”مئی 11–17۔ ’ہوشیار رہنا اَیسا نہ ہو کہ تُو خُداوند کو بھُول جائے‘: اِستثنا 6–8؛ 15؛ 18؛ 29–30؛ 34،“ آ، میرے پیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: پُرانا عہد نامہ 2026 (2026)
”مئی 11–17۔ ’ہوشیار رہنا اَیسا نہ ہو کہ تُو خُداوند کو بھُول جائے،‘“ آ، میرے پیچھے ہو لے: پُرانا عہد نامہ 2026
کوہِ نبو پر مُوسیٰ، اَز جان سٹیل، © پرووِڈنس مجمُوعہ/لائسنس یافتہ از goodsalt.com
مئی 11–17: ”ہوشیار رہنا اَیسا نہ ہو کہ تُو خُداوند کو بھُول جائے“
اِستثنا 6–8؛ 15؛ 18؛ 29–30؛ 34
مُوسیٰ کی فانی خِدمت کا آغاز ایک پہاڑ پر ہُوا، جب خُدا جلتی ہُوئی جھاڑی سے اُس سے ہم کلام ہُوا (دیکھیے خرُوج 3:1–10)۔ اِس کا اِختتام 40 برس سے زائد بعد، پہاڑی پر ہی ہُوا، جب خُدا نے اُسے کوہِ نبو کی چوٹی سے موعُودہ سرزمین کی جھلک دِکھائی (دیکھیے اِستثنا 34:1–4)۔ مُوسیٰ نے اپنی زندگی بنی اِسرائیل کو اُس موعُودہ سرزمین میں داخِل ہونے کے لیے تیار کرتے ہُوئے گُزاری تھی، اور اِستثنا کی کِتاب اُس کی آخِری ہدایات، یاد دِہانیوں، تاکیدوں، اور بنی اِسرائیل کے ساتھ مِنتیں بیان کرتی ہے۔ مُوسیٰ کے الفاظ کو پڑھنے سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ اُس کی خِدمت کا اَصل مقصد—لوگوں کو تیار کرنا تھا—جو بیابان میں بقا، دُشمنوں پر فتح پانے، یا کسی قوم کی تعمیر کے بارے میں نہیں تھا۔ یہ خُدا سے محبّت کرنا، اُس کی فرماں برداری کرنا، اور اُس کے ساتھ وفادار رہنا سیکھنے کی بابت تھا۔ یہی وہ تیاری ہے جو ہم سب کو اَبَدی زِندگی کی موعُودہ سرزمین میں داخِل ہونے کے لیے دَرکار ہے۔ اگرچہ مُوسیٰ کبھی بھی ”دُودھ اور شہد بہتے ہُوئے مُلک“ میں قدم نہ رکھ سکا (خرُوج 3:8)، مگر اپنے اِیمان اور وفاداری کی بدولت، وہ موعُودہ سرزمین میں داخِل ہُوا جو خُدا نے اُن سب کے واسطے تیار کی ہے جو اُس کی تقلید کرتے ہیں۔
اِستثنا کا جائزہ لینے کے لیے، بائبل لُغت میں دیکھیے ”اِستشنا“۔
گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز
اِستثنا 6:4–7؛ 8:2–5، 11–17؛ 29:18–20؛ 30:6–10، 14–20
”خُداوند اپنے خُدا سے اپنے سارے دِل سے محبّت رکھ۔“
مُوسیٰ کی شریعت میں بُہت سی ظاہری رُسُوم اور عِبادتی طریقے شامِل تھے۔ جب آپ اِستثنا میں مُوسیٰ کی مشورت دیکھیں گے، تو خُداوند اپنے لوگوں کی باطنی حالت—یعنی اُن کے دِلوں کی رُوحانی حالت کے بارے میں بھی فِکر مند تھا۔
ذیل کے حوالہ جات میں، لفظ دِل کو تلاش کریں، اور غور کریں کہ یہ کس بات کی علامت ہو سکتی ہے۔ آپ اِن حوالہ جات کو اپنے دِل پر ایک قِسم کی رُوحانی جانچ کے طور پر سوچ سکتے ہیں۔ آپ اپنے آپ کی کیا تشخیص کریں گے؟ دِل کی رُوحانی صحت کو بہتر بنانے کے لیے یہاں چند ایک عملی طریقے ہیں جو مُفید ہو سکتے ہیں؟ اپنے تاثرات تحریر کریں:
-
اِستشنا 6:4–7:
-
اِستشنا 8:2–5:
-
اِستثنا 8:11–17:
-
اِستشنا 29:18–20:
-
اِستشنا 30:6–10:
-
اِستشنا 30:14–20:
اپنے خیالات کو مُنظم کرنے کا ایک طریقہ یہ ہو سکتا ہے کہ آپ ایک دِل کا خاکہ بنائیں اور اِس کے اندر وہ چیزیں لِکھیں جو خُداوند کہتا ہے کہ آپ کے دِل میں ہونی چاہیں۔ پھر آپ اِس سے باہر اَیسی باتیں لِکھ سکتے ہیں جو آپ کو اپنے دِل سے باہر رکھنی چاہیں۔
آپ کیسے ظاہر کرتے ہیں کہ آپ اپنے پُورے دِل سے خُدا سے محبّت رکھتے ہیں؟ تجاویز کے لیے، دیکھیے ”خُدا سے محبّت رکھیں، اپنے پڑوسی سے محبّت رکھیں،“ برائے مضبوطیِ نوجوانان: فیصلہ سازی کے لیے ہدایت نامہ میں، 10–12۔
مزید دیکھیے ایم رسل بیلرڈ، ”کیا تُو اِن سے زیادہ مُجھ سے محبّت رکھتا ہے؟،“ لیحونا، نومبر 2021، 51–53۔
اپنی رُوحانی بصیرت کے خواہاں ہوں۔ آ، میرے پیچھے ہو لے صحائف میں حوالہ جات اور اُصُول تجویز کرتا ہے، لیکن اِس سے اپنے مُطالعہ کو محدُود نہ کریں۔ جب آپ اِستثنا کو پڑھتے ہیں، تو آپ ایک اَیسا اُصُول دریافت کر سکتے ہیں جس پر یہاں روشنی نہیں ڈالی گئی۔ جو کُچھ آپ کو سیکھنے کی ضرُورت ہے رُوح کو اُس کی طرف راہ نُمائی کرنے دیں۔
اِستثنا 6:4–12، 20–25
”ہوشیار رہنا اَیسا نہ ہو کہ تُو خُداوند کو بھُول جائے۔“
زیادہ تر اِسرائیلی جو موعُودہ سرزمین میں داخِل ہونے والے تھے اُنھوں نے نہ تو مِصر میں آفات دیکھیں تھیں اور نہ ہی بحرِ قُلزم کو پار کِیا تھا۔ مُوسیٰ جانتا تھا کہ اِنھیں—اور آنے والی نسلوں کو—خُدا کے مُعجزات اور قوانین کو یاد رکھنا ضرُوری ہے تاکہ وہ خُدا کی اُمّت بنے رہ سکیں۔
اِستثنا 6:4–12، 20–25 میں آپ کو کیا مشورت مِلتی ہے جو آپ کو اُن بڑے کاموں کو یاد رکھنے میں مدد کر سکتی ہے جو خُدا نے آپ کے واسطے انجام دِیے ہیں؟ آپ کس بات سے تحریک پاتے ہیں تاکہ کلامِ خُداوند روزانہ ”تیرے دِل میں“ رہے؟ (آیت 6)۔
آپ بھائی جان ای نیومین کے پیغام ”اَبِھرتی ہوئی نَسل میں عہد کے لوگوں کی آواز کو مَحفُوظ کرنا“ کا مُطالعہ بھی کر سکتے ہیں (لیحونا، نومبر 2023، 36–38) اور غور کریں کہ آپ کیسے مسِیح پر اپنے اِیمان کو آنے والی نسلوں تک مُنتقل کریں گے۔
مزید دیکھیے اِستثنا 11:18–21؛ ڈیل جی رینلنڈ، ”خُدا کی بُزرگی اور فضلیت پر غوروفکر کریں،“ لیحونا، مئی 2020، 41–44؛ بائبل لُغت، ”ماتھے پر لپیٹی جانے والی پٹی یا تعوِیز۔“
اِستشنا 15:1–15
ضرُورت مندوں کی مدد کرنا سخی ہاتھوں اور تیار دِلوں کا تقاضا کرتا ہے۔
ہم اَبھی اُس دِن تک نہیں پُہنچے ”تیرے درمیان کوئی کنگال نہ رہے“ (اِستثنا 15:4)، لہٰذا اِستثنا 15 میں غریبوں کی مدد کرنے کے اُصُول اَب بھی قابلِ قدر ہیں، چاہے کُچھ خاص طور طریقے بدل بھی گئے ہوں۔ غور کریں کہ آیات 1–15 میں کیا سِکھایا گیا ہے کہ ہم ضرُورت مند لوگوں کی مدد کیوں کرتے ہیں اور اِس سِلسِلے میں ہمارا رویہ کیا ہونا چاہیے۔
ضرُورت مندوں کے لیے ”فراخ دَستی سے دینے“ سے کیا مُراد ہے؟ (آیات 8، 11)۔ آپ ضرُورت مندوں کی مدد کرنے کے لیے خُداوند کے نمُونہ سے کیا سیکھتے ہیں؟ (دیکھیے آیت 15)۔
مزید دیکھیے ”کیا مَیں نے کوئی نیکی کی ہے؟،“ گِیت، نمبر 223۔
اِستثنا 18:15–19
مُوسیٰ یِسُوع مسِیح کی ”مانِند“ تھا۔
پطرس، نِیفی، مرونی، اور نجات دہندہ سب نے بذاتِ خُود اِستشنا 18:15–19 کی نبُوت پر تبصرہ کِیا (دیکھیے اَعمال 3:20–23؛ 1 نِیفی 22:20–21؛ جوزف سمِتھ—تاریخ 1:40؛ 3 نِیفی 20:23)۔ آپ اِن آیات سے مُنّجی کی بابت کیا سیکھتے ہیں؟ پچھلے چند ہفتوں میں آپ نے مُوسیٰ کے مُتعلق جو کُچھ پڑھا ہے اُس پر غور کریں۔ مُوسیٰ کیسے یِسُوع مسِیح کی ”مانِند“ ہے؟
یِسُوع مسِیح نے قدیم اَمریکہ میں اپنے لوگوں کو بتایا، ”مَیں وہ ہُوں جس کی بابت مُوسیٰ نے کہا“ (3 نِیفی 20:23)۔
اِستثنا 29:9؛ 30:15–20
خُداوند مُجھے نیکی اور بَدی کے درمیان چُناؤ کرنے کی دعوت دیتا ہے۔
اِستثنا 29:9؛ 30:15–20 میں مُوسیٰ کے کلام کا موازنہ 2 نِیفی 2:26–29؛ 4:4 میں لِحی کی آخِری تعلیمات کے ساتھ کرنا دِل چسپ ہو سکتا ہے۔ لِحی نے مُوسیٰ کی تعلیمات کو کیسے وُسعت دی؟ آپ کو اِن حوالہ جات میں کیا مِلتا ہے جو آپ کو ”زِندگی کا چُناؤ“ کرنے کی ترغیب دیتا ہے؟ (اِستشنا 30:19)۔
بچّوں کو سِکھانے کے لیے تجاویز
اِستثنا 6:5
مَیں اپنے پُورے دِل سے خُدا سے محبّت کر سکتا ہُوں۔
-
اپنے بچّوں کو اِستثنا 6:5 سمجھانے کے لیے، آپ دِل، جِسم، اور ایک مضبُوط بازُو کا تصویری خاکہ بنا سکتے ہیں۔ آپ کے بچّے آیت میں ”دل،“ ”جان،“ اور ”طاقت“ کے الفاظ پڑھتے وقت تصویری خاکوں کی طرف اِشارہ کر سکتے ہیں۔ ہم خُداوند کو کیسے ظاہر کرتے ہیں کہ ہم پُورے دِل، جان اور طاقت سے اُس سے محبّت رکھتے ہیں؟
اِستشنا 6:6–15
مَیں کلامِ خُدا کو اپنے دِل میں رکھ سکتا ہُوں۔
-
اپنے بچّوں کے ساتھ خُداوند کی وہ مشورت پڑھیں جو اُس نے بنی اِسرائیل کو دی کہ وہ صحائف کے حوالہ جات اَیسی جگہوں پر رکھیں جہاں وہ اُنھیں ہر روز دیکھ سکیں (دیکھییے اِستثنا 6:6–9)۔ یہ آپ کو اور آپ کے بچّوں کو اِن طریقوں کے بارے میں سوچنے کی ترغیب دے سکتا ہے کہ آپ کیسے یہ یقینی بنا سکتے ہیں کہ آپ ”خُداوند کو بھُول نہ جائیں“ (آیت 12) اور یہ یاد رکھیں کہ اُس نے آپ کے واسطے کیا کِیا ہے۔
-
آپ نِشان دہی کر سکتے ہیں کہ اِستثنا 6:13، 16 اور 8:3 نے نجات دہندہ کی زندگی کے ایک اَہم لمحے میں اُس کی مُعاونت کی۔ یہ دیکھنے کے لیے کہ کیسے، مِل کر متّی 4:1–10 پڑھیں۔ پھر آپ ایک دُوسرے کے ساتھ صحائف کے چند اَیسے حوالہ جات بیان کر سکتے ہیں جنھوں نے ضرُورت کے وقت آپ کی مدد کی ہے۔
اِستثنا 18:15–18
نبی ہمیں یِسُوع مسِیح کی بابت سِکھاتے ہیں۔
-
جب آپ اِستثنا 18:18 کو اِکٹھے مِل کر پڑھتے ہیں، تو اپنے بچّوں کی یہ سمجھنے میں مدد کریں کہ اِس آیت میں مُوسیٰ کی مانِند نبی یِسُوع مسِیح ہے۔ شاید آپ مُوسیٰ اور یِسُوع مسِیح کے کاموں والی تصویروں کو دیکھیں اور اپنے بچّوں کو اُنھیں آپس میں مِلانے کا موقع دیں (دیکھیے اِنجِیلی فن پاروں کی کِتاب، نمبرز 15، 16؛ 38، 39)۔ ہمارے نبی آج مُنّجی کی بابت کیا سِکھاتے ہیں؟
اِستثنا 29:12–13؛ 30:8–10
اپنے عہُود کی بدولت، مَیں خُدا کی اُمّت کا حِصّہ ہُوں۔
-
اِستثنا 29:12–13 کے بارے میں بات کرنا آپ کو اور آپ کے بچّوں کو اُن عہُود کی بابت بات کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے جو وہ آسمانی باپ کے ساتھ باندھیں گے یا باندھے ہُوئے ہیں۔ خُدا کی اُمّت ہونے کا کیا مطلب ہے؟ ہمارے وعدے ہمیں خُدا کی اُمّت کیسے بنا سکتے ہیں؟ (دیکھیے آیت 13؛ مزید دیکھیے مُضایاہ 18:8–10))۔
-
اگر آپ کے بچّوں کو یہ سمجھنے میں مدد کی ضرُورت ہے کہ عہد کیا ہے، تو اُنھیں تجویز کریں کہ وہ راہ نُمائے صحائف (گاسپل لائبریری میں ”عہد“ کی تعریف تلاش کریں۔ اِستثنا 30:8–10 میں خُدا اور بنی اِسرائیل نے ایک دُوسرے کے ساتھ کیا وعدے کِیے ہیں؟ ہم نے خُدا کے ساتھ کون سے وعدے کِیے ہیں؟ (دیکھیے عقائد اور عہُود 20:37، 77)۔ یہ وعدے ہمیں اُس کے ساتھ کیسے جوڑتے ہیں؟ عہُود کے بارے میں ایک گیت گانے پر غور کریں، جیسا کہ ”وعدوں پر قائم رہو“ (گاسپل لائبریری)۔
مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے فرینڈ رسالے کا شُمارہ دیکھیں۔