آ، میرے پِیچھے ہولے ۲۰۲۴
فروری 9–15۔ ”نوح خُداوند کی نظر میں مقبُول ہُوا“: پیدایش 6–11؛ مُوسیٰ 8


”فروری 9–15۔ ’نوح خُداوند کی نظر میں مقبُول ہُوا‘: پیدایش 6–11؛ مُوسیٰ 8،“ آ، میرے پیچھے ہو لے—گھر اور کلِیسیا: پُرانا عہد نامہ 2026 (2026)

”فروری 9–15۔ ’نوح خُداوند کی نظر میں مقبُول ہُوا‘،“ آ، میرے پیچھے ہو لے: 2026

نوح اور اُس کا خانداُن جانوروں کے ساتھ چٹان پر ٹِکی کشتی سے نِکلتے ہیں

یہوواہ وعدہ پُورا کرتا ہے، اَز سام لاؤلر

فروری 9–15: ”نوح خُداوند کی نظر میں مقبُول ہُوا“

پیدایش 6–11؛ مُوسیٰ 8

آخری ایّام میں رہتے ہُوئے، سیلاب کی کہانی پر توجہ دینے کی ہمارے پاس خاص وجہ ہے۔ جب یِسُوع مسِیح نے سِکھایا کہ ہمیں اُس کی آمدِ ثانی کے لیے کیسے خبردار رہنا چاہیے، تو اُس نے کہا، ”جَیسا نوح کے دِنوں میں ہُوا، وَیسا اِبنِ آدم کے آنے پر بھی ہو گا“ (جوزف سمتھ—متی:41:1)۔ اِس کے علاوہ، وہ اَلفاظ جو نوح کے زمانہ کو بیان کرتے ہیں، مثلا ” ناراست“ اور ”ظُلم سے بھرے ہُوئے،“ بالکل اُسی طرح ہمارے زمانہ کو بھی بیان کرتے ہیں (پیدایش 12:6–13؛ مُوسیٰ 28:8)۔ ایسا لگتا ہے کہ تکبر کے ساتھ ساتھ تذبذب اور پھر تفرقے کے بیان کے ساتھ، بابل کے بُرج کی کہانی بھی ہمارے زمانہ پر لاگو ہوتی ہے۔

یہ قدیم واقعات محض اِس لیے اہم نہیں ہیں کہ یہ ہمیں بتاتے ہیں کہ پُوری تاریخ میں بدی ہر لحاظ سے خُود کو دُہراتی رہی ہے۔ زیادہ اہم یہ ہے، کہ وہ ہمیں سِکھاتی ہے کہ ہمیں اِس کے بارے میں کیا کرنا ہے۔ نوح ”خُداوند کی نظر میں مقبُول ہُوا“ (مُوسیٰ 8:‏27)۔ اور یارد اور اُس کے بھائی کے خاندان خُداوند کی طرف رجُوع لائے اور بابل میں تفرقے اور اِختلاف سے بچائے گئے تھے (دیکھیں عیتر33:1–43)۔ اگر ہم غور کریں کہ ظُلم اور تشدد کے دوران میں اپنے آپ کو اور اپنے خاندانوں کو کیسے محفوظ رکھنا ہے، تو اِن اَبواب کی کہانیوں میں ہمیں سِکھانے کے لیے بُہت کُچھ ہے۔

مُطالعہ کی علامت

گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز

پیدایش 6؛ مُوسیٰ 8

سیمینری کی علامت
خُداوند کے نبی کی پیروی کرنے میں رُوحانی تحفظ ہے۔

کیا نوح کے زمانے کی تفصیل میں آپ کو کوئی ایسی چیز دِکھائی دیتی ہے جو ہمارے زمانہ کے حالات سے مماثل نظر آتی ہے؟ خاص طور پر، مُوسیٰ 15:8–24، 28 میں دیکھیں۔ آپ کون سے موضوعات بار بار دیکھتے ہیں؟

ایک اہم مماثلت جو آپ دیکھیں گے کہ خُدا نے نوح کو نبی ہونے کی بُلاہٹ دی، اور اُس نے آج بھی نبی کو بُلایا ہے۔ جو سچّائیاں آپ نبیوں کے بارے میں مُوسیٰ 13:8–30 سے سیکھتے ہیں اُن کی فہرست بنانے پر غور کریں۔ ہمارا زندہ نبی کیسے نوح کی مانِند ہے؟ بے شک، آج خُداوند کا نبی طوفان سے خبردار نہیں کرتا یا ہمیں کشتی تعمیر کرنے میں مدد کے لیے نہیں بُلاتا ہے۔ مگر وہ ہمیں کس بارے میں خبردار کرتا ہے؟ اور وہ ہمیں کیا کرنے کی دعوت دیتا ہے؟ اِن سوالوں کے جواب دینے میں مدد کے لیے، گاسپل لائبریری میں کلیسیائی صدُور کی تعلیمات سے آپ کسی باب پر غور و خوض کریں، خاص طور پر ”دعوتیں اور وعدے“ کا حِصّہ۔ شاید آپ ایک انتباہ اور ایک دعوت مُنتخب کر سکیں جو خاص طور پر آپ کو اہم لگتی ہے۔

ایلڈر ایلن ڈی حینی نے سِکھایا، ”ایک کامل اور پیار کرنے والے آسمانی باپ نے نبی کے وسیلے سے اپنی اُمت پر سچّائی آشکارا کرنے کا نمونہ چُنا ہے“ (”ایّامِ آخر کے لیے زندہ نبی،“ لیحونا، مئی 2023، 25)۔ ایلڈر حینی کے پیغام کا مُطالعہ کرنے پر غور کریں، نبی ہونے کا فہم و ادراک پانا آسمانی باپ کی محبّت کی علامت ہے۔ خُداوند کے نبی کی پیروی کرنے سے آپ کو ایّامِ آخر میں محفوظ زندگی بسر کرنے میں کیسے مدد کی ہے؟

مزید دیکھیں موضوعات اور سوالات، ”نبی،“ گاسپل لائبریری؛ ”ہمیں نبیوں سے کیوں نوازا ہے؟“ (ویڈیو)، گاسپل لائبریری۔

1:37

Why Do We Have Prophets?

پَیدایش 6:‏5–13

سیلاب خُدا کے رحم کا عمل تھا۔

بعض لوگ تعجب کرتے ہیں کہ سیلاب کا بھیجنا ”انسان کو مِٹانے“ کے لیے خُدا کا انصاف کیسے تھا (پیدایش 6‏:7)۔ ایلڈر نیل اے میکس ویل نے وضاحت کی کہ سیلاب کے وقت، ”بدعنوانی آزادئِ انتخاب کو تباہ کرنے کے مقام پر پُہنچ گئی تھی کہ رُوحیں، اِنصاف کے ساتھ، یہاں نہیں بھیجی جا سکتی تھیں“ (ہم اُن کو یہاں آزمائیں گے [1982]، 58)۔ آپ اِس پر بھی غور کریں کہ سیلاب کیسے رحم کا عمل تھا۔ آپ کو پیدایش 5:6–13 میں کیا معلُوم ہُوا ہے جو لوگوں کے لیے خُداوند کے شفیق رحم اور محبّت کو ظاہر کرتا ہے؟

پَیدایش 9:‏8–17

نِشان یا علامتیں خُداوند کے ساتھ اپنے عہُود کو یاد رکھنے میں میری مدد کرتی ہیں۔

پیدایش 9‏:8–17 کے مطابق، قوسِ قزح آپ کے ذہن میں کیا لاتی ہے؟ ترجمہ اَز جوزف سمِتھ، پیدایش 21:9–25 (بائبل کے ضمیمہ میں) آپ کے فہم میں کیا اِضافہ کرتا ہے؟ آپ دیگر چیزوں (جیسے علامات، اشیا، یا کسی اور چیز کی فہرست بنانے پر بھی غور کریں) جو خُدا نے آپ کو اپنے عہُود کی یاد دِلانے کے لیے عطا کی ہیں۔ یہ باتیں آپ کو کیا سِکھاتی ہیں؟ وہ آپ کی یاد دہانی میں کیسے مدد کرتی ہیں؟

مزید دیکھیں گیرٹ ڈبلیو گانگ، ” اُس کو ہمیشہ یاد رکھیں،“ لیحونا، مئی 2016، 108–11؛ ”اب تعظیم اور فروتنی سے،“ گیت، نمبر 185۔

آدمی بُرج پر رسی اور سیڑھیوں سے اُوپر چڑھتے ہُوئے

بابل کا بُرج، اَز ڈیوڈ گرین

پیدایش 11:‏1–9

یِسُوع مسِیح کی پیروی کرنا ہی آسمانی باپ کی جانب واحد راستہ ہے۔

بابل کے لوگوں کا بُرج کو تعمیر کرنے کا واقعہ حنُوک اور اُس کے لوگوں کا صِیُّون کو تعمیر کرنے کے واقعہ سے دِل چسپ موازنہ فراہم کرتا ہے، جو آپ نے پچھلے ہفتے مُطالعہ کِیا تھا۔ لوگوں کے دونوں گروہ آسمان تک پُہنچنے کی کوشش کرتے رہے مگر مُختلف طریقوں سے۔ صِیُّون کے لوگوں نے آسمان پر کیسے جگہ پائی؟ (دیکھیں مُوسیٰ 7‏:18–19، 53، 62–63، 69)۔ آپ پیدایش 11‏:1–9 اور ہیلیمن 6‏:26–28 سے بابل کے لوگوں کے بارے میں کیا سیکھتے ہیں؟ یہ ہمیں خُدا کی حُضُوری میں واپس آنے کی ہماری کاوشوں کے بارے میں کیا سِکھاتا ہے؟ خُدا نے ”آسمان تک پُہنچنے“ میں ہماری مدد کے لیے کیا کیا مُہیا کِیا ہے؟ (پیدایش 11:‏4؛ مزید دیکھیے یُوحنّا 3:‏16

سرگرمی سے سیکھیں۔ سیکھنا محض پڑھنے یا سُننے سے کہیں زیادہ ہو سکتا ہے۔ مثال کے طور پر، جب آپ بابل کے بُرج کے بارے میں سیکھتے ہیں، تو آپ اور آپ کا خاندان یا جماعت، کاغذ کی پرچیوں پر، وہ باتیں لکھیں جو ہمیں خُدا سے دُور لے جاتی ہیں۔ پھر، کاغذ کی دُوسری پرچیوں پر، آپ وہ باتیں لکھیں جو ہمیں خُدا کے قریب تر لاتی ہیں۔ پرچیوں کے پہلے حصّے کو بُرج کی شکل میں اور دُوسرے حصّے کو ہیکل کی شکل میں ترتیب دیں۔

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے لیحونا اور برائے مضبوطیِ نوجوانان رسالوں کے شُمارے دیکھیں۔

بچّوں کے حِصّے کی علامت 01

بچّوں کو سِکھانے کے لیے تجاویز

پیدایش 14:6–22؛ 7–8؛ مُوسیٰ 8:‏16–24

خُداوند کے نبی کی تقلید کرنے سے مَیں اور میرا خاندان برکت پائیں گے۔

  • زیادہ تر بچّے نوح اور کشتی کی کہانی پسند کرتے ہیں۔ آپ کے بچّے اِس کے بارے میں جو کُچھ جانتے ہیں اُنھیں وہ بتانے کے مواقع پر غور کریں۔ اُن کی مدد کرنے کے لیے، آپ اِن تصویروں ”نوح اور اُس کا خاندانپُرانے عہد نامہ کی کہانیوں میں اِن تصویروں کے خاکے کو (22–25)، اور نبی کی پیروی کرو“ ( بچّوں کے گیتوں کی کتاب، 110–11) کی تیسری آیت میں سے اِستعمال کر سکتے ہیں۔ آپ کے بچّے کہانی کے بعض حِصّوں پر اداکاری کرنے سے لُطف اندوز ہو سکتے ہیں—مثال کے طور پر، کشتی بنانے یا کشتی میں داخل ہونے والے جانوروں کی طرح چلنے کے لیے آلے کا اِستعمال کرنے کی اداکاری کریں۔

  • جب آپ نوح کے بارے میں باہم بات چیت کرتے ہیں، تو اپنے بچّوں کی یہ جاننے میں مدد کریں کہ آج خُدا کا نبی پانے سے ہم کتنے مُبارک ٹھہرے ہیں۔ اپنے بچّوں کی مُوسیٰ 16:8–24 میں سے اُن چیزوں کو تلاش کرنے میں مدد کریں جو نوح نے سِکھائی تھیں کہ خُداوند کے نبی آج تک تعلیم دیتے ہیں۔ جب ہم اِن تعلیمات کی فرماں برداری کرتے ہیں تو ہم کیسے مُبارک ٹھہرائے جاتے ہیں؟

پیدایش 9:‏15–16

خُدا میرے ساتھ اپنے وعدوں پر قائم رہے گا۔

  • آپ کے بچّے قوسِ قزح کی تصویر بنانے یا رنگ بھرنے سے لُطف اندوز ہوں گے جب آپ اُس کے متعلق بات کریں کہ یہ کس کی نمائندگی کرتی ہے (دیکھیں ترجمہ از جوزف سمتھ، پیدایش 21:9–25 [بائبل کے ضمیمہ میں])۔ نوح اور اُس کا خاندان جب بھی قوسِ قزح کو دیکھتے تو خُدا نے کیا چاہا تھا کہ وہ سوچیں؟

  • آپ بھی اپنے بچّوں کو ایسی چیز دِکھائیں جو آپ کی زندگی میں اہم ہے، جیسا کہ شادی کی انگوٹھی، تصویر، یا روزنامچہ۔ اپنے بچّوں کو اپنی مثالیں بیان کرنے دیں۔ یہ اُن چیزوں کے بارے میں گُفت گُو کا موجب بن سکتا ہے جو ہمیں اپنے عہُود کو یاد رکھنے میں مدد کرتی ہیں، جیسا کہ عِشائے ربّانی، جو یِسُوع مسِیح کی پیروی کرنے کے لیے ہمیں اپنے بپتِسما کے عہد کو یاد رکھنے میں مدد کرتی ہے (دیکھیں عقائد اور عہُود 20:‏75–79

دوہری قوسِ قزح

خُدا نے نوح کے خاندان کو بتایا کہ بادل میں کمان ”میرے اور تیرے درمیان میں باندھے گئے عہد کا نِشان ہو گی“ (پیدایش 12:9

پیدایش 11:‏1–9

یِسُوع مسِیح کی پیروی کرنا ہی محض آسمان کی جانب جانے کا واحد راستہ ہے۔

  • اپنے بچّوں کے ساتھ بلاکس یا دیگر اشیا سے بُرج تعمیر کرنا پُر لُطف ہو سکتا ہے۔ جب آپ ایسا کرتے ہیں، تو وضاحت کریں کہ بابل کے لوگوں کا خیال تھا کہ وہ بُلند بُرج تعمیر کر کے آسمان تک پُہنچ سکتے ہیں۔ پھر آپ نجات دہندہ کی تصویر کو مِل کر دیکھیں اور اپنے بچّوں سے پوچھیں کہ نجات دہندہ آسمان تک جانے میں ہماری کیسے مدد کرتا ہے۔ پھر آپ ایک دُوسرے سے اُن کاموں کے بارے بات کریں جو آپ نجات دہندہ کی پیروی کرنے کے لیے کر سکتے ہیں۔

  • پیدایش 11‏:1–9 میں بابل کے بُرج کی کہانی پڑھنے کے علاوہ، آپ اور آپ کے بچّے ہیلیمن 28:6 پڑھیں۔ اِس آیت کے مطابق، بابل کے لوگوں نے بُرج کیوں تعمیر کِیا؟ بُرج کی تعمیر کرنا آسمان تک پُہنچنے کے لیے غلط طریقہ کیوں تھا؟ پھر آپ 2 نِیفی 31‏:20–21 اور ہیلیمن 28:3 میں سے آسمان تک پُہنچنے کا صحیح راستہ تلاش کریں۔ ہم بابل کے لوگوں کو کیا نصیحت کریں گے؟

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے فرینڈ رسالے کا شُمارہ دیکھیں۔

نُوح کی کشتی

نوح کی کشتی، اَز ایڈم کلینٹ ڈے adamdayart.com

پرائمری کی سرگرمی کا صفحہ: نبی کی پیروی کرنے سے مَیں اور میرا خاندان برکت پائے گا