”مئی 4–10۔ ’تُم خُداوند سے بغاوت نہ کرو، نہ ڈرو: گِنتی 11–14؛ 20–24؛ 27،“ آ، میرے پیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: پُرانا عہد نامہ 2026 (2026)
”مئی 4–10۔ ’تُم خُداوند سے بغاوت نہ کرو، نہ ڈرو‘“ آ، میرے پیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: پُرانا عہد نامہ 2026
صحرائے سِینا جزیرہ نُما کے قریب
مئی 4–10: ”تُم خُداوند سے بغاوت نہ کرو، نہ ڈرو“
گِنتی 11–14؛ 20–24؛ 27
پیدل چل کر بھی، کوہِ سینا کے بیابان سے موعُودہ سرزمین میں کنعان تک پُہنچنے میں 40 برس نہیں لگیں گے۔ لیکن بنی اِسرائیل کو اِتنا وقت دَرکار تھا—یہ جُغرافیائی فاصلے کو طے کرنے کے لیے نہیں بلکہ رُوحانی فاصلے کو عبُور کرنے کے لیے تھا: وہ کون تھے اور خُدا کی موعُودہ اُمّت کے طور پر وہ کیا بن سکتے تھے اِس کے درمیان کا فاصلہ۔
گِنتی کی کِتاب اُن 40 سالوں کے دوران پیش آنے والے بعض واقعات کو بیان کرتی ہے، جن میں وہ اَسباق بھی شامِل ہیں جو بنی اِسرائیل کو موعُودہ سرزمین میں داخِل ہونے سے قبل سیکھنے کی ضرُورت تھی۔ اُنھوں نے خُداوند کے خادموں سے وفادار ہونے کے بارے میں سیکھا (دیکھیے گِنتی 12)۔ اُنھوں نے خُداوند کی قُدرت پر توّکل کرنے کے مُتعلق سیکھا، حتیٰ کہ جب مُستقبل بالکل بے اُمید دِکھائی دیتا ہو (دیکھیے گِنتی 13–14)۔ اور اُنھوں نے سیکھا کہ بے اِیمان ہونے سے رُوحانی نُقصان ہوتا ہے، لیکن وہ توبہ کر سکتے اور شِفا کے لیے مُنّجی کی طرف دیکھ سکتے ہیں (دیکھیے گِنتی 21:4–9)۔
ہم سب کسی نہ کسی لحاظ سے بنی اِسرائیل کی مانِند ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ رُوحانی بیابان میں ہونا کیسا ہوتا ہے، اور جو اَسباق اُنھوں نے سیکھے وہ ہمیں اپنے وعدہ کی گئی سرزمین: یعنی اپنے آسمانی باپ کے ساتھ اَبَدی زِندگی میں داخل ہونے کی تیاری میں مدد کر سکتے ہیں۔
گِنتی کی کِتاب کا جائزہ لینے کے لیے، بائبل لُغت میں دیکھیے ”گِنتی“۔
گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز
گِنتی 11:11–17، 24–29؛ 12
مُکاشفہ ہر ایک کے لیے مُیسر ہے، لیکن خُدا اپنے نبی کے وسیلے سے اپنی کلِیسیا کی راہ نُمائی کرتا ہے۔
گِنتی 11:11–17، 24–29 میں، مُوسیٰ کو در پیش مسئلے اور خُدا کے تجویز کردہ حل پر غور کریں۔ آپ کے خیال میں مُوسیٰ کا کیا مطلب تھا جب اُس نے کہا کہ کاش ”خُداوند کے سب لوگ نبی ہوتے“؟ (آیت 29)۔ جب آپ اِس سوال پر غور کرتے ہیں، تو صدر رسل ایم نیلسن کے پیغام ”کلِیسیا کے لیے مُکاشفہ، ہماری زِندگیوں کے لیے مُکاشفہ“ میں مُمکنہ جواب تلاش کریں (لیحونا، مئی 2018، 93–96)۔
یہ کہنا کہ ہم سب مُکاشفہ حاصِل کر سکتے ہیں، تاہم، اِس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم سب خُدا کے لوگوں کی ویسے قیادت کر سکتے ہیں جیسے مُوسیٰ نے کی۔ گِنتی 12 میں واقعہ اِس بات کو واضح کرتا ہے۔ اِس باب میں آپ کو کون سی تنبیہات مِلتی ہیں؟ آپ کو کیا محسُوس ہوتا ہے کہ خُداوند آپ سے ذاتی مُکاشفہ اور اپنے نبی کی تقلید کی بابت کیا سمجھانا چاہتا ہے؟
مزید دیکھیے 1 نِیفی 10:17؛ عقائد اور عہُود 28:1–7؛ ڈیلن ایچ اوکس، اَبلاغ کی دو سطریں، لیحونا، نومبر 2010، 83–86۔
سب سے اَہم بات پر توجہ مرکُوز کریں۔ بعض لوگ آ، میرے پیچھے ہو لے کی ہفتہ وار مُطالعاتی تجاویز سے مغلُوب ہو جاتے ہیں۔ جب آپ خاکہ جات کا جائزہ لیں، تو رُوح کی پیروی کریں۔ اپنی ضرُوریات اور اُن لوگوں کی ضرُوریات پر غور کریں جنھیں آپ تعلیم دے رہے ہیں۔ ہفتے میں ایک اُصُول کو مُکمل طور پر سمجھنا اور اِطلاق کرنا کئی اَبواب کو محض سطحی طور پر پڑھنے سے زیادہ مُفید ثابت ہو سکتا ہے۔
گِنتی 12:3
”مُوسیٰ بُہت زیادہ حلیم تھا۔“
کُچھ لوگ یہ جان کر حیران ہوتے ہیں کہ مُوسیٰ، عظیم راہ نُما جو فرعون کے سامنے کھڑا ہُوا اور خُداوند کی قُدرت کے ساتھ حیرت اَنگیز مُعجزے کِیے، وہ ”بُہت زیادہ حلیم“ بھی تھا (گِنتی 12:3)۔ حلیم ہونے سے کیا مُراد ہے؟ ایلڈر ڈیوڈ اے بیڈنار کی وضاحت کو مُطالعہ کرنے پر غور کریں، “حلیم اور فروتن” (لیحونا، مئی 2018، 30–33) یا راہ نُمائے صحائف میں ”حلیم، حلیمی“ (گاسپل لائبریری)۔
آپ خروج 18:13–25؛ گِنتی 11:26–29؛ گِنتی 12؛ عِبرانیوں 11:24–27؛ اور مُوسیٰ 1:10–11 میں مُوسیٰ کی اِنکساری کی مِثالوں سے کیا سیکھتے ہیں؟ آپ اِس بات پر بھی غور و خوض کر سکتے ہیں کہ مُنّجی نے کیسے عاجزی کا مُظاہرہ کِیا (دیکھیے متّی 11:29؛ 27:11–14؛ لُوقا 22:41–42؛ یُوحنّا 13:4–5)۔ یہ مِثالیں آپ کو کیا سِکھاتی ہیں؟
گِنتی 13–14
خُداوند پر اِیمان کے ساتھ، مَیں مُستقبل کے لیے اُمید رکھ سکتا ہُوں۔
جب آپ گِنتی 13–14 پڑھیں، تو خُود کو اِسرائیلیوں کی جگہ رکھنے کی کوشِش کریں۔ آپ کے خیال میں وہ کیوں ”مِصر میں لوٹنا“ چاہتے تھے؟ (گِنتی 14:3)۔ آپ کالب کے دُوسرے ”رُوح“ کو کس طرح بیان کریں گے؟ (گِنتی 14:24)۔ کالب اور یشوع کے اِیمان کے بارے میں آپ کو کیا بات مُتاثر کرتی ہے، اور آپ اُن کی مِثالوں کو اُن حالات پر کیسے لاگُو کر سکتے ہیں جن کا آپ سامنا کرتے ہیں؟
اِسرائیل کے دس جاسُوس خوفزدہ تھے؛ مگر یشوع اور کالب کے پاس اِیمان تھا۔ یشوع اور کالب: فرماں بردار جاسُوس، اَز ڈگلس کلاوبا۔ © زِندگی کا راستہ مجمُوعہ/لائسنس یافتہ از goodsalt.com
گِنتی 21:4–9
اگر مَیں اِیمان کے ساتھ یِسُوع مسِیح پر نظر کرُوں، تو وہ مُجھے رُوحانی طور پر شِفایاب کر سکتا ہے۔
مورمن کی کِتاب کے اَنبیا گِنتی 21:4–9 میں پائی جانے والی کہانی کو جانتے تھے اور اِس کی رُوحانی اَہمیت کو سمجھتے تھے۔ اِس کہانی کے بارے میں اُن کی تعلیمات کا مُطالعہ کریں 1 نِیفی 17:40–41؛ ایلما 33:18–22؛ اور ہیلیمن 8:13–15۔ جب آپ مُطالعہ کرتے ہیں تو یہاں پر سوچ وِچار کرنے کے لیے چند سوالات ہیں:
-
پیتل کا سانپ کِس چیز کی نُمایندگی کر سکتا ہے؟
-
سانپ کا ڈسنا کِس چیز کی نُمایندگی کر سکتا ہے؟
-
بنی اِسرائیل کو شِفایاب ہونے کے لیے ”پیتل کے سانپ پر [نِگاہ]“ [گِنتی 21:9] کرنی تھی۔ آپ کے خیال میں کُچھ لوگوں نے دیکھنے سے اِنکار کیوں کِیا؟ کیا آپ کے ساتھ بھی کبھی اَیسا ہی کُچھ ہُوا ہے؟
-
آپ کو کیا کرنے کی تحریک محسُوس ہوتی ہے تاکہ آپ زیادہ مُکمل طور پر ”اِیمان کے ساتھ خُدا کے بیٹے کی طرف نِگاہ کریں“ اور شِفا پائیں؟ (ہیلیمن 8:15)۔
اِن حوالہ جات کو پڑھنا آپ کو صحائف میں دیگر مواقعوں کی یاد دِلا سکتا ہے جب لوگوں کو مسِیح پر اپنی توجہ مرکُوز رکھنے کی ضرُورت پڑی۔ مِثال کے طور پر، گِنتی 21:4–9 کے پیغام کا موازنہ متّی 14:25–31 اور 1 نِیفی 8:24–28 کے ساتھ کریں (اِس ہفتے کے خاکہ کے آخِر میں تصاویر بھی دیکھیں)۔ کون سی چیزیں ہمیں مسِیح سے دُور لے جانے کا سبب بنتی ہیں؟ وہ اُن لوگوں کو کیسے برکت بخشتا ہے جو اُس پر توجہ مرکُوز رکھتے ہیں؟
مزید دیکھیے ”یِسُوع، فَقط تیرا ہی خیال،“ (گیت، نمبر 141)۔
گِنتی 22–24
مَیں خُدا کی مرضی پر عمل کر سکتا ہُوں، چاہے دُوسرے مُجھے اِس سے روکنے کے لیے قائل کریں۔
جب موآب کے بادشاہ، بلق، کو معلُوم ہُوا کہ بنی اِسرائیلی قریب آ رہے ہیں، تو اُس نے بلعام کو بُلایا، جو برکتیں اور لعنتیں دینے کے لیے مشہُور تھا۔ بلق چاہتا تھا کہ وہ بنی اِسرائیل پر لعنت کرے۔ غور کریں کہ بلق نے بلعام کو کِس طرح قائل کرنے کی کوشِش کی (دیکھیے گِنتی 22:5–7، 15–17)، اور اُن آزمایشوں کے مُتعلق سوچیں جو آپ کو خُدا کی مرضی کے خِلاف جانے پر مجبُور کر سکتی ہیں۔ گِنتی 22:18، 38؛ 23:8، 12، 26؛ 24:13 میں بلعام کے جوابات میں آپ کو کون سی بات مُتاثر کرتی ہے؟ بدقِسمتی سے، بلعام نے آخِرکار دباؤ کے آگے ہتھیار ڈال دِیے اور اِسرائیل سے غداری کی (دیکھیے گِنتی 31:16؛ یہُوداہ 1:11)۔ غور کریں کہ آپ دُوسروں کے دباؤ کے باوجُود کِس طرح خُداوند کے ساتھ وفادار رہ سکتے ہیں۔
بچّوں کو سِکھانے کے لیے تجاویز
گِنتی 11:4–10
مَیں خُدا کی عطا کردہ نعمتوں کے لیے شُکرگُزار ہو سکتا ہُوں۔
-
اپنے بچّوں سے پُوچھیں کہ کیا اُنھیں چند مُعجزات یاد ہیں جو خُداوند نے بنی اِسرائیل کی مدد کے لیے انجام دِیے تھے (دیکھیے ”مِصر کی آفات“ اور ”فسح“ پرانا عہد نامہ کی کہانیوں، میں 67–74)۔ پھر آپ اُن کے لیے گِنتی 11:4–10 کا خُلاصہ پیش کر سکتے ہیں، اِس بات پر زور دیتے ہُوئے کہ بنی اِسرائیل اپنی برکات بھُول کر شکایت کر رہے تھے۔ بعض اوقات ہم کون سی برکات بھُول جاتے ہیں؟
-
جب آپ تشکُّر کے بارے میں گیت گاتے یا سُنتے ہیں، جیسا کہ ”اپنی برکات شمار کرو“ (گیت، نمبر 241)، آپ کے بچّے اُن برکات کی تصاویر بنا سکتے ہیں جو خُداوند نے اُنھیں دی ہیں۔
گِنتی 12
خُداوند چاہتا ہے کہ مَیں اُس کے نبی کی پیروی کرُوں۔
-
گِنتی 12 کا تعارُف کروانے کے لیے، آپ اپنی اولاد کو بتا سکتے ہیں کہ خُداوند ہارُون اور مریم، مُوسیٰ کے بھائی اور بہن، سے ناخُوش تھا۔ اُنھیں دعوت دیں کہ گِنتی 12:1–8 پڑھیں تاکہ جان سکیں کہ اَیسا کیوں ہُوا۔ اپنے بچّوں کو صحائف میں اَیسے لوگوں کی مِثالیں تلاش کرنے میں مدد دینے کے لیے اِنجِیلی فن پاروں کی کِتاب کو اِستعمال کرنے پر غور کریں جنھوں نے خُداوند کے نبی کا احترام کِیا اور برکت پائی۔ جب ہم خُداوند کے نبی کی تقلید کرتے ہیں تو ہم کیسے برکت پاتے ہیں؟
گِنتی 21:6–9
مَیں یِسُوع مسِیح پر نِگاہ کر سکتا ہُوں۔
-
آپ ”مُوسیٰ اور پیتل کا سانپ“ کا پرانا عہد نامہ کی کہانیوں، 83–84، میں سے اِستعمال کر کے اپنے بچّوں کو یہ جاننے میں مدد کر سکتے ہیں کہ گِنتی 21:6–9 میں کیا ہُوا تھا۔ پیتل کا سانپ کیسے یِسُوع مسِیح کی مانِند ہے؟ (دیکھیے یُوحنّا 3:14–15)۔ آپ کے بچّے کاغذ سے سانپ بنانے اور اِس پر چند سادہ چیزیں لِکھنے سے لُطف اَندوز ہو سکتے ہیں جو وہ ”خُدا کے بیٹے کو اِیمان کے ساتھ دیکھنے“ کے لیے کر سکتے ہیں (ہیلیمن 8:15)۔
1:2Moses and the Brass Serpent
-
بڑے بچّے درج ذیل صحائف میں سے ایک کا اِنتخاب کر سکتے ہیں اور بیان کر سکتے ہیں کہ یہ اُن کی کہانی کے فہم میں کیا اِضافہ کرتا ہے: 1 نِیفی 17:41؛ ایلما 33:18–20؛ ہیلیمن 8:13–15؛ عقائد اور عہُود 6:36۔
کانسی کا سانپ، اَز برینٹ ایونز
گِنتی 22–24
مَیں خُدا کی مرضی پر عمل کر سکتا ہُوں، چاہے دُوسرے مُجھے اِس سے روکنے کے لیے قائل کریں۔
-
اپنے بچّوں کے لیے گِنتی 22:1–18 کا خُلاصہ پیش کریں، اِس بات پر زور دیتے ہُوئے کہ کِس طرح بلعام نے خُدا کے لوگوں پر لعنت کرنے سے اِنکار کِیا، اگرچہ بلق، موآب کے بادشاہ نے، اُسے عِزت اور دولت پیش کی۔ پھر آپ اپنے بچّوں کو اُن فقرات کے لیے درج ذیل آیات میں سے تلاش کرنے میں مدد کر سکتے ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ بلعام خُدا کی پیروی کرنا چاہتا تھا: گِنتی 22:18؛ 23:26؛ 24:13۔ شاید آپ کی اولاد ایک پسندیدہ فِقرہ مُنتخب کر کے اور اُسے ایک کارڈ پر لِکھ سکتے ہیں تاکہ اُنھیں خُداوند کی فرماں برداری کرنا یاد رہے۔
مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے فرینڈ رسالے کا شُمارہ دیکھیں۔