آ، میرے پِیچھے ہولے ۲۰۲۴
مارچ 16–22۔ ”خُدا نے اُسی سے نیکی کا قصد کِیا“: پیدایش 42–50


”مارچ 16–22۔ ’خُدا نے اُسی سے نیکی کا قصد کِیا‘: پیدایش 42–50،“ آ، میرے پیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: پُرانا عہد نامہ 2026 (2026)

”مارچ 16–22۔ ’خُدا نے اُسی سے نیکی کا قصد کِیا‘،“ آ، میرے پیچھے ہو لے: 2026

یُوسف اپنے بھائیوں کو مُعاف کرتا ہے

مُعافی، اَز میگن ریکر

مارچ 16–22: ”خُدا نے اُسی سے نیکی کا قصد کِیا“

پیدایش 42–50

تقریباً 22 برس بِیت چُکے تھے کہ یُوسف کے بھائیوں نے اُسے غُلامی میں بیچا تھا۔ یُوسف نے جُھوٹے الزامات اور قید سمیت بُہت سی آزمایشیں برداشت کی تھیں۔ آخر کار جب اُس نے اپنے بھائیوں کو دوبارہ دیکھا، تو یُوسف سارے مِصر کا حاکم تھا، فقط فرعون کے بعد دُوسرے نمبر پر۔ وہ آسانی سے اپنے بھائیوں سے اِنتقام لے سکتا تھا، اور اُس بات پر توجہ کر کے کہ اُنھوں نے یُوسف کے ساتھ کیا سکوک کِیا، جو قابل فہم ہو سکتا تھا۔ پھر بھی یُوسف نے اُنھیں مُعاف کر دِیا۔ نہ صرف یہ، بلکہ اُس نے اپنی تکلیف میں بھی اِلہٰی مقصد کو دیکھنے میں اُن کی مدد کی۔ ”خُدا نے اُسی سے نیکی کا قصد کِیا“ (پیدایش 50:‏20)، اُس نے اُنھیں بتایا، کیوں کہ اُس نے اُسے یہ مقام دِیا تاکہ ”اپنے باپ کے گھرانے“ (پیدایش 47:‏12) کو قحط سے بچّائے۔

کئی طرح سے، یُوسف یِسُوع مسِیح کی مانِند تھا۔ اگرچہ ہمارے گُناہوں نے اُسے بُہت زیادہ تکلیف دی، نجات دہندہ مُعافی بخشتا ہے، ہم سب کو قحط سے بھی بدتر نصیب سے بچّاتا ہے۔ خواہ ہمیں مُعافی پانے کی یا مُعاف کرنے کی ضرُورت ہو—کسی نہ کسی وقت ہم سب کو دونوں انجام دینے کی ضرُورت پڑتی ہے—یُوسف کی مثال نجات دہندہ کی طرف اِشارہ کرتی ہے، جو شِفا یابی اور صُلح کا حقیقی وسِیلہ ہے۔

مُطالعہ کی علامت

گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز

دیکھیں پیدایش 45:‏5–7؛ 47:‏12

”خُدا نے مُجھے تُمھارے آگے بھیجا تاکہ تُمھیں سلامت رکھوں۔“

کیا آپ کو یُوسف کی زندگی اور یِسُوع مسِیح کے کفّارہ کے مقصد میں کوئی مماثلت دِکھائی دی ہے؟ اِن مماثلتوں کی چند مثالیں دیکھنے کے لیے، موازنہ کرنے کی کوشش کریں:

  • پیدایش 37:‏3 کے ساتھ متّی 3:‏17۔

  • پیدایش 37:‏26–28 کے ساتھ متّی 26:‏14–16۔

  • پیدایش 45:‏5–7 کے ساتھ لُوقا 4:‏18۔

  • پیدایش 12:47 کے ساتھ یُوحنّا 35:6۔

جب آپ اِن عِباتوں کو پڑھیں تو نجات دہندہ اور اُس کے مِشن کے بارے میں آپ کیا تاثرات پاتے ہیں؟

پیدایش 45؛ 15:50–21

سیمینری کی علامت
مُعافی شفا بخشتی ہے۔

یُوسف کو اپنے بھائیوں کے کِیے گئے ہولناک کاموں سے مُعاف کرنے کی بابت پڑھنے سے آپ کو کسی ایسے شخص کے بارے میں غور کرنے کی ترغیب ملتی ہے جس کو فی الحال آپ مُعاف کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جب آپ اِس اُصول کو لاگو کرنے کی کاوش کرتے ہیں تو درج ذیل سوال مدد گار ہو سکتے ہیں:

  • یُوسف کے لیے اپنے بھائیوں کو مُعاف کرنا مُشکل کیوں ہو سکتا تھا؟ (جائزہ لینے کے لیے کہ اُنھوں نے اُس کے ساتھ کیا سلوک کِیا، دیکھیں پیدایش 37)۔ یُوسف کو مُعاف کرنے کی قوت کون سے تجربوں یا رویوں سے عطا ہُوئی ہو گی؟ (دیکھیں، مثال کے طور پر پیدایش 45:‏1–15 یا 15:50–21

  • یُوسف کے بھائیوں کو مُعافی سے کون سی برکات حاصل ہویں؟ مثال کے طور پر، کہانی کے آغاز میں یعقُوب کے خاندان کے تعلقات کا موازنہ (دیکھیں، مثال کے طور پر، پیدایش 37:‏3–11) آخر میں تعلقات کے ساتھ کریں (دیکھیں پیدایش 45‏:9–15؛ 50: 15–21)۔ اگر یُوسف مُعاف کرنے کے لیے آمادہ نہ ہوتا تو چیزیں مُختلف انداز میں کیسے بدل سکتی تھیں؟

  • کسی ایسے شخص کا نام لکھنے پر غور کریں جس کو آپ کی مُعافی کی ضرُورت ہو—خواہ اُنھوں نے مُعافی کی درخواست کی ہو یا نہیں۔ آپ نجات دہندہ کی شفا بخش قُدرت کو اِس صُورتِ حال کو حل کرنے کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟ اگر مُعاف کرنا بُہت مُشکل لگتا ہے، تو ایلڈر گیرٹ ڈبلیو گانگ کے پیغام کے آخری چھ پیراگراف میں دی گئی مشورت کا جائزہ لیں ”خُوشی اور ہمیشہلیحونا، نومبر 2022، 85)۔ آپ ایسا کیا پاتے ہیں جو آپ کو اُمید دلاتا ہے کہ آپ مُعاف کر سکتے ہیں؟

مزید دیکھیں عقائد اور عہُود 64:‏9–11؛ ”مُعافی: میرا بوجھ ہلکا کر دِیا گیا“ (ویڈیو) گاسپل لائبریری۔

8:24

Forgiveness: My Burden Was Made Light

پیدایش 49

یعقُوب نے اپنے خاندان کو پیغمبرانہ برکات دیں۔

یعقُوب کی اپنی نسل کے لیے برکات واضح استعاروں پر مُشتمل ہیں، لیکن اُنھیں سمجھنا آسان نہیں ہے۔ خُوش قسمتی سے، بحال شُدہ اِنجِیل ہمیں مدد فراہم کرتی ہے۔ جب آپ پیدایش 49:‏22–26 میں، یُوسف کی برکت پڑھیں، تو درج ذیل آیات بھی پڑھیں، اور دیکھیں وہ کیا بصیرت مُہیا کرتی ہیں 1 نِیفی 15:‏12؛ 2 نِیفی 3:‏4–5؛ یعقُوب 2:‏25؛ عقائد اور عہُود 50:‏44۔

جب آپ یہوداہ کی برکت کے بارے میں پیدایش 49:‏8–12 میں پڑھیں، تو یاد رکھیں یِسُوع مسِیح یہوداہ کی نسل سے تھا۔ آپ اِن آیات میں کیا پاتے ہیں جو آپ کو نجات دہندہ کی یاد دلاتی ہے؟ (مزید دیکھیں مُکاشفہ 5:5–6، 9؛ 1 نِیفی 14:15–15؛ عقائد اور عہُود 45:‏59؛ 133:‏46–50

اِن برکات کو پڑھنا آپ کو اپنی بطریقی برکت کا جائزہ لینے کی ترغیب دے سکتا ہے—یا، اگر آپ نے اِسے نہیں پایا، تو اِسے پائیں۔ آپ کی برکت میں کون سے اَلفاظ اور فقرات آپ کے خیالوں کو یِسُوع مسِیح کی طرف مائل کرتے ہیں؟

مزید دیکھیں رینڈل کے بینیٹ، ”آپ کی بطریقی برکت—آسمانی باپ کی طرف سے الہامی ہدایت،“ لیحونا مئی 2023، 42–44۔

پیدایش 50:‏19–21

اپنی آزمایشوں میں مفہوم تلاش کرنے میں خُدا میری مدد کرتا ہے۔

اگرچہ ہو سکتا ہے کہ جب وہ اِس سے گُزر رہا تھا تو اُس کے لیے کچھ واضح نہ تھا، بالآخر یُوسف مصر میں اپنی مُشکلات پر نظر ثانی کرنے کے قابل ہُوا کہ ”خُدا نے اُسی سے نیکی کا قصد کِیا“ (پیدایش 50:‏20)۔ اگر آپ کسی گڑھے یا قید خانہ میں ہوتے تو یُوسف سے مِل کر آپ اُسے کیسے تسلی دیتے؟ اپنی آزمایش کے وقت میں آپ پیدایش 50:‏19–21 سے کیسے مدد پاتے ہیں؟

مزید دیکھیں عقائد اور عہُود 122؛ ”کتنی پُختہ ہے بُنیاد،“ گیت، نمبر 85۔

مِصر کے یُوسف نے رویا میں جوزف سمِتھ کو مرونی فرشتہ سے سونے کے اَوراق پاتے دیکھا۔

جوزف سمِتھ نبیوں کے درمیان میں، اَز پال مان (تفصیل)

پیدایش 50:‏24–25

”خُداوند میرا خُدا برگُزیدہ غیب بین مُہیا کرے گا۔“

جب آپ پیدایش 50:‏24–25 اور ترجمہ اَز جوزف سمتھ، پیدایش 50:‏24–25 پڑھیں، (بائبل میں ضمیمہ) تو غور کریں کہ اِتنی صدیوں پہلے یُوسف کے لیے مُوسیٰ اور جوزف سمِتھ کے بارے میں جاننا اہم کیوں ہُوا ہو گا۔ جوزف سمِتھ نے اپنے بارے یُوسف کی نبوتوں کو کیسے پُورا کِیا؟ (دیکھیں عقائد اور عہُود 17:1–23؛ 20‏:7–12؛ 39:‏11؛ 135:‏3)۔

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے لیحونا اور برائے مضبوطیِ نوجوانان رسالوں کے شُمارے دیکھیں۔

بچّوں کے حِصّے کی علامت 01

بچّوں کو سِکھانے کے لیے تجاویز

پیدایش 42–44؛ 45:‏4–15۔

مَیں اپنے خاندان سے محبّت اور مُعافی کا اظہار کر سکتا ہُوں۔

  • آپ کے بچّے یُوسف کو اپنے خاندان کے ساتھ دوبارہ ملنے کی کہانی کی کردار نگاری کرنے سے خُوش ہوں گے (دیکھیں پیدایش 42–44)۔ وہ ایک دُوسرے کو سِکھانے کے لیے ”یُوسف اور قحط“ (پُرانے عہد نامہ کی کہانیوں میں، 57–60) یا اِس خاکے میں کہانی کی تصاویر کا استعمال کر سکتے ہیں۔ یہاں پر چند سوال ہیں جو آپ کے بچّوں کی کہانی سے سیکھنے میں مدد کر سکتے ہیں:

    • یُوسف نے اپنے خاندان سے محبّت ظاہر کرنے کے لیے کیا کِیا؟ (دیکھیں پیدایش 4:45–15

    • آپ کے خیال میں یُوسف نے اپنے بھائیوں کو کیوں مُعاف کر دِیا؟

    • آپ کے خیال میں یُوسف کے بھائیوں کو کیا محسُوس ہُوا جب اُنھوں نے جانا کہ یُوسف نے اُنھیں مُعاف کر دِیا تھا؟ آپ کو اپنی زندگی میں کس کو مُعاف کرنے کی ضرورت ہے؟ آپ محبّت اور مُعاف کرنے کا اظہار کیسے کر سکتے ہیں؟

    2:26

    Joseph and the Famine

جب آپ پڑھانے کے لیے تیاری کریں، تو پوچھیں، ”میرے بچّے سیکھنے کے لیے کیا کریں گے؟“ مثال کے طور پر، اِس سرگرمی میں آپ کے بچّے کردار نگاری یا کہانی کو دوبارہ بتاتے ہیں۔ ایسا کرنے سے اُنھیں دونوں باتیں یاد رکھنے میں مدد ملے گی کہ کہانی میں کیا ہُوا اور اِس میں اِنجِیلی اُصول کیا تھا۔

  • آپ یا آپ کے بچّے کسی ایسے تجربے کو بیان کریں جب اُنھوں نے کسی کو مُعاف کِیا ہو یا جب کسی نے اُنھیں مُعاف کِیا ہو۔ پھر آپ ”ایک دُوسرے سے محبّت کرو“ (بچّوں کے گیتوں کی کتاب، 136) یا ”پیارے باپ میری مدد کرو“ جیسے گیت بچّوں کے گیتوں کی کتاب، 99) سے گائیں۔

پیدایش 48:‏8–9

خُداوند کہانتی برکات کے ذریعے سے میری مدد کرتا ہے۔

  • آپ اور آپ کے بچّے اِس خاکہ کے آخر میں دیکھیں کہ یعقُوب اپنے بیٹوں کو برکت دیتا ہے تو بات چیت کریں کہ کیا ہو رہا ہے (دیکھیں پیدایش 48:‏8–9)۔ اگر ضرورت ہو، تو وضاحت کریں کہ یعقُوب، یُوسف کا باپ، اپنے خاندان کو کہانتی برکات دینا چاہتا تھا۔ شاید آپ ایک دُوسرے کے ساتھ کسی بھی ایسے تجربے کا تذکرہ کریں کہ آپ نے کہانتی برکت کے ذریعے سے خُدا سے مدد پائی ہے۔ کہانتی برکت پانے کی کون سی چند ایک وجوہات ہیں؟

نوجوان لڑکی برکت پاتے ہُوئے

پیدایش 45:‏5–11

مُجھے بچّانے کے لیے آسمانی باپ نے یِسُوع مسِیح کو بھیجا۔

  • یُوسف کا اپنے خاندان کو قحط سے بچّانے میں آپ اپنے بچّوں کی اِس کہانی میں نجات دہندہ کو دیکھنے میں کیسے مدد کر سکتے ہیں؟ چارٹ پر دو کالم بنا کر لیبل لگائیں یُوسف اور یِسُوع مسِیح۔ اپنے بچّوں کی درج ذیل صحائف تلاش کرنے اور چارٹ میں اُن باتوں کو لکھنے میں مدد کریں جو یُوسف اور یِسُوع میں مُشترک ہیں: پیدایش 37:‏3 اور متّی 17:3؛ پیدایش 37:‏26–28 اور متّی 26:‏14–16؛ پیدایش 45:‏5–7 اور لُوقا 18:4؛ اور پیدایش 47:‏12 اور یُوحنّا 6:‏35۔

  • اپنے بچّوں سے پُوچھیں کہ کسی کو نجات دینے یا بچّانے سے کیا مُراد ہے۔ اگر اُنھیں کسی کو خطرے سے بچّانے یا چُھڑانے کا تجربہ ہُوا ہو، تو اُنھیں بیان کرنے کی دعوت دیں۔ یُوسف نے اپنے بھائیوں کو کیسے بچّایا؟ (دیکھیں پیدایش 42‏:1–3؛ 45:‏5–7)۔ پھر آپ اِکٹھے مل کر نجات دہندہ کی تصویر کو دیکھیں اور اپنے بچّوں سے بات چیت کرنے کو کہیں کہ یِسُوع ہمیں کیسے بچّاتا ہے۔

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے فرینڈ رسالے کا شُمارہ دیکھیں۔

اِسرائیل اپنے بیٹے کو کہانتی برکت دیتا ہے

یعقُوب یُوسف کو برکت دیتا ہے (یعقُوب اپنے بیٹوں کو برکت دیتا ہے)، اَز ہیری اینڈرسن

پرائمری کی سرگرمی کا صفحہ: مَیں مُعاف کر سکتا ہُوں