”23 فروری–یکم مارچ۔ ’کیا خُداوند کے لیے کوئی بھی چیز مُشکل ہے؟‘: پیدایش 18–23،“ آ، میرے پیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: پُرانا عہد نامہ 2026 (2026)
”23 فروری–یکم مارچ۔ ’کیا خُداوند کے لیے کوئی بھی چیز مُشکل ہے؟‘،“ آ، میرے پیچھے ہو لے: 2026
سارہ اور اِضحاق، اَز سکاٹ سنو
23 فروری–مارچ: ”کیا خُداوند کے لیے کوئی چیز مُشکل ہے؟“
پَیدایش 18–23
اَبرہام اور سارہ کی زندگی، خُوش کُن اور دِل شِکن دونوں واقعات سے بھر پُور، اِس سچّائی کا ثبوت ہے جو اَبرہام نے رویا میں سیکھی—کہ ہم زمین پر آزمائے جانے کے لیے آئے ہیں، ”دیکھیں آیا کہ [ہم] سب باتوں پر عمل کریں گے جن کا خُداوند [ہمارا] خُدا حُکم دے گا“ (اَبرہام 25:3)۔ کیا اَبرہام اور سارہ وفادار ثابت ہُوئے ہوں گے؟ کیا وہ خُدا کے بڑی قوم کے وعدے پر اِیمان لائے ہوں گے، حتیٰ کہ وہ اپنے بڑھاپے میں بے اولاد تھے؟ اور جب اِضحاق پیدا ہُوا، تو کیا وہ—بیٹے کو قُربان کرنے کے ناقابلِ برداشت حُکم کا تصّور کر پائیں گے جو خُدا نے اُس عہد کو پُورا کرنے کا وعدہ کِیا تھا؟
اَبرہام اور سارہ نے خُدا پر توکُل کِیا، اور اُس نے اُنھیں راست باز مانا (دیکھیں پیدایش 6:15؛ رُومیوں 3:4)۔ پیدایش 18–23 میں، ہمیں اَبرہام، سارہ، اور دُوسروں کی زندگیوں سے کہانیاں مِلتی ہیں جو ہمیں خُدا کے وعدوں پر یقین کرنے، بدی سے گُریز کرنے اور کبھی پیچھے مُڑ کر نہ دیکھنے، اور قُربانی سے قطع نظر خُدا پر بھروسا کرنے کی اپنی آمادگی کے بارے میں سوچ بچار کرنے کی ترغیب دیتی ہیں۔ ہمیں ثابت کرنے میں، کہ خُدا ہمیں بھی بہتر بناتا ہے۔
گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز
دیکھیں پیدایش 18:9–14؛ 21:1–7
خُداوند اپنے وقت پر اپنے وعدوں کو پُورا کرتا ہے۔
خُداوند نے وفاداروں کے لیے جلالی وعدے کِیے ہیں، لیکن بعض اوقات ہمیں اپنی زندگی کے حالات یہ سوچنے پر مجبُور کرتے ہیں کہ یہ وعدے مُمکنہ طور پر کیسے پُورے ہو سکتے ہیں۔ اَبرہام اور سارہ کو بھی ایسا محسُوس ہُوا ہو گا۔ آپ اُن کے تجربات سے کیا سیکھتے ہیں؟ آپ کے مُطالعہ کا آغاز پیدایش 4:17، 15–22 کا جائزہ لینے سے مددگار ہو سکتا ہے کہ خُداوند نے کیا وعدہ کِیا تھا۔ اَبرہام اور سارہ کا ردِ عمل کیسا تھا؟ (دیکھیں ترجمہ از جوزف سمِتھ، پیدایش 17:23 [بمطابق پیدایش 17:17، زیریں حاشیہ ب]؛ پیدایش 9:18–12)۔ خُداوند نے اپنے وعدوں پر افضل اِیمان رکھنے میں اُن کی مدد کے لیے کیسے جواب دیا؟ (دیکھیں پیدایش 14:18)۔
آپ اِن آیات میں کیا پاتے ہیں جو آپ کے اِیمان کی بڑھوتی کرتا ہے؟ آپ کی یا کسی اور کی زندگی میں—کون سے دیگر تجربات نے آپ کے اِیمان کو مضبوط کِیا کہ خُداوند اپنے وقت اور طریقے سے اپنے وعدوں کو پُورا کرے گا؟ آپ غور کریں کہ اگر اِس زندگی میں موعودہ برکات نہیں نوازی جاتیں تو آپ اپنے اِیمان کی کیسے تائید کرسکتے ہیں۔ آپ کو عبرانیوں 8:11–13 میں اور صدر رسل ایم نیلسن کے پیغام ”مسِیح جی اُٹھا ہے؛ اُس پر اِیمان پہاڑوں کو سرکا دے گا“ میں کیا مشورت مِلتی ہے؟ (لیحونا، مئی 2021، 101-4)۔
مزید دیکھیں عقائد اور عہُود 88:68۔
پیدایش 19:12–29
خُداوند نے مُجھے بدی سے گُریز کرنے اور پیچھے مُڑ کر نہ دیکھنے کا حُکم دِیا ہے۔
جب آپ لُوط اور اُس کے خاندان کے بارے میں پڑھتے ہیں تو بدی سے بھاگنے کے بارے میں آپ کیا اسباق سیکھتے ہیں؟ مثال کے طور پر، فرشتوں نے لُوط اور اُس کے خاندان کو تباہی سے بچنے میں مدد دینے کے لیے جو کہا اور کِیا اِس کے متعلق آپ کو کیا بات مُتاثر کرتی ہے؟ (دیکھیں پیدایش 19:12–17)۔ خُداوند آپ کی اور آپ کے خاندان کو بدی سے گُریز کرنے یا دُنیا میں بُرے اثرات سے تحفظ پانے میں کیسے مدد کرتا ہے؟ اُن حالات پر غور کریں جہاں آپ کو ”پیچھے مُڑ کر [دیکھنے] کی“ آزمایش ہُوئی ہو (آیت 26) جب آپ اِیمان کے ساتھ مُنّجی کے مُنتظر ہُوئے ہوں۔ لُوقا 9:62 میں یہ نظریہ آپ کے فہم میں کیا اِضافہ کرتا ہے؟
مزید دیکھیں ترجمہ اَز جوزف سمِتھ، پیدایش 19:9–15 (بائبل ضمیمہ میں)۔
پیدایش 19:26
لُوط کی بیوی نے کیا کوتاہی کی؟
ایلڈر جیفری آر ہالینڈ نے سِکھایا:
”بظاہر، لُوط کی بیوی سے جو خطا ہُوئی وہ محض واپس مُڑ کر دیکھنا نہیں تھا؛ وہ اپنے دل میں واپس جانے کی خواہاں تھی۔ ایسا لگتا ہے که اِس سے پہلے وہ شہر کی حدُود کو پار کرتی، وہ سدُوم اور عمُورہ سے محرُوم ہونے کو محسُوس کر رہی تھی۔ …
”یہ ممکن ہے کہ لُوط کی بیوی خُداوند کی طرف سے خفا ہو کر پیچھے مُڑ کر دیکھتی ہو جس نے اُسے سب کچھ پیچھے چھوڑنے کو کہا تھا۔ … لہٰذا ایسا نہیں کہ اُس نے واپس مُڑ کر دیکھا تھا؛ اُس نے حسرت سے پیچھے مُڑ کر دیکھا۔ مختصراً، ماضی کے ساتھ اُس کا لگاؤ مُستقبل میں اُس کے اعتماد پر بھاری تھا۔ وہ بظاہر، اُس کے گُناہ کا کم از کم حِصّہ تھا۔
”… مَیں آپ سے اِلتجا کرتا ہُوں کہ گُزرے دِنوں کو نہ ہی کل کے لیے بے سُود سوچیں، تاہم وہ کل اچھے کیوں نہ ہوں۔ ماضی سے سیکھنا ہے مگر اِس میں رہنا نہیں ہے۔ ہم چمکتے دمکتے تجربات سے چنگاریوں کا دعویٰ کرنے کے لیے پیچھے مُڑ کر دیکھنے لگتے ہیں مگر راکھ نہیں۔ اور جب ہم جان لیتے ہیں کہ ہمیں کیا سیکھنے کی ضرُورت ہے اور اپنے ساتھ ہُوئے بہترین تجربے کو آگے لے کر چلتے ہیں، تو پھر ہم آگے دیکھتے اور یاد رکھتے ہیں کہ اِیمان ہمیشہ مُستقبل کی طرف اِشارہ کرتا ہے۔ …
”… ماضی میں جینا، بشمُول ماضی کی غلطیوں میں، بالکل بھی صحیح نہیں ہے! یہ یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل نہیں ہے۔ …
”ہر نسل کے [لوگوں] کو، مَیں کہتا ہُوں، ’لُوط کی بیوی کو یاد رکھو‘ [لُوقا 32:17]۔ اِیمان مُستقبل کے لیے ہے۔ اِیمان ماضی میں پُختہ ہوتا ہے لیکن کبھی بھی وہیں پر نہیں رہتا ہے۔ اِیمان توکُل ہے کہ خُدا نے ہم میں سے ہر ایک کے لیے بڑی چیزیں ذخیرہ کی ہیں اور کہ مسِیح درحقیقت ’آیندہ کی اچھی چیزوں کا سردار کاہن ہے‘ (عبرانیوں 11:9)“ (”بہترین ابھی ہونے کو ہے،“ انزائن، جنوری 2010، 24، 26–27)۔
اَبرہام اور اِضحاق، از ہیرلڈ کوپنگ
پیدایش 22:1–19
اِضحاق کو قُربان کرنے کی اَبرہام کی آمادگی خُدا اور اُس کے بیٹے سے مُشابہ ہے۔
اگرچہ ہم اُن تمام وجوہات کو نہیں جانتے کہ خُدا نے اَبرہام کو اِضحاق کی قربانی گُزراننے کا حُکم دِیا، ہم یہ جانتے ہیں کہ یہ خُدا پر اُس کے اِیمان کا اِمتحان تھا۔ ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ یہ ”خُدا اور اُس کے اِکلوتے بیٹے کے مُشابہ تھی“ (یعقوب 5:4)۔ جب آپ پیدایش 1:22–19 پڑھیں، تو آپ اَبرہام کا اِضحاق کو قُربان کرنا اور باپ کا اپنے بیٹے، یِسُوع مسِیح کو قُربان کرنے کے درمیان علامات یا مماثلتیں تلاش کریں۔ آپ اِس طرح کے جدول میں سے جو کُچھ تلاش کریں اُسے لکھنے پر غور کریں:
|
اَبرہام اور اِضحاق |
آسمانی باپ اور یِسُوع مسِیح |
|---|---|
اَبرہام اور اِضحاق اِضحاق اَبرہام اور سارہ کا اِکلوتا بیٹا تھا (پیدایش 2:22؛ مزید دیکھیں عبرانیوں 17:11) | آسمانی باپ اور یِسُوع مسِیح یِسُوع باپ کا اِکلوتا ہے (یُوحنّا 16:3) |
اَبرہام اور اِضحاق اِضحاق کو بَرّے کی جگہ قُربان کِیا جانا تھا (پیدایش 7:22–9) | آسمانی باپ اور یِسُوع مسِیح یِسُوع مسِیح خُدا کا بَرّہ ہے (یُوحنّا 29:1) |
آپ نجات دہندہ کی کفّارہ بخش قُربانی سے کون سی زیادہ معنی خیز علامات یا مماثلتیں پاتے ہیں؟ گیت کے بول گانے یا پڑھنے پر غور کریں جو ہمارے لیے آسمانی باپ کی محبّت کا مظہر ہے، جیسا کہ ”خُدا نے ہم سے محبّت کی، پَس اُس نے اپنا بیٹا بھیجا،“ گیت، نمبر 187۔ آپ آسمانی باپ اور یِسُوع مسِیح اور اُن کی قُربانی کے بارے میں اپنے احساسات کو بھی قلم بند کریں۔
اگر آپ ہمارے نجات دہندہ کی قُربانی کے بارے میں مزید مُطالعہ کرنا چاہتے ہیں، تو صدر جیفری آر ہالینڈ کے پیغام دیکھو خُدا کا بَرہ“ (لیحونا، مئی 2019، 44–46)۔ بَرہ خُدا کے بیٹے کے لیے قوی علامت کیوں ہے؟ صدر ہالینڈ نے کیا سِکھایا جو آپ کے اندر آسمانی باپ کی نعمتوں کے لیے تعظیم و احترام کو بڑھاتا ہے؟
مزید دیکھیں ”Akedah (The Binding)“ (ویڈیو)، گاسپل لائبریری۔
Akedah (The Binding)
تدریس کے لیے بصریات اِستعمال کریں۔ تدریس اور سِکھانے میں تنوع کے لیے، آپ اِس خاکہ میں ایک یا زائد تصاویر کو اِستعمال کر سکتے ہیں جب آپ پیدایش 18–23 میں کہانیوں کا مُطالعہ کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، آپ اور آپ کا خاندان یا طبقہ اَبرہام اور اِضحاق کی تصاویر میں تفصیلات کو نوٹ کریں۔ صحائف میں یہ تفصیلات تلاش کریں، اور بات چیت کریں کہ یہ تفصیلات کہانی کے لیے کیوں اہم ہیں۔ وہ خُدا کے بیٹے کی قُربانی کی کہانی کی علامتوں کو کیسے نمایاں کرتے ہیں؟
مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے لیحونا اور برائے مضبوطیِ نوجوانان رسالوں کے شُمارے دیکھیں۔
بچّوں کو سِکھانے کے لیے تجاویز
پیدایش 17:15–21؛ 18:14؛ 1:21–7
مَیں خُدا پر بھروسا کرتا ہُوں کہ وہ اپنے وعدوں کو پُورا کرتا ہے۔
-
خُدا کے وعدوں پر اَبرہام اور سارہ کے بھروسے کی بابت جاننے کے لیے، آپ اور آپ کے بچّے اُس وقت کے بارے میں بات چیت کریں جب اُنھوں واقعی کسی ایسی چیز کی خواہش کی تو اُنھیں انتظار کرنا پڑا تھا۔ پھر آپ اِس خاکہ کے آغاز میں سارہ اور اضحاق کی تصویر کو دیکھیں اور اُس وعدے کے بارے میں بات کریں جو خُدا نے سارہ اور اَبرہام سے کِیا تھا (مزید دیکھیں ”اَبرہام اور سارہ،“ پُرانے عہد کی کہانیوں میں، 28–31)۔ اپنے بچّوں کی اُن باتوں کے بارے میں غور کرنے میں مدد کریں جن کا خُدا نے ہم سے وعدہ کِیا ہے اگر ہم وفادار رہتے ہیں۔ اُن کی حوصلہ افزائی کریں کہ وہ صبر اور بھروسا رکھیں کہ خُدا اپنے وعدوں پر قائم رہے گا۔
2:20Abraham and Sarah
-
اپنے بچّوں کی پیدایش 14:18 میں سے اہم سچّائی سیکھنے میں مدد کے لیے، اِس آیت کے پہلے فقرے سے ہر لفظ کاغذ کے ٹکڑوں پر الگ الگ لکھیں۔ پھر کاغذات کو مکس کریں، اور اپنے بچّوں کو الفاظ کو دُرست ترتیب میں رکھنے کو کہیں۔ پھر آپ اور آپ کے بچّے کوئی ایسی مثال تلاش کرنے کے لیے پیدایش 15:17–21؛ 21:1–7 پڑھیں جو کہ نامُمکن لگتی تھی مگر خُداوند نے کِیا۔ اپنے بچّوں کے ساتھ اپنے اِیمان کا اِظہار کریں کہ خُداوند اپنے وعدوں کو پُورا کرے گا، حتیٰ کہ وہ نامُمکن نظر آئے یا طویل وقت لگے۔
پَیدایش 19:15–26
مَیں بدی سے بچ سکتا ہُوں۔
-
اپنے بچّوں سے ایسی صُورتِ حال کے بارے میں پُوچھیں جس میں کسی نے اُنھیں ایسا کرنے کی دعوت دی ہو جو وہ جانتے ہیں کہ صحیح نہیں ہے۔ ہم ایسی صُورتِ حال سے کیسے ”بچیں“ گے؟ خُلاصہ کر کے بیان کریں کہ پیدایش 15:19–26 میں لُوط کا خاندان بڑے بدکار شہر میں رہتا تھا اور فرشتوں نے اُنھیں وہاں سے نکلنے کی تنبیہ کی۔ جب آپ اور آپ کے بچّے اِکٹھے مل کر آیات 15–17، 26 پڑھتے ہیں، تو اُن سے پُوچھیں کہ آج ہمارے لیے برائی سے ”بچنے“ اور ”پیچھے مُڑ کر نہ دیکھنے“ کا کیا مطلب ہو سکتا ہے (آیت 17)۔
سدُوم، اَز جولیس شنور وون کیرولزفیلڈ
پیدایش 22:1–14
اَبرہام خُداوند کا فرماں بردار تھا۔
-
اَبرہام اور اِضحاق اور مصلُوبیت کی تصاویر کا (دیکھیں اِنجِیلی آرٹ کی کتاب، نمبر 9، 57) اِستعمال کرنے سے آپ کے بچّے پیدایش 22 میں اِس کہانی کا نجات دہندہ کی قُربانی کے ساتھ موازنہ کرنے میں مدد پا سکتے ہیں (دیکھیں متّی 26:27–37)۔ ہم اَبرہام اور اِضحاق اور مصلوبیت کے احوال سے آسمانی باپ اور یِسُوع مسِیح کے بارے میں کیا سیکھ سکتے ہیں؟ (مزید دیکھیں ”اَبرہام اور اِضحاق،“ بمطابق پُرانے عہد نامہ کی کہانیاں، 34–37۔)
2:0Abraham and Isaac
-
کیا آپ اپنے بچّوں کے ساتھ کوئی ایسا آسان کھیل کھیلنے کے بارے میں غور کرسکتے ہیں جس میں اُن کو ہدایات پر عمل کرنے کی ضرورت ہو؟ شاید ہدایات نجات دہندہ کی پوشیدہ تصویر کی طرف راہ نمائی کریں۔ کھیل اُن کاموں کے بارے میں بات چیت کرنے کی ترغیب دے جو آسمانی باپ نے ہمیں کرنے کا حُکم دِیا ہے تاکہ ہم دوبارہ اُس کے اور یِسُوع مسِیح کے ساتھ رہ سکیں۔ یہ گیت گانے پر غورکریں ”حُکموں کو مانیں“ بچّوں کے گیتوں کی کتاب، 146–47)۔ اِس ہفتے کی سرگرمی کا صفحہ مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے فرینڈ رسالے کا شُمارہ دیکھیں۔