آ، میرے پِیچھے ہولے ۲۰۲۴
جولائی 13–19۔ ”اُس کا توکل اسرائیل کے خُداوند خُدا پر تھا“: 2 سلاطِین 16–25


”جولائی 13–19۔ ’اُس کا توکل اسرائیل کے خُداوند خُدا پر تھا‘: 2 سلاطِین 16–25،“ آ، میرے پیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: پُرانا عہد نامہ 2026 (2026)

”جولائی 13–19۔ ’اُس کا توکل اسرائیل کے خُداوند خُدا پر تھا،‘“ آ، میرے پیچھے ہو لے: پُرانا عہد نامہ 2026

یہودیوں کا بڑا گروہ بابل میں جلا وطنی کا سفر کرتے ہُوئے

قیدیوں کا فرار، از جیمز جیکوئس جوزف ٹیسوٹ اور دیگر

جولائی 13–19: ”اُس کا توکل اسرائیل کے خُداوند خُدا پر تھا“

2 سلاطین 16–25

الیِشع نبی کی زبردست خِدمت کے باوجود، اسرائیل کی شمالی سلطنت کے لوگوں نے تُوبہ نہ کی۔ آخر کار، اسُوری ریاست نے اسرائیل کے دس قبیلوں پر فتح پائی اور مُنتشر کر دیا۔ اِسی دوران میں، یہوداہ کی جنوبی سلطنت بھی کوئی بُہت اچھی نہیں چل رہی تھی: وہاں بھی بُت پرستی وسیع پیمانے پر پھیلی ہُوئی تھی۔

اِس تمام روحانی اِنحطاط کے درمیان، صحائف یہوداہ کے دو بادشاہوں کا ذکر کرتے ہیں جنھوں نے، کُچھ وقت کے لیے، اپنے لوگوں کو خُداوند کی طرف پھیرا۔ ایک حِزقیاہ تھا۔ اُس کے دورِ حکومت میں، اسُوریوں نے یہوداہ کو بُہت زیادہ مُسَخّر کر لیا تھا۔ مگر حِزقیاہ اور اُس کے لوگوں نے خُداوند پر ایمان ظاہر کیا، جس نے معجزانہ انداز میں یروشلیم کو بچّایا۔ بعدازاں، برگشتگی کے دُوسرے دور میں، یُوسیاہ بادشاہ بن گیا۔ موسیٰ کی شریعت کی کِتاب کی از سر نو دریافت سے جزوی طور پر مُتاثر ہو کر، یُوسیاہ نے اصلاحات کیں جنھوں نے اُس کے لوگوں کی مذہبی زندگی کا اَحیا کِیا۔

اسرائیل اور یہوداہ کی مانند، ہم سب اچھے اور بُرے دونوں انتخابات کرتے ہیں۔ جب ہم محسُوس کرتے ہیں کہ ہماری زندگیوں کو کُچھ اصلاحات کی ضرورت ہے، تو ہم یہوداہ کے اُن تاریک تاریخیِ سالوں سے اِن دو روشن مقامات سے حوصلہ افزائی پا سکتے ہیں۔ شاید حِزقیاہ اور یُوسیاہ کی مثالیں ہمیں ”خُداوند خُدا پر توکل“ کرنے کی ترغیب دے سکتی ہیں (2 سلاطِین 18:‏22

مُطالعہ کی علامت

گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز

2 سلاطین 18–19

سیمینری کی علامت
جب میرے ایمان کو للکارا جائے تو میں خُداوند کے ساتھ وفادار رہ سکتا ہُوں۔

ہم میں سے اکثر کو ایسے تجربات ہُوئے ہیں جو ہمارے ایمان کو للکارتے ہیں۔ حِزقیاہ اور اُس کے لوگوں کے لیے، اُن میں سے ایک چنوتی اُس وقت آئی جب اسُوری فوج یروشلیم پر چڑھ آئی۔ جب آپ 2 سلاطِین 18–19 پڑھتے ہیں، تو تصور کریں کہ آپ اُس وقت کے دوران یروشلیم میں مُقیم ہیں۔ مثلاً، آپ نے 2 سلاطِین 18:‏28–37؛ 19:‏10–13 میں اسُوریوں کے طعنے سُن کر کیسا محسُوس کیا ہو گا؟ آپ کیا کرتے ؟ خُداوند پربھروسا نہ کرنے کی اسُوریوں کی بنی اسرائیل کو دی گئی وجوہات کا موازنہ اُن وجوہات کے ساتھ کریں جو شیطان آج ہمیں اپنے ایمان پر شک کرنے کے لیے دیتا ہے۔ آپ اسُوریوں کی وجوہات کا اپنی وجوہات سے تضاد بھی کر سکتے ہیں کہ آپ خُداوند پر بھروسا کیوں کرتے ہیں۔

آپ اِس صورت حال میں حِزقیاہ کے اعمال سے کیا سیکھتے ہیں؟ (دیکھیں 2 سلاطِین 19:‏1–7، 14–19)۔ خُداوند نے کیسے جواب دیا؟ (دیکھیں 2 سلاطِین 19:‏35–37)۔ آپ کے خیال میں حِزقیاہ وفادار کیوں رہا؟ (دیکھیں 2 سلاطِین 18:‏5–7)۔ غور کریں کہ خُداوند نے مُشکل اوقات میں کیسے آپ کی تائید کی ہے۔ آپ اُس پر اپنے بھروسا کو فروغ دینے کے لیے کیا کرنے کی ترغیب پاتے ہیں؟

صدر جیفری آر ہالینڈ کا پیغام ”خوف نہ کھاؤ: فقط اعتقاد رکھو!“ (لیحونا، مئی 2022، 34–36) میں خوف یا شک کے اوقات کے لیے مددگار مشورت موجود ہے۔ ”آؤ سب آگے بڑھیں،“ (گیت، نمبر 243) جیسا گیت بھی حوصلہ افزا پیغامات دے سکتے ہیں۔ آپ اِن وسائل میں کیا پاتے ہیں جو آپ کی مدد کرتا ہے؟

مزید دیکھیں 2 تواریخ 31–32؛ 3 نیفی 3–4؛ جارج کلیبن گاٹ، ”ایّامِ آخِر میں نڈر شاگِردی،“ لیحونا، مئی 2022، 107–10۔

معاونت برائے مُطالعہِ صحائف کا اِستعمال کریں۔ کلِیسیا صحائف کو سمجھنے میں آپ کی مدد کے لیے بُہت سے وسائل فراہم کرتی ہے۔ مثال کے طور پر، گاسپل لائبریری میں آپ راہ نُمائے صحائف، عنوانات اور سوالات، اور کلِیِسیائی رسائل کو تلاش کر سکتے ہیں۔ اِس کے علاوہ، جب آپ پُرانے عہد نامہ کو پڑھتے ہیں، تو آپ آ، میرے پیچھے ہو لے میں مضامین ”ذہن نشین رکھنے کی باتیں“ میں مددگار سیاق و سباق اور بصیرتیں پا سکتے ہیں۔ مضمون بعنوان ”یِسُوع تمام اسرائیل سے کہے گا، ’گھر آؤ‘2 سلاطِین 16–25 کے مُطالعہ میں آپ کی مدد کر سکتا ہے۔

خاندان مِل کر صحائف کا مُطالعہ کرتے ہُوئے

2 سلاطین 19:‏20–37

سب چیزیں خُداوند کے ہاتھوں میں ہیں۔

شاہِ اسُور سنیحرب، یہ یقین کرنے کی اچھی وجہ رکھتا تھا کہ اُس کی فوج یروشلیم پر فتح پائے گی (دیکھیں 2 سلاطِین 17؛ 18:‏ 33–34؛ 19:‏11–13)۔ لیکن خُداوند کا سنیحرب کے بارے میں پیغام تھا، جو یسعیاہ نبی کے ذریعے دیا گیا تھا۔ یہ 2 سلاطِین19:‏20–34 میں درج ہے۔ خُداوند کے پیغام میں آپ کو کون سی سچّائیاں ملتی ہیں جو آپ کو اُس پر اور اُس کے منصوبہ پر ایمان رکھنے میں مدد کرتی ہیں؟

2 سلاطین 21–23

صحائف میرے دِل کو خُداوند کی طرف مائل کر سکتے ہیں۔

کیا آپ نے کبھی محسُوس کِیا ہے کہ آپ میں کسی رُوحانی چیز کی کمی تھی؟ شاید آپ نے محسُوس کِیا ہو کہ خُدا کے ساتھ آپ کے تعلقات مضبُوط ہو سکتے ہیں۔ کس چیز نے آپ کو اُس کی طرف واپس مائل ہونے میں مدد دی؟ اِن سوالوں پر غور کریں جب آپ 2 سلاطِین 21–23 پڑھتے ہیں، جو بیان کرتا ہے کہ یہوداہ کی سلطنت شاہِ منسّی کی زیر حکومت خُداوند سے کیسے دُور ہو گئی (دیکھیں 2 سلاطِین 21) اور کس طرح یُوسیاہ بادشاہ نے لوگوں کی اُس کی طرف لوٹنے میں مدد کی (دیکھیں 2 سلاطِین 22–23)۔ یُوسیاہ اور اُس کے لوگ کیسے اور کیوں تبدیل ہُوئے؟ (دیکھیں 2 سلاطِین 22:‏8–11؛ 23:‏1–6، 21، 24

صدر سپنسر ڈبلیو قمبل نے یُوسیاہ بادشاہ کی کہانی کو ”تمام صحائف میں سے ایک شاندار کہانی“قرار دیا ہے (کلِیسیائی صدُور کی تعلیمات :سپنسر ڈبلیو کمبل [2006]، 62)۔ یُوسیاہ بادشاہ کے بارے میں صدر قمبل کے الفاظ پڑھیں (صفحات 62–64)۔ شاید آپ کسی ایسے تجربے کے بارے میں سوچ سکتے ہیں جب صحائف کی ایک عبارت نے آپ میں ”قوی طور پر کام [کِیا]“ ہو۔ آپ ایسے مزید تجربات حاصل کرنے کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟

مزید دیکھیں ایلما 31:‏5؛ ”یُوسیاہ اور شریعت کی کِتاب“ (ویڈیو)، گاسپل لائبریری۔

12:25

Josiah and the Book of the Law

2 سلاطین 23:‏1–25

عہد، میرے اور خُداوند کے درمیان دِل و جان سے کِیا گیا وعدہ ہے۔

یُوسیاہ نے 2 سلاطِین 23:‏3 میں جو عہُد باندھا اُس کے متعلق آپ کو کیا بات متاثر کرتی ہے؟ جب آپ باب 23 پڑھنا جاری رکھتے ہیں، غور کریں کہ یُوسیاہ نے خُداوند سے اپنا عزم ظاہر کرنے کے لیے کیا کِیا (اِس خاکہ کے آخر میں تصویر بھی دیکھیں)۔ آپ اُس کے لیے اپنے عزم کا کیسے اظہار کر سکتے ہیں؟

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے لیحونا اور برائے مضبوطیِ نوجوانان رسالوں کے شُمارے دیکھیں۔

بچّوں کے حِصّے کی علامت

بچّوں کو سِکھانے کے لیے تجاویز

2 سلاطِین 18:‏3–6؛ 19:‏14–19

مَیں آسمانی باپ اور یِسُوع مسِیح پر توکل کر سکتا ہُوں۔

  • 2 سلاطِین 18:‏3، 5–6 میں، سے اپنے بچّوں کی معلُوم کرنے میں مدد کریں کہ کس چیز نے حِزقیاہ کو اچھا بادشاہ بنایا۔ پھر جب آپ 2 سلاطِین 19:‏14–19 کو پڑھتے ہیں، تو وہ دریافت کر سکتے ہیں کہ اُس نے کیسے ظاہر کِیا کہ وہ خُداوند پر بھروسا کرتا ہے۔ آپ یِسُوع کی تصویر کو دیکھ سکتے ہیں اور اِس بارے میں بات کر سکتے ہیں کہ ہم اُس پر بھروسا کیوں کر سکتے ہیں۔ ہم اُسے کیسے ظاہر کر سکتے ہیں کہ ہم خُداوند پر بھروسا کرتے ہیں؟

2 سلاطین 22:‏1–7

آسمانی باپ اور یِسُوع مسِیح مُجھ پر بھروسا کر سکتے ہیں۔

  • 2 سلاطِین 22:‏1 میں، اپنے بچّوں کی یہ معلُوم کرنے میں مدد کریں کہ جب وہ بادشاہ بنا تو یُوسیاہ کی عمر کتنی تھی۔ ہم آیت 2 میں سے یُوسیاہ کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟ ایک ایسی سرگرمی پر غور کریں جو خُداوند کی پیروی کی وضاحت کرے اور ”داہنے یا بائیں ہاتھ مُطلق نہ مُڑے۔“

  • 2 سلاطِین 22:‏3–7 میں بیان کردہ کاری گروں کو ہَیکَل کی تعمیر نو کے لیے رقم سونپی گئی تھی ”کیوں کہ وہ امانت داری سے کام کرتے تھے“ (آیت 7)۔ اِن آیات کو پڑھنے کے بعد، آپ اور آپ کے بچّے اُن چیزوں کے بارے میں بات کر سکتے ہیں جو آپ کو سونپی گئی ہیں۔ ہم کیسے مزید اِن آیات میں کاری گروں کی مانند قابلِ بھروسا بن سکتے ہیں؟

یُوسیاہ بادشاہ کے ساتھ کاتب

ایک کاتب یُوسیاہ بادشاہ کے پاس صحائف کا طومار لے کر آتا ہے؛ خاکہ کشی از رابرٹ ٹی بیرٹ

2 سلاطِین 22:‏8–11؛ 23:‏2–3

صحائف مُجھے یِسُوع مسِیح کی پیروی کرنا سِکھاتے ہیں۔

  • 2 سلاطِین 22–23 میں سے یُوسیاہ بادشاہ کی کہانی کو متعارف کرانے کے لیے، آپ کمرے میں کہیں بھی صحائف کی ایک جِلد چھپا سکتے ہیں۔ اپنے بچّوں کو اِسے تلاش کرنے کی دعوت دیں۔ پھر آپ بتا سکتے ہیں کہ جب یُوسیاہ کے کاہنوں میں سے ایک نے ہَیکَل میں صحائف پائے تو کیا ہُوا (دیکھیں 2 سلاطِین 22:‏8–11؛ مزید دیکھیں ”یُوسیاہ بادشاہ“ بمطابق پُرانے عہد نامہ کی کہانیوں، 148–49)۔ اگر ہمارے پاس صحائف نہ ہوں تو ہمارے ساتھ کیا ہو گا؟ ایک دُوسرے کو بتائیں کہ آپ کیوں خُوش ہیں آج ہمارے پاس صحائف ہیں۔

    1:36

    King Josiah

  • 2 سلاطِین 23:‏2–3 پڑھنے کے بعد، آپ اور آپ کے بچّے صحائف کے بارے میں بات کر سکتے ہیں جنھوں نے آپ کو ”خُداوند کی پیروی کرنے“ کی ترغیب دی ہے (آیت 3)۔ آپ صحائف کے بارے میں ایک ساتھ مِل کر گیت بھی گا سکتے ہیں،مثلاً ”تلاش، غور، اور دُعا کرو“ (بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، 109)۔

2 سلاطین 23:‏1–3

مَیں خُدا کے ساتھ اپنے عہُود کو مانوں گا۔

  • جب یُوسیاہ اور اُس کے لوگوں نے خُدا کے احکام سیکھے، تو اُنھوں نے اُن کے مُطابق زندگی بسر کرنے کا عہد کیا۔ 2 سلاطین 23:‏1–3 میں اپنے بچّوں کے ساتھ اِس کے بارے میں پڑھیں، اور اُنھیں ایسے الفاظ یا فقرات تلاش کرنے میں مدد دیں جو ظاہر کرتے ہیں کہ لوگوں نے خُداوند کے حُکموں کے بارے میں کیسا محسُوس کِیا۔ شاید آپ کے بچّے کھڑے ہو سکتے اور اِس بارے میں بات کر سکتے ہیں کہ ”عہد پر [قائم رہنے]“ سے کیا مُراد ہو سکتا ہے۔ پھر وہ اُسی جگہ چل سکتے ہیں اور اِس بارے میں بات کر سکتے ہیں کہ ”خُداوند کی پیروی کرنے“ سے کیا مُراد ہے۔ اِس کے بعد، وہ اپنے ہاتھ اپنے دِلوں پر رکھ سکتے ہیں اور اُن طریقوں کا مشورہ دے سکتے ہیں جن سے ہم ”[اپنے] سارے دِل کے ساتھ“ اپنے عہُود پر قائم رہ سکتے ہیں۔

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے فرینڈ رسالے کا شُمارہ دیکھیں۔

لوگ رسیوں کے ساتھ ایک مجسمہ نیچے کھینچتے ہُوئے

یُوسیاہ کے لوگ شہر سے بُتوں کو ہٹاتے ہُوئے؛ خاکہ کشی از ولیم ہول

پرائمری کی سرگرمی کا صفحہ: صحائف مُجھے یِسُوع مسِیح کی پیروی کرنا سِکھاتے ہیں