”فروری 16–22۔ ’راست بازی کے عظیم تر پیروکار بنیں‘: پیدایش 12–17؛ اَبرہام 1–2،“ آ، میرے پیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: پُرانا عہد نامہ 2026 (2026)
”فروری 16–22۔ ’راست بازی کے عظیم تر پیروکار بنیں‘،“ آ، میرے پیچھے ہو لے: 2026
مَلکِ صِدق اَبرہام کو برکت دیتا ہے، اَز والٹر رینی (تفصیل)
فروری 16–22: ”راست بازی کے عظیم تر پیروکار بنیں“
پیدایش 12–17؛ اَبرہام 1–2
کیونکہ خُدا نے اُس کے ساتھ عہد باندھا، اِس سبب سے اَبرہام کو، ”اِیمان داروں کا باپ“ (عقائد اور عہُود 138:41) اور ”خُدا کا دوست“ کہا گیا ہے (یعقوب 23:2)۔ آج لاکھوں لوگ اُس کو براہِ راست اپنا آباؤاجداد مانتے ہیں، اور دیگر یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل پر رجُوع لانے کی بدولت اُس کے خاندان میں اپنائے گئے ہیں۔ تاہم اَبرہام خُود پراگندہ خاندان سے آیا تھا—اُس کا باپ، جس نے خُدا کی سچّی عِبادت کو ترک کر دِیا تھا، اَبرہام کو جُھوٹے دیوتاؤں کی خاطر قُربان کرنے کی کوشش کی۔ اِس کے باجُود، اَبرہام ”راست بازی کا عظیم تر پیروکار بننے“ کا خواہاں تھا (اَبرہام 1:2)، اور اُس کی زندگی کا واقعہ ظاہر کرتا ہے کہ خُدا نے اُس کی خواہش کا احترام کِیا۔ اَبرہام کی زندگی اِس بات کی گواہی ہے کہ اِس سے فرق نہیں پڑتا کہ کسی شخص کے خاندانی حالات کیا ہیں، مُستقبل اُمید سے بھرپُور ہو سکتا ہے۔
گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز
خُدا مُجھے میرے اِیمان اور راست خواہشوں کے لیے نوازے گا۔
”ہم سب اپنے خاندانوں [اور] اپنی تہذیب و ثقافت سے مُتاثر ہیں،“ ایلڈر نیل ایل اینڈرسن نے سِکھایا، ”اور اِس کے باوجُود میرا اِیمان ہے کہ ہمارے باطن میں ایسی جگہ ہے جہاں ہم مُنفرد اور اِنفرادی قابو پاتے اور تخلیق کرتے ہیں۔ … آخر کار، ہماری باطنی خواہشوں کو زندگی بخش دی جاتی ہے اور وہ ہمارے فیصلوں اور اعمال میں نظر آتی ہیں“ (”اپنی خواہشوں کو سُدھاریں، ایلڈر اینڈرسن کی مشورت،“ ChurchofJesusChrist.org)۔ غور کریں اَبرہام 1:1–19 کیسے ایلڈر اینڈرسن کے بیان کی تائید کرتا ہے۔ اِس طرح کے سوال مدد کر سکتے ہیں:
-
اَبرہام نے کیا خواہش کی؟ اُس کی خواہشیں اُس کے اعمال سے کیسے عیاں ہُوئی تھیں؟ خُدا نے اُس کی خواہشوں کی کیسے تائید کی؟
-
آپ کی خواہشات کیا ہے؟ وہ آپ کے اعمال سے کیسے عیاں ہوتی ہیں؟ خُدا آپ کی کیسے معاونت کرتا ہے؟
-
جن افراد کے خاندان راست بازی کی خواہش نہیں کرتے ہیں اِن آیات میں اُن لوگوں کے لیے کیا پیغام ہے؟
اَبرہام اور سارہ کی عظیم ترین خواہشوں میں سے ایک—اولاد پانا—کئی برسوں تک پُوری نہ ہُوئی (دیکھیے پیدایش 15:1–6)۔ آپ عبرانیوں 11:8–13 سے اِس بارے میں کیا سیکھتے ہیں کہ اَبرہام اور سارہ کیسے اِس امتحان سے گُزرے؟ نجات دہندہ اپنے وعدوں کو ”قبول کرنے“ میں آپ کی کیسے مدد کرتا ہے، حتیٰ کہ وہ ”دُور“ ہی کیوں نہ ہوں؟
مزید دیکھیں ”اَبرہام کی رہائی“ (ویڈیو)، گاسپل لائبریری۔
Deliverance of Abraham
پیدایش 1:12–3؛ 13:15–16؛ 15:1–6؛ 17:1–8، 15–22؛ اَبرہام 2:6–11
خُدا چاہتا ہے کہ مَیں اُس کے ساتھ عہُود باندھوں اور اُن پر قائم رہُوں۔
اَبرہام کے ساتھ باندھے گئے خُدا کے عہد کی بابت سمجھنا آپ کے لیے کیوں ضرُوری ہے؟ کیوں کہ خُدا آپ کے ساتھ بھی اُسی طرح عہد باندھنا چاہتا ہے۔ اُس نے وعدہ کِیا کہ یہ عہد اَبرہام کی نسل در نسل، یا ”بیج“ میں جاری رہے گا، اور کہ ”جتنے بھی اِس اِنجِیل کو قبُول کریں گے … تیری اَولاد میں شُمار ہوں گے“ (دیکھیے اَبرہام 10:2–11)۔ بالفاظ دیگر، عہد آپ میں جاری رہتا ہے—جب آپ بپتِسما لیتے ہیں اور جب آپ ہیکل میں کامل طور پر عہُود باندھتے ہیں (دیکھیں گلتیوں 3:26–29؛ عقائد اور عہُود 30:132–32)۔
اِسی سبب سے، آپ اَبرہام 6:2–11 کا مُطالعہ کریں اور، اُن چیزوں کی درست فہرست بنائیں، جن کا خُدا نے اَبرہام اور سارہ سے وعدہ کِیا تھا (مزید دیکھیں پیدایش 12:1–3؛ 13:15–16؛ 15:1–6؛ 17:1–8، 15–22)۔ یہ برکات آپ پر کیسے لاگو ہوں گی؟
اِن میں سے بعض وعدوں کی اَبَدی ہم آہنگیاں ہیں۔ وراثت کی سرزمین یا بڑی نسل کی مانِند وعدے اَبَدیت کے لیے کیسے پُورے ہوتے ہیں؟ (دیکھیے عقائد اور عہُود 1:131–4؛ 132:20–24، 28–32)۔
وعدے کی برکات کے علاوہ، خُدا نے اَبرہام کو بتایا کہ وہ ”باعثِ برکت ہو گا“ (پیدایش 2:12؛ تاکید شامل ہے)۔ آپ کے خیال میں اِس کا کیا مطلب ہے؟ آپ باعثِ برکت کیسے ہوں گے؟ (دیکھیں اَبرہام 2:11)۔
عہُود کی بابت سِکھانے کے لیے، ایلڈر ڈیل جی رینلنڈ نے دریائے ایمزون میں مدوجزر کی لہروں کے بارے میں بات کی، اور صدر ایملی بیل فری مین نے ٹُوٹے ہُوئے ٹخنے کے ساتھ پتھریلی راہ پر چلنے کے بارے میں بات کی (دیکھیں ”عہُود کے وسِیلے سے خُدا کی قُدرت تک رسائی پانا،“ لیحونا، مئی 2023، 35–37؛ ”مسیح کے ساتھ عہد کے رشتہ میں چلنا،“ لیحونا، نومبر 2023، 76–79)۔ اِن میں سے ایک یا دونوں پیغامات میں سے ایسے جُملے تلاش کریں جو اِس سوال کا جواب دینے میں مدد کریں ”خُدا کیوں چاہتا ہے کہ مَیں اُس کے ساتھ عہُود باندھوں؟“
لوگوں کو ایک دُوسرے کو سِکھانے کے لیے کہیں۔ اگر آپ اپنے خاندان یا کلِیسیائی جماعت کو عہُود کے بارے میں تعلیم دے رہے ہیں، تو ایلڈر رینلنڈ یا صدر فری مین کے پیغام سے کُچھ حِصّہ ہر شخص کو مُطالعہ کرنے کے لیے دیں۔ پھر اُنھوں نے جو سیکھا ہے وہ باقی ماندہ خاندان یا جماعت کو بتائیں۔ اِس طرح لوگ ایک دُوسرے سے سیکھتے اور گواہی دیتے ہیں، اور ایسا کرنے سے رُوح کو دعوت دیتے ہیں۔ (دیکھیں نجات دہندہ کے طریق پر تعلیم دینا، 26۔)
مزید دیکھیں موضوعات اور سوالات، ”اَبرہامی عہد،“ گاسپل لائبریری؛ ”عہد: ذہن میں رکھنے کے لیے خیالات،“ اِس وسائل میں۔
اَبرہامی عہد، از ڈیلین مارش (تفصیل)
پیدایش 14:18–19؛ ترجمہ از جوزف سمِتھ، پیدایش 14:25–40
”مَلکِ صِدق اِیمان دار شخص تھا۔“
تصور کریں کہ آپ کسی ایسے شخص سے مَلکِ صِدق کا تعارف کرا رہے ہیں جو اُسے نہیں جانتا تھا۔ آپ کیا کہیں گے؟ تجاویز تلاش کریں ترجمہ اَز جوزف سمِتھ، پیدایش 26:14–27، 33–38 میں (بائبل کے ضمیمہ میں)؛ ایلما 13:13–19؛ عقائد اور عہُود 107:1–4۔ آپ مَلکِ صِدق کی اِن وضاحتوں میں مسِیح کی مانِند کیا خُوبیاں پاتے ہیں؟ مَلکِ صِدق کی زندگی کے مُطالعہ سے مَلکِ صِدق کہانت کے آپ کے نظریہِ انداز کو کیسے مُتاثر کرتا ہے؟
پیدایش 14:18–24؛ ترجمہ اَز جوزف سمِتھ، پیدایش 14:36–40
اَبرہام نے دہ یکی ادا کی۔
آپ پیدایش 18:14–24 اور ترجمہ اَز جوزف سمِتھ، پیدایش 36:14–40 (بائبل کے ضمیمہ میں) سے اَبرہام کی دولت کی طرف اُس کے رویے کے بارے میں کیا سیکھتے ہیں؟ مثال کے طور پر، سدُوم کے بادشاہ کے جواب پر توجہ دیں پیدایش 23:14۔ دہ یکی کے قانون کی فرماں برداری نے آپ کے پیسے کے نقطہ نظر کو کیسے مُتاثر کِیا ہے؟
پَیدایش 16
خُدا میری سُنتا ہے۔
جب آپ پیدایش 16 پڑھیں، تو ایسے وقت پر غور کریں جب آپ کو محسُوس ہُوا ہو کہ آپ کے ساتھ غیر مُناسب سلُوک ہُوا، جیسا ہاجرہ نے کِیا تھا۔ دھیان رہے کہ ”اسمٰعیل“ کا مطلب ہے ”خُدا سُنتا ہے۔“ خُدا نے آپ پر کیسے ظاہر کِیا ہے کہ وہ آپ کو سُنتا ہے؟
مزید دیکھیں ”پوشیدہ دُعا،“ گیت، نمبر 144۔
مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے لیحونا اور برائے مضبوطیِ نوجوانان رسالوں کے شُمارے دیکھیں۔
بچّوں کو سِکھانے کے لیے تجاویز
یِسُوع مسِیح ہاتھ پکڑ کر میری راہ نُمائی کرے گا۔
-
جب آپ اور آپ کے بچّے اَبرہام 18:1 اور 8:2 پڑھیں، تو آپ اُنھیں کہیں کہ وہ بدن کے اُس حِصّے پر دھیان دیں جس کا ذکر دونوں آیات میں کِیا گیا ہے۔ شاید آپ کوئی کھیل کھیلیں جس میں بچّے اپنی آنکھیں بند کریں اور آپ ہاتھ پکڑ کر بچّوں کی راہ نُمائی کریں۔ پھر آپ بات چیت کریں کہ یِسُوع مسِیح کے ہاتھ سے راہ نُمائی پانا یا بچائے جانا کیسا لگتا ہے۔
پیدایش 13:5–12
مَیں صلح کروانے والا بن سکتا ہُوں۔
-
آپ کے بچّے پیدایش 5:13–12، میں سے کہانی کی کردار نگاری کرنے کے لیے اَبرہام، لُوط، اور چرواہے بننے سے لُطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ ہم اپنے خاندان یا دوستوں کے ساتھ صالح ہوتے ہُوئے اَبرہام کی مثال کی کیسے پیروی کرسکتے ہیں؟ اُن کے جواب کردار نگاری سے دینے کی کوشش کریں۔
لُوط کا اِنتخاب، اَز ولیم فریڈرکس © goodsalt.com سے پروویڈنس کلیکشن/لائسنس یافتہ
پیدایش 13:16؛ پیدایش 1:15–6؛ 17:1–8؛ اَبرہام 2:9–11
خُدا چاہتا ہے کہ مَیں اُس کے ساتھ عہُود باندھوں۔
-
اپنے بچّوں کو ریت کا ڈبہ، رات کو آسمان پر سِتارے، یا اِس خاکہ کے آخر میں تصویر دِکھائیں۔ یہ پیدایش 16:13؛ 15:1–6 میں خُدا کے وعدوں کو سمجھنے میں مدد کرے گی۔ بتائیں کہ آپ نے خُدا کے وعدوں پر توکُل کرنا کیسے سیکھا ہے، حتیٰ کہ جب وہ ناممکن لگتے ہوں۔
-
اپنے بچّوں کو عہُود کے بارے میں سِکھانے کے لیے، اُن سے کسی ایسے وقت کے بارے میں پُوچھیں جب اُنھوں نے کوئی وعدہ کِیا ہو یا کسی نے اُن سے وعدہ کِیا ہو۔ اگر یہ معاون ہو، تو آپ اپنی چند مثالوں کا تذکرہ کریں—بشمُول بپتِسما یا ہیکل میں خدا کے ساتھ باندھے گئے عہُود۔ آپ کے عہُود نے خُدا کے ساتھ آپ کے تعلق کو کیسے مُتاثر کِیا ہے؟ اَبرہام اور سارہ کے لیے خُدا کی چند موعودہ برکات کو بیان کرنے کے لیے پیدایش 1:15–6؛ 1:17–8؛ اَبرہام 9:2–11 سے کُچھ فقرات کو چُنیں۔
-
اپنے بچّوں کو بپتِسما لینے پر خُدا کے ساتھ عہد باندھنے کی تیاری میں مدد کرنے کے لیے، آپ ضمیمہ ا یا ضمیمہ ب میں سے پیش کردہ سرگرمی کی تجاویز کو اِستعمال کر سکتے ہیں۔
اَبرہام 1:12–17؛ پیدایش 16:7–11
خُدا میری سُنتا ہے۔
-
جب اَبرہام کی زندگی خطرے میں تھی، تو اُس نے خُدا کو پُکارا۔ جب ہاجرہ بیابان میں تنہا تھی، تو اُس نے جانا کہ خُدا نے اُس کی سُنی ہے۔ اپنے بچّوں سے اِن دو کہانیوں کو بیان کرنے پر غور کریں: ”اَبرہام اور سارہ“ اور ”ہاجرہ“ پُرانے عہد نامے کی کہانیوں، میں 28–31، 32–33۔ ہم اِن کہانیوں سے خُدا کے بارے میں کیا سِیکھتے ہیں؟ پھر آپ ایک دُوسرے کے ساتھ ایسے تجربات کا بیان کریں جب آپ کو محسُوس ہُوا ہو کہ خُدا آپ کی سُنتا ہے۔ جیسا کہ گیت ”بچّے کی دُعا“ (بچّوں کے گیتوں کی کتاب، 12–13) اِس اُصُول کو تقویت دیتا ہے۔
Abraham and Sarah
Hagar
مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے فرینڈ رسالے کا شُمارہ دیکھیں۔