”جون 1–7۔ ’میرا دِل خُداوند میں شادمان ہوتا ہے‘: رُوت 1؛ 1 سموئیل1–7،“ آ، میرے پیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: پُرانا عہد نامہ 2026 (2026)
”جون 1–7۔ ’میرا دِل خُداوند میں شادمان ہوتا ہے‘“ آ، میرے پیچھے ہو لے: پُرانا عہد نامہ 2026
جہاں تو جاتی ہے، از سینڈی فریکلیٹن گیگون
جون 1–7: ”میرا دِل خُداوند میں شادمان ہوتا ہے“
رُوت؛ 1 سموئیل 1–7
بعض اوقات ہم تصور کرتے ہیں کہ ہماری زندگیوں کو شُروع سے آخر تک واضح راستے پر چلنا چاہیے۔ دو نقاط کے درمیان سب سے کم فاصلہ، بِالآخِر، ایک سیدھی لکیر ہے۔ اور پھر بھی اکثر زندگی سیدھی راہ سے انحراف اور تاخیر سے معمُور ہوتی ہے جو ہمیں غیر متوقع سمتوں میں لے جاتے ہیں۔
رُوت اور حنّہ یقینا یہ بات سمجھ گئی تھیں۔ رُوت اسرائیلی نہیں تھی، مگر اُس نے اسرائیلی سے شادی کی تھی، اور جب اُس کا خاوند وفات پا گیا، تو اُسے انتخاب کرنا تھا۔ آیا کہ وہ اپنے خاندان اور اپنی مانوس و پرانی زندگی میں واپس لوٹ جائے گی، یا وہ اسرائیلی ایمان اور اپنی ساس کے ساتھ نئے گھر کو گلے لگائے؟ (دیکھیں رُوت 1:4–18)۔ حنّہ کا اپنی زندگی کے لیے منصُوبہ حصولِ اولاد تھا، مگر وہ ایسا نہیں کر سکتی تھی، اور اِس نے اُسے ”جان کی تلخی میں“ چھوڑ دیا (دیکھیں 1 سموئیل 1:1–10)۔ جب آپ رُوت اور حنّہ کے بارے میں پڑھتے ہیں، تو اُس ایمان پر غور کریں جو اُنھیں اپنی غیر متوقع راہوں پر سفر کرنے کے لیے رکھںا چاہیے تھا۔ پھر اپنے سفر کے بارے میں سوچیں۔ یہ رُوت اور حنہ سے مُختلف ہے—اور ہر کسی سے۔ لیکن یہاں اور آپ کی اَبَدی منزل کے درمیان آزمائشوں اور حیرتوں کے دوران میں، آپ حنّہ کے سنگ یہ کہنا سیکھ سکتے ہیں، ”میرا دِل خُداوند میں شادمان ہوتا ہے“ (1 سموئیل 2:1)۔
رُوت اور 1 سموئیل کی کتابوں کے جائزہ کے لیے مزید دیکھیں لغتِ بائبل۔
گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز
رُوت
یِسُوع مسِیح رنج کو شادمانی میں بدل سکتا ہے۔
بیوہ کے لیے کسی بھی دور میں زندگی مُشکل ہے۔ لیکن جب رُوت کا شوہر فوت ہو گیا، تو اُس کی صُورتِ حال خاص طور پر مُشکل تھی۔ اُس دور میں اسرائیلی تمدن میں،ایک عورت کو خاوند یا بیٹوں کے بغیر جائیداد پر کوئی حق حاصل نہیں ہوتا تھا اور زندگی بسر کرنے کے بُہت کم ذرائع ہوتے تھے۔ جب آپ رُوت کی کہانی پڑھتے ہیں، غور کریں کہ خُداوند نے رنج کو کیسے شادمانی میں بدلا۔ آپ رُوت کے بارے میں کیا دیکھتے ہیں جس نے اُس کی مدد کی ہو؟ بوعز نے رُوت کو اُس کی مایوس کُن صورتِ حال سے کیسے نجات دلائی؟ (دیکھیں رُوت 4:4–10)۔ رُوت اور بوعز دونوں کیسے یِسُوع مسِیح کی مانند تھے؟
اور دیکھیں ”اَے میری جان، ذرا ٹھہر،“ گیت، نمبر 124۔
رُوت؛ ۱ سموئیل 1
مَیں اعتماد رکھ سکتا ہُوں کہ خُدا میری صورتِ حال سے قطعِ نظر ہدایت اور مدد کرے گا۔
شاید آپ نے بُہت زیادہ نُقصان برداشت کِیا ہو، جیسا کہ رُوت اور نعومی نے کِیا (دیکھیں رُوت 1:1–15)۔ یا شاید، حنّہ کی مانند، آپ اُن نعمتوں کے آرزو مند ہیں جو آپ نے ابھی تک نہیں پائی ہیں (دیکھیں 1 سموئیل 1–10)۔ اُن خواتین نے خُدا پر اپنے ایمان کو کیسے ظاہر کِیا؟ آپ اُن کی مِثال سے کیا سیکھتے ہیں؟
بے شک، ہر کوئی جو بچّے کے لیے دُعا کرتا ہے وہ پاتا نہیں ہے، اور نہ ہی ہر کوئی جس کا جیون ساتھی وفات پا جائے دوبارہ شادی کرتا ہے۔ لیکن ہر کوئی جو نجات دہندہ کی طرف رجوع لاتا ہے وہ اُس کی مدد اور ہدایت پاتا ہے۔ غور کریں کہ آپ نے اپنے مُشکل اوقات میں کیسے خُداوند پر ”بھروسا“ کیا ہے (روت 2:12)۔
مزید دیکھیں ایمی اے رائٹ، ”مسِیح میں اُس دِن ٹھہرے رہنا،“ لیحونا، نومبر 2023، 9–11۔
اِس بچّے کے لیے مَیں نے دُعا کی، از ایلسپتھ ینگ
1 سموئیل 2؛ 4–7
خُداوند کی مدد پانے کے لیے، مُجھے اُس پر بھروسا رکھنے اور اُس کے حُکموں کی فرماں برداری کرنے کی ضرورت ہے۔
جب اُن کے دُشمنوں نے حملہ کِیا، اسرائیلیوں نے بظاہر یہ سوچا کہ عہد کا صندُوق رکھنے سے اُن کی حفاظت ہو گی۔ جب آپ 1سموئیل 4–6 پڑھتے ہیں، تو اِس بارے میں سوچیں کہ اُس نے کیوں کام نہیں کیا۔ (ایلی کے بیٹوں کے ناراست اعمال پر بھی غور کریں، جنھوں نے خیمہ اجتماع میں کاہنوں کے طور پر خِدمت کی 1 سموئیل 2:12–25 میں۔) آپ کے خیال میں خُداوند اپنے لوگوں کو کیا سِکھانے کی کوشش کر رہا تھا؟ صندُوق پر قبضہ کرنے کے بعد فلستیوں کے ساتھ کیا ہُوا آپ اِس سے کیا سیکھتے ہیں؟ (دیکھیں ابواب 5–6)۔ 1 سموئیل 7 میں اسرائیل کی خُداوند کے تحفظ کو دوبارہ حاصل کرنے کی کاوشوں سے آپ کیا سیکھتے ہیں؟
آپ 1 سیموئیل 2:1–10 میں سے حنّہ کی حمدیہ نظم کو پڑھنے سے مُتاثر ہو سکتے ہیں۔ آپ اُس کے اِلفاظ میں ایسا کیا پاتے ہیں جو ایلی کے بیٹوں اور باقی اسرائیلیوں کی مدد کر سکتا تھا؟
1 سموئیل 3
مَیں خُداوند کی آواز کو سُن سکتا اور اُس کی فرمانبرداری کر سکتا ہُوں۔
بعض اوقات، آپ سموئیل کی مانند محسُوس کر سکتے ہیں، جس نے خُداوند کی آواز سنی مگر اُسے نہ پہچانا۔ ہم سب کی مانند، سموئیل کو خُداوند کی آواز کو پہچاننا سیکھنا تھا۔ جب آپ 1 سموئیل 3 پڑھتے ہیں، تو آپ اُس چھوٹے لڑکے سے خُداوند کی آواز سننے اور فرمان برداری کرنے کے بارے میں کیا سیکھتے ہیں؟ آپ اِن اضافی صحائف میں سے بھی تلاش کر سکتے ہیں اور اِن ہدایات کی فہرست بنا سکتے ہیں جو کسی شخص کی خُداوند کی آواز کو پہچاننے میں مدد کر سکتی ہیں: 1 سلاطین 19:11–12؛ لوقا 24:15–32؛ 3 نِیفی 11:3–7؛ عقائد اور عہُود 6:22–23؛ 8:2–3؛ 9:7–9۔
دیگر اوقات میں، آپ محسُوس کر سکتے ہیں کہ آسمان بند ہیں اور خدا آپ کے ساتھ ہم کلام نہیں ہونا چاہتا۔ صدر رسل ایم نیلسن نے فرمایا: ”کیا خُدا واقعی چاہتا ہے کہ آپ سے ہم کلام ہو؟ جی ہاں!“ (”کلیسیا کے لیے مُکاشفہ، ہماری زندگیوں کے لیے اِلہام،“ لیحونا، مئی 2018، 93–96)۔ جب آپ صدر نیلسن کے پیغام کا مُطالعہ کرتے ہیں، آپ ایسا کیا پاتے ہیں جو آپ کو خُداوند کی آواز کو سُننے اور فرمان برداری کرنے کی ترغیب دیتا ہے؟ صدر نیلسن آپ کو کیا کرنے کی دعوت دیتے ہیں، اور وہ کون سی برکات کا وعدہ کرتے ہیں؟ آپ ”خُدا کے نور میں چلیں“ میں سے بھی مُکاشفہ کے بارے میں دعوتیں اور موعودہ برکات تلاش کر سکتے ہیں (برائے مضبوطی نوجوانان:انتخابات کرنے کے لیے ہدایت نامہ، 16–20)۔ آپ ”مُکاشفہ پانے کے لیے اپنی روحانی صلاحیت میں اضافہ“ کرنے کے لیے کسی ایک چیز کا انتخاب کرنے پر غور کریں۔
مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے لیحونا اور برائے مضبوطیِ نوجوانان رسالوں کے شُمارے دیکھیں۔
بچّوں کو سِکھانے کے لیے تجاویز
رُوت
مَیں اپنے ارد گرد کے لوگوں سے محبّت اور شفقت کا اظہار کر سکتا ہُوں۔
-
جب آپ اپنے بچّوں کو رُوت کی کہانی بتاتے ہیں (آپ ”رُوت اور نعومی“ پُرانے عہد نامہ کی کہانیاں ،100–103 کا استعمال کر سکتے ہیں)، اُنھیں دعوت دیں کہ ہر بار جب وہ کہانی میں شفقت کے فعل کو سنیں تو اپنے ہاتھ بلند کریں۔ وہ یہ بھی بتا سکتے ہیں کہ وہ کیسا محسُوس کرتے ہیں جب دُوسرے اُن کے ساتھ مہربان ہوتے ہیں، یا جب وہ دُوسروں کے ساتھ مہربان ہوتے ہیں۔ نجات دہندہ کیسے ہم پر مہربان رہا ہے؟ ہم اُس کے نمونہ کی کیسے پیروی کر سکتے ہیں؟ (دیکھیں ”شفقت مُجھ سے شُروع ہوتی ہے،“ بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، 145)۔
2:0Ruth and Naomi
رُوت؛ 1 سموئیل 1
مَیں خُداوند پر اِیمان لا سکتا ہُوں۔
-
رُوت اور حنّہ کی کہانیاں آپ کے بچّوں کو مُشکل اوقات میں وفادار رہنے کی ترغیب دے سکتی ہیں۔ اُن کی سرخیوں والے سادہ چارٹ بنانے میں مدد کریں مُشکلات، اعمال، برکات۔ پھر آپ مل کر پڑھ سکتے ہیں رُوت 1:3–5، 8، 16؛ 1:2–3، 8–12؛ 4:13–17؛ 1 سموئیل 1: 1–18 اور اُنھوں نے اِن آیات میں کیا پایا ہے اُسے سرخیوں کے نیچے لکھ سکتے ہیں۔ رُوت اور حنّہ نے خُداوند پر اپنے ایمان کا اظہار کیسے کیا؟ پھر آپ یا آپ کے بچّے وہ مثالیں بتا سکتے ہیں کیسے خُداوند نے مُشکل اوقات میں آپ کو برکت دی ہے۔
1 سموئیل 1:1–18
آسمانی باپ میری دُعاؤں کو سُنتا اور جواب دیتا ہے۔
-
حنّہ کے بارے میں جاننے کے لیے، آپ کے بچّے 1 سموئیل 1:1–18 یا ”حنّہ“ پُرانے عہد نامہ کی کہانیوں (104–5) میں سے پڑھ سکتے ہیں یا دیکھیں ”حنّہ کا ایمان “(ویڈیو، گاسپل لائبریری)۔ یہ لطف انگیز ہو سکتا ہے کہ آپ کسی بچّے کی جانب گیند پھینکے اور اُسے گیند کسی دُوسرے کی طرف پھینکنے سے قبل کہانی سُنانے کی دعوت دیں۔ ہم حنّہ کی مثال سے دُعا کرنے کے بارے کیا سیکھتے ہیں؟
1:15Hannah
3:9Hannah's Faith
سموئیل ایلی کو سچّائی بتاتا ہے، از رابرٹ ٹی بیرٹ
1 سموئیل 3:1–10
مَیں خُداوند کی آواز کو سُنتا اور فرمانبردار بنتا ہُوں۔
-
شاید ایک سادہ کردار نگاری آپ کے بچّوں کی سموئیل کے تجربے سے مُکاشفہ کے مُتعلق سیکھنے میں مدد کر سکتی ہے۔ ایک بچّہ سموئیل ہونے کی اداکاری کر سکتا ہے، اور جب آپ 1 سموئیل 3:1–10 پڑھتے ہیں تو ایک اور ایلی ہونے کی اداکاری کر سکتا ہے (مزید دیکھیں سموئیل نبی ”پُرانے عہد نامہ کی کہانیاں“، 106–9 میں سے، یا ویڈیو ”سموئیل اور ایلی،“ گاسپل لائبریری)۔ ہم سموئیل سے خُداوند کی آواز سُننے کے بارے میں کیا سیکھتے ہیں؟ جب خُداوند ہم سے ہم کلام ہوتا ہے تو ہم کیسے ظاہر کرتے ہیں کہ ہم سُننے کے لیے آمادہ ہیں؟
2:10Samuel the Prophet
1:58Samuel and Eli
-
اپنے بچّوں سے پوچھیں کہ وہ کسی کو کیسے وضاحت کریں گے کہ خُداوند اُن سے کیسے کلام کرتا ہے۔ آپ اُنھیں عقائد اور عہُود 6:22–23؛ 8:2–3؛ 9:7–9 میں سےجوابات تلاش کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔
رُوح کو پہچاننے میں اپنے بچّوں کی میں مدد کریں۔ اپنے احساسات اور رُوحُ القُدس کے مابین تمیز کرنا آسان نہیں ہے۔ ہر کوئی وقتاً فوقتاً اِس سے نپٹتا ہے۔ اپنے بچّوں کو پہچاننے میں مدد دینے کے ہر موقع سے فائدہ اُٹھائیں جب وہ رُوح کے اثر کو محسُوس کر رہے ہُوں۔ مثال کے طور پر، جب آپ 1 سموئیل 3:1–10 اور عقائد اور عہُود کی متجوزہ آیات کو پڑھتے ہیں، آپ تجربات کا اشتراک کر سکتے ہیں جو خُداوند نےآپ کے دِل دماغ میں سکھائے ہیں۔
مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے فرینڈ رسالے کا شُمارہ دیکھیں۔