”فروری 2–8۔ ’خُداوند نے اپنے لوگوں کو صِیُّون کہا‘: مُوسیٰ 7،“ آ، میرے پیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا پُرانا عہد نامہ 2026 (2026)
”فروری 2–8۔ ’خُداوند نے اپنے لوگوں کو صِیُّون کہا‘،“ آ، میرے پیچھے ہو لے: 2026
حنُوک وقت کے عرُوج کو دیکھتا ہے، اَزجینیفر پاگیٹ
فروری 2–8: ”خُداوند نے اپنے لوگوں کو صِیُّون کہا“
مُوسیٰ 7
پُوری تاریخ میں، حنُوک اور اُس کے لوگوں نے جو کُچھ پایا لوگوں نے اُس کو پانے کی کوشش کی ہے: ایسے مثالی معاشرے کی تعمیر جہاں پر غُربت یا تشدد نہ ہو۔ خُدا کے لوگ ہوتے ہُوئے، ہم اِس آرزُو میں حصّہ لیتے ہیں۔ ہم اِسے صِیُّون کی تعمیر کرنا کہتے ہیں، اور اِس میں شامل ہیں—ضرُورت مند لوگوں کی دیکھ بھال کرنا اور امن کو فروغ دینا—عہُود باندھنا، اور ایک دُوسرے کے ساتھ اور یِسُوع مسِیح، ”صِیُّون کے بادشاہ“ کے ساتھ راست بازی میں اِکٹھے سکُونت کرنا (مُوسیٰ 7:53)۔ اگر دُنیا، آپ کی برادری، یا آپ کا خاندان بالکل ویسے نہ ہوں جیسے آپ چاہتے ہیں، تو یہ کہنا باعثِ مدد ہے، کہ حنُوک اور اُس کے لوگوں نے ایسا کس طرح کِیا؟ وہ اپنے اِرد گرد ہونے والے جھگڑوں کے باوجُود کیسے ”یک دِل اور یک ذہن“ (مُوسیٰ 7:18) بن گئے؟ کئی تفصیلات میں سے مُوسیٰ 7 ہمیں صِیُّون کی بابت بتاتا ہے، مُقدّسِینِ آخری ایّام کے لیے یہ ایک خاص طور پر قابلِ قدر ہے: صِیُّون محض کوئی شہر نہیں ہے—یہ دِل اور رُوح کی کیفیت ہے۔ صِیُّون، جیسا کہ خُداوند نے سِکھایا ہے ”دِل کا راست“ ہونا ہے (عقائد اور عہُود 97:21)۔ لہذا صِیُّون کی تعمیر کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم اپنے دِلوں اور گھروں سے آغاز کریں۔
گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز
مُوسیٰ 7:16–21، 27، 53، 62–69
مَیں صِیُّون کی تعمیر میں مدد کر سکتا/سکتی ہُوں۔
جب نبی جوزف سمِتھ نے پہلی بار حنُوک اور اُس کے شہر قُدوسِیت کے بارے میں سیکھا، تو اُس نے اَلہام پایا۔ وہ ”جانتا تھا کہ وہ دِن آ گیا جب خُداوند دوبارہ زمین پر صِیُّون قائم کرے گا“ (مُقدّسِین، 1:108–9)، اور اُس نے زندگی بھر کی جُستجو سے صِیُّون کی تعمیر کا آغاز کِیا۔ مُوسیٰ 7 کا مُطالعہ آج اُس کوشش کو جاری رکھنے کی ترغیب دے سکتا ہے۔
آپ سوالوں کو دریافت کرنے سے آغاز کریں ”صِیُّون کیا ہے؟“ اور ”یہ باقی دُنیا سے کیسے مُختلف ہے؟“ اُن جوابات کی فہرست بنانے پر غور کریں جو مُوسیٰ 7، خاص طور پر آیات 16–21، 27، 53، 67–69 میں آپ کو ملتے ہیں۔
اِن سوالات کے لیے آپ کے جواب یہ واضح کریں گے کہ صِیُّون کی تعمیر کے لیے ہمیں اب بھی بُہت زیادہ کام کرنا ہے۔ تو ہم یہ کیسے کریں؟ ایسے اوقات پر غور کرنا مددگار ہو سکتا ہے جب آپ نے کسی کے ساتھ ”یک دِل اور یک ذہن“ محسُوس کِیا ہو (مُوسیٰ 7:18)۔ ہو سکتا ہے ایسا کسی حلقے، خاندان، یا کام یا سکول کے گروہ میں ہُوا ہو۔ راست اِتحاد پیدا کرنے کے لیے لوگوں نے کیا کِیا؟
یہاں چند دیگر وسائل ہیں جن کو آپ تجاویز اور ترغیب پانے کے لیے دریافت کر سکتے ہیں۔ مُطالعہ کرنے کے لیے ایک یا زائد کا اِنتخاب کریں، اور پھر صِیُّون کی تعمیر کے لیے آپ نے جو کرنے کی ترغیب پائی اُسے تحریر کریں:
-
فلپیوں 2:1–4؛ 4 نِیفی 1:15–18؛ عقائد اور عہُود 97:21؛ 105:5۔
-
اولیسس سوارز، ”مسِیح میں بھائیو اور بہنو،“ لیحونا، نومبر 2023، 70–73۔
-
ڈی ٹاڈ کرسٹوفرسن، ”مسِیح میں ایک،“ لیحونا مئی 2023، 77–80۔
خُدا اپنے لوگوں سے چاہتا ہے کہ وہ ”یک دِل اور یک ذہن“ ہوں (مُوسیٰ 7:18)۔
یِسُوع مسِیح ”صِیُّون کا بادشاہ ہے۔“
یِسُوع مسِیح کو اپنے بادشاہ کی مانِند پانا آپ کے لیے کیا معنی رکھتا ہے؟ اِس آیت میں یِسُوع مسِیح کے دیگر القاب پر غور کریں۔ یہ آپ کو اُس کی بابت کیا سِکھاتی ہیں؟ آپ کے خیال میں ”دروازے پر آنے اور [اُس] کے ساتھ [اندر] آنے سے کیا مُراد ہے“؟
مزید دیکھیں ”آ، اَے بادشاہوں کے بادشاہ،“ گیت، نمبر 59۔
خُدا روتا—اور اپنے بچّوں کے لیے—شادمان ہوتا ہے۔
بعض لوگ خُدا کو کوئی بعید ہستی سمجھتے ہیں جو ہمارے ساتھ ہونے والے معاملات سے جذباتی طور پر مُتاثر نہیں ہوتا ہے۔ حنُوک نے خُدا کی بابت مُوسیٰ 7 میں درج رویا سے مُختلف نُقطہ نِگاہ حاصل کِیا۔ اُس نے خُدا کے بارے میں کیا سیکھا—اور آپ آیات 28–40 میں سے کیا سیکھتے ہیں؟ آپ کے خیال میں حنُوک خُدا کو روتے دیکھ کر حیران کیوں تھا؟ آپ کے لیے اِس سچّائی کو جاننا کیوں ضرُوری ہے کہ وہ روتا ہے؟
جب رویا جاری رہی، تو حنُوک بھی رویا۔ لیکن خُدا نے اُس کے ساتھ شادمان ہونے کی وجوہات بھی بیان کی ہیں۔ اُنھیں مُوسیٰ 41:7–69 میں تلاش کریں۔ آپ حنُوک کی رویا سے کیا سیکھتے ہیں جو آپ کو اپنی زندگی میں ”تلخی“ کے باوجُود ”دِل کی خُوشی اور شادمانی“ میں مدد کرتا ہے (آیت 44)؟
مزید دیکھیں جیفری آر ہالینڈ، ”خُدا کی شان و شوکت،“ لیحونا، نومبر 2003، 70–73۔
یِسُوع مسِیح آخری ایّام میں دوبارہ آئے گا۔
حنُوک کی رویا، خاص طور پر مُوسیٰ 7:59–67، میں جو قلم بند ہے، تاریخ میں مُنّجی کی آمدِ ثانی کی پہلی پیشین گوئیوں میں سے ایک ہے۔ اِن آیات نے آخری ایّام کو جس طرح بیان کِیا ہے اُن میں آپ کو کیا بات مُتاثر کرتی ہے؟ مثال کے طور پر، غور کریں کہ آپ کو کیسا لگتا ہے کہ آیت 62 میں سے نبوتیں پُوری ہو رہی ہیں۔ یہ جُملے آپ کو آخری ایّام میں خُدا کے کام کی بابت کیا سِکھاتے ہیں؟
مزید دیکھیں ہنیری بی آئرنگ، ”صِیُّون میں بہنیں،“ لیحونا، نومبر 2020، 67–69۔
مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے لیحونا اور برائے مضبوطیِ نوجوانان رسالوں کے شُمارے دیکھیں۔
بچّوں کو سِکھانے کے لیے تجاویز
خُدا چاہتا ہے کہ ہم ”یک دل اور یک ذہن“ ہوں۔
-
اپنے بچّوں کی حنُوک اور صِیُّون کے بارے میں سِکھانے میں مدد کے لیے آپ، ”حنُوک نبی“ کی کہانی پُرانے عہد نامہ کی کہانیوں میں سے (19–21) یا ”نبی کی پیروی کریں“ (بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، 110–11) کی دُوسری آیت کا اِستعمال کر سکتے ہیں۔ پھر آپ اپنے بچّوں سے کہیں کہ وہ کہانی کو اپنے اَلفاظ میں دوبارہ بیان کرنے میں آپ کی مدد کریں۔ حنُوک کی تصاویر اِس خاکہ میں مدد کر سکتی ہیں۔
-
اپنے بچّوں کو یہ سمجھنے میں مدد کرنے کا ایک طریقہ ہے کہ ”یک دِل اور یک ذہن“ ہونے کا کیا مطلب ہے (مُوسیٰ 7:18): کاغذ کا دِل بنائیں اور اُسے ٹکڑوں میں کاٹیں، اِتنے کہ ہر بچّے کے پاس ایک ٹُکڑا ہو۔ اُنھیں اپنے ٹکڑے پر اپنا نام لکھنے اور دِل کو اکٹھا جوڑنے پر کام کرنے دیں۔ جب وہ ایسا کرتے ہیں، آپ ہر بچّے کے بارے میں وہ بات بتائیں جو آپ کو اچھی لگتی ہے۔
-
اپنے بچّوں کی یہ گِننے میں مدد کریں کہ مُوسیٰ 7:18–21، 62–63، 68–69 میں لفظ ”صِیُّون“ کتنی بار ظاہر ہُوا ہے۔ ہر بار جب وہ لفظ تلاش کرتے ہیں، تو اُن کی یہ دریافت کرنے میں مدد کریں کہ صِیُّون کے بارے میں یہ آیت کیا کہتی ہے (مزید دیکھیں راہ نُماے صحائف، ”صِیُّون،“ گاسپل لائبریری)۔ ہم مزید کیسے اِن صحائف میں بیان کردہ مُقدّسِین کی مانِند بن سکتے ہیں؟
صحائف کا ذاتی مُطالعہ کرنے کی حوصلہ افزائی کریں۔ خواہ آپ اپنے خاندان کو گھر پر یا اِتوار کو کلاس میں تعلیم دیتے ہوں، یِسُوع مسِیح پر دیر پا ایمان قائم کرنے میں دُوسروں کی مدد کرنے کے بہترین طریقوں میں سے ایک صحائف سے ذاتی تجربات پانے کی عادت قائم کرنے میں اُن کی مدد کریں۔ صحائف سے ہونے والے اپنے تجربات کو بیان کریں، اور خاندان یا جماعت کے ارکان کی حوصلہ افزائی کریں کہ وہ اپنے تجربات کی شراکت کریں۔ جب ہم سُنتے ہیں کہ صحائف کا مُطالعہ کیسے دُوسروں کو برکت بخشتا ہے، تو ہم اکثر خُداوند سے ایسی ہی برکات پانے کے لیے ترغیب پاتے ہیں۔ (دیکھیں نجات دہندہ کے طریق پر تعلیم دینا، 25۔)
آسمانی باپ چاہتا ہے کہ مَیں اُس کی پیروی کرنے کا انتخاب کرُوں۔
-
اپنے بچّوں کو مُوسیٰ 7:32–33 سے مُتعارف کروانے کے لیے، آپ اُن سے حال میں کِیے گئے اِنتخاب کے بارے میں بات کریں۔ پھر آپ اِکٹھے مل کر یہ جاننے کے لیے آیات پڑھیں کہ آسمانی باپ کیا چاہتا ہے کہ ہم اِنتخاب کریں۔ ہم کون سے اِنتخاب کریں جس سے ظاہر ہو کہ ہم اُس کو مُنتخب کرتے ہیں؟ شاید آپ کے بچّے باری باری اِن انتخابات میں سے ایک کی کردار نگاری کریں جب کہ دُوسرے اندازہ لگائیں کہ کردارکس کی نمایندگی کرتا ہے۔
یِسُوع واپس زمین پر آئے گا۔
-
مُوسیٰ 59:7 میں حنُوک خُداوند سے سوال کرتا ہے۔ اپنے بچّوں کو اِسے تلاش کرنے کی دعوت دیں، اور پھر اُنھیں آیت 60 میں سے جواب تلاش کرنے کو کہیں۔ آپ اُن سے ایسے وقت کے بارے میں بھی بات چیت کر سکتے ہیں جب وہ کسی کے گھر واپس لوٹنے کی توقع کر رہے ہوں۔ اُن سے پُوچھیں کہ اُنھیں کیسا لگتا ہے اور اُنھوں نے تیار ہونے کے لیے کیا کِیا۔ ہم یِسُوع کے واپس لوٹنے کے لیے کیسے تیار ہو سکتے ہیں؟
-
ایسے اوقات کی تصاویر دِکھانے پر غور کریں جب نجات دہندہ لوگوں پر ظاہر ہُوا (جیسا کہ اِنجِیلی آرٹ کی کِتاب، نمبر 60، 82، 83، اور 84)۔ تصویروں میں لوگ کیا کر رہے ہیں؟ جب لوگ یِسُوع سے ملے تو اُنھیں کیا محسُوس کِیا ہو گا؟ آپ نجات دہندہ کی آمدِ ثانی کے بارے میں گیت بھی گا سکتے ہیں، جیسا کہ ”جب وہ دوبارہ آئے گا“ (بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، 82–83)، اور بچّوں سے پُوچھیں کہ اُن کے خیال میں یِسُوع کی دوبارہ آمد کیسی ہوگی۔ بچّوں کو بتانے دیں کہ جب یِسُوع دوبارہ آئے تو وہ اُس کو دیکھنے کے بارے میں کیا محسُوس کرتے ہیں۔
مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے فرینڈ رسالے کا شُمارہ دیکھیں۔