آ، میرے پِیچھے ہولے ۲۰۲۴
جون 15–21۔ ”جنگ تُو خُداوند کی ہے“: 1 سموئیل 17–18؛ 24–26؛ 2 سموئیل 5–7


”جون 15–21۔ ’جنگ تُو خُداوند کی ہے‘: 1 سموئیل 17–18؛ 24–26؛ 2 سموئیل 5–7،“ آ، میرے پیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: پُرانا عہد نامہ 2026 (2026)

”جون 15–21۔ ’جنگ تُو خُداوند کی ہے،‘“ آ، میرے پیچھے ہو لے: پُرانا عہد نامہ 2026

داؤد ایک فلاخن تھامے ہُوئے

داوُد اور جاتی جُولیت، از سٹیو نیدرکوٹ

جون 15–21: ”جنگ تُو خُداوند کی ہے“

1 سموئیل 17–18؛ 24–26؛ 2 سموئیل 5–7

جب سے اسرائیل کے قبیلے موعُودہ سرزمین پر آباد ہُوئے تھے، فلِستی اُن کی حفاظت کے لیے مُسلسل خطرہ تھے۔ خُداوند نے اُنھیں ماضی میں کئی بار رہائی بخشی تھی، لیکن اب اسرائیل کے بزرگوں نے مُطالبہ کِیا، ”ہم تو بادشاہ چاہتے ہیں … [جو] ہمارے آگے آگے چلے، اور ہماری طرف سے لڑائی کرے“ (1 سموئیل 8:‏19–20)۔ پس ساؤل کو بادشاہ مَسح کِیا گیا۔ اور پھر بھی جب دھمکانے والے دیو قامت جاتی جُولیت نے اسرائیل کی افواج کو للکارا، ساؤل——اپنی باقی فوج کی مانند—”بُہت ہراساں“ تھا (1 سموئیل 17:‏11)۔ اُس دِن، ساؤل بادشاہ نے نہیں بلکہ داؤد نامی ایک فروتن چرواہے لڑکے نے اسرائیل کو بچّایا، جس نے زِرَہ بَکتَر نہیں پہنی تھی مگر خُداوند پر پختہ ایمان سے لیس تھا۔ اِس جنگ نے اسرائیل، اور ہر اُس شخص پر ثابت کر دیا جس نے رُوحانی جنگیں لڑنی ہیں، کہ ”خُداوند تلوار اور بھالے کے ذریعہ نہیں بچّاتا“ اور یہ کہ ”جنگ تُو خُداوند کی ہے“ (1 سموئیل 17:‏47

مُطالعہ کی علامت

گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز

1 سموئیل 17

سیمینری کی علامت
خُداوند کی مدد سے، مَیں کسی بھی چنوتی پر غالب آ سکتا ہُوں۔

داؤد اور جاتی جُولیت کی کہانی صحائف کی مشہُور ترین کہانیوں میں سے ایک ہے۔ بِلا شُبہہ، ہم عمُوماً داؤد پر توجہ مرکوُز کرتے ہیں۔ مگر اِس بار، جب آپ 1 سموئیل 17 کا مُطالعہ کرتے ہیں، تو اِس باب میں دُوسرے لوگوں کے کلام پر بھی غور کریں (درج ذیل فہرست دیکھیں)۔ آپ اُن کے اور اُن کے محرکات کے بارے میں کیا سیکھتے ہیں؟ آپ داؤد کے بارے میں کیا سیکھتے ہیں؟ یہ کِس طرح مُختلف ہے؟

  • جاتی جُولیت آیات 8–10، 43–44

  • الیاب: آیت 28

  • ساؤل: آیت 33

  • داؤد: آیات 26، 32، 34–‏37، 39، 45–47

آپ کی کہانی، اگرچہ داؤد کی مانند اتنی معرُوف نہ ہو یہ بات یقینی ہے کہ اِس میں جاتی جُولیت جیسی بڑی چنوتیوں پر غالب آنے اور خُداوند پر ایمان کی مشق کرنے کے مواقع شامل ہیں۔ داؤد کی مثال آپ کو اپنی کہانی میں مُصیبت کا سامنا کرنے کے بارے میں کیا سِکھاتی ہے؟ آپ صدر کمیل این جانسن کے پیغام ”مسِیح کو اپنی کہانی لکھنے کی دعوت دیں“ (لیحونا، نومبر 2021، 80–82) کو ذہن میں اپنی چنوتیوں میں سے ایک کو رکھتے ہُوئے پڑھ سکتے ہیں۔ اِس طرح کے سوالات کے جوابات تلاش کریں: خُداوند کس طرح چاہتا ہے کہ مَیں اپنی چنوتیوں کو دیکھوں؟ اِس نے ماضی میں میری کیسے مدد کی ہے؟ مَیں کیسے ظاہر کر سکتا ہُوں کہ مَیں اپنی کہانی لکھنے کے لیے اُس پر بھروسا کر سکتا ہُوں؟

آپ شاید پہلے ہی جانتے ہوں کہ داؤد کی کہانی میں بعد میں کُچھ افسوس ناک ابواب بھی ہیں (دیکھیے، مثال کے طور پر، 2 سموئیل 11)۔ اگر آپ کو داؤد کو جاتی جُولیت سے جنگ کے بعد کُچھ مشورت دینے کا موقع مل جائے، تو آپ کیا کہیں گے؟ یہ نصیحت آپ کی زندگی پر کیسے لاگو ہو سکتی ہے؟

مزید دیکھیں ”خُداوند مُجھے رہائی بخشے گا“ (ویڈیو)، گاسپل لائبریری۔

3:24

The Lord Will Deliver Me

1 سموئیل 17:‏26–50

مسِیح پر ایمان کا حامِل ایک شخص فرق ڈال سکتا ہے۔

ذاتی چنوتیوں کے علاوہ، ہم بڑے، پیچیدہ مسائل کا بھی سامنا کرتے ہیں جو پُوری دُنیا کو مُتاثر کرتے ہیں۔ جب برائی کی قوتیں نیکی کی قوتوں کے خلاف ”جنگ کرنے کے لیے … جمع “ہوتی ہیں (1 سموئیل 17:‏1)، ہم حیران ہو سکتے ہیں کہ ہماری انفرادی کاوشیں مُمکنہ طور پر کیسے فرق ڈال سکتی ہیں۔ آپ کوداؤد کی کہانی میں ایسا کیا مِلتا ہے جو آپ کو اُمید دیتا ہے؟

مزید دیکھیں ”آو سب آگے بڑھیں،“ گیت، نمبر 243۔

یُونتن اور داؤد

سچّی دوستی اور عزتِ نفس، از ولسن انگ (تفصیل)

1 سموئیل 18

”یُونتن [داؤد] کو اپنی جان کے برابر محبّت کرتا تھا۔“

جب آپ 1 سموئیل 18 پڑھتے ہیں، ساؤل اور اُس کے بیٹے یُونتن میں فرق پر غور کریں (جو،اگر داؤد کے لیے نہ ہوتا، تو یہ فرض کر سکتا تھا کہ وہ اگلا بادشاہ ہو گا)۔ ساؤل اور یُونتن نے داؤد کی کامیابی پر کیا ردعمل دیا؟ آپ اِس تجربہ سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

آپ یُونتن کے رویوں اور اعمال میں کیا پاتے ہیں جو آپ کو یِسُوع مسِیح کی یاد دلاتا ہے؟

”نوشتوں کو لاگُو کرنا“ (1 نِیفی 19:‏23 صحائف داؤد، یُونتن، اور ساؤل جیسے لوگوں کے محرکات اور اعمال سے سیکھنے کے عظیم مواقع فراہم کرتے ہیں۔ آپ جانیں گے کہ صحائف میں کوئی بھی بے عیب نہیں ہے۔ لہذا، مثال کے طور پر،جب آپ داؤد کے وفادار انتخابات کے بارے میں پڑھتے ہیں، اُس کی غلطیوں سے سیکھنے کے لیے بھی تیار رہیں۔ ایسا کرنا ہمیں اپنے اندر مُمکنہ کم زوریوں کی نشان دہی کرنے اور ”[دُوسروں] کی نسبت زیادہ دانا بننا سیکھنے میں مدد کر سکتا ہے“ (مورمن 9:‏31

1 سموئیل 24–26

مُعافی اطمِینان اور شِفا کا یقینی راستہ ہے۔

1 سموئیل 24–26 میں، تَکبَر، مُعافی، اور خُود غرضی کے بارے میں اسباق تلاش کریں۔ آپ ایلڈر مارک اے بریگ کے پیغام ”مسِیح جیسی شائستگی“ کو اپنے مُطالعہ کے حِصّہ کے طور پر پڑھنے پر بھی غور کر سکتے ہیں (لیحونا، مئی 2023، 60–63)۔ اِن ابواب میں داؤد، ابیِجیل، اور دیگر نے کیسے—مسِیح جیسی شائستگی کا مُظاہرہ کِیا—یا مُظاہرہ کرنے میں ناکام رہے؟ آپ کو مسِیح جیسی شائستگی ظاہر کرنے کے کون سے مواقع ملتے ہیں؟

بہن کرسٹن یی کا پیغام ”راکھ کے بدلے سہرا: شفا یابی کی راہ معافی“ (لیحونا، نومبر 2022، 36–39) آپ کی 1 سموئیل 25 کا مُطالعہ کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔ ابیِجیل کیسے یِسُوع مسِیح کی مانند ہے؟

2 سموئیل 5:‏17–25

خُداوند مُجھے ہدایت دے سکتا ہے۔

حتٰی کہ داؤد کے جاتی جُولیت کو شکست دینے کے بعد بھی، فلِستیوں کے ساتھ اُس کے مسائل ختم نہیں ہُوئے تھے۔ جب آپ 2 سموئیل 5:‏17–25 پڑھتے ہیں، تُو غور کریں کہ داؤد کی مثال آپ کو در پیش چنوتیوں میں آپ کی کس طرح مدد کر سکتی ہے (مزید دیکھیں 1 سموئیل 23:‏2، 10–11؛ 30:‏8؛  2 سموئیل 2:‏1)۔ آپ جو مُکاشفہ پاتے ہیں اُس پر عمل کرنے سے آپ کیسے برکت پاتے ہیں؟

2 سموئیل 7

خُداوند نے داؤد سے کس ”گھر“ کا وعدہ کِیا تھا؟

جب داؤد نے گھر، یعنی خُداوند کے لیے ہَیکَل تعمیر کرنے کی پیش کش کی، (دیکھیں 2 سموئیل 7:‏1–3)، تو خُداوند نے جواب دیا داؤد کا بیٹا اِس کی تعمیر کرے گا (دیکھیں آیات 12–15؛ مزید دیکھیں 1 تواریخ 17:‏1–15)۔ خُداوند نے یہ بھی فرمایا کہ وہ بدلے میں داؤد کے لیے ”گھر“ یعنی نسل تعمیر کرے گا، اور کہ اُس کا تخت سدا کے لیے قائم رہے گا (دیکھیں 2 سموئیل 7:‏11، 16، 25–29؛ زبور 89:‏3–4، 35–37)۔ یہ وعدہ یِسُوع مسِیح، ہمارے اَبَدی بادشاہ، میں پُورا ہُوا، جو داؤد کی نسل سے تھا (دیکھیں متّی 1:‏1؛ لُوقا 1:‏32–33؛ یُوحنّا 18:‏33–37

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے لیحونا اور برائے مضبوطیِ نوجوانان رسالوں کے شُمارے دیکھیں۔

بچّوں کے حِصّے کی علامت

بچّوں کو سِکھانے کے لیے تجاویز

1 سموئیل 17:‏20–54

یِسُوع مسِیح پر ایمان حوصلہ پانے میں میری مدد کر سکتا ہے۔

  • آپ اپنے بچّوں کو ”داؤد اور جاتی جُولیتپُرانے عہد نامہ کی کہانیوں، 112–16میں، رُونما ہونے والے واقع سے رُوشناس ہونے میں مدد کرنے کے لیے 1 سموئیل 17:‏20–54 کا استعمال کر سکتے ہیں۔ پھر آپ اُنھیں اِس خاکہ میں تصاویر یا لائن ڈرائنگ کا استعمال کرتے ہُوئے کہانی کو دوبارہ بتانے دیں۔ اُن سے پوچھیں کہ اُن کے خیال میں خُداوند کیا چاہتا ہے کہ وہ اِس کہانی سے سیکھیں۔

    2:36

    David and Goliath

  • آپ اور آپ کے بچّے اُن مُشکل مسائل کی فہرست بھی بنا سکتے ہیں جن کا سامنا وہ اپنی زندگی کے دوران میں کر سکتے ہیں۔ پھر وہ باتِیں ڈھونڈنے میں اُن کی مدد کریں جو داؤد نے کہیں جو اِن چنوتیوں میں مدد کر سکتی ہیں (دیکھیں 1 سموئیل 17:‏26، 32، 34–37، 45–47)۔ بتائیں کہ یِسُوع مسِیح نے چنوتیوں کے دوران کیسے آپ کی مدد کی ہے۔

  • آپ کے بچّے دلیری سے مُتعلق کوئی گیت گاتے ہُوئے ایسے چل سکتے ہیں جیسے وہ داؤد ہوں اور جاتی جُولیت سے لڑنے جا رہے ہیں، مثلاً ”مَیں دلیر بنوں گا“ (بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، 162)۔

1 سموئیل 18:‏1–4

اچھے دوست خُدا کی طرف سے برکت ہو سکتے ہیں۔

  • آپ اپنے بچّوں کو یُونتن اور داؤد کی دوستی سے سیکھنے میں کیسے مدد دے سکتے ہیں؟ ایک طریقہ یہ ہو گا کہ ہر بچّے کو دو کاغذی دِل دیے جائیں، ایک داؤد کی نُمائندگی کرنے اور دُوسرا یُونتن کی نمائندگی کرنے کے لیے۔ پھر 1 سموئیل 18:‏1–4 میں سے چند فقرات اکٹھے پڑھیں جو اُس محبّت پر زور دیں جو اُن دو دوستوں نے ایک دُوسرے کے لیے محسُوس کی تھی۔ پھر آپ کے بچّے اپنے کاغذ کے دِلوں پر لکھ یا بنا سکتے ہیں کہ وہ کسی دوست سے کیسے محبّت کا اظہار کر سکتے ہیں۔

2 سموئیل 5:‏19، 23

اگر مُجھے ہدایت کی ضرورت ہو، تو مَیں آسمانی باپ سے پُوچھ سکتا ہُوں۔

  • اِن ابواب میں، داؤد اسرائیل کا بادشاہ بنا۔ آپ کے بچّوں کے لیے بادشاہ یا ملکہ ہونا فرض کرنا پُر لطف ہو سکتا ہے۔ وہ کون سے قوانین بنائیں گے؟ وہ مدد کے لیے کہاں جائیں گے؟ اپنے بچّوں کی یہ دریافت کرنے میں مدد کریں کہ جب داؤد کو مدد کی ضرورت ہوتی تھی، تو اُس نے جوابات کے لیے ”پُوچھا،“ یا دُعا کی۔ مثال کے طور پر، جب آپ 2 سموئیل 5:‏19، 23 پڑھتے ہیں، تو بچّوں کو لفظ ”پُوچھا“ کو سُننے اور اپنی بانہوں کو موڑنے کی دعوت دیں جب وہ اِسے سُنیں۔ داؤد کو اِس کے نئے کردار میں خُداوند کی مدد کی ضرورت کیوں تھی؟

  • ایک دُوسرے کو اُن اُوقات کے بارے میں بتائیں جب آپ نے آسمانی باپ کی مدد کے لیے دُعا کی تھی۔ اُس کے آپ کی مدد کرنے سے اِس میں کیا فرق پڑا؟

ایک لڑکی دُعا کرتے ہوئے

2 سموئیل 7:‏16–17

یِسُوع مسِیح میرا اَبَدی بادشاہ ہے۔

  • بادشاہ جن کے مُتعلق ہم پُرانے عہد نامہ میں پڑھتے ہیں اُن سب میں خامیاں تھیں، اور اُن سب کی بادشاہتیں ختم ہو گئی تھیں۔ لیکن یِسُوع مسِیح کامِل بادشاہ ہے اور سدا کے لیے حکومت کرے گا۔ آپ اپنے بچّوں کی باہم مِل کر 2 سموئیل 7:‏16–17 پڑھنے سے یہ جاننے میں مدد کر سکتے ہیں کہ ناتن نبی نے داؤد کو کیا بتایا تھا۔ داؤد کی بادشاہی کا کیسے کوئی خاتمہ نہیں ہو سکتا تھا؟ اپنے بچّوں کو صحائف کے ایسے حِصّوں کو ڈھونڈنے اور پڑھنے میں مدد کریں جو یہ سِکھاتے ہیں کہ یِسُوع مسِیح، داؤد کی نسل سے، ہمارا بادشاہ ہے، مثلاً لُوقا 1:‏32–33؛ یُوحنّا 18:‏33–37؛ اور مُکاشفہ 19:‏16۔ یِسُوع زمینی بادشاہوں سے کیسے مُختلف ہے؟ ہم یِسُوع مسِیح کو اپنے اَبَدی بادشاہ کے طور پر کیسے عزت دے سکتے ہیں؟

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے فرینڈ رسالے کا شُمارہ دیکھیں۔

داؤد اور جاتی جُولیت

خاکہِ داؤد، از ڈیلین مارش

پرائمری کی سرگرمی کا صفحہ: یِسُوع مسِیح پر ایمان مُجھےحوصلہ پانے میں مدد دے سکتا ہے