعُودہ برکات

2 نِیفی 32:‏3

دعوت

موعُودہ برکات

مُضایاہ 1:‏7

دعوت

موعُودہ برکات

سرزمین میں خُوش حال ہوں

ہیلیمن 3:‏29–30

دعوت

موعُودہ برکات

عقائد اور عہُود 84:‏85

دعوت

موعُودہ برکات

رسل ایم نیلسن، ”اُس کی سُنو،“ لیحونا، مئی 2020، صفحہ 89 پر آخِری پیراگراف

دعوت

موعُودہ برکات

خُداوند نے آپ کی زندگی میں اُن وعدوں کو کِس طرح پُورا کِیا ہے؟ اَب آپ کے لیے اپنے مُطالعہِ صحائف کی عادات کا جائزہ لینے کا اچھا وقت ہو سکتا ہے۔ کیا اچھا چل رہا ہے؟ آپ کو کیا محسُوس ہوتا ہے کہ کلامِ خُدا کے ساتھ زیادہ معنی خیز تجربات حاصِل کرنے کے لیے آپ کو کیا کرنا چاہیے؟

مزید دیکھیے ”جب مَیں پاک نوِشتوں میں سے ڈُھُونڈھتا ہُوں،“ گیت، نمبر 277۔

یشوع 2

نجات کے لیے اِیمان اور اَعمال دونوں ضرُوری ہیں۔

نئے عہدنامے کے مسِیحیوں نے راحب کو اِیمان اور اَعمال کی طاقت کی مِثال کے طور پر دیکھا (دیکھیے عِبرانیوں 11:‏31؛ یعقُوب 2:‏25)۔ جب آپ یشوع 2 پڑھیں، تو راحب کے اِیمان اور اَعمال کے کِردار پر غور کریں کہ اُنھوں نے اپنے آپ، اپنے خاندان، اور اِسرائیلی جاسُوسوں کو کِس طرح بچایا۔ یہ آپ کو کیا سِکھاتا ہے کہ آپ کا مسِیح پر اِیمان اور آپ کے اَعمال آپ پر اور دُوسروں پر کیسے اَثر اَنداز ہو سکتے ہیں؟

راحب کھڑکی سے باہر دیکھتے ہُوئے

راحب اپنی کھڑکی پر۔ وعدہ کے مُنتظر، اَز ایلسپتھ ینگ (تفصیل)

یشوع 3–4

یِسُوع مسِیح پر ایمان کے ساتھ، مَیں خُدا کے ”عجیب و غریب کام“ کا تجربہ کر سکتا ہُوں۔

خُداوند نے اپنے لوگوں کے درمیان عجیب و غریب کام کِیے جب وہ اُنھیں موعُودہ سرزمین کی طرف لے گیا، اور وہ آپ کے لیے بھی اَیسا کر سکتا ہے۔ یہاں یشوع 3–4 کے مُطالعہ میں راہ نمائی کے لیے کُچھ سوالات ہیں:

  • آپ کے خیال میں اِسرائیلوں کو دریائے یردن کو پار کرنے سے پہلے خُود کو پاک صاف کرنے کی ضرُورت کیوں تھی؟ (دیکھیے یشوع 3:‏5

  • غور کریں کہ دریا دو حِصّے تب ہُوا ”جیسے ہی کاہنوں کے پاؤں… پانی میں ڈُوبے۔“ (یشوع 3:‏13، 15)۔ یہ بات اَہم کیوں ہے؟

  • دریائے یردن میں کئی اور اَہم واقعات رُونُما ہُوئے تھے—دیکھیے 2 سلاطین 2:‏6–15؛ 5:‏1–14؛ اور مرقس 1:‏9–11۔ آپ اِن واقعات کے درمیان کیا چیز مُشترک دیکھتے ہیں؟

  • خُداوند نے آپ کی زِندگی میں کس طرح ”عجیب و غریب“ کام کِیے ہیں؟ (یشوع 3:‏5)۔ آپ اُن عجیب و غریب کاموں کا—کس طرح تجربہ کر سکتے—یا پہچان سکتے ہیں؟ (مثلاً، دیکھیے یشوع 3:‏17

یشوع 6–8

فرماں برداری میری زِندگی میں خُدا کی قُدرت کو دعوت دیتی ہے۔

یشوع 6–8 میں یریحو اور عی کی سرزمین پر جنگوں سے مُتعلق ہے۔ جب آپ اِن ابواب کو پڑھتے ہیں، تو غور کریں کہ آپ آزمایشوں سے کیسے لڑتے ہیں (مِثال کے طور پر، دیکھیے یشوع 7:‏10–13)۔ آپ اِس بارے میں کیا سیکھتے ہیں کہ خُدا آپ کی کیسے مدد کر سکتا ہے اور اُس کی قُدرت تک رسائی پانے کے لیے آپ کو کیا کرنے کی ضرُورت ہے؟ مِثال کے طور پر، یریحو کو فتح کرنے کے لیے خُداوند کی ہدایات کے مُتعلق آپ کو کیا بات مُتاثر کرتی ہے؟ (دیکھیے یشوع 6:‏1–5)۔ شاید یشوع 7 کا واقعہ آپ کو یہ تعین کرنے کی ترغیب دے گا کہ آیا آپ کی زِندگی میں ”کوئی مخصُوص کی ہُوئی چیز ہے“ جسے آپ کو اپنے درمیان سے دُور کرنے کی ضرُورت ہے (یشوع 7:‏13

یشوع 23–24

”تو آج ہی جس کی تُم پرستش کرو گے چُن لو۔“

یشوع کی یشوع 23–24 میں بنی اِسرائیل کو آخِری تعلیمات میں اہم اِنتباہات، مشورت، اور وعدہ کی گئی برکات شامِل ہیں۔ شاید آپ اپنی تلاش کی فہرست بنا سکتے ہیں۔ بنی اِسرائیل کے تمام تجربات کو مدِنظر رکھتے ہُوئے، آپ کے خیال میں یشوع نے اپنی زِندگی کے آخِر میں اُنھیں یہ باتیں کیوں بتانا پسند کِیں؟ آپ کو کون سی چیز مُتاثر کرتی ہے کہ آپ ”اپنے خُداوند سے لپٹے رہو“؟ (یشوع 23:‏8

مزید دیکھیے ڈیل جی رِینلنڈ، ”آج کے دِن اِنتخاب کر لو،“ لیحونا، نومبر 2018، 104–6۔

بچّوں کے حِصّے کی علامت

بچّوں کو سِکھانے کے لیے تجاویز

یشوع 1–4؛ 6

”سو مضبُوط ہو جا اور حوصلہ رکھ۔“

  • یہاں ایک طریقہ ہے جس سے آپ اپنے بچّوں کی مدد کر سکتے ہیں کہ وہ ”مضبُوط ہو جائیں اور حوصلہ رکھیں“ (یشوع 1:‏6) یِسُوع مسِیح کے وسیلے سے۔ اُنھیں دعوت دیں کہ یشوع 1:‏6، 9، اور 18 میں دہرائی جانے والی عِبارت تلاش کریں، اور اُسے لِکھیں یا زبانی یاد کریں۔ اپنے بچّوں کو اَیسے حالات کے مُتعلق سوچنے میں مدد کریں جہاں اُنھیں اِس پیغام کی ضرُورت ہو سکتی ہے، بالکل اُسی طرح جیسے یشوع کو تھی۔ آپ یشوع 1–4؛ 6 میں سے کُچھ کہانیوں کا باہم جائزہ بھی لے سکتے ہیں (مزید دیکھیں ”یشوع نبی“ اور ”راحب اور جاسُوسپُرانے عہد نامہ کی کہانیوں میں، 85–91)۔ اِن کہانیوں میں لوگوں نے خُداوند میں کیسے ہمت اور مضبُوطی کا مُظاہرہ کِیا؟

    2:59

    Joshua the Prophet

    1:39

    Rahab and the Spies

یشوع 1:‏8

صحائف کا مُطالعہ کرنا مُجھے برکت بخشتا ہے۔

  • یشوع 1:‏8 کو پڑھنا آپ کے بچّوں کو خُود سے صحائف پڑھنے کی ترغیب دے سکتا ہے۔ اُن کی اِس آیت میں اَیسے الفاظ تلاش کرنے میں مدد کریں جو اُنھیں یہ سِکھاتے ہیں کہ ہمیں صحائف کیسے اور کیوں پڑھنے چاہیے۔ وہ 1 نِیفی 15:‏23–24؛ 2 نِیفی 31:‏20؛ 32:‏3؛ یعقُوب 4:‏6؛ ہیلیمن 3:‏29–30 میں بھی وہی چیز ڈھُونڈ سکتے ہیں۔ آپ صحائف کو پڑھنے کا منصُوبہ بنانے اور اِس پر عمل کرنے میں بھی اُن کی مدد کر سکتے ہیں۔

یشوع 3–4

خُدا کی بادشاہی میں داخِل ہونے کے لیے مُجھے بپتِسما لینا ضرُوری ہے۔

  • آپ بپتِسما کی علامت کے طور پر دریائے یردن کو پار کرنے والے بنی اِسرائیل کی کہانی کا اِستعمال کر سکتے ہیں—بیابان میں اپنی پُرانی زِندگی ترک کرنا اور خُدا کے ساتھ عہد کے رشتے میں ایک نیا آغاز کرنا۔ لہذا جب آپ یشوع 3–4 (یا ”یشوع نبیپُرانے عہد نامہ کی کہانیوں میں پڑھتے ہیں، 85–89)، تو آپ یِسُوع کے بپتِسما لینے کی تصویر کو بھی دیکھ سکتے ہیں اور بیان کر سکتے ہیں کہ یِسُوع نے اِسی دریا میں بپتِسما لیا تھا جو اِسرائیلیوں نے پار کِیا تھا۔ پھر آپ گیت گا سکتے ہیں جیسا کہ ”بپتِسما“ (بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، 100–101)۔ ایک دُوسرے کے ساتھ بیان کریں کہ بپتِسما لینا یِسُوع مسِیح کی بادشاہی میں نئی زِندگی کا آغاز کرنے کے مانِند ہے۔

    2:59

    Joshua the Prophet

یہاں بپتِسما لینے والے یِسُوع کے ساتھ ایک نوجوان کی بپتِسما لینے کی تصویر ہے

یِشُوع 24:‏15

مَیں یِسُوع مسِیح کی خِدمت کرنے کا اِنتخاب کر سکتا ہُوں۔

  • آپ اپنے بچّوں کو یِسُوع مسِیح کی پیروی کرنے کا اِنتخاب کرنے کی بابت سیکھنے میں مدد کرنے کے لیے کیا کر سکتے ہیں، جیسا کہ یشوع نے اِسرائیلیوں کو اَیسا کرنے کی دعوت دی؟ آپ اُنھیں دعوت دے سکتے ہیں کہ:

    • یشوع 24:‏15 میں سے ایک مُختصر فِقرہ یاد کریں۔ اِسے اپنے بچّوں کے لیے پُرلُطف بنانے کی کوشِش کریں۔ اُن کے حِفظ کردہ الفاظ کی تعداد اُن کی عُمر پر مُنحصر ہو سکتی ہے۔

    • اُن لوگوں کے بارے میں کہانیاں تلاش کریں جنھوں نے یِسُوع مسِیح کی خِدمت کرنے کا اِنتخاب کِیا۔ وہ فرینڈ رسالہ، اِنجِیلی فنُون کی کِتاب، یا پُرانے عہد نامہ کی کہانیاں اور دیگر صحائف کی کہانیوں کی کِتابوں میں دیکھ سکتے ہیں۔

    • اَیسے حالات کی کِردار نِگاری کریں جن میں وہ مُنّجی کی پیروی اور خِدمت کرنے کا اِنتخاب کر سکتے ہیں۔

مُختلف سرگرمیوں کا اِستعمال کریں۔ ”سب بچّے مُختلف ہوتے ہیں، اور جیسے جیسے وہ پروان چڑھتے ہیں، اُن کی ضرُوریات بدلتی جاتی ہیں۔ اپنے تدریسی طریقوں کو بدلنا آپ کو اُن کی متنُوع ضرُوریات کو پُورا کرنے میں مدد دے گا“ نجات دہندہ کے طریق پر تعلیم دینا، 31

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے فرینڈ رسالے کا شُمارہ دیکھیں۔

جگہ دار

یردن میں اِیمان کا پہلا قدم، اَز ٹرینٹ گڈمنسن

پرائمری کا عملی سرگرمی کا صفحہ: آسمان کی بادشاہی میں داخِل ہونے کے لیے مُجھے بپتِسما لینا ضرُوری ہے