”اپریل 27–مئی 3۔ ’خُداوند کے لیے قُدُّوسیّت: خروج 35–40؛ احبار 1؛ 4؛ 16؛ 19،“ آ، میرے پیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: پُرانا عہد نامہ 2026 (2026)
”اپریل 27–مئی 3۔ ’خُداوند کے لیے قُدُّوسیّت،‘“ آ، میرے پیچھے ہو لے: پُرانا عہد نامہ 2026
ریو ڈی جینرو برازیل ہَیکل
اپریل 27–مئی 3: ”خُداوند کے لیے قُدُّوسیّت“
خروج 35–40؛ احبار 1؛ 4؛ 16، 19
مِصر کو چھوڑنا—جتنا اَہم تھا—بنی اِسرائیل کے لیے خُدا کے مقاصد کی مُکمل تکمیل نہیں تھی۔ حتیٰ کہ موعُودہ سرزمین میں آرام دہ زندگی بھی اُن کے لیے خُدا کا حتمی مقصد نہیں تھا۔ یہ صِرف وہ مراحل تھے جو خُدا اپنے لوگوں کے لیے حقیقی طور پر چاہتا تھا: ”تُم پاک رہو: کیوں کہ مَیں جو خُداوند تُمھارا خُدا ہُوں پاک ہُوں“ (احبار 19:2)۔ خُدا نے کئی نسلوں تک اسِیری میں رہنے کے بعد اپنے لوگوں کو مُقدّس بنانے کا کیا منصُوبہ بنایا تھا؟ اُس نے اُنھیں بیابان میں قُدُّوسیّت کا مقام—یعنی خیمہِ اِجتماع بنانے کا حُکم دِیا۔ اُس نے اُن کے اَعمال کی راہ نُمائی کرنے اور اُن کے دِلوں کو بدلنے کے لیے اُنھیں عہُود اور قوانین دِیے۔ اور اُس نے اُنھیں اپنے گُناہوں کے کفّارہ کی بابت سِکھانے کے لیے جانوروں کی قُربانیاں دینے کا حُکم دِیا۔ اِس سب کا مقصد اُن کے ذہنوں، دِلوں، اور زِندگیوں کو نجات دہندہ کی طرف راغِب کرنا تھا۔ وہی قُدُّوسیّت کی حقیقی راہ ہے، بنی اِسرائیل کے لیے اور ہمارے واسطے بھی۔ ہم سب نے گُناہ کی اسِیری میں کُچھ وقت گُزارا ہے، اور ہم سب کو گُناہ ترک کرنے اور یِسُوع مسِیح کی پیروی کرنے کی دعوت دی گئی ہے، جس نے وعدہ فرمایا ہے، ”مَیں تُجھے مُقدّس کر سکتا ہُوں“ (عقائد اور عہُود 60:7)۔
احبار کی کِتاب کے جائزہ کے لیے، دیکھیں لُغتِ بائبل میں ”احبار“۔
گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز
خروج 35–40؛ احبار 9
خُداوند چاہتا ہے کہ مَیں مُقدّس بنُوں۔
خروج 35–40 میں خیمہِ اِجتماع تعمیر کرنے کے لیے اِسرائیلیوں کی کاوِشوں کو بیان کِیا گیا ہے، جہاں مُقدّس رُسُوم اُنھیں مُقدّس لوگ بننے میں مدد دیں گی۔ جب آپ اِن اَبواب کو پڑھتے ہیں، تو اُن چیزوں کو تلاش کریں جو خُداوند نے اپنے لوگوں کو خیمہِ اِجتماع میں رکھنے کو کہا تھا۔ یہ چیزیں کِس کی نُمایندگی کر سکتی ہیں؟ یہ آپ کو قُدُّوسیّت میں اِضافہ کرنے کے بارے میں کیا تجویز دیتے ہیں؟ خاص طور پر غور کریں کہ یہ چیزیں آپ کے خیالات کو کیسے مُنّجی کی طرف مائل کرتی ہیں۔ اِس طرح کی میز آپ کی مدد کر سکتی ہے:
|
آپ کو کون سی چیز مِلی؟ |
یہ کِس کی نُمایندگی کر سکتی ہے؟ |
|---|---|
آپ کو کون سی چیز مِلی؟ عہد کا صندُوق (خروج 37:1–9؛ 40:20–21) | یہ کِس کی نُمایندگی کر سکتی ہے؟ (دیکھیے خروج 25:20–22؛ راہ نُمائے صحائف، ”عہد کا صندُوق“) |
آپ کو کون سی چیز مِلی؟ بخُور کی قُربان گاہ (خروج 40:26–27؛ مزید دیکھیے خروج 30:1، 6–8) | یہ کِس کی نُمایندگی کر سکتی ہے؟ (دیکھیے مُکاشفہ 8:3–4) |
آپ کو کون سی چیز مِلی؟ شمع دان یا لیمپ سٹینڈ (خروج 37:17–24) | یہ کِس کی نُمایندگی کر سکتی ہے؟ (دیکھیے متّی 5:14–16؛ یُوحنّا 8:12)۔ |
آپ کو کون سی چیز مِلی؟ قُربانی کا مذبح (خروج 38:1–7؛ مزید دیکھیے خروج 27:1؛ 29:10–14) | یہ کِس کی نُمایندگی کر سکتی ہے؟ (دیکھیے راہ نُمائے صحائف، ”قُربانی“) |
آپ کو کون سی چیز مِلی؟ پیتل کا حَوض (خروج 30:17–21) | یہ کِس کی نُمایندگی کر سکتی ہے؟ (دیکھیے 2 تواریخ 4:6؛ یسعیاہ 1:16؛ یرمیاہ 33:8) |
بے شک، محض مُقدّس مقامات پر ہونا ہمیں مُقدّس نہیں بناتا۔ احبار 19 اُن قوانین اور اَحکام کو بیان کرتا ہے جو خُداوند نے بنی اِسرائیل کو قُدُّوسیّت میں بڑھنے میں مُعاونت کے لیے دِیے تھے۔ آپ اِن حُکموں میں کیا پاتے ہیں جو آپ کی خُداوند سے قُدُّوسیّت کے خواہاں ہونے میں مدد کر سکتا ہے؟ آپ اِن اُصُولوں پر زیادہ مُکمل طور پر عمل کرنے کے لیے کیا کرنے کی تحریک محسُوس کرتے ہیں؟
مزید دیکھیے ہنری بی آئرنگ ”قُدُّوسیّت اور خُوشی کا منصُوبہ،“ لیحونا، نومبر 2019، 100–103؛ ”خیمہِ اِجتماع“ (ویڈیو)، گاسپل لائبریری۔
The Tabernacle
مُقدّس موسیقی کا اِستعمال کریں۔ موسیقی رُوح کے اَثر کو مدعُو کرنے اور یِسُوع مسِیح پر اِیمان قائم کرنے کی بڑی قُدرت رکھتی ہے۔ گیتوں کے پیغامات اَکثر صحائف میں دِیے گئے عقائد کو تقویت دیتے ہیں۔ مِثال کے طور پر، ایک گیت گائیں ”زیادہ قُدُّوسیّت مُجھے عطا کر“ (گیت، نمبر 131) احبار 19 میں سِکھائے گئے چند پیغامات کو تقویت دے سکتا ہے۔ یہ آپ کو یہ سوچنے میں بھی مدد دے سکتا ہے کہ نجات دہندہ کی مانند مزید مُقدّس بننے سے کیا مُراد ہے اور غور کریں کہ وہ کیسے آپ کی قُدُّوسیّت میں اِضافہ کرنے میں مدد کر رہا ہے۔
خروج 35:4–5؛ 36:1–7
خُداوند مُجھ سے تقاضا کرتا ہے کہ مَیں اپنے ہدیہ جات آمادہ دِل کے ساتھ پیش کرُوں۔
مِصر سے نِکلنے کے بعد پہلے سال میں بنی اَسرائیل کا یہُوواہ کے ساتھ تعلق غیر مُستقل رہا۔ اور پھر بھی، جب آپ خروج 35:4–5 اور 36:1–7 پڑھتے ہیں، تو غور کریں کہ کیسے اِسرائیلیوں نے خیمہِ اِجتماع کی تعمیر کے حُکم کا جواب دِیا۔ آپ بنی اِسرائیل سے کیا سیکھتے ہیں جو خُداوند کی بہتر طور پر خِدمت کرنے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے؟
شاید وہ آپ سے قِیمتی دھاتوں، عُمدہ کپڑوں یا خیمہِ اِجتماع کے لیے لکڑی کا تقاضا نہیں کرتا۔ خُداوند نے آپ کو کیا عطا کِیا ہے، اور وہ آپ سے کیا نذر کرنے کو کہتا ہے؟ کب [تُمہارے] ”دِل نے تُمھیں کام کی طرف آنے کے لیے اُبھارا“؟
مزید دیکھیں موضُوعات اور سوالات، ”قُربانی،“ گاسپل لائبریری۔
بنی اِسرائیل نے خیمہِ اِجتماع کے لیے ”آمادہ دِل“ کے ساتھ عطیات پیش کِیے (خروج 35:5)۔ خاکہ کشی اَز کوربرٹ گاوٹھیئر، © زندگی کا مجمُوعہ/لائسنس یافتہ از goodsalt.com
خروج 40:12–14
ہَیکل کی رسومات زمانہِ قدیم میں دی گئیں تھیں۔
خروج 40:12–14 اُن قدیم رُسُوم کی طرف اِشارہ کرتا ہے جو ہمارے زمانے میں بھی خُدا کے گھر میں اَدا کی جاتی ہیں۔ یہاں چند اِضافی آیات پیش کی گئی ہیں جو آپ کی یہ جاننے میں مدد کر سکتی ہیں کہ یہ رُسُوم یِسُوع مسِیح کی گواہی کیسے دیتی ہیں:
-
دھونا: زبور 51:2؛ حزقی ایل 36:25–27
-
مُقدّس لِباس پہننا: یسعیاہ 61:10؛ متّی 22:11–14؛ مُکاشفہ 19:7–8
-
مَسح: لُوقا 4:18–19؛ اَعمال 10:38
احبار 1:1–9؛ 4؛ 16
یِسُوع مسِیح کی قُربانی کی بدولت، مَیں مُعاف کِیا جا سکتا ہُوں۔
احبار کی کِتاب کا زیادہ تر حِصّہ ہمیں عجیب لگ سکتا ہے—جانوروں کی قُربانیاں، خُون اور پانی سے مُتعلق رُسُوم، اور زِندگی کی چھوٹی تفصیلات سے مُتعلق قوانین۔ لیکن اِن رسُومات اور قوانین کا مقصد ایسے اُصُول سِکھانا تھا جن سے ہم واقف ہیں—توبہ، قُدُّوسیّت، اور مُنّجی کا کفّارہ۔ اُن اُصُولوں کو تلاش کرنے کے لیے احبار 1:1–9؛ 4؛ 16 کو پڑھتے ہُوئے، اِن جیسے سوالات پر غور کریں:
-
مُجھے کون سے الفاظ یا فِقرات مِلتے ہیں جو مُجھے یِسُوع مسِیح اور اُس کی کفّارہ بخش قُربانی کی یاد دِلاتے ہیں؟
-
اِن قُربانیوں سے مَیں مُنّجی کی قُربانی کے بارے میں کیا سیکھتا ہُوں؟
-
مَیں اُن لوگوں کی مانِند کیسے ہُوں جنھوں نے یہ قُربانیاں دیں؟
خُداوند اَب جانوروں کی قُربانیوں کا تقاضا نہیں کرتا۔ لیکن قُربانی اَب بھی اِنجِیل کا اَہم اُصُول ہے۔ خُداوند جس قِسم کی قُربانی کا تقاضا کرتا ہے اُس کے مُتعلق جاننے کے لیے، 3 نِیفی 9:19–20؛ عقائد اور عہُود 64:34 کا مُطالعہ کریں۔ آپ اِس قِسم کی قُربانیاں کیسے پیش کر رہے ہیں؟ مُوسیٰ 5:7 آپ کو اِس بابت کیا سِکھاتا ہے کہ آپ کو اپنی قُربانیوں کو کیسے دیکھنا چاہیے؟
مزید دیکھیے ”ذہن میں رکھنے کے لیے خیالات: خیمہِ اِجتماع اور قُربانی۔“
بچّوں کو سِکھانے کے لیے تجاویز
خروج 35:20–29؛ 36:1
خُدا نے مُجھے اپنے کام میں مدد کے لیے نعمتیں عطا کی ہیں۔
-
اِس خاکہ کے آخِر میں بنی اِسرائیل کے بیابانی خیمہ کی تصویر ہے۔ آپ چاہیں گے کہ اِسے اپنے بچّوں کے ساتھ دیکھیں اور اُن سے پُوچھیں کہ خیمہِ اِجتماع بنانے کے لیے کون سے مَواد کی ضرُورت ہوتی ہے۔ پھر آپ یہ معلُوم کرنے کے لیے کہ یہ مَواد کیسے فراہم کِیا گیا ہے خروج 35:20–29 اِکٹھے پڑھ سکتے ہیں۔ خُداوند نے ہمیں اپنی بادشاہی کی تعمیر میں حِصّہ ڈالنے کے لیے کیسے دعوت دی ہے؟
-
کہ خُداوند نے بضلی ایل اور اہلیاب کو خیمہِ اِجتماع کی تعمیر میں مدد کے لیے کیا دِیا یہ جاننے کے لیے اُن کے ساتھ خروج 36:1 پڑھنے پر غور کریں۔ پھر آپ اپنے بچّوں سے اِس بارے میں بات کر سکتے ہیں جو آپ محسُوس کرتے ہیں کہ خُداوند نے اُنھیں اپنی بادشاہی کی تعمیر میں مدد کے لیے کیا دِیا۔ ہم اِن چیزوں کا استعمال دُوسروں کو برکت دینے کے لیے کیسے کر سکتے ہیں؟
روم اٹلی ہَیکل
خروج 40:17–34
مَیں مُقدّس مقامات پر خُداوند کی موجُودگی کو محسُوس کر سکتا ہُوں۔
-
خروج 40:17–34 اُن چیزوں کی فہرست درج کرتا ہے جو اِسرائیلوں کے خیمہِ اِجتماع کا حِصّہ تھیں۔ شاید آپ اور آپ کی اولاد اِن آیات اور اِس خاکے کے آخِر میں خیمہِ اِجتماع کی تصویر میں اُنھیں تلاش کر سکتے ہیں۔ اِس بارے میں بات کریں کہ خیمہِ اِجتماع کا ہر حِصّہ نجات دہندہ یا آسمانی باپ کی بابت کیسے سِکھا سکتا ہے۔ مِثال کے طور پر، عہد کا صندُوق ہمیں خُدا کے اَحکام یاد دِلا سکتا ہے، قُربان گاہ ہمیں یِسُوع مسِیح کی قُربانی کی یاد دِلا سکتی ہے، اور وغیرہ وغیرہ۔
-
آج ہمارے پاس کون سے مُقدّس مقامات ہیں جو ہمیں یِسُوع مسِیح کی قُربت محسُوس کرنے میں مدد دیتے ہیں؟ اِس گُفت گُو کے حِصّہ کے طور پر، آپ (گاسپل لائبریری) کی ویڈیو ”ہَیکلیں“ اِکٹھے مِل کر دیکھ سکتے ہیں۔ آپ (گاسپل لائبریری) سے ”مُقدّس مقامات“ گیت بھی گا سکتے ہیں۔ ایک دُوسرے کے ساتھ مُقدّس مقامات جیسے کہ ہَیکل کے بارے میں اپنے احساسات بانٹیں۔
What Is a Temple?
احبار 1:1–4
یِسُوع مسِیح کی قُربانی کی بدولت، مَیں مُعاف کِیا جا سکتا ہُوں۔
-
پُرانے عہد نامے میں بیان کردہ جانوروں کی قُربانیاں بنی اِسرائیل کو یِسُوع مسِیح کے وسیلے سے مُعافی کی بابت سِکھانا تھیں۔ غور کریں کہ اِن قُربانیوں کے بارے میں پڑھنا آپ کے بچّوں کے لیے کیسے اَیسا کر سکتا ہے۔ آپ گتسِمنی میں اور صلیب پر یِسُوع مسِیح کی تصاویر دِکھا سکتے ہیں (دیکھیے اِنجِیلی فن پاروں کی کِتاب، نمبرز 56، 57) جب آپ بچّوں کے ساتھ مِل کر احبار 1:1–4 پڑھتے ہیں۔ اُنھیں وہ الفاظ یا فِقرات تلاش کرنے میں مدد کریں جو اُنھیں یِسُوع مسِیح کی قُربانی کی یاد دِلاتے ہیں۔
-
آپ اِکٹھے مِل کر 3 نِیفی 9:19–20 یہ معلُوم کرنے کے لیے بھی پڑھ سکتے ہیں کہ جانوروں کی بجائے ہمیں کیا قُربان کرنے کا حُکم دِیا گیا ہے۔ خُداوند کے حُضُور شِکستہ دِل اور پشیمان رُوح پیش کرنے سے کیا مُراد ہے؟ اِس سوال کا جواب دینے میں مدد کے لیے، دیکھیے راہ نُمائے صحائف ”شِکستہ دِل“ (گاسپل لائبریری)۔
مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے فرینڈ رسالے کا شُمارہ دیکھیں۔