آ، میرے پِیچھے ہولے ۲۰۲۴
جنوری 19–25۔ آدم اور حوّا کی زوال پذیری: پیدایش 3–4؛ موسیٰ 4–5


”جنوری 19–25۔ آدم اور حوّا کی زوال پذیری: پیدایش 3–4؛ موسیٰ 4–5،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: پُرانا عہد نامہ 2026 (2026)

”جنوری 19–25۔ آدم اور حوّا کی زوال پذیری،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے: 2026

آدم اور حوّا

آدم اور حوّا، از ڈگلس ایم فرائیر

جنوری 19–25: آدم اور حوّا کی زوال پذیری

پیدایش 3–4؛ موسیٰ 4–5

سب سے پہلے، آدم اور حوّا کے زوال کی کہانی ایک المیے کی طرح لگ سکتی ہے۔ آدم اور حوّا کو عدن کے خوبصورت باغ سے نکال دیا گیا۔ اُنھیں درد، غم، اور موت کی دُنیا میں بھیجا گیا تھا (دیکھیے پیدایش:‏16–19)۔ اور وہ اپنے آسمانی باپ سے جُدا ہو گئے تھے۔ لیکن موسیٰ کی کِتاب میں جوزف سمِتھ کے وسیلے سے بحال کی گئی سچّائیاں ہمیں زوال پذیری پر مُنفرد نقطہ نظر دیتی ہیں۔

ہاں، باغِ عدن خوبصورت تھا۔ لیکن آدم اور حوّا کو خوبصورت ماحول سے کہیں زیادہ کی ضرورت تھی۔ اُن کو بھی اِس کی ضرورت تھی—اور ہم سب کو بھی—بڑھنے کے موقع کی ضرورت ہے۔ باغِ عدن سے نکلنا خُدا کی طرف لوٹنے اور آخر کار اُس کی مانند بننے کی جانب پہلا ضروری قدم تھا۔ اُس کا مطلب مُخالفت کا سامنا کرنا، اِنتخابات کرنا، غلطیاں کرنا، توبہ کرنا، اور نجات دہندہ پر بھروسا رکھنا، جس کا کفّارہ مُمکنہ طور پر آگے بڑھنا اور ”ہماری مُخلصی کی خوشی“ کو مُمکن بنانا ہے (موسیٰ 5:‏11)۔ لہٰذا جب آپ آدم اور حوّا کی زوال پذیری کے بارے میں پڑھتے ہیں، تو بظاہر سانحہ پر توجہ نہ دیں بلکہ امکانات پر توجہ مرکُوز کریں—جنت پر نہیں جو آدم اور حوا نے كھوئی بلکہ جلال پر جو اُن کا اِنتخاب ہمیں پانے کی اجازت دیتا ہے۔

مُطالعہ کی علامت

گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز

پیدایش 3؛ موسیٰ 4

زوال پذیری خُدا کے منصُوبے کا لازمی حِصّہ تھا۔

یہ سچ ہے کہ آدم اور حوّا کے انتخاب کے باعث فانیت میں ہم بُہت سی مُشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔ لیکن اِس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ہمیں اُن كے اِنتخاب پر افسوس ہے۔ جب آپ پیدایش 3 اور موسیٰ 4 پڑھتے ہیں، تو آپ اپنے آپ سے پُوچھ سکتے ہیں، کہ زوال پذیری خُدا کے منصُوبے کے لیے کیوں اہم تھی؟

موسیٰ 5:‏9–12 کے مُطابق، آدم اور حوّا نے زوال پذیری كے بارے میں کیسا محسُوس کِیا؟ آپ اُن کے الفاظ کو اِس فانی دُنیا میں اپنے تجربات پر کیسے لاگو کر سکتے ہیں؟ آپ 2 نیفی 2:‏19–25 سے اور کیا سیکھتے ہیں؟

مزید دیکھیں مضایاہ 3:‏19؛ ایلما 12:‏21–37؛ اور عقائد اور عہُود 29:‏39–43۔

حوّا سیب تھامے ہُوئے

باغِ عدن چھوڑتے ہُوئے، از اینی ہنری نیڈر

پیدایش 3:‏1–7؛ موسیٰ 4:‏22–31؛ 5:‏4–15

یِسُوع مسِیح اُمید اور نِجات کی پیشکش کرتا ہے۔

آدم اور حوّا کی کہانی یِسُوع مسِیح کے وسیلے اُمید اور مُخلصی میں سے ایک ہے۔ یہ دیکھنے کے لیے کہ کیوں، آپ پیدایش 3:‏1–7؛ موسیٰ 4:‏22–31 میں زوال پذیری کے نتائج کی تلاش کرنے سے آغاز کر سکتے ہیں اور جو آپ پاتے ہیں اُن پر نشان لگا سکتے یا فہرست بنا سکتے ہیں۔ یہ نتائج آپ کو کیسے مُتاثر کرتے ہیں؟ پھر آپ موسیٰ 5:‏4–15 میں اِن اثرات سے مُخلصی دینے کے خُدا کے منصُوبے کو دیکھ سکتے ہیں۔ فرشتے کے آنے کے بعد آدم اور حوّا ”خُوش“ کیوں تھے؟ آسمانی باپ کے منصُوبے کے بارے میں آپ اُن سے کیا سیکھتے ہیں؟

مزید دیکھیں ”اُس کی بدولت“ (ویڈیو)، گاسپل لائبریری۔

2:44

Because of Him

پیدایش 3:‏16؛ موسیٰ 4:‏22

اِس کا کیا مطلب ہے کہ آدم کو حوّا پر ”حکومت“ کرنی تھی؟

کتابِ مقدس کے اِس اقتباس کو بعض اوقات غلط سمجھا گیا ہے کہ شوہر اپنی بیوی کے ساتھ ناروا سلُوک کرنے میں حق بجانب ہے۔ ہمارے زمانہ میں، خُداوند کے نبیوں نے سِکھایا ہے کہ شوہر اور بیوی کو ایک دُوسرے کو خاندان میں اپنی الہٰی ذمہ داریاں پُوری کرنے میں برابر کے شریک کار کے طور پر دیکھنا چاہیے (دیکھیں ”خاندان: دُنیا کے لیے ایک اعلان“ [گاسپل لائبریری])۔ ایلڈر ڈیل جی رینلنڈ اور بہن روتھ لائبرٹ رینلنڈ نے وضاحت کی کہ ایک راست باز شوہر ”خِدمت گُزاری کا خواہاں ہو گا؛ وہ غلطی کو تسلیم کرے گا اور مُعافی کا طلب گار ہو گا وہ تعریف كرنے میں جلدی کرے گا؛ وہ خاندان کے اَرکان کی ترجیحات پر غور كرے گا‘ وہ اپنے خاندان کے لئے زندگی اور ’تحفظ کی ضرورت فراہم کرنے کے لئے ذمہ داری کا عظیم بوجھ محسُوس کرے گا‘؛ وہ اپنی بیوی کے ساتھ بڑی عزت اور احترام سے پیش آئے گا۔ … وہ اپنے خاندان کو برکت دے گا“ (ملکِ صدق کہانت: تعلیم کا فہم، اُصُولوں پر عمل کرنا [2018]، 23)۔

مُوسیٰ 4:‏1–4

سیمینری کی علامت
مُجھے آگے بڑھنے کے لیے آزادیِ اِنتخاب اور مُخالفت کی ضرورت ہے۔

مثلاً ایلڈر ڈیل جی رینلنڈ نے سِکھایا ہے، ”ہمارے آسمانی باپ کا بحیثیتِ والد عمل کرنے کا مقصد اپنے بّچوں سے صِرف راست کام کرانا نہیں؛ بلکہ اُس کا مقصد اپنے بچّوں کو راست فیصلےکا اِنتخاب کرنا سِکھانا ہے اور آخِرکار اُس کی مانند بننا ہے“ (”آج کے دِن فیصلہ کرو،“ لیحونا، نومبر 2018، 104)۔ آسمانی باپ کے منصُوبے میں اتنا اہم کیوں ہے کہ ہم صحیح کام كرنے كا انتخاب كریں؟

جب آپ مُوسیٰ 4:‏1–4 پڑھیں، تو تلاش کریں کہ آسمانی باپ اور یِسُوع مسِیح نے آپ کے انتخاب کے حق کی حفاظت کے لیے—آپ کی مُختاری—کے لیے کیا کِیا۔ آپ اُن کی قُدرت تک کِس طرح رسائی پا سکتے ہیں؟ تجاویز کے لیے، ”الہامی انتخابات کرنے“ کے حِصّے کا ”برائے مضبُوطیِ نوجوانان:کے لیے ہدایت نامہ“ میں سے مُطالعہ کرنے پر غور کریں۔

یہ بھی پڑھنے پر غور کریں کہ لحیٰ نے مُختاری کی بابت 2 نیفی 2:‏11–20، 25–30 میں کیا سِکھایا ہے۔ آزادیِ اِنتخاب کے لیے مُخالفت کیوں ضروری ہے؟ آپ ”انتخاب کرنے کے لیے آزاد“ ہونے کے لیے یِسُوع مسِیح کو سرانے کا اظہار کیسے کر سکتے ہیں؟ (2 نیفی 2:‏27

مزید دیکھیں ڈیلن ایچ اوکس، ”ہر چیز میں اِختلاف،“ لیحونا، مئی 2016، 114–17؛ موضوعات اور سوالات، ”مُختاری،“ گاسپل لائبریری؛ ”حق کا انتخاب کرو،“ گیت، نمبر 239۔

شرکت میں اضافہ کریں۔ بُہت ساری سیکھنے کی سرگرمیاں چھوٹے گروہوں میں یا جوڑوں میں ایک فرد، خاندان، یا کلاس کے طور پر کی جاسکتی ہیں۔ لوگوں کو شرکت کرنے کی اجازت دینے کے لئے مُختلف طریقوں کا استعمال کریں جو دُوسری صورت میں موقع حاصل نہیں كر سكتے۔ اِس سرگرمی کے لیے، آپ کسی شخص یا گروہ کو موسیٰ 4 اور برائے مضبوطی نوجوانان کا ہدایت نامہ پڑھنے کی دعوت دے سکتے ہیں جب کہ ایک اور گروہ 2 نیفی 2 میں آیات کا مُطالعہ كر سكتا ہے۔ پھر وہ ایک دُوسرے کو سِکھا سکتے ہیں جو اُنھوں نے اپنے اپنے سیکشن میں سیکھا۔

موسیٰ 4:‏4–12؛ 5:‏13–33

شیطان مُجھے ”دھوکہ دینے اور اندھا کرنے“ کی کوشش کرتا ہے۔

جب آپ موسیٰ 4:‏4–12؛ 5:‏13–33 پڑھتے ہیں، تو اُن طریقوں کی فہرست بنانے پر غور کریں جن سے شیطان نے آدم اور حوّا اور اُن کے بچّوں کو آزمانے کی کوشش کی۔ آج وہ اِن ہی باتوں کی کیسے کوشش کرتا ہے؟ آسمانی باپ شیطان کی فریب کاریوں کی مزاحمت کرنے میں آپ کی کیسے مدد کرتا ہے؟

موسیٰ 4:‏13–16، 27

”مَیں، خُداوند خُدا نے … اُن كو كپڑے دیئے۔“

ممنوعہ پھل کھانے کے بعد، آدم اور حوّا نے اپنا ننگا پن ڈھانپنے کی کوشش کی۔ بعد میں، خُداوند نے اُنھیں کپڑے پہنانے کی پیش کش کی۔ جب آپ موسیٰ 4:‏13–16، 27 پڑھیں، تو درج ذیل پر غور کریں:

  • غور کریں کہ صحائف میں ننگا پن اور ملبوس ہونا كِس كی نمایندگی کر سکتے ہیں (دیکھیں، مثال کے طور پر، مُكاشفہ 7:‏9، 13–15؛ 2 نیفی 9:‏14؛ عقائد اور عہُود 109:‏22–26، 76)۔ آپ آدم اور حوّا کے ننگے پن اور لباس کے تجربے سے کیا سیکھتے ہیں؟

  • اگر آپ کو ہَیکَل میں ودیعت دی گئی ہے، تو غور کریں کہ آدم اور حوّا آپ سے ہَیکَل کے لباس کی اہمیت اور یہ کس چیز کی نمائندگی کرتا ہے اِس کے بارے میں کیا کہتے ہیں۔

مزید دیکھیں ”ہَیکَل کا پاک لِباس“ (ویڈیو)، گاسپل لائبریری۔

4:16

ہَیکَل کا مُقدّس لِباس

موسیٰ 5:‏4–9، 16–26

خُدا میری قربانیوں کو قبول کرے گا اگر میں اُنھیں رضامند اور فرمانبردار دل کے ساتھ پیش کروں۔

جب آپ موسیٰ 5:‏4–9، 16–26 کا مُطالعہ کرتے ہیں، تو آدم اور حوّا اور اُن کے بیٹوں قائن اور ہابِل کی قربانی کے رویوں کے بارے میں غور کریں۔ خُداوند نے ہابل کی قربانی کو کیوں قبول کِیا لیکن قائن کی نہیں؟

خُداوند آپ سے قربانی کے لئے کیا کہتا ہے؟ کیا اِن آیات میں کوئی ایسی بات ہے جو آپ کی اِن قربانیوں کے بارے میں سوچنے کے انداز کو تشکیل کرتی ہے؟

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے لیحونا اور برائے مضبوطیِ نوجوانان رسالوں کے شُمارے دیکھیں۔

بچّوں کے حِصّے کی علامت 01

بچّوں کو سِکھانے کے لیے تجاویز

پیدایش 3؛ موسیٰ 4; 8:5–15

یِسُوع مسِیح ہمیں زوال سے بچّاتا ہے۔

  • اپنے بچّوں کی آدم اور حوّا کی زوال پذیری کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد کرنے کے لِئے آپ، ”آدم اور حوّا“ کی (پُرانے عہد نامہ کی کہانیاں، 13–16) سے تصویروں کی نقل کر سکتے ہیں اور اُنھیں کاٹ سکتے ہیں۔ پھر آپ آدم اور حوّا کے تجربات پر تبادلہ خیال کرتے ہُوئے تصاویر کو ترتیب دینے کے لئے مل کر کام کر سکتے ہیں۔ جیسا کہ آپ کرتے ہیں، اِس بارے میں بات کریں کہ آسمانی باپ کے منصُوبے میں آدم اور حوّا کا باغِ عدن کو چھوڑنا کیوں ضروری تھا۔

  • آپ کے بچّے یِسُوع مسِیح کے کفّارہ کے لئے شُکر گزاری محسُوس کر سکتے ہیں جب وہ سمجھیں گے کہ وہ زوال کے اثرات پر کِس طرح غالب آتا ہے۔ جب آپ اکٹھے موسیٰ 4:‏25؛ 6:‏48؛ رومیوں 5‏:12؛ 2 نیفی 2:‏22–23 پڑھتے ہیں، اپنے بچّوں کی اِس جملے کو مُکمل کرنے کے طریقے تلاش کرنے میں مدد کریں: ”زوال پذیری کی وجہ سے، مَیں …“ پھر، جب آپ مل کر موسیٰ 5:‏8–11، 14–15؛ 6:‏59؛ ایلما 11:‏42 پڑھتے ہیں، تو وہ یہ جُملہ مُکمل کر سکتے ہیں: ”یِسُوع مسِیح کی بدولت، مَیں …“ یِسُوع مسِیح کے لیے اپنے تشکر کا اظہار ایک دُوسرے کے ساتھ کریں۔

مُوسیٰ 4:‏1–4

مَیں درست اِنتخاب کر سکتا ہُوں۔

  • مُختاری كے اُصُول كو مُتعارف کروانے کے لیے ایک سادہ عملی سبق پر غور کریں: اپنے بچّوں کو اِس ہفتہ کے عملی سرگرمی کے صفحے میں رنگ بھرنے کی دعوت دیں، لیکن اُنھیں استعمال کرنے کے لیے صرف ایک رنگ دیں۔ انتخابات کرنا بہتر کیوں ہو گا؟ پھر آپ مُوسیٰ 4:‏1–4 اکٹھے پڑھ سکتے ہیں اور اِس بارے میں بات کر سکتے ہیں کہ خُدا کیوں چاہتا ہے کہ ہم صحیح اور غلط کے درمیان انتخاب کرنے کے قابل ہوں۔ آسمانی باپ اور یِسُوع مسِیح کیسے اچھے انتخابات کرنے میں ہماری مدد کرتے ہیں؟

  • اپنے بچوں کی یِسُوع مسِیح کی پیروی کرنے کے لئے اچھے انتخاب کے بارے میں سوچنے اور تصاویر بنانے میں مدد کریں۔ یا آپ اکٹھے مِل کر اچھے اِنتخابات کرنے کے بارے میں گیت گا سکتے ہیں، جیسا کہ ”راہِ حق کا انتخاب کریں“ (بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، 160–61)۔ آپ ایک دُوسرے کو ایک ایسے وقت کے بارے میں بتا سکتے ہیں جب آپ نے ایک اچھا انتخاب کِیا اور اُس کے بعد آپ نے کیسا محسُوس کِیا اِس کے بارے میں بات کریں۔

آدم اور حوّا

زوال پذیری، از رابرٹ ٹی بیرٹ

مُوسیٰ 5:‏4، 8

مَیں آسمانی باپ سے دُعا کر سکتا ہُوں۔

  • جب آدم اور حوّا کو باغِ عدن سے نکلنا پڑا، تو وہ اب آسمانی باپ کے ساتھ نہیں رہ سکتے تھے۔ اپنے بچّوں کے ساتھ مُوسیٰ 5:‏4، 8 پڑھیں، اور اُن کی مدد کریں کہ آدم اور حوّا نے اُس کے قریب ہونے اور اُسے سُننے کے لئے کیا کِیا تھا۔ اپنی دُعاؤں میں ہم آسمانی باپ سے کون سی چند باتیں کہہ سکتے ہیں؟

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے فرینڈ رسالے کا شُمارہ دیکھیں۔

آدم اور حوّا قربان گاہ پر قربانی کے برّے کے ساتھ

باپ کے اِکلوتے کی قُربانی کی مُشابہت میں، از مائیک مالم (دیکھیں مُوسیٰ 5:‏5–9)

پرائمری کی سرگرمی کا صفحہ: آدم اور حوّا