آ، میرے پِیچھے ہولے ۲۰۲۴
مارچ 9–15۔ ”خُداوند یُوسف کے ساتھ تھا“: پیدایش 37–41


”مارچ 9–15۔ ’خُداوند یُوسف کے ساتھ تھا‘: پیدایش 37–41،“ آ، میرے پیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: پُرانا عہد نامہ 2026 (2026)

”مارچ 9–15۔ ’خُداوند یُوسف کے ساتھ تھا‘،“ آ، میرے پیچھے ہو لے: 2026

یُوسف کے بھائی قبا لے جاتے ہیں

یُوسف اور اُس کے بھائی، اَز سام لالر

مارچ 9–15: ”خُداوند یُوسف کے ساتھ تھا“

پَیدایش 37–41

ہم جانتے ہیں کہ خُدا اُن لوگوں کو اِقبال مند کرتا ہے جو اُس پر توکُل کرتے اور اُس کے حُکموں کو مانتے ہیں۔ مگر بعض اوقات ایسا نہیں لگتا۔ بعض اوقات وہ شخص جو خُدا پر توکُل کرتا ہے وہ خاندان کے افراد کی زیادتی اور دست برداری کا نشانہ بنتا ہے۔ بعض اوقات جو شخص دلیری سے پاک دامنی کے قانون کی خلاف ورزی کرنے سے اِنکار کرتا ہے اُس پر بہر صُورت جُھوٹا اِلزام لگا دِیا جاتا ہے۔ جب ہمارے ساتھ ایسی چیزیں ہوتی ہیں، تو ہم خُدا سے خفگی کی آزمایش میں پڑ جاتے ہیں۔ ہو سکتا ہے ہم سوچیں، ”راست کام کرنے کا کیا فائدہ اگر یہ ہماری زندگی کو محض مُشکل بنا دے؟“

یُوسف، یعقُوب کا بیٹا، یہ سوچتا ہو گا۔ بعض اوقات، یہ ایمان دار شخص خُوش حال ہوتا؛ دُوسرے اوقات میں، ایسا لگتا تھا کہ جتنا زیادہ وہ وفادار رہتا تھا، اُتنا زیادہ اُس کو مُشکلات کا سامنا کرنا پڑتا۔ مگر یُوسف نے خُداوند کو کبھی نہ چھوڑا، اور خُداوند نے یُوسف کو کبھی نہیں چھوڑا۔ اِس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ خُداوند نے یُوسف کے ساتھ کُچھ بُرا نہ ہونے دِیا، بلکہ اُس سب کے دوران، ”خُداوند اُس کے ساتھ رہا“ (پیدایش 39‏:3)۔

مُطالعہ کی علامت

گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز

پیدایش 37:‏1–28؛ 39؛ 41‏:9–45

خُداوند میری مُصیبت میں میرے ساتھ ہو گا۔

بار بار، خُوش قسمتی یُوسف کو چھوڑ دیتی، لیکن خُداوند نے کبھی ایسا نہیں کِیا۔ جب آپ یُوسف کی کہانی پڑھیں تو، ایسے سوالوں پر غور کریں: یُوسف نے خُداوند کے قریب رہنے کے لیے کیا کِیا؟ خُداوند کا ”اُس کے ساتھ“ کیسا رویہ تھا؟ (دیکھیں پیدایش 39؛ 40:‏1–19؛ 41:‏9–45)۔ آپ یُوسف کی کہانی سے کیا سیکھتے ہیں جو آپ کو اپنی زندگی میں خُداوند کی موجودگی کو پہچاننے میں مدد کرے؟

آپ بھی اپنی زندگی کے بارے میں ایسے سوال کریں۔ آپ کیسے جانتے ہیں کہ خُداوند نے آزمایش کے وقت آپ کو چھوڑا نہیں ہے؟ غور کریں کہ آپ خاندانی ارکان اور آئندہ نسلوں کے ساتھ اپنے تجربات کا تذکرہ کیسے کر سکتے ہیں (دیکھیں 1 نِیفی 5‏:14)۔

یقیناً، مُستقبل میں آپ کو دیگر آزمایشیں بھی درپیش ہوں گی۔ اب آپ یہ یقینی بنانے میں مدد کے لیے کیا کر سکتے ہیں تاکہ یہ آزمایشیں آپ کو خُداوند سے دُور نہ لے جائیں؟ چاہے کُچھ بھی ہو جائے مُستقبل میں اپنے آپ کو اُس کے قریب رہنے میں حوصلہ مندی کے لیے خُود کو خط لکھنے پر غور کریں۔ آپ اِس میں یُوسف کی زندگی سے یا ایلڈر ڈی ٹاڈ کرسٹوفرسن کے پیغام سے ”خُدا کے ساتھ ہمارا رشتہ“ میں سے بصیرت شامل کر سکتے ہیں (لیحونا، مئی 2022، 78–81)۔

مزید دیکھیں یُوحنّا 14:‏18؛ رومیوں 8:‏28؛ ایلما 36:‏3؛ عقائد اور عہُود 7:121–8؛ میرے ساتھ رہو!،“ گیت، نمبر 166۔

پیدایش 37‏:5–11؛ 40؛ 41‏:1–38

اگر مَیں وفادار ہُوں، تو خُداوند مُجھے ہدایت اور الہام بخشے گا۔

یُوسف خُداوند کی طرف سے خوابوں کے تعبیر پانے کی نعمت سے نوازا گیا تھا۔ آپ پیدایش 37‏:5–11؛ 40:‏5–8؛ 41‏:14–25، ‏37–38 سے مکاشفہ اور فہم پانے کے بارے میں کیا سیکھتے ہیں؟ مثال کے طور پر، جب مکاشفہ سمجھنا مُشکل لگے تو آپ یُوسف کی مثال سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟ (دیکھیں پیدایش 40‏:8؛ 41:‏16

غور کریں کہ خُداوند آپ پر اپنی مرضی کیسے ظاہر کرتا ہے۔ جو مکاشفہ اُس نے آپ پر ظاہر کِیا اُس پر عمل کرنے کے لیے آپ کیا کرتے ہیں؟ آپ اُس سے اضافی ہدایت کیسے پاتے ہیں؟

یُوسف خوابوں کی تعبیر بتاتا ہے

یُوسف ساقی اور نان پَز کے خوابوں کی تعبیر بتاتا ہے، اَز فرانسیوئس جیرارڈ

پیدایش 39:‏1–20

سیمینری کی علامت
خُداوند کی مدد سے، مَیں آزمایشوں سے دُور رہ سکتا ہُوں۔

اگر یُوسف مشورت دے کہ جنسی گُناہ کرنے کی آزمایش کا مقابلہ کیسے کِیا جائے، تو آپ کے خیال میں وہ کیا کہے گا؟ جب آپ پیدایش 39 پڑھیں تو اُس کے تجربے کے بارے میں غور کریں۔ مثال کے طور پر، غور کریں کہ یُوسف ایسے خدشات کا جواب کیسے دیتا:

  • اگر کوئی اور نہیں جانتا کہ مَیں کیا کرتا ہُوں، تو کوئی مسئلہ نہیں؟ (دیکھیں آیات 8–9)۔

  • مَیں مقابلہ کرنے کی کوشش کرتا ہُوں، لیکن لگتا ہے آزمایش ختم ہی نہیں ہوتی (دیکھیں آیت 10)۔

  • جب مَیں ایسی صُورتِ حال میں ہوتا ہُوں جہاں آزمایش کا اِمکان زیادہ ہو تو مُجھے کیا کرنا چاہیے؟ (دیکھیں آیت 12

پاک دامنی کے قانون کی فرماں برداری کرنا کیوں ضروری ہے آپ کیسے بیان کریں گے؟ (دیکھیں برائے مضبوطی نوجوانان: انتخابات کرنے کے لیے ہدایت نامہ، 23–28

بے شک، یُوسف کی مثال، دیگر آزمایشوں پر لاگو ہوتی ہے۔ یُوسف کے تجربے کو ذہن میں رکھتے ہُوئے، آزمایش سے بچنے اور مقابلہ کرنے کا منصوبہ بنانے پر غور کریں۔ مثال کے طور پر، آپ کسی آزمایش پر غور کریں اور لکھیں کہ ایسی صُورتِ حال سے کیسے بچیں اور جب آزمایش میں پڑیں تو آپ اِس سے کیسے ”بچیں“ گے۔

آزمایش

ایسے حالات سے اِجتناب کریں

جواب دہی کا منصوبہ بنائیں

مزید چند صحائف جو آپ کے منصوبہ کو آگاہی دیتے ہیں۔ آپ ہر ایک سے کیا سیکھتے ہیں کہ نجات دہندہ آزمایش کا مقابلہ کرنے میں آپ کی کیسے مدد کرتا ہے؟ متّی 4‏:1–11؛ 1 کرنتھیوں 10:‏13؛ 1 نِیفی 23:15–24؛ 3 نِیفی 17:18–18۔

جب آپ اپنا منصوبہ بنائیں، تو یہ آپ کو ماضی کے اُن اوقات کے بارے میں غور کرنے پر بھی مدد دے گا جب آپ کامیابی کے ساتھ آزمایش سے بچے ہوں گے یا مقابلہ کِیا ہو گا۔ نجات دہندہ نے آپ کی کیسے مدد کی؟ (دیکھیں 2 نِیفی 4:‏18–33

پیدایش 41:‏15–57

خُداوند مُمکنہ مُشکلات کے لیے تیار ہونے میں میری مدد کرے گا۔

یُوسف سے فرعون کے خواب کی تعبیر قحط سے بچنے کے لیے نہایت دانش مند اور عملی مشورت کا باعث بنی (دیکھیں پیدایش 41‏:15–57)۔ غور کریں کہ اِس کہانی میں خُداوند نے آپ کے لیے کون سے رُوحانی پیغام رکھے ہیں۔ آپ کو کیسے لگتا ہے کہ وہ آپ کو اپنے مُستقبل میں مُشکلات کے لیے تیار کرنا چاہتا ہے؟

مزید دیکھیں ڈیوڈ اے بیڈنار، ”ہم اُن کو اِس طرح پرکھیں گے،“ لیحونا، نومبر 2020، 8–11۔

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے لیحونا اور برائے مضبوطیِ نوجوانان رسالوں کے شُمارے دیکھیں۔

بچّوں کے حِصّے کی علامت 01

بچّوں کو سِکھانے کے لیے تجاویز

پیدایش 37

مَیں اپنے خاندان کے ساتھ شفیق ہو سکتا ہُوں۔

  • یُوسف کے خاندان میں بُرے احساسات کے بارے میں پڑھنا اِس بارے میں گُفتگُو کرنے کی ترغیب دیتا ہے کہ ہمیں خاندان کے ارکان کے ساتھ کیسا رویہ اِختیار کرنا چاہیے۔ یُوسف اور اُس کے بھائیوں کی پیدایش 37، کہانی سُنانے کے لیے آپ اِس خاکہ میں تصویر یا ”یُوسف کے الہامی خواب“ (پُرانے عہد نامے سے اِستعمال کریں، 45–51)۔ آپ کے بچّے کہانی کی بابت جو کُچھ تفصیل جانتے ہیں اُنھیں بیان کرنے دیں۔ اپنے بچّوں کو یہ تصور کرنے کو کہیں کہ وہ یُوسف کے خاندان سے ہیں۔ اُنھوں نے خاندان میں صُلح جو ہونے کے لیے کیا کہا یا کِیا ہوگا؟ مثال کے طور پر، اپنے خاندان میں ”صُلح جوئی سے بات کرنے“ سے کیا مُراد ہے؟ (آیت 4)۔ خُدا کے خاندان میں یِسُوع مسِیح کیسے صُلح جو ہے؟

    2:17

    Joseph’s Inspired Dreams

پیدایش 37:‏18–28؛ 39:‏20–23؛ 41:‏38

جب کُچھ برُا ہوتا ہے تو خُدا ہی میری مدد کر سکتا ہے۔

  • جب آپ کے بچّے مُشکل وقت کا سامنا کرتے ہیں، تو اُنھیں یہ جاننا ضرُوری ہے کہ خُداوند اُن کے ساتھ ہو گا، جیسے وہ یُوسف کے ساتھ تھا۔ شاید آپ اپنے بچّوں کی اُن مُشکل چیزوں کی فہرست بنانے میں مدد کر سکیں جو یُوسف کے ساتھ پیش آئیں (دیکھیں پیدایش 37:‏23–28؛ 39:‏20؛ یا ”یُوسف کے الہامی خواب“ اور ”یُوسف مصر میں،“ پُرانے عہد نامے کی کہانیوں میں، 47–51، 52–56)۔ ہر مُشکل ڈُھونڈنے کے بعد، اپنے بچّوں کو یہ دُہرانے کی دعوت دیں، ”خُداوند یُوسف کے ساتھ تھا“ (پیدایش 39:‏2)۔

    2:17

    Joseph’s Inspired Dreams

    2:50

    Joseph in Egypt

  • شاید آپ کے بچّے پیدایش 39‏:1–3، 20–23 میں اِس جملے کی ہر مثال کو تلاش کریں ”خُداوند یُوسف کے ساتھ تھا“ یا اِس سے ملتے جُلتے جُملے۔ اُنھیں بتانے دیں کہ اُن کے خیال میں اِس جُملے کا کیا مطلب ہے۔ ہمیں کیسے معلُوم ہوتا ہے کہ خُداوند ہمارے ساتھ ہے؟ ایک دُوسرے کو بتائیں کہ مُشکل وقت کے دوران میں کیسے آپ نے محسُوس کِیا کہ خُدا آپ کے ساتھ تھا۔

یُوسف قید خانہ میں

یُوسف مِصری قید خانہ میں، اَز جیف وارڈ (تفصیل)

پیدایش 39:‏7–12

خُداوند کی مدد سے، مَیں آزمایشوں سے دُور رہ سکتا ہُوں۔

  • یہ عملی سبق جو کہ آپ کے بچّوں کو فوطیفار کی بیوی سے فرار ہونے کی یُوسف کی مثال کی پیروی کرنے میں مدد کر سکتا ہے: یِسُوع مسِیح اور شیطان کی نمایندگی کرنے کے لیے دو مقناطیس اِستعمال کریں۔ کوئی چھوٹی سی دھاتی چیز اِستعمال کریں، جیسے کہ کاغذی کلپ، ہماری نمایندگی کرنے کے لیے۔ پھر اپنے بچّوں کو یہ دیکھنے دیں کہ جب وہ کسی دھاتی چیز کو مقناطیس کے قریب تر لاتے ہیں تو اُس کا اثر کس قدر زیادہ ہوتا ہے۔ یُوسف کا تجربہ پیدایش 39:‏7–12 میں اِس سچّائی کو کیسے واضح کرتا ہے؟ ہم گُناہ سے پرے اور یِسُوع کے قریب آنے کے لیے کیا کرتے ہیں؟ ویڈیو ”جب ہم ہر خیال میں مسِیح کے مُشتاق ہوتے ہیں تو آزمایش غائب ہو جاتی ہے“ (گاسپل لائبریری) اور گیت جیسے کہ ”ہر گھڑی چاہوں تُجھے“ (گیت، نمبر 98) اِس بات چیت میں مدد کر سکتا ہے۔

    2:58

    Temptation Fades as We Seek Christ in Every Thought

    حمد و ثنا اِستعمال کریں۔ ”گیت اور دیگر مُقدّس نغمے بچّوں کو خُدا کی محبّت محسُوس کرنے، رُوح کو محسُوس کرنے اور اِنجِیل کی سچّائیوں کو سِیکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ دُھنیں، تالیں، اور سادہ نظمیں بچّوں کو آنے والے برسوں تک اِنجِیل کی سچّائیوں کو یاد رکھنے میں مدد دے سکتی ہیں۔ جب آپ بچّوں کے ساتھ گائیں، گیتوں میں سِکھائے گئے اُصُولوں کو دریافت کرنے اور سمجھنے میں اُن کی مدد کریں“ (نجات دہندہ کے طریق پر تعلیم دینا، 32

  • اپنے بچّوں کی آزمایشوں کے بارے میں غور کرنے میں مدد کریں جن کا وہ سامنا کرتے ہیں۔ اُنھیں کردار نگاری کرنے دیں کہ وہ اُن آزمایشوں سے کیسے ”بھاگ“ سکتے ہیں۔

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے فرینڈ رسالے کا شُمارہ دیکھیں۔

یُوسف کے بھائی قبا لے جاتے ہیں

یُوسف، خواب کی تعبیر بتانے والا، اَز کرسٹی کریسبرگ ہارمن

پرائمری کی سرگرمی کا صفحہ: مَیں اپنے خاندان کے ساتھ شفیق رہ سکتا ہُوں