”مارچ 2–8۔ ’خدا کو غالب آنے دو‘،“ آ، میرے پیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: پُرانا عہد نامہ 2026 (2026)
”مارچ 2–8۔ ’خدا کو غالب آنے دو‘،“ آ، میرے پیچھے ہو لے: 2026
اپنا پہلوٹھے کا حق بیچتا ہے، از گلین ایس ہوپکن سن (تفصیل)
مارچ 2–8: ”خُدا کو غالب آنے دو“
پیدایش 24–33
آپ اپنے لیے خُدا کی طرف سے برکت کو کیسے محفوظ کرتے ہیں؟ آپ کہہ سکتے ہیں کہ اَبرہام اور سارہ کے پوتے یعقُوب کا حال، ایسے شخص کی کہانی ہے جس نے اُس سوال کا جواب سیکھا۔ اُس تہذیب و تمدن میں جہاں پہلوٹھے بیٹے نے پیدایش کی برکت پائی، یعقُوب اپنے جڑواں بھائی، عیسو کی ایڑی کو پکڑے ہُوئے پیدا ہُوا تھا۔ ”یعقُوب“ نام کا مطلب ہے ”کسی کی جگہ لے لینا“—جو کسی اور کی جگہ پر قبضہ جما لے۔ یعقُوب نے عیسو کی جگہ پہلوٹھے کے حق کے وارث ہونے کے لیے، ایک سے زائد بار اُس نام پر قائم رہنے کی کوشش کی کیوں کہ عیسو اُس کے لائق نہ تھا (دیکھیں پیدایش 30:25–34؛ 34:26–35؛ 36:27)۔ نتیجتاً خاندان میں اِختلاف برپا ہُوا، اور یعقُوب کو اپنی جان کی خاطر بیابان میں بھاگنا پڑا۔
برسوں بعد، خُدا نے یعقُوب کو گھر واپس جانے کا حُکم دِیا۔ راستے میں، یعقُوب، فروتنی سے، دوبارہ خُدا سے برکت کا خواہاں ہُوا۔ صحائف اِس وقت کو یعقُوب کی ”کُشتی“ بتاتے ہیں، اور اُس نے اعلان کِیا کہ ”جب تک تُو مُجھے برکت نہیں دے گا“ (پیدایش 26:32) میں ہمت نہ ہاروں گا۔ پھر سبق—اور برکت آئی۔ خُدا نے یعقُوب کا نام بدل کر اِسرائیل رکھا—یعنی دُوسری چیزوں کے ساتھ ساتھ، ”خُدا کو غالب آنے دو۔“ اِسرائیل نے سیکھا کہ خُدا کی سب سے زیادہ قابلِ قدر برکات، اُس کی موعودہ برکات پانے کے لیے، ضرُوری نہیں کسی اور کی جگہ لی جائے۔ اُس کی برکتیں خریدی یا ضبط یا جیتی نہیں جاتی ہیں۔ وہ اُن سب کو یہ مُفت دیتا ہے جو اِسرائیل کے نام پر قائم رہتے ہیں—جو خُدا کو اپنی زندگیوں پر غالب آنے دیتے ہیں۔
گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز
پیدایش 24
خُدا کے اَبَدی منصُوبے میں شادی بیاہ اہم ہے
آپ پیدایش 24 پڑھیں تو اپنے آپ سے پُوچھیں کہ اَبرہام نے اپنے بیٹے اِضحاق کے بیاہ کو اِتنا اہم کیوں جانا تھا۔ خُدا کے لیے بیاہ اہم کیوں ہے؟
آپ کو رِبقہ میں کون سی ایسی خُوبیاں مِلتی ہیں جو مضبُوط شادی اور خاندان معاون ہوں گی؟ (خصوصاً دیکھیں آیات 15–28، 57–61)۔
مزید دیکھیں موضُوعات اور سوالات، ”بیاہ،“ گاسپل لائبریری۔
پیدایش 25:29–34
مَیں دُنیاوی چیزوں پر اَبَدی چیزوں کی قدر کرتا ہُوں۔
اِضحاق اور رِبقہ کی تہذیب و ثقافت میں، سب سے بڑے بیٹے کو پہلوٹھے کا حق دِیا جاتا تھا، جس کا مطلب بڑی وِراثت، اِس کے ساتھ ساتھ خاندان کی دیکھ بھال کے لیے بُہت زیادہ ذِمہ داریاں۔ جب آپ پیدایش 29:25–34 پڑھیں، تو غور کریں کہ عیسو کیوں کھانے کے بدلے میں اپنا پہلوٹھے کا حق دینے پر راضی ہو گیا تھا۔ اِس حوالے سے آپ کو اپنے لیے کیا اَسباق ملتے ہیں؟ یہ دو فہرستیں بنانا معاون ثابت ہوں گی: (1) خُدا آپ کو اَبَدی برکات اور (2) دُنیاوی چیزیں عطا کرنا چاہتا ہے جو آپ کی توجہ مبذُول کریں گی۔ پھر آپ اِس عِبارت کو پڑھیں، ”پہلوٹھے کے حق“ کو پہلی فہرست سے کسی چیز کے ساتھ تبدیل کریں اور دُوسری سے کسی ”سالن“ کے ساتھ۔ آپ نجات دہندہ اور اُس کی اِنجِیل کی اَبَدی برکات پر کیسے توجہ مرکوز کریں گے؟
مزید دیکھیں متّی 6:19–33؛ ایم رسل بیلرڈ، ”یاد رکھیں سب سے اہم کیا بات ہے،“ لیحونا، مئی 2023، 105–7۔
یعقُوب بیت ایل میں، اَز جیمز سمیتھم
پیدایش 28
خُداوند کے گھر کے عہُود میری زندگی میں خُدا کی قُدرت کو لاتے ہیں۔
پتھروں کے تکیے پر سوئے، یعقُوب نے زندگی بدل دینے والا خواب دیکھا۔ یہ مُقدّس تجربہ تھا کہ یعقُوب نے اُس جگہ کو بیت ایل، یا ”خُدا کا گھر“ کا نام دِیا، یہ کہتے ہوئے کہ، ”یقیناً خُداوند اِس جگہ پر ہے“ (پیدایش 28:16)۔
جب آپ پیدایش 28 پڑھیں، تو آپ اپنے آپ سے پُوچھیں کہ کس بات نے یعقُوب کے لیے یہ تجربہ اِتنا مُقدّس بنا دِیا۔ اِس وقت اُس پر کیا گُزر رہی تھی؟ وہ کیا محسُوس کر رہا ہو گا؟ آپ اِن آیات 10–22 میں سے اَلفاظ اور فقرات بھی تلاش کر سکتے ہیں جو آپ کو خُداوند کے گھر کی یاد دہانی کراتے ہیں۔ آپ خُدا، اُس کے گھر، اور اُس کے عہُود کے بارے میں کیا تاثرات پاتے ہیں؟
اِس خاکہ کے آخر میں جو پینٹنگ ہے وہ یعقُوب کے خواب کی عکاسی ہے؛ جب آپ پڑھیں تو اِس کا حوالہ دیں۔ اگر آپ اُس کے خواب کی فن کارانہ تصویر کشی کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کیا کریں گے؟ آپ کہانی سے کون سی سچّائیوں کو بیان کرنے کی کوشش کریں گے؟
گیت ”میرے خُدا، تیرے، قریب تر“ گیت، نمبر 100) یعقُوب کے تجربے پر مبنی ہے۔ اِس گیت اور پیدایش 28:10–22 کے درمیان میں آپ کو کیا ربط دِکھائی دیتا ہے؟ آپ کی خُدا کے قریب تر ہونے میں ہَیکل کیسے مدد کرتی ہے؟ اِس سوال کے لیے صدر رسل ایم نیلسن کے پیغام سے جواب تلاش کریں ”ہَیکل اور آپ کی رُوحانی بُنیاد“ (لیحونا، نومبر 2021، 93–94)۔ آپ خُداوند کے گھر کی برکات اور عہُود کا جائزہ لینے پر بھی غور کریں عمُومی راہ نُما کِتاب، 27.2 (گاسپل لائبریری)۔ اِن عہُود پر قائم رہنے سے آپ کی زندگی میں خُدا کی قُدرت کیسے آتی ہے؟
تخلیقی بنیں۔ صحائف کو پڑھنے کے علاوہ اِن سے سیکھنے کے بُہت سے طریقے ہیں۔ بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ اگر وہ حوالے کی تصویریں بنائیں تو وہ صحائف کو بہتر طور پر سمجھ لیتے ہیں۔ دیگر صحائف سے متعلقہ پاک حمد و ثنا میں رُوحانی بصیرت پاتے ہیں۔ اپنے آپ کو ایک طریقے سے سیکھنے تک محدُود نہ کریں؛ مُختلف طریقے اپنانے کی کوشش کرتے رہیں۔
پپدایش 29:31–35؛ 30:1–24
خُداوند میری آزمایشوں میں مُجھے یاد رکھتا ہے۔
جب آپ پیدایش 31:29–35 اور 30:1–24 پڑھیں، تو راؔخل اور لِیہ پر خُدا کے رحم کو بیان کرنے والے الفاظ کو تلاش کریں۔ غور کریں کہ خُدا نے کیسے ”[آپ کی] مصیبت پر نظر کی“ اور آپ کو ”یاد رکھا“ (پیدایش 29:32؛ 30:22)۔
پیدایش 32–33
نجات دہندہ میرے خاندان کو شفا بخش سکتا ہے۔
جب یعقُوب کنعان واپس آیا، تو وہ اِس بارے میں ”نہایت ڈرا اور پریشان تھا“ کہ اُس کا بھائی، عیسو، اُسے کیسے قبول کرے گا (پیدایش 32:7)۔ جب آپ پیدایش 32–33 پڑھیں، اپنے خاندانی تعلقات پر غور کریں—شاید خاص طور پر جسے شفا کی ضرُورت ہو۔ شاید یہ کہانی آپ کو کسی تک پُہنچنے کی ترغیب دے سکے۔ اِس طرح کے سوالات آپ کے مُطالعے کی راہ نمائی کر سکتے ہیں:
-
یعقُوب نے عیسو سے ملنے کی کیسے تیاری کی؟
-
پیدایش 32:9–12 میں یعقُوب کی دُعا کے بارے میں آپ کو کس بات نے مُتاثر کِیا؟
-
آپ عیسو کی مثال سے مُعافی کے بارے میں کیا سیکھتے ہیں؟
-
نجات دہندہ خاندانی تعلقات کو شفا دینے میں کیسے ہماری مدد کرتا ہے؟
مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے لیحونا اور برائے مضبوطیِ نوجوانان رسالوں کے شُمارے دیکھیں۔
بچّوں کو سِکھانے کے لیے تجاویز
پیدایش 24:10–21
مَیں دُوسروں کے ساتھ شفیق ہوتا ہُوں۔
-
رِبقہ کی شفقت کی مؤثر مثال کو نمایاں کرنے کے لیے، آپ اپنے بچّوں کو اِس ہفتے کے عملی سرگرمی کا صفحہ یا نیچے دی گئی تصویر دِکھائیں جب آپ پیدایش 24:10–21 میں اِس کہانی کا خُلاصہ بیان کرتے ہیں۔ شاید آپ کے بچّے کہانی پر کِردار نگاری کرنے سے خُوش ہوں۔ اِس سے آپ کو شفیق رویوں کے بارے میں بات چیت کرنے میں راہ نمائی مل سکتی ہے جو آپ نے اور آپ کے بچّوں نے دیکھے ہوں۔
-
اکٹھے مل کر رحم و شفقت کے بارے میں گیت گانے پر غور کریں، جیسا کہ ”شفقت مُجھ سے شروع ہوتی ہے“ (بچّوں کے گیتوں کی کتاب، 145)۔ آپ کے بچّے لفظ ”شفقت“ (یا اِس سے ملتا جُلتا لفظ) سُنیں اور جب وہ اِسے سُنیں تو کھڑے ہوں۔ ہم رِبقہ کی ماننِد کیسے شفیق بن سکتے ہیں؟
پُرانے عہد نامے کے ہیروز، اَز ڈیلین مارش (تفصیل)
پیدایش 25:21–34
اَبَدی چیزیں دُنیاوی چیزوں سے زیادہ اہم ہیں۔
-
اپنے بچّوں کو ”یعقُوب اور عیسو“ کی کہانی (پُرانے عہد نامے کی کہانیوں ، میں 38–41) سمجھنے میں مدد کے لیے پیدایش 25:21–34 کو اِستعمال کرنے پر غور کریں۔ شاید آپ کے بچّے تصور کر سکیں کہ عیسو نے اِس بارے میں اُن سے مشورہ مانگ رہا ہے کہ آیا دال کے بدلے اُسے اپنا پہلوٹھے ہونے کا حق دے دینا چاہیے۔ وہ اُسے کیا کہیں گے؟
2:5Jacob and Esau
-
آپ اور آپ کے بچّوں کے لیے کون سی باتیں اَبَدی طور پر اہمیت رکھتی ہیں؟ شاید آپ کے بچّے ایسی تصاویر یا اشیا ڈھونڈ سکیں جو اِن چیزوں کی نمایندگی کرتی ہیں۔ ہم خُداوند کو کیسے دکھائیں کہ یہ باتیں ہمارے لیے اہم ہیں؟
پیدایش 28:10–22
عہُود آسمانی باپ کے پاس لوٹنے میں میری مدد کرتے ہیں۔
-
جب آپ اِکٹھے مل کر پیدایش 28:10–22 پڑھیں، تو اِس بارے میں بات کرنے کے لیے کہ ہمارے عہُود کیسے سیڑھی کی مانند ہیں آپ کوئی سیڑھی یا زِینہ (یا اِس خاکہ کے آخر میں ایک تصویر) اِستعمال کریں۔ ہو سکتا ہے کہ آپ کے بچّے فرضی طور پر سیڑھی پر چڑھیں، اور ہر قدم پر، ایسے اوقات کے بارے میں بات کریں جب ہم خُدا کی فرمان برداری کرنے کا وعدہ کرتے ہیں، جیسا کہ جب ہم بپتِسما لیتے، عِشائے ربّانی لیتے، یا ہَیکل میں جاتے ہیں۔ ہمارے عہُود ہمیں خُدا کے قریب کیسے لاتے ہیں؟
پیدایش 32:6–11؛ 33:1–4
آسمانی باپ اور یِسُوع مسِیح اپنے خاندان سے محبّت کرنے میں میری مدد کرتے ہیں۔
-
اِن آیات کو مُتعارف کروانے کے لیے، آپ وضاحت کریں کہ کئی سالوں کے ناخُوش گوار احساسات کے بعد، یعقُوب عیسو سے دوبارہ ملنے جا رہا تھا۔ اکٹھے پڑھیں پیدایش 32:6–11۔ یعقُوب نے کیسا محسُوس کِیا؟ اُس نے مدد پانے کے لیے کیا کِیا؟ اِکٹھے مل کر پڑھیں پیدایش 33:1–4 کہ خُداوند نے یعقُوب کی دُعا کا جواب کیسے دِیا۔ اگر یعقُوب اور عیسو آج ہم سے بات کر پاتے، جب ہمارے خاندان میں کوئی جھگڑا ہوتا، تو وہ ہماری مدد کے لیے کیا کہتے؟
مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے فرینڈ رسالے کا شُمارہ دیکھیں۔