آ، میرے پِیچھے ہولے ۲۰۲۴
جولائی 6–12۔ ”اسرائیل میں ایک نبی ہے“: 2 سلاطِین 2–7


”جولائی 6–12۔ ’اسرائیل میں ایک نبی ہے‘: 2 سلاطِین 2–7،“ آ، میرے پیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: پُرانا عہد نامہ 2026 (2026)

”جولائی 6–12۔ ’اسرائیل میں ایک نبی ہے‘“ آ، میرے پیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: پُرانا عہد نامہ 2026

دریائے یردن پر نُعمان

دریا کے کنارے پر، از اینی ہنری نادر

جولائی 6–12: ”اسرائیل میں ایک نبی ہے“

2 سلاطِین 2–7

نبی کا بُنیادی مقصد مُنّجی یِسُوع مسِیح کی تعلیم اور گواہی دینا ہے۔ تاہم، الیِشع نبی کی بابت ہماری روداد میں اُس کی زیادہ تعلیم یا گواہی شامل نہیں ہے۔ احوال میں وہ معجزات شامل ہیں جو الیِشع نے سرانجام دیے، بشمُول ایک بچّے کو مُردوں میں سے زندہ کرنا (دیکھیں 2 سلاطِین 4:‏18–37)، محض تھوڑے سے کھانے سے ہجوم کو سیر کرنا (دیکھیں 2 سلاطِین 4:‏42–44)، اور کوڑھی کو شفا دینا (دیکھیں 2 سلاطِین 5:‏1–14)۔ لہٰذا اگرچہ ہمارے پاس مسِیح کے بارے میں الیِشع کا کلام نہیں ہے، ہمارے پاس الیِشع کی خِدمت اور معجزات ہیں، جو مسِیح کی گواہی دیتے ہیں۔ یہ خُداوند کی زندگی بخش، پرورش، اور شِفا بخش قدرت کا قوی مظہر ہیں۔ بعض اوقات جتنا ہم محسُوس کرتے ہیں ہماری زندگیوں میں معجزے اُس سے کہیں زیادہ کثرت سے رونُما ہوتے ہیں۔ اُنھیں دیکھنے کے لیے، ہمیں الیِشع جیسے ایمان کے خواہاں ہونے کی ضرورت ہے جب اُس نے اپنے وفادار خوفزدہ نوجوان خادم کے لیے دُعا کی: ”اَے خُداوند اُس کی آنکھیں کھول دے تاکہ وہ دیکھ سکے“ (2 سلاطِین 6:‏17

2 سلاطِین کے بارے میں مزید معلُومات کے لیے لغت بائبل میں ”سلاطِین، کی کتُب“ دیکھیں۔

مُطالعہ کی علامت

گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز

2 سلاطِین 2–6

خُدا میری زندگی میں معجزے کر سکتا ہے۔

معجزے ہمیں خُدا کی قُدرت دکھاتے ہیں۔ وہ فانیت کی مُشکلات پر قابو پانے میں ہماری مدد کر سکتے ہیں—بنجر زمین کی مانند جس کو خالص پانی کی ضرورت ہے (دیکھیں 2 سلاطِین 2:‏19–22) یا کھوئی ہُوئی کلہاڑی جسے ڈھونڈنے کی ضرورت ہے (دیکھیں 2 سلاطِین 6:‏ 4–7)۔ مگر اہم ترین یہ ہے، معجزے ہمیں خُداوند کی طرف مائل کر سکتے ہیں۔ جب آپ 2 سلاطِین 2–6 پڑھیں، تو اُن معجزات کی فہرست بنانے پر غور کریں جو آپ پاتے ہیں، اور اُن روحانی اسباق پر غور کریں جو آپ ہر ایک میں سے سیکھتے ہیں۔

آپ الیِشع کے سرانجام دیے گئے معجزات کا موازنہ یِسُوع مسِیح کے سر انجام دیے گئے معجزات سے کر سکتے تھے (دیکھیں 2 سلاطِین 4:‏8–37 اور لُوقا 7:‏11–16؛ 2 سلاطِین 4:‏ 42–44 اور یُوحنّا 6:‏1–13؛ 2 سلاطِین 5:‏1–15 اور لوُقا 17:‏11–19)۔ یہ معجزات آپ کو مُنّجی اور اُس کے نبیوں کے بارے میں کیا سِکھاتے ہیں؟

مزید دیکھیں 2 نیفی 26:‏12–13؛ 23:27؛ مرونی7:‏35–37؛ ”مُعجزوں کے مُشتاق اور خواہاں ہوں،“ رسل ایم نیلسن ”روحانی جوش کی طاقت“ کا حِصّہ، لیحونا، مئی 2022، 99–100۔

الیِشع نے بچّے کو مُردوں میں سے زندہ کِیا

الیِشع شُونیمی کے بیٹے کو زندہ کرتا ہے، از فریڈرک لیٹن

2 سلاطِین 4:‏8–17؛ 7:‏1–16

خُداوند اپنے نبیوں کے ذریعے دیے گئے اپنے کلام کو پُورا کرے گا۔

خُداوند نے الیِشع کو آنے والی باتوں کی نبوت کرنے کی ترغیب دی—عمُوماً، ایسی باتیں جن کے رونُما ہونے کا امکان نہیں لگتا۔ جب آپ 2 سلاطِین 4:‏8–17؛ 7:‏1–16 پڑھتے ہیں، اِس بارے میں سوچیں کہ آج آپ اُس کے نبیوں کے وسیلے سے خُداوند کے کلام کا جواب کیسے دیں گے۔ آپ نے زندہ نبیوں سے کون سی تعلیمات، نبوتیں، یا وعدے سُنے ہیں؟ آپ اُن کے کلام پر ایمان کے ساتھ عمل کرنے کے لیے کیا کر رہے ہیں؟

مزید دیکھیں 3 نیفی 29:‏6؛ عقائد اور عہُود 1:‏37–38؛ ”صدور کی تعلیمات“ کا مجمُوعہ، گاسپل لائبریری۔

2 سلاطِین 5

جب مَیں فروتن اور فرمان بردار ہوتا ہُوں، تو یِسُوع مسِیح مُجھے شِفا بخش سکتا ہے۔

جب آپ 2 سلاطِین 5 پڑھیں، نُعمان کے کوڑھ کا موازنہ ایک رُوحانی چنوتی سے کریں جس کا آپ سامنا کر رہے ہیں۔

کیا آپ کی زندگی میں کوئی آپ کی ”چھوٹی خِدمت گار“ جیسی ہے، جو آپ کی حوصلہ افزائی کرے کہ اپنی چنوتی کے بارے میں خُداوند کے نبیوں سے ہدایت کے خواہاں ہوں؟ (دیکھیں آیات 2–3، 13

خُداوند آپ کو ایسا کیا کرنے کی دعوت دے رہا ہے جو بُہت سادہ لگ سکتا ہے—جیسے ”نہانا، اور پاک صاف ہونا“؟ (آیت 13)۔ کون سی چیز آپ کو اُس کی سادہ دعوتیں قبول کرنے سے روک سکتی ہے؟

آپ نُعمان کی مانند کیسے فروتنی کا اظہار کر سکتے ہیں؟

غور کریں کہ نُعمان کے تجربے نے اسرائیل کے خُدا پر اُس کے ایمان کو کیسے مُتاثر کِیا (دیکھیں آیت 15)۔ آپ اِس تجربہ سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

مزید دیکھیں لُوقا 4:‏27؛ 1 پطرس 5:‏5–7؛ ایلما 37:‏3–7؛ عیتر 12:‏27؛ ایل وٹنی کلے ٹن، ”جو کُچھ وہ تُم سے کہتا ہے، کرو،“ لیحونا، مئی 2017، 97–99؛ ”نُعمان اور الیِشع“ (ویڈیو)، گاسپل لائبریری۔

14:30

Naaman and Elisha

صحائف کا اپنی زندگی سے موازنہ کریں۔ بعض اوقات صحائف میں ذاتی معنی پانا آسان ہو جاتا ہے جب آپ کسی کہانی میں مادی چیزوں کا موازنہ اپنی زندگی میں رُوحانی چیزوں سے کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، جب آپ 2 سلاطِین 2–7 کا مُطالعہ کرتے ہیں، تو آپ اپنی زندگی کے حالات کا موازنہ کوڑھ، اُدھار لی گئی کلہاڑی، دریائے یردن، یا ایک بڑی حملہ آور فوج سے کر سکتے ہیں۔ اُن مکاشفوں میں خُداوند کا تُمھارے لیے کیا پیغام ہے؟

2 سلاطِین 6:‏8–23

سیمینری کی علامت
”ہمارے ساتھ والے اُن کے ساتھ والوں سے زیادہ ہیں۔“

جب آپ مسِیح کی پیروی کرنے کی کوشش کرتے ہیں، کیا آپ نے کبھی الیِشع کے نو عُمر خادم کی مانند—تعداد میں کم اور اور خوفزدہ محسُوس کِیا ہے؟ جب آپ 2 سلاطِین 6:‏8–23 کو پڑھتے ہیں تُو تصور کریں کہ آپ اُس کی جگہ پر تھے۔ یہ کہانی آپ کی آزمایشوں، آپ کی ذمہ داریوں، یا اِنجِیل کے مُطابق زندگی گُزارنے کی آپ کی کاوشوں کے مُتعلق آپ کے سوچنے اور محسُوس کرنے کے انداز کو کیسے بدلتی ہے؟

جب آپ غور کرتے ہیں، صدر ہنری بی آئرنگ کے الفاظ پر غور کریں: ”الیِشع کے خادم کی مانند، آپ کے ساتھ اُن سے زیادہ ہیں جن کو آپ اپنے مُخالف دیکھ سکتے ہیں۔ کُچھ جو آپ کے ساتھ ہیں وہ آپ کی فانی آنکھوں سے پوشیدہ ہوں گے۔ خُداوند آپ کو سنبھالے گا اور بعض اوقات آپ کا ساتھ دینے کے لیے دُوسروں کو بُلا کر ایسا کرے گا“ (”اَے تُم جِنھوں نے تہیہ کِیا ہے،“ لیحونا، نومبر 2008، 58)۔

فہرست بنانے پر غور کریں ”وہ جو [آپ کے] ساتھ ہیں“ (آیت 16)—جن لوگوں کو خُدا نے آپ کو سہارا دینے کے لیے آپ کی زندگی میں رکھا ہے۔ آپ اِسے اپنی روحانی آنکھیں کھول کر اُسے اُن کی شناخت کرنے میں اپنی مدد کے لیے کہہ سکتے ہیں۔ اُس نے شاید آپ کو دُوسروں کی زندگیوں میں اُن کی مدد کے لیے بھی رکھا ہے۔ آپ ایک دُوسرے سے مضبُوطی اور معاونت کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟

آپ نے اُس معاونت کو کب محسُوس کیا ہے جو خُداوند عقائد اور عہُود 84:‏88 میں بیان کی ہے؟

آپ بہن مشیل ڈی کریگ کے پیغام ”دیکھنے والی آنکھیں“ (لیحونا، نومبر 2020، 15–17) کا بھی مُطالعہ کرسکتے ہیں۔ اپنے آپ سے پُوچھیں، ”آسمانی باپ مُجھے کیا دِکھانا چاہتے ہیں؟“

2 سلاطِین 6:‏8–23 کی کہانی کا حوالہ دیتے ہُوئے، ایلڈر رونلڈ اے ریسبینڈ نے کہا: ”مُمکن ہے کہ ہمارا خوف دُور اور ہمارے آسیب زیر کرنے کے لیے آگ کے رتھ نہ بھیجے جائیں لیکن پیغام واضع ہے۔ خُداوند ہمارے ساتھ ہے اور ہمیں ایسے طریقوں سے برکت دیتا ہے جو صرف وہی کر سکتا ہے۔ دُعا وہ قُوت اور مُکاشفہ نازل کروا سکتی ہے جس کی ہمیں ضرورت ہے تاکہ ہم اپنی سوچ کو یِسُوع مسِیح اور اُس کے مُخلصی بخش کفّارہ پر مرکوز کر سکیں۔ خُداوند جانتا تھا کہ ہم بعض اوقات خوف محسُوس کریں گے۔ ایسا میرے اور آپ دونوں کے ساتھ ہُوا ہے۔ … یہ کلِیسیا دُنیاوی رسُوخ کے اعتبار سے تعداد میں کم ہو سکتی سے، لیکن جب ہم اپنی روحانی آنکھیں کھولتے ہیں تو ’ہمارے ساتھ والے اُن کے ساتھ والوں سےزیادہ ہیں‘ [2 سلاطِین 6:‏16]“ (”گھبراؤ نہیںلیحونا، نومبر 2018، 18، 19)۔ آپ اِن الفاظ کو کسی ایسے شخص کی مدد کے لیے کیسے استعمال کریں گے جو بے چین یا خوفزدہ محسُوس کرتا ہو؟

مزید دیکھیں: ”عزیز بچّو خُدا تُمھارے قریب ہے،“ گِیت، نمبر 96۔

مزید کے لیے، اِس ماہ کے لیحونا اور برائے مضبوطیِ نوجوانان رسالوں کے شُمارے دیکھیں۔

بچّوں کے حِصّے کی علامت

بچّوں کو سِکھانے کے لیے تجاویز

2 سلاطِین 4

خُدا میری زندگی میں معجزے کر سکتا ہے۔

  • اپنے بچّوں کی سمجھنے میں مدد کرنے کے بعد کہ معجزہ کیا ہے، اُنھیں دعوت دیں کہ وہ معجزات کی بُہت سی مثالوں کی فہرست بنائیں۔ اِنجِیلی فن پاروں کی کِتاب یا آ، میرے پیچھے ہو لے میں تصاویر مدد کر سکتی ہیں۔ پھر وہ 2 سلاطِین 4:‏1–7، 14–17، 32–35، 38–44 میں معجزات تلاش کر سکتے ہیں۔ یہ مُعجزات آسمانی باپ کے بارے میں کیا سِکھاتے ہیں؟

  • آپ اور آپ کے بچّے اِس بارے میں بات کر سکتے ہیں کہ خُدا نے معجزات کے ذریعے اپنی محبّت کا اظہار کیسے کیا ہے۔ آپ اکٹھے مل کر گیت گا سکتے ہیں جیسا کہ ”خُدا کی شفیق محبّت“ (گاسپل لائبریری)۔

ایک نوجوان اسرائیلی خادمہ نُعمان کی بیوی کو گواہی دیتی ہے

گواہ کے طور پر کھڑے ہوں، از کوانی پووی وِنڈر

2 سلاطِین 5:‏1–15

مَیں وہ کرنا مُنتخب کر سکتا ہُوں جس کا خُدا اپنے نبی کے وسیلے سے حُکم دیتا ہے۔

  • اپنے بچّوں کی 2 سلاطِین 5:‏1–3، 9–14 میں سے کہانی سیکھنے میں مدد کریں۔ ”الیِشع نُعمان کو شِفا دیتا ہے“ (بمطابق پُرانے عہد نامہ کی کہانیاں، 134–37) یا اِس ہفتے کے خاکہ میں نُعمان کی تصویر کو استعمال کرنے پر غور کریں۔ نُعمان کیوں دریائےِ یردن میں نہانا نہیں چاہتا تھا، اگرچہ الیِشع نے کہا تھا کہ اِس سے اُس کی بیماری کو شفا ملے گی؟ نُعمان کو کیسے برکت ملی جب اُس نے الیِشع کی ہدایات پر عمل کِیا؟ آپ ایک دُوسرے کے ساتھ ایسے تجربات کا اشتراک کر سکتے ہیں جب آپ نے خُداوند کی فرماں برداری کی، حتیٰ کہ جب آپ کو یقین نہ تھا کہ آپ چاہتے تھے۔

    1:52

    Elisha Heals Naaman

  • آپ 2 سلاطِین 5:‏13 پر بھی زور دے سکتے ہیں، جہاں نُعمان کے خادموں نے الیِشع نبی کو فرماں برداری کرنے کا فیصلہ کرنے میں اُس کی مدد کی۔ پھر آپ کے بچّے اُن طریقوں کے بارے میں بات کر سکتے ہیں جن سے وہ اپنے دوستوں یا خاندان کے اَرکان کو نبی کو سُننے اور فرمان بردار ہونے میں مدد کر سکتے ہیں۔

2 سلاطِین 6:‏8–17

مَیں تنہا نہیں ہُوں۔

  • آپ اور آپ کے بچّے تصور کر سکتے ہیں کہ آپ تلواروں، گھوڑوں، اور رتھوں کے ساتھ ایک فوج سے گھرے ہُوئے ہیں۔ آپ کیسا محسُوس کریں گے؟ آپ کیا کریں گے؟ پھر آپ کے بچّے اپنی آنکھیں بند کر سکتے ہیں جب آپ 2 سلاطِین 6:‏16–17 اُن کے لیے پڑھتے ہیں۔ (مزید دیکھیں ”الیِشع اور خُداوند کی فوج،“ بمطابق پُرانے عہد نامہ کی کہانیاں، 138–39، یا اِس خاکہ کے آخر میں تصویر۔) جب آپ الفاظ ”اُس کی آنکھیں کھول“ (آیت 17) پر پہنچیں تو، بچّوں کو اپنی آنکھیں کھولنے کو کہیں۔ خادم نے کیا دیکھا اِس کے مُتعلق بات کریں۔ اپنے بچّوں کو وہ طریقے بتائیں جن سے آپ نے محسُوس کِیا ہو کہ خُداوند آپ کی چنوتیوں میں آپ کےساتھ تھا، حتیٰ کہ جب ایسا لگتا تھا کہ آپ اکیلے ہوں۔

    1:9

    Elisha and the Lord’s Army

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے فرینڈ رسالے کا شُمارہ دیکھیں۔

الیِشع اور ایک نوجوان لڑکا آتشی رتھوں کا مشاہدہ کرتے ہُوئے

”خوف نہ کر کیونکہ ہمارے ساتھ والے اُن کے ساتھ والوں سے زیادہ ہیں،“ از سٹیسی مِنچ

پرائمری کی سرگرمی کا صفحہ: مَیں وہ کرنا مُنتخب کر سکتا ہُوں جسکا حُکم خُدا اپنے نبی کے وسیلے دیتا ہے