آ، میرے پِیچھے ہولے ۲۰۲۴
جون 29–جولائی 5۔ ”اگر خُداوند ہی خُدا ہے، تو اُس کے پیرو ہو جاؤ“: 1 سلاطِین 12–13؛ 17–22


”جون 29–جولائی 5۔ ’اگرخُداوند ہی خُدا ہے، تو اُس کے پیرو ہو جاؤ‘: 1 سلاطِین 12–13؛ 17–22،“ آ، میرے پیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: پُرانا عہد نامہ 2026 (2026)

”جون 29–جولائی 5۔ ’اگر خُداوند ہی خُدا ہے، تو اُس کے پیرو ہو جاؤ‘“ آ، میرے پیچھے ہو لے: پُرانا عہد نامہ 2026

جلتی ہُوئی قُربان گاہ کے سامنے ایلیاہ

ایلیاہ بعل کے کاہنوں کا مُقابلہ کرتے ہُوئے، از جیری ہارسٹون

جون 29–جولائی 5: ”اگر خُداوند ہی خُدا ہے، تو اُس کے پیرو ہو جاؤ“

1 سلاطِین 12–13؛ 17–22

اسرائیل کے گھرانے کی حالت ابتر تھی۔ سلطنت مُنقسم ہو چُکی تھی، دس قبیلوں نے اسرائیل کی شمالی بادشاہت تشکیل دی اور دو قبیلوں نے یہوداہ کی جنوبی بادشاہت تشکیل دی۔ مگر اُن کی علیحٰدگی سے بھی بدتر دونوں بادشاہتیں اپنے عہُود سے علیحٰدہ ہو چُکی تھیں۔ شریر بادشاہ لوگوں کو خُداوند سے دُور لے گئے، اور بُہت سے لوگ اپنے ایمان میں ڈگمگا رہے تھے۔

اِس صورتِ حال میں، خُداوند نے ایلیاہ کو نبی ہونے کے لیے بُلایا۔ اُس کی زندگی ظاہر کرتی ہے کہ کوئی شخص بُرے حالات میں بھی خُداوند پر عظیم ایمان لا سکتا ہے۔ بعض اوقات خُداوند ایسے ایمان کا جواب، آسمان سے گرتی ہُوئی آگ کی مانند مُتاثر کُن، عوامی معجزات کے ساتھ دیتا ہے۔ لیکن وہ خاموش، نجی معجزات بھی رونُما کرتا ہے، مثلاً ایک وفادار بیوہ اور اُس کے بیٹے کو خوراک مُہیا کرنا۔ اور اکثر خُداوند کے معجزات اتنے انفرادی ہوتے ہیں کہ اُن کا علم صرف ایک شخص کو ہوتا ہے—مثلاً، جب خُداوند ”ہلکی دبی آواز“ کے ذریعے خُود کو آپ پر ظاہر کرتا ہے (1 سلاطِین 19:‏12

ایلیاہ کے بارے میں مزید جاننے کے لیے لغتِ بائبل میں ”ایلیاہ“ دیکھیں۔

مُطالعہ کی علامت

گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز

1 سلاطین 12:‏1–20

مانندِ مسِیح راہ نُما لوگوں کو برکت دیتے ہیں جن کی وہ قیادت کرتے ہیں۔

آپ 1 سلاطین 12:‏1–14 میں رحبعام بادشاہ کے بیٹے، کی غلطی کو کیسے بیان کریں گے؟ کون سی مثلِ مسِیح خُوبیاں رحبعام کو اپنی بادشاہی بچانے میں مدد کر سکتی تھیں؟ (دیکھیے آیت 7؛ متّی 20:‏25–28؛ مضایاہ 2:‏ 10–21)۔ آپ اِن صفات کو ایک راہ نُما کے طور پر کیسے اِستعمال کر سکتے ہیں—چاہے کلِیسیائی بُلاہٹ میں یا خُود اپنی زندگی کے راہ نُما کے طور پر؟

1 سلاطِین 17:‏8–16؛ 19:‏19–21

سیمینری کی علامت
قُربانی کی دعوت یِسُوع مسِیح پر اپنے ایمان کی مشق کرنے کا موقع ہے۔

ایلیاہ نبی نے بیوہ سے کہا کہ وہ خُود کو اور اپنے بھوکے بیٹے کو کھانا کھلانے سے پہلے اُسے کھانا اور پانی دے۔ اُس نے ایسا کیوں کِیا؟ ایلیاہ کی درخواست کو اِس چھوٹے سے خاندان کے لیے برکت کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ اُنھیں خُداوند کی برکات کی ضرورت تھی، اور قُربانی برکات لاتی ہے—بشمُول قوی ایمان کی برکت۔

جب آپ 1 سلاطِین 17:‏8–16 پڑھتے ہیں، تو تصور کریں کہ یہ بیوہ آپ ہیں۔ اُس کے مُتعلق آپ کو کیا بات مُتاثر کرتی ہے؟ آپ اُن انتخابات کی فہرست بھی بنا سکتے ہیں جو یِسُوع مسِیح پر ایمان کا تقاضا کرتے ہیں (مثلاً، دیکھیے برائے مضبوطیِ نوجوانان: فیصلہ سازی کے لیے ہدایت نامہ [2022])۔ آپ اِس بیوہ سے ایمان کی مشق کرنے کے مُتعلق کیا سیکھتے ہیں؟

1 سلاطِین 19:‏19–21 میں الیشع کے اعمال کیسے بیوہ کے اعمال سے مُماثلت رکھتے ہیں؟

نجات دہندہ کی پیروی کرنے کے لیے اپنی دی گئی قربانیوں کے بارے میں سوچیں۔ 1 سلاطِین 17:‏8–16؛ 19:‏19–21 آپ کو اِن قربانیوں کے بارے میں کیا سکھاتی ہیں؟ نجات دہندہ کے بارے میں آپ کا علم آپ کی کیسے مدد کرتا ہے جب وہ آپ سے قُربانیاں دینے کو کہتا ہے؟ اُس نے کیسے آپ کو برکت دی ہے؟

مزید دیکھیں متّی 4:‏18–22؛ 6:‏25–33؛ لُوقا 4:‏24–26؛ ”ایلیاہ اور سارپت کی بیوہ“ (ویڈیو)، گاسپل لائبریری؛ ”جب ایمان قائم رہے،“ گیت، نمبر 128۔

10:13

Elijah and the Widow of Zarephath

1 سلاطین 18

”اگر خُداوند ہی خُدا ہے، تو اُس کے پیرو ہو جاؤ۔“

اسرائیلیوں نے محسُوس کِیا ہو گا کہ اُن کے پاس بعل، جو طوفانوں اور بارشوں کے دیوتا کے نام سے جانا جاتا تھا اُس کی پرستش کرنے کی اچھی وجوہات تھیں۔ تین سال کی خُشک سالی کے بعد، اُنھیں بارش کی اشّد ضرورت تھی۔ اور بعل کی پرستش کو سماجی طور پرقبول کِیا گیا اور بادشاہ اور ملکہ نے اِسے فروغ دیا۔ جب آپ 1 سلاطِین 18 پڑھتے ہیں، تو اِس بارے میں سوچیں کہ ہمارے زمانہ میں کوئی خُداوند کی پیروی کرنے میں متذَبذب کیوں ہو سکتا ہے۔ اِس باب میں، آپ کے خیال میں خُداوند اپنے بارے میں کیا سِکھانے کی کوشش کر رہا تھا؟ کِن تجربات نے آپ کی مُنّجی کی پیروی کرنے کا عزم کرنے میں مدد کی ہے؟

مزید دیکھیں ڈی ٹاڈ کرسٹوفرسن، ”انتخاب اور عزم“ (نوجوان بالغین کے لیے عالم گیر عبادت، جنوری 12، 2020)، گاسپل لائبریری۔

ایلیاہ حورب پہاڑ پر

ایلیاہ کی خاکہ کشی، از ولسن انگ

1 سلاطین 19:‏1–18

خُداوند اکثر خاموش، سادہ طریقوں سے کلام کرتا ہے۔

افسوس کی بات ہے کوہ کرمل کے معجزہ نے ایلیاہ کے مشن کو آسان نہیں بنایا تھا۔ درحقیقت، اُس کی زندگی خطرے میں تھی، اور اُسے بیابان میں ایک غار میں چھپنا پڑا تھا۔ وہاں، تنہائی اور حوصلہ شکنی سے نبرد آزما ہوتے ہُوئے، اُسے خُداوند کا تجربہ ہُوا جو کوہِ کرمل کے تجربے سے بُہت مُختلف تھا۔ 1 سلاطِین 19:‏1–18 میں ایلیاہ کا تجربہ آپ کو اِس بارے کیا سِکھاتا ہے کہ خُداوند آپ کی ضرورت کے وقت آپ کے ساتھ کیسے ہم کلام ہوتا ہے؟

اُن اوقات پر غور کریں جب آپ محسُوس کرتے ہیں کہ خُداوند آپ سے ہمکلام ہُوا ہے۔ وہ آپ کے ساتھ کس طرح ابلاغ کرتا ہے آپ اِسے کیسے بیان کریں گے؟ رُوح کی آواز کو بیان کرنے کے لیے ”ہلکے “ اور ”دبے“ اَلفاظ اچھے طریقے کیوں ہیں؟ آپ کو ہیلیمن 5:‏30؛ عقائد اور عہُود 6:‏22–23؛ 11:‏12–14 میں اور کون سے الفاظ ملتے ہیں؟ خُداوند کی ہدایت کو زیادہ کثرت سے پانے کے لیے آپ کو کیا کرنے کی ضرورت ہے؟

مزید دیکھیں زبور 46:‏10۔

تدریس کو بڑھانے کے لیے متعدد حواس کا استعمال کریں۔ ہم سب اپنے پانچ حواس کے ذریعے سے دُنیا کے بارے میں سیکھتے ہیں۔ اُن حواس کا استعمال اِنجِیل سیکھنے میں بھی اضافہ کر سکتا ہے۔ مثال کے طور پر، تصاویر یا آوازوں کے بارے میں سوچیں جن کو آپ 1 سلاطِین 19 میں ”ہلکی“ اور” دبی“ الفاظ کو خُداوند کی آواز کی وضاحت کرنے کے واسطے سیکھنے یا سِکھانے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے لیحونا اور برائے مضبُوطیِ نوجوانان رسالوں کے شُمارے دیکھیں۔

بچّوں کے حِصّے کی علامت

بچّوں کو سِکھانے کے لیے تجاویز

1 سلاطِین 17

خُداوند مُجھے برکت دیتا ہے جب مَیں اُس پر ایمان رکھتا ہُوں۔

  • اپنے بچّوں کی 1 سلاطِین 17 میں سے ایمان کی کہانیاں سیکھنے میں مدد کرنے کے لیے، آپ اُنھیں کہانیوں کی وضاحت کرنے کے لیے تصاویر یا اشیا دکھا سکتے ہیں، جیسے کہ پرندے، روٹی، یا لڑکا۔ جب آپ اپنے بچّوں کو یہ کہانیاں بتاتے ہیں، تو اُنھیں اِس تصویر یا چیز کو تلاش کرنے کی دعوت دیں جو ہر کہانی کے ساتھ میل کھاتی ہے۔ ”ایلیاہ نبی“ (پُرانے عہد نامہ کی کہانیاں، 121–24 میں) اِن کہانیوں کو بتانے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے۔ ہر کہانی ہمیں یِسُوع مسِیح پر ایمان کا مظاہرہ کرنے کے بارے میں کیا سِکھاتی ہے؟

    1:58

    Elijah the Prophet

  • اپنے بچّوں کی اُن طریقوں کے مُتعلق سوچنے میں مدد کریں جن سے وہ یِسُوع مسِیح پر اپنا ایمان ظاہر کر سکتے ہیں۔ اُن کے ساتھ ایمان کے بارے میں گیت گانا، جیسا کہ ”خُداوند، یِسُوع مسِیح پر میرا ایمان ہے“ (گاسپل لائبریری)، اور جو کُچھ آپ گیت سے ایمان کے بارے میں سیکھتے ہیں ایک دُوسرے کو بتائیں۔

ایلیاہ، بیوہ، اور اُس کا بیٹا

خاکہ کشی، ایلیاہ اور بیوہ کے بیٹے کو شفا دینا، از چارلس ڈینڈ بروک

1 سلاطین 17:‏8–16

جب خُداوند مُجھ سے قُربانی مانگتا ہے، تو مَیں ایمان سے فرماں برداری کر سکتا ہُوں۔

  • شاید آپ کے بچّے اُس کی تصویر بنا سکتے ہیں جو خُداوند نے بیوہ کو ایلیاہ کو دینے کو کہا تھا (دیکھیں 1 سلاطِین 17:‏12–13) اور بدلے میں جو کُچھ بیوہ نے پایا (دیکھیں 1 سلاطِین 17:‏15–16)۔ (اِس ہفتے کا عملی سرگرمی کا صفحہ بھی دیکھیں۔) وہ دُوسرے لوگوں کی تصاویر بھی تلاش کر سکتے ہیں جنھوں نے کسی بہتر چیز کی خاطر کوئی چیز ترک کر دی ہو۔ اپنے بچّوں کو اِنجِیلی فن پاروں کی کِتاب یا آ، میرے پیچھے ہو لے میں سے تصاویر تلاش کرنے کی دعوت دیں۔ خُداوند ہمیں کیا قُربان کرنے کو کہتا ہے؟ وہ ہمیں کیسے برکت بخشتا ہے؟

1 سلاطین 18:‏17–39

مَیں یِسُوع مسِیح کی تقلِید کرنا چُن سکتا ہُوں۔

  • جب آپ اکٹھے 1 سلاطِین 18:‏17–39 پڑھتے ہیں، تو آپ کے بچّے ایک آیت مُنتخب کر سکتے ہیں اور جو یہ بیان کرتی ہے اور اُس کی تصویر بنا سکتے ہیں۔ وہ اپنی تصویروں کو اپنے الفاظ میں کہانی سُنانے کے لیے اِستعمال کر سکتے ہیں۔ (مزید دیکھیں ”ایلیاہ اور بعل کے کاہن،“ بمطابق پُرانے عہد نامہ کی کہانیاں، 125–28۔)

    2:17

    Elijah and the Priests of Baal

  • اپنے بچّوں کی ایسی صورتِ حال کے بارے سوچنے میں مدد کریں جب اُنھیں یہ فیصلہ کرنے کی ضرورت ہو کہ آیا یِسُوع مسِیح کی پیروی کریں یا نہیں۔ وہ خُود کی راست انتخاب کرتے ہُوئے تصویریں بنا سکتے ہیں۔ ایک دُوسرے کو بتائِیں کہ آپ یِسُوع کی پیروی کرنے کا انتخاب کیوں کرتے ہیں۔

1 سلاطین 19:‏9–12

خُداوند رُوحُ الُقدس کی ہلکی، دبی آواز میں مُجھ سے کلام کرتا ہے۔

  • جب آپ 1 سلاطین 19:‏9–12 کا خلاصہ پیش کرتے ہیں، تو اپنے بچّوں کو دعوت دیں کہ وہ تیز ہوا، زلزلے اور آگ کی نمائندگی کرنے کے لیے ایکشن کریں۔ پھر اُنھیں ساکت ہو کر بیٹھنے کی دعوت دیں جب آپ مِل کر،ہلکی آواز میں کہیں، ”آگ کے بعد ایک دبی ہُوئی آواز“ (آیت 12)۔ (مزید دیکھیں ”خُداوند ایلیاہ سے ہمکلام ہوتا ہے،“ بمطابق پُرانے عہد نامہ کی کہانیاں، 129–31۔) اپنے بچّوں کو ایسے اوقات کے بارے میں بتائیں جب آپ نے رُوحُ القُدس کی ہلکی، دبی آواز کا تجربہ پایا ہو۔

    1:48

    The Lord Speaks to Elijah

  • دھیرے سے رُوحُ القُدس کے بارے میں گیت گائیں، مثلاً ”ہلکی دھیمی آواز“ (بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، 106–7)۔ کیا چیز ہمیں رُوح کو پہچاننے سے گُمراہ کر سکتی ہے؟ اُس کی سُننے میں کون سی چیز ہماری مدد کر سکتی ہے؟

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے فرینڈ رسالے کا شُمارہ دیکھیں۔

سارپت کی بیوہ اور اُس کا بیٹا

سارپت کی بیوہ، از روز داٹوک ڈیل

پرائمری کی سرگرمی کا صفحہ: جب خُداوند مُجھ سے قُربانی مانگتا ہے، تو مَیں ایمان سے فرماں برداری کر سکتا ہُوں