”جون 22–28۔ ’تُو آسمان پر سے اُن کی دُعا سن‘: 2 سموئیل 11–12؛ 1 سلاطِین 3؛ 6–9؛ 11،“ آ، میرے پیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: پُرانا عہد نامہ 2026 (2026)
”جون 22–28۔ ’ تُو آسمان پر سے اُن کی دُعا سُن،‘“ آ، میرے پیچھے ہو لے: پُرانا عہد نامہ 2026
سُلیمان یروشلیم میں ہَیکَل کی تقدیس کرتا ہے، از جیمز ٹیسوٹ اور دیگر
جون 22–28: ”تُو آسمان پر سے اُن کی دُعا سُن“
2 سموئیل 11–12؛ 1 سلاطِین 3؛ 6–9؛ 11
ساؤل، داؤد، اور سُلیمان، اسرائیل کے پہلے تین بادشاہ، سب نے بڑے وعدے سے آغاز کِیا۔ فروتن، دلیر، اور دانا، اُن میں سے ہر ایک کو خُداوند کا فضل مِلا—کم از کم پہلے پہل۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ ہر بادشاہ انسانی کم زوریوں اور آزمایشوں کے سامنے سرنگوں ہو گیا۔ اُنھوں نے اپنی خواہشات کو خُداوند پر ترجیح دی۔ اور جیسا کہ ہم نے صحائف—اور اپنی زندگیوں میں—بار بار دیکھا ہے جو دُکھ کا سبب بنا۔
لیکن سُلیمان کے دورِ حکومت میں کُچھ اہم رونُما ہُوا جس نے موعَودہ لوگوں کی زندگیوں میں اِستِحکام کی اُمِّید فراہم کی۔ سُلیمان نے ہَیکَل تعمیر کی۔ خیمہ کی نسبت اِسے خُداوند کا مُستقل گھر ہونا تھا۔ اور یہ خُداوند کی اپنے لوگوں کے درمیان میں مُستقل موجودگی کی نمائندگی کرے گی۔ سُلیمان جانتا تھا کہ لوگ مُختلف قسم کی کم زوریوں اور آزمایشوں کا سامنا کرتے رہیں گے۔ نئے پاک گھر کی تقدیس کرتے ہُوئے، سُلیمان نے خُداوند سے التجا کی، ”اگر وہ … اپنے سارے دِل سے تیری طرف پھِریں، … تو تُو آسمان پر سے اُن کی دُعا سُن“ (1 سلاطِین 8:47–48)۔ یہ اُس کا حِصّہ ہے جو ہَیکَل کے عہُود ہمارے لیے کرتے ہیں—وہ خُدا سے تعلق پیدا کرتے ہیں۔ وہ ہمارے لیے اِس وعدے کو محفُوظ کرتے ہیں کہ ہماری تُوبہ اور اُس کے رحم کے وسیلے سے، وہ ”[ہمارے] درمیان رہ“سکتا ہے اور ہمیں کبھی ترک نہیں کرتا ہے (1 سلاطین 6:13)۔
1 سلاطِین کی کِتاب کے جائزے کے لیے، بائبل لغت میں ”سلاطِین، کی کُتب“ دیکھیں۔
گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز
2 سموئیل 11؛ 12:1–14
خُداوند اچھے انتخابات کرنے میں میری مدد کر سکتا ہے جب مَیں گُناہ کرنے کی آزمایش میں پڑتا ہُوں۔
بعض اوقات ہم ایسے لوگوں پر نظر کرتے ہیں جو اپنے ایمان میں مضبُوط نظر آتے ہیں، اور ہم یہ فرض کرتے ہیں کہ وہ آزمایش سے غیر مُتاثر ہیں۔ داؤد کے 2 سموئیل 11 میں بیان کردہ المناک انتخابات واضح طور پر ظاہر کرتے ہیں کہ ایسی بات نہیں ہے۔ غور کریں کہ آپ اُس کے تجربات سے کون سے اسباق سیکھ سکتے ہیں۔ اِس طرح کے سوالات آپ کو 2 سموئیل 11–12 کا مُطالعہ کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔
-
داؤد نے کون سے ایسے انتخابات کیے جو اُسے تیزی سے گُناہ گار راہ کی طرف لے گئے؟ وہ اِن کی نسبت کون سے راست انتخابات کر سکتا تھا؟ (ویڈیو دیکھیں ”نظر کرنا،“ گاسپل لائبریری۔
4:15To Look Upon
ویڈیوز کا استعمال کرنا۔ ویڈیوز آپ کو صحائف میں سے واقعات کا تصور کرنے اور غور کرنے میں مدد دے سکتی ہیں کہ آپ پر اُن کا اطلاق کیسے ہوتا ہے۔ غور کریں کہ آپ اُنھیں آموزش و تدریس کو بڑھانے کے لیے کیسے استعمال کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، ”نظر کرنا“ (گاسپل لائبریری) کو دیکھتے ہُوئے، اِس سرگرمی میں تجویز کردہ چند سوالات پر غور یا گُفت گُو کرنے کے لیے مُختلف مقامات پر ویڈیو کو روکنے پر غور کریں۔
-
دُشمن کیسے آپ کو گُناہ گار راہوں پر لے جانے کی کوشش کر رہا ہے؟ آپ رُوحانی طور پر محفُوظ رہنے کے لیے اب کون سے انتخابات کر سکتے ہیں؟
-
2 سموئیل 12:1–6 میں ناتن کی کہانی پر داؤد کے ردِ عمل پر غور کریں۔ اُس کا ردِ عمل اِس بارے کیا تجویز کرتا ہے کہ داؤد خُود کے بارے میں کیا رائے رکھتا تھا؟ خُداوند نے آپ کو خُود پر ٹھیک ٹھیک نطر کرنے میں مدد دینے کے لیے کیا کِیا ہے؟
-
آپ 2 سموئیل 11–12 کے واقعات کا خلاصہ یک سطری انتباہ میں کیسے کریں گے؟
داؤد کے بُرے انتخابات کے بارے میں پڑھنا آپ کو فحش مواد کے استعمال اور جنسی گُناہ کے خطرات کے بارے جاننے میں راہ نُمائی دے سکتا ہے۔ اِس کے لیے برائے مضبُوطیِ نوجوانان:فیصلہ سازی کے لیے ہدایت نامہ اچھا مواد ہے، خصوصاً حِصّے بعنوان ”اُس لمحے کیا کرنا ہے“ اور ”آپ کا جسم مُقدّس ہے“ (صفحات 21–28)۔ شاید آپ اِس مواد میں ایسی مشورت دیکھ سکتے ہیں جو داؤد کو بہتر انتخابات کرنے میں مدد دے سکتی تھی۔ یا آپ ”یِسُوع مسِیح آپ کی مدد کرے گا“ (صفحات 6–9)، میں سے ایسی بات تلاش کرتے ہُوئے پڑھ سکتے ہیں جس نے داؤد کو خُداوند کے پاس واپس آنے میں مدد دی ہوتی۔
گیت گانے پر غور کریں مثلاً ”ہر گھڑی چاہوں تجھے“ (گیت، نمبر 98) اور غور کریں کہ مُنّجی نے آپ کو کیسے تقویت بخشی ہے جب آپ نے آزمایش کا سامنا کِیا ہے۔
مزید دیکھیں 2 نِیفی 28:20–24؛ اولیسس سوارز، ”ہر خیال میں مسیح کے طالب ہوں،“ لیحونا، نومبر 2020، 82–85؛ ”ٹیکنالوجی کی ذمہ داری لینا،“ گاسپل لائبریری؛ ”اپنے قدم دیکھو“ (ویڈیو)، گاسپل لائبریری۔
Watch Your Step
1 سلاطین 3:1–15
ادراک کی نعمت مُجھے صحیح اور غلط میں تمیز کرنے میں مدد دیتی ہے۔
اگر خُداوند نے آپ سے کہا ہو، ”مانگ مَیں تُجھے کیا دُوں“ (1 سلاطین 3:5)، تو آپ کیا مانگیں گے؟ سُلیمان کی التجا کے مُتعلق کیا بات آپ کو مُتاثر کرتی ہے؟ غور کریں کہ ”بُرے اور بھلے میں اِمتیاز کرنے “کے واسطے ”سمجھنے والا دِل“ (آیت 9) گراں قدر نعمت ہے۔ آپ اِس نعمت کے خواہاں ہونے کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟
مزید دیکھیں مرونی 7:12–19۔
1 سلاطِین 6–8؛ 9:1–9
خُداوند کے گھر میں باندھے گئے عہُود کے ذریعے، خُداوند میرے ساتھ بستا ہے۔
1 سلاطِین 6–7 میں آپ اُس مُقدّس گھر کا تفصیلی بیان پائیں گے جو سُلیمان نے خُداوند کے لیے تعمیر کِیا تھا۔ تفصیلات شاید آپ کو اِتنی اہم نہ لگیں جتنی وہ قدیم اسرائیلیوں کے لیے تھیں۔ لیکن اِن ابواب کو پڑھنا آپ کو یہ احساس دِلا سکتا ہے کہ خُداوند کا گھر پانا اُن کے لیے کتنا اہم تھا۔ یہ آپ کے لیے اہم کیوں ہے؟
آپ غور کر سکتے ہیں کہ سُلیمان کی ہیکل کے مُختلف حِصّے کس کی علامت ہو سکتے ہیں۔ مثلاً، غور کریں 1 سلاطِین 6:35 میں کروبی، درخت، اور پھول کس چیز کی نمائندگی کرتے ہیں۔ (مزید دیکھیں پیدایش 3:24۔)
باب 8 ہَیکَل کی تکمیل پر سُلیمان کی دُعا کو بیان کرتا ہے (دیکھیں آیات 22–61)۔ سُلیمان کی مانگی گئی برکات کی فہرست بنانے پر غور کریں۔ اِن نعمتوں کے حوالے سے آپ کو کِس بات نے مُتاثر کِیا ہے؟ (2 سلاطِین 6:11–13؛ 9:1–9 میں خُداوند کے وعدوں پر بھی غور کریں۔) اگر آپ خُداوند کے گھر گئے ہیں، تو وہاں عبادت کرنے کے اپنے تجربات کے بارے میں سوچیں۔ ہَیکَل کے عہُود پر قائم رہنے سے آپ کو خُداوند کی برکات تک رسائی پانے میں کس طرح مدد حاصل ہُوئی ہے؟
مزید دیکھیں عقائد اور عہُود 109؛ ہنری بی آئرنگ، ”مُجھے ہَیکَل دیکھنا پسند ہے،“ لیحونا، مئی 2021، 28–31۔
بارانکویلا کولمبیا ہَیکَل
1 سلاطِین 8:61؛ 11:1–11
”اُس کا دِل خُداوند کے ساتھ کامِل نہیں تھا۔“
اِس کا کیا مطلب ہے ”تُمھارا دِل … خُداوند کے ساتھ کامِل رہے“؟ (1 سلاطین 8:61)۔ کیا یہ ہمارے اعمال کامِل ہونے سے مُختلف ہے؟ ایسا کیسے؟ 1 سلاطِین 11:1–11 پڑھیں، اور غور کریں کہ خُداوند نے سُلیمان کے دِل کے بارے کیا کہا۔ آپ غور کر سکتے ہیں کہ آیا آپ کی زندگی میں ایسے اثرات ہیں جو آپ کے دِل کو خُداوند سے پھیر کر ”غیر معُبودوں“ کی طرف مائل کر سکتے ہیں۔
مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے لیحونا اور برائے مضبُوطیِ نوجوانان رسالوں کے شُمارے دیکھیں۔
بچّوں کو سِکھانے کے لیے تجاویز
2 سموئیل 11
جب مَیں آزمایش میں ہوتا ہُوں تو خُداوند مُجھے برکت دے سکتا ہے۔
-
”داؤد بادشاہ“ کی کہانی پُرانے عہد نامہ کی کہانیاں، 117–20، آپ کی اپنے بچّوں کو 2 سموئیل 11 میں کہانی بتانے میں مدد کر سکتا ہے۔ آپ اپنے بچّوں سے کہہ سکتے ہیں کہ وہ داؤد کے غلط انتخابات کی نشاندہی کریں اور اِس کی بجائے اُنھیں اچھے انتخابات کرنے کا مشورہ دیں۔ وہ کون سے کام ہیں جو ہم کر سکتے ہیں جب ہم آزمایش میں پڑتے ہیں جو ہمیں درست انتخاب کرنے میں مدد دے سکتے ہیں؟
2:11King David
-
داؤد کے الم ناک گناہوں کے بارے میں پڑھنا فحش مواد کے خطرات پر تبادلہ خیال کرنے کا اچھا موقع ہو سکتا ہے۔ ویڈیو ”جب مَیں فحش نگاری دیکھوں تو مُجھے کیا کرنا چاہیے؟“ (گاسپل لائبریری) مددگار رہنمائی کرتی ہے۔ اپنے بچّوں کی اِس بارے میں منصُوبہ بنانے میں مدد کریں کہ جب وہ فحش مواد کے استعمال کا سامنا کریں گے تو وہ کیا کریں گے۔
5:46What should I do when I see pornography?
1 سلاطین 8:22–61
خُداوند کے گھر میں عہُود باندھنا—اور اِن پر عمل کرنا—اُس کی راہوں پر چلنے میں میری مدد کرتا ہے۔
-
جب آپ اور آپ کے بچّے 1 سلاطِین 8 میں ہَیکَل کی تقدیس کے بارے میں سیکھتے ہیں، تو آپ اِس ہفتے کے خاکہ میں ہَیکَل کی تصاویر کو دیکھ سکتے ہیں۔ اپنے بچّوں کو اُن تفاصیل کے مُتعلق بات کرنے دیں جو وہ تصاویر میں دیکھتے ہیں۔ آپ آیات 57–58 پر زور دے سکتے ہیں۔ ”[خُداوند کی] ساری راہوں پر چلنے“ سے کیا مُراد ہے؟ (1 سلاطین 8:58)۔ شاید آپ کے بچّے ہر دیے جانے والے جواب کے لیے ایک قدم اُٹھا سکتے ہیں۔
-
اپنے بچّوں کو بتائیں کہ ہَیکَل میں باندھے گئے عہُود پر قائم رہنے سے آپ کو خُداوند کی راہوں پر چلنے میں کیسے مدد مل سکتی ہے۔ آپ اُنھیں بتا سکتے ہیں کہ یہ عہُود کیا ہیں (دیکھیں عمُومی راہ نُمائے کِتاب، 27.2، گاسپل لائبریری)۔ آپ ”مُجھے ہَیکَل دیکھنا پسند ہے“ (بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، 95) جیسا گیت اکٹھے گا سکتے ہیں۔
سُلیمان کی ہَیکَل کی خاکہ کشی، از سام لالور
1 سلاطین 11:1–11
میں خُداوند کو اپنی زندگی میں اولین ترجیح دے سکتا ہُوں۔
-
اِس بارے میں پڑھنا کہ سُلیمان کی بیویوں نے اُس پر کیسے اثر ڈالا ”غیر معبُودوں“—یا اُن چیزوں کی مثالوں کے بارے میں گُفت گُو کی راہ نُمائی کر سکتا ہے جن کی لوگ خُداوند کی بجائے پرستش کرتے یا جن سے لوگ محبّت کرتے ہیں۔ ہم کیسے ظاہر کرتے ہیں کہ ہم اپنی زندگیوں میں کسی بھی چیز سے زیادہ اُس سے محبّت رکھتے ہیں؟
مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے فرینڈ رسالے کا شُمارہ دیکھیں۔