آ، میرے پِیچھے ہولے ۲۰۲۴
ذہن میں رکھنے کے لیے خیالات: عہد


”ذہن میں رکھنے کے لیے خیالات: عہد،“ آ، میرے پیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: پُرانا عہد نامہ 2026 (2026)

”عہد،“ آ، میرے پیچھے ہو لے: 2026

خیالات کی علامت

ذہن میں رکھنے کے لیے خیالات

عہد

پُرانے عہد نامے میں، آپ بار بار لفظ عہد کو پڑھیں گے۔ آج کل ہم عہُود کو خُدا کے ساتھ مُقدس وعدے سمجھتے ہیں، لیکن قدیم زمانہ میں، ایک دُوسرے کے ساتھ لوگوں کے میل ملاپ کے لیے بھی عہُود اہم حِصّہ تھے۔ اپنی بقا اور تحفظ کے لیے، لوگوں کو ایک دُوسرے پر بھروسا کرنا ضروری ہوتا تھا، اور عہُود اِس اعتماد کو قابلِ اِطمینان بنانے کا طریقہ تھے۔

لہٰذا جب خُدا حنُوک، نوح، مُوسیٰ، اور دیگر سے عہُود کے بارے بات کرتا تھا، تو وہ اُنھیں اپنے ساتھ توکُل کے رشتے میں داخل ہونے کی دعوت دیتا تھا۔ ہم اِس عہد کو نیا اور اَبَدی عہد یا اَبرہامی عہد کہتے ہیں—خُدا کے اَبرہام اور سارہ کے ساتھ باندھے گئے عہد کا حوالہ اور پھر اُن کی نسل اِضحاق اور یعقوب (جسے اِسرائیل بھی کہا جاتا ہے) سے تجدید کی گئی۔ پُرانے عہد نامے میں، اِسے محض ”عہد“ مانا جاتا تھا۔ آپ دیکھیں گے کہ پُرانا عہد نامہ بُنیادی طور پر اُن لوگوں کی کہانی ہے جنھوں نے اپنے آپ کو اُس عہد کے لوگ—عہد کے وارث مانا۔

اَبرہامی عہد آج بھی اُتنا ہی اہم ہے، خاص طور پر مُقدّسِینِ آخری ایّام کے لیے۔ کیوں؟ کیوں کہ ہم بھی موعودہ لوگ ہیں، خواہ ہم اَبرہام، اِضحاق، اور یعقوب کی براہِ راست نسل ہیں یا نہیں۔ اِسی وجہ سے، یہ سمجھنا ضروری ہے کہ اَبرہامی عہد کیا ہے اور آج ہم اِس کو کیسے لاگو کرتے ہیں۔

اَبرہامی عہد کیا ہے؟

اَبرہام ”راست بازی کا بڑا پیروکار بننا“ چاہتا تھا (اَبرہام 1:‏2)، لہذا خُدا نے اُسے عہد کے رشتے میں بندھنے کی دعوت دی۔ اَبرہام اِس کا پہلا خواہش مند شخص نہ تھا، اور نہ ہی وہ عہد پانے والوں میں اولین تھا۔ یہ، آخر کار، دائمی عہد تھا۔ اَبرہام ”آباواجداد کی برکات“ پانا چاہتا تھا (اَبرہام 2:1)—وہ برکات جو آدم اور حَوا کو عہد کے وسیلے سے عطا کی گئیں تھیں اور اِس کے بعد اُن لوگوں کو جو جان فشانی سے اِن برکات کے خواہاں تھے۔

اَبرہام کے ساتھ خُدا نے عہد کی شان دار برکات کا وعدہ کِیا تھا: زمین کی وراثت، بڑی نسل، کہانتی رسُومات تک رسائی، اور ایسا نام جس کو آنے والی نسلوں کے لیے عزت بخشی جائے گی۔ لیکن اِس عہد کا مرکز صرف اَبرہام اور اُس کے خاندان کے لیے ہی برکات پانا نہیں تھا بلکہ اُس برکت پر بھی جو خُدا کے تمام بچّے پائیں گے۔ ”تُو برکت پائے گا،“ خُدا نے فرمایا، ”اور تُجھ میں زمین کے سب خاندان برکت پائیں گے“ (پیدایش 12:‏2–3

کیا اِس عہد نے اَبرہام، سارہ، اور اُن کی نسل کو خُدا کی اُمت کے درمیان میں اعزاز کا درجہ دیا؟ صرف اِس لحاظ سے کہ یہ دُوسروں کو برکت دینے کا اعزاز ہے۔ اَبرہام کے خاندان کو ”اِس خدمت اور کہانت کو سب قَوموں میں“ لے کر جانا تھا، ”اِنجِیل کی برکات، جو کہ نجات کی برکات ہیں، حتیٰ کہ اَبَدی زندگی کی برکات“ (اَبرہام 9:2، 11)۔ خُدا کے موعودہ لوگ ہونے کا مطلب یہ نہیں تھا کہ وہ دُوسروں سے بہتر تھے؛ اِس کا مطلب تھا کہ اُن کا فرض تھا کہ دُوسروں کو بہتر بننے میں مدد کرتے۔

عہد وہ برکت تھی جو اَبرہام بڑی حسرت سے پانا چاہتا تھا۔ اُسے پانے کے بعد، اَبرہام نے اپنے دِل میں کہا، ”تیرا خادِم صداقت سے تیرا طالب تھا؛ اب مَیں نے تُجھے پا لِیا ہے“ (اَبرہام 12:2

یہ ہزاروں برس پہلے کی بات ہے، لیکن ہمارے زمانہ میں یہ عہد بحال ہو چُکا ہے۔ اور یہ فی الوقت خُدا کے لوگوں کی زندگیوں میں پُورا ہو رہا ہے۔ عہد کی تکمیل ایامِ آخر میں جوش پیدا کرنا ہے جب کارِ خُدا ترقی پاتا ہے، پُوری دُنیا میں خاندانوں کو برکت ملتی ہے۔ اور جو کوئی بھی، اَبرہام کی مانِند، راست بازی کا عظیم پیروکار بننا چاہتا ہے—جو کوئی بھی سنجیدگی سے خُداوند کا طلب گار ہو—اِس کا حِصّہ بن سکتا ہے۔

ہَیکل کے سامنے خاندان

میرے لیے اَبرہامی عہد کا کیا مطلب ہے؟

آپ خُدا کے فرزند ہیں۔ جب آپ بپتِسما لیتے اور جب عِشائے ربّانی میں شرکت کرتے ہیں تو آپ خُدا کے ساتھ عہد باندھتے ہیں۔ اور آپ ہیکل کی مُقدس رسُوم کے ساتھ عہد کی معمُوری پاتے ہیں۔

اِن عہُود اور رسُوم کے ذریعے سے، ہم خُدا کے لوگ بنتے ہیں۔ ہم ”اَبَدی نقطوں کے ساتھ“ اِس کے ساتھ جُڑے ہُوئے ہیں۔ ”جب ہم خُدا کے ساتھ عہد باندھتے ہیں،“ صدر رسل ایم نیلسن نے سِکھایا ہے، تو ”ہم ہمیشہ کے لیے غیر جانبداری چھوڑ دیتے ہیں۔ خُدا اُن لوگوں کے ساتھ اپنے تعلُق کو ترک نہیں کرے گا جِنھوں نے اُس کے ساتھ ایسا تعلق قائم کِیا ہے۔ درحقیقت، وہ تمام لوگ جِنھوں نے خُدا کے ساتھ عہد باندھا ہے وہ خاص طرح کی محبّت اور رحمت تک رسائی پاتے ہیں۔ … خُدا کے ساتھ ہمارے عہد کی وجہ سے، وہ ہماری مدد کرنے کی اپنی کاوِشوں میں کبھی نہیں تھکے گا، اور ہم اپنے ساتھ اُس کے شفِیق صبر کو کبھی کم نہیں ہونے دیں گے۔“ آپ یہ پُرانے عہد نامے میں خُدا کے موعودہ لوگوں کی تاریخ میں دیکھیں گے، اور آپ اِسے اپنی زندگی میں اُس کے موعودہ بچّوں میں سے ایک کے طور پر دیکھیں گے۔

یِسُوع ہاتھ بڑھا کر پانی پر کھڑا ہے

ڈرو مت، اَز ڈین وِلسن

نبی جوزف سمِتھ کے وسیلے سے اَبرہام کے عہد کی بحالی کی بدولت ہمیں یہ عطا کِیا گیا بیش قیمت فہم ہے۔ لہذا جب آپ پُرانے عہد نامے میں عہُود کے بارے میں پڑھتے ہیں، تو صرف اَبرہام، اِسحاق، اور یعقوب کے ساتھ خُدا کے تعلقات کے بارے میں نہ سوچیں۔ اپنے ساتھ اُس کے تعلقات کے بارے میں بھی غور کریں۔ جب آپ آنے والے بے شُمار وعدوں کے بارے میں پڑھیں، تو محض اُن لاکھوں کے بارے میں ہی نہ سوچیں جو آج اَبرہام کو اپنا باپ کہتے ہیں۔ آپ اَبَدی خاندانوں اور اَبَدی بڑھوتی کے لیے خُدا کے وعدے کے بارے میں بھی سوچیں۔ جب آپ وراثت کی سرزمین کے وعدہ کے بارے میں پڑھیں، تو صرف اَبرہام سے وعدہ کی سرزمین کے بارے میں مت سوچیں۔ دُنیا کی سیلیسٹیئل منزل کے بارے میں بھی سوچیں—میراث کے وعدہ کے لیے ”فروتن“ بننا جو ”خُداوند کا اِنتظار کرتے ہیں“ (متی 5:5؛ زبُور 9:37، 11 اور جب آپ اِس وعدے کے بارے میں پڑھیں کہ خُدا کے موعودہ لوگ ”زمین کے تمام خاندانوں“ کو برکت دیں گے (اَبرہام 11:2)، صرف اَبرہام کی خدمت یا اُس کے بھیجے نبیوں کے بارے میں مت سوچیں۔ اِس بارے میں بھی سوچیں کہ آپ—یِسُوع مسِیح کے عہد کے پیروکار کے طور پر—اپنے ارد گرد خاندانوں کے لیے برکت کے لیے کیا کر سکتے ہیں۔