”جنوری 12–18۔ ’اِبتدا میں خُدا نے آسمان اور زمین کو تخلیق کِیا‘: پیدایش 1–2؛ موسیٰ 2–3؛ ابرہام 4–5،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: پُرانا عہد نامہ 2026 (2026)
”جنوری 12–18۔ ’اِبتدا میں خُدا نے آسمان اور زمین کو تخلیق کِیا‘،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے: 2026
جنوری 12–18: ”اِبتدا میں خُدا نے آسمان اور زمین کو تخلیق کِیا“
پیدایش 1–2؛ موسیٰ 2–3؛ ابرہام 4–5
چونکہ ہمارے ارد گرد کی دُنیا بُہت خوبصورت اور شاندار ہے، لہٰذا ایسی زمین کا تَصوّر کرنا مُشکل ہے جب یہ ”بغیر شکل کے، اور کوری“ اور ”خالی اور ویران“ تھی (پیدایش 1:2؛ ابرہام 4:2)۔ تخلیق کی کہانی ہمیں ایک بات سِکھاتی ہے کہ خُدا وقت کے ساتھ ساتھ کسی غیر مُنَظَّم چیز سے کُچھ شاندار بنا سکتا ہے۔ یہ یاد رکھنے کے لئے مددگار ہے جب زندگی افراتفری کا شکار لگتی ہے۔ آسمانی باپ اور یِسُوع مسِیح خالق ہیں، اور ہمارے ساتھ اُن کا تخلیقی کام ختم نہیں ہُوا ہے۔ وہ ہماری زندگیوں کے تاریک لمحات میں روشنی چمکا سکتے ہیں۔ وہ ہمارے خالی پن کو زندگی سے پُر کر سکتے ہیں۔ وہ ہمیں اُن الہٰی ہستیوں میں تبدیل کر سکتے ہیں جو ہمیں ہونا تھا۔ اُس کی شبیہ کے بعد، خُدا کی شبیہ پر تخلیق ہونے کا یہی مطلب ہے (دیکھیے پیدایش 1:26)۔ ہم اُس کی مانند بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں: سرفراز، جلالی، آسمانی۔
پیدایش کی کِتاب کا جائزہ کے لیے، دیکھیے ”پیدایش“ بائبل لغت میں۔
گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز
پیدایش 1:1–25؛ موسیٰ 2:1–25؛ ابرہام 4:1–25
”اپنے اِکلوتے کے وسِیلے سے مَیں نے یہ چِیزیں پَیدا کیں۔“
اگرچہ ہم اِس بارے میں سب کُچھ نہیں جانتے کہ دُنیا کیسے تخلیق ہُوئی، لیکن یہ جاننا دِلچسپ ہے کہ خُدا نے تخلیق کے بارے میں کیا ظاہر کرنے کا اِنتخاب کِیا ہے۔ خُدا آپ کو اِس کے بارے میں پیدائش 1:1–25؛ موسیٰ 2:1–25؛ اور ابرہام 4:1–25 میں کیا سِکھاتا ہے؟ وہ کیوں چاہتا ہے کہ آپ اِن باتوں کو جانیں؟ جب آپ اِن واقعات پر غور و فکر کرتے ہیں تو آپ اِس بات پر بھی غور کر سکتے ہیں کہ وہ آپ کو آسمانی باپ، یِسُوع مسِیح، دُنیا اور اپنے بارے میں کیا سِکھاتے ہیں۔
اپنے مُطالعے کو بہتر بنانے کے لئے، خُدا کی تخلیقات کے درمیان میں اِن آیات کو پڑھنے یا ”ہمارے خُدا اور بادشاہ کی تمام مخلُوقات“ جیسے گیت کو سُنتے وقت اِن آیات کو پڑھنے پر غور کریں (گیت، نمبر 62)۔ آپ کو اُس کی تخلیقات کی تصاویر مِل سکتی ہیں جو آپ کو خالق کے لئے احترام محسُوس کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ اپنی گواہی کے ساتھ اِن تصاویر کا دُوسروں کے ساتھ اشتراک کرنے پر غور کریں۔
مزید دیکھیں عقائد اور عہُود 101:32–34۔
باغِ عدن، از گرانٹ رومنی کلاسن
پیدایش 1:26–27؛ موسیٰ 2:26–27؛ ابرہام 4:26–27
مَیں خُدا کی شَبِیہ پر خلق کِیا گیا ہُوں۔
جب آپ پیدایش 1:26–27؛ موسیٰ 2:26–27؛ اورابرہام 4:26–27 پڑھتے ہیں، تو غور کریں کہ خُدا کی ”شَبِیہ“ یا ”شكل،“ پر مرد اور عورت تخلیق ہونے سے کیا مُراد ہے۔ آپ کے لئے اِن آیات کی سچّائیوں کو جاننا کیوں ضروری ہے؟ مثال کے طور پر، یہ سچّائیاں آپ کے اپنے آپ کو، دُوسروں کو اور خُدا کو دیکھنے کے انداز کو کِس طرح مُتاثر کرتی ہیں؟ جب آپ اپنے بارے میں منفی جذبات رکھتے ہیں تو یہ سچائیاں آپ کی مدد کیسے کر سکتی ہیں؟
اِن سوالات کے بارے میں سوچنے میں آپ کی مدد کرنے کے لئے، اِس طرح کا ایک جُملہ مُکمل کرنے کی کوشش کریں: ”کیونکہ مَیں جانتا ہُوں کہ مَیں خُدا کی شَبِیہ پر پیدا ہُوا ہُوں، مَیں … کا انتخاب كروں گا“ ”آپ کا جسم مُقّدس ہے“ جو کہ برائے مضبوطی نوجوانان: انتخابات کرنے کے لیے ہدایت نامہ (صفحات 22–29) میں ہے اِس کا جائزہ لینا مدد گار ہو سکتا ہے۔ کسی ایسی چیز کا اِنتخاب کرنے پر غور کریں جو آپ خُدا کو یہ دِکھانے کے لئے کریں گے کہ آپ جانتے ہیں کہ آپ کا جسم مُقدّس ہے۔
ویڈیو ”خُدا کی سب سے بڑی تخلیق“ (گاسپل لائبریری) میں، صدر رسل ایم نیلسن معجزاتی انسانی جسم کی گواہی دیتے ہیں۔ جب آپ اِس ویڈیو کو دیکھتے ہیں، تو اپنے آپ سے پوچھیں، ”آسمانی باپ چاہتا ہے کہ مَیں اپنے جسم کے بارے میں کیسا محسُوس کروں؟“ یہ اُن پیغامات سے کیسے مُختلف ہے جو آپ دُوسروں سے سُن سکتے ہیں؟
God's Greatest Creation
کُچھ لوگ کہہ سکتے ہیں کہ خُدا کی شَبِیہ پر تخلیق ہونے کا مطلب یہ ہے کہ ہمارے تمام خیالات، اِحساسات، اور خواہشات اُس سے منظور شُدّہ ہیں اور ہمیں بہتر ہونے کی ضرورت نہیں ہے (یا نہیں کر سکتے)۔ آپ اِس کے بارے میں کیا کہیں گے؟ آپ مضایاہ 3:19 اور عیتر 12:27 سے کیا بصیرت پاتے ہیں؟
مزید دیکھیں رسل ایم نیلسن، ”آپ کا جِسم: پیار کرنے کے لئے ایک شان دار نعمت،“ لیحونا، اگست 2019، 50–55۔
پیدایش 1:27–28؛ 2:18–25؛ موسیٰ 3:18، 21–24؛ ابرہام 5:14–18
مرد اور عورت کے درمیان میں بیاہ خُدا کی طرف سے مُقرر کردہ ہے۔
”آدم اور حوّا ابدی کہانت کی قُدرت کے وسیلے سے وقت اور کُل اَبَدیت کے لیے نِکاح کے بندھن میں باندھے گئے تھے“ (رسل ایم نیلسن، ”حوّا سے اسباق،“ انزائن، نومبر 1987، 87)۔ جب آپ پیدایش 1:27–28؛ 2:18–25؛ موسیٰ 3:18، 21–25؛ اور ابرہام 5:14–15 کو پڑھتے ہیں تو اِس پر غور کریں۔ آپ شادی کو اُس پاکیزگی کے ساتھ کیسے رکھ سکتے ہیں جو خُدا نے اِسے دی ہے؟
مزید دیكھیں ا كرنتھیوں 11:11؛ ”خاندان: دُنیا کے لیے اعلان،“ گاسپل لائبریری۔
پیدایش 1:28؛ موسیٰ 2:28؛ ابرہام 4:28
مَیں خُدا کی تخلیقات کی دیکھ بھال کا ذمہ دار ہُوں۔
پیدایش 1:28؛ موسیٰ 2:28؛ اور ابرہام 4:28 آیات خُدا كی تخلیقات کے بارے میں ہماری ذمہ داری کے بارے میں كیا تجویز کرتی ہیں؟ حوالہ جات عقائد اور عہُود 59:16–21 اور 104:13–18 آپ کے فہم میں کیا اضافہ کرتے ہیں؟
مزید دیکھیں جیرالڈ کاوسے، ”ہماری زمینی ذمہ داری،“ لیحونا، نومبر 2022، 57–59؛ موضوعات اور سوالات، ”ماحولیاتی ذمہ داری اور تحفظ،“ گاسپل لائبریری۔
پیدایش 2:2–3؛ موسیٰ 3:2–3؛ ابرہام 5:2–3
خُدا نے سبت کے دِن کو برکت دی اور پاک ٹھہرایا۔
خُدا نے سبت كے دِن کو پاک ٹھہرایا، اور اُس نے ہمیں اِسے پاک ماننے کا کہا ہے۔ جب آپ پیدایش 2:2–3؛ موسیٰ 3:2–3؛ اور ابرہام 5:2–3 پڑھتے ہیں، تو اِس بارے میں سوچیں کہ کیا چیز سبت کو آپ کے لیے ”مُبارک“ بناتی ہے۔
مزید دیکھیں عقائد اور عہُود 59:9–13؛ ”سبت خُوشی ہے“ (ویڈیو)، گاسپل لائبریری۔
Highlight: The Sabbath Is a Delight
مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے لیحونا اور برائے مضبوطیِ نوجوانان رسالوں کے شُمارے دیکھیں۔
بچّوں کو سِکھانے کے لیے تجاویز
پیدایش 1:1–25؛ موسیٰ 2:1–25؛ ابرہام 4:1–25
یِسُوع نے زمین کو تخلیق کِیا۔
-
آپ اپنے بچّوں کے لئے تخلیق کے بارے میں سیکھنے کو کس طرح دِلچسپ بنائیں گے؟ آپ اُنھیں تخلیق کے ہر دور میں بنائی گئی چیزوں کی اقسام کی تلاش میں باہر لے جا سکتے ہیں۔ آپ کے بچّے یِسُوع کی تخلیق کردہ چیزوں کی تصاویر بھی دیکھ سکتے ہیں (دیکھیں ”زمین كی تخلیق“ بمطابق پُرانے عہد نامہ کی کہانیاں، 8–12)۔ پھر آپ اور آپ کے بچّے اِس بارے میں بات کر سکتے ہیں کہ تخلیق کے بارے میں پڑھنے کے بعد آپ یِسُوع مسِیح کے بارے میں کیسا محسُوس کرتے ہیں۔
-
ہماری خُوبصورت دُنیا کے بارے میں ایک ساتھ گانا گانے پر غور کریں، جیسے كہ ”میرا آسمانی باپ مُجھے پیار کرتا ہے“ (بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، 228–29)۔ ہو سکتا ہے آپ کے بچّے اِس گیت میں دیگر چیزیں شامل کر سکیں جو خُدا نے بنائی ہیں جو اُنھیں اُس کی محبّت محسُوس کرنے میں مدد دیں۔
بچّوں کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا اِظہار کرنے دیں۔ ”جب آپ بچّوں کو اِنجِیلی اُصُول کے مُتعلق کوئی چیز بنانے، ڈرائینگ کرنے، رنگ بھرنے یا لِکھنے کی دعوت دیتے ہیں تو، آپ اُس اُصول کو بہتر طور پر سمجھنے میں اُن کی مدد کرتے ہیں، اور آپ اُنھیں اِس بات کی ٹھوس یاد دہانی کراتے ہیں جو اُنھوں نے سیکھا ہے“ (یِسُوع کے طریق پر تعلیم دینا،، 32)۔
پیدایش 1:26–27؛ موسیٰ 2:26–27؛ ابرہام 4:26–27
مُجھے خُدا کی شبیہ پر خَلق کِیا گیا ہے۔
-
آپ کے بچّے اپنے اور دُوسروں کے جسم کے لئے احترام اور تکریم کا احساس پیدا کر سکتے ہیں کیونکہ وہ سیکھتے ہیں کہ ہم سب خُدا کی شبیہ پر پیدا کیے گئے تھے۔ اُنھیں یہ سمجھانے میں مدد کرنے کے لئے کہ اِس کا کیا مطلب ہے، آپ اپنے بچّوں کو آئینے یا تصویر میں اُن کی تصویر دیکھنے دے سکتے ہیں جب آپ اُن کے لیے موسیٰ 2:26–27 پڑھتے ہیں۔ آپ اُنھیں یہ بھی دِکھا سکتے ہیں کہ کیسے چھوٹے جانور اکثر اپنے والدین کی ”شبیہ“ پر ہوتے ہیں (مثال کے طور پر، اِس خاکہ میں تصویر دیکھیں)۔ اِس سے اِس بارے میں بات چیت ہو سکتی ہے کہ آپ کے لئے یہ جاننا کیوں ضروری ہے کہ آپ اپنے آسمانی باپ کی شبیہ پر پیدا ہُوئے ہیں۔
-
آپ اور آپ کے بچّے انسانی جسم کی ڈرائنگ کرنے اور ڈرائنگ کو ٹُکڑوں میں کاٹنے سے لُطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ جب آپ کے بچّے ٹُکڑے اکٹھے کرتے ہیں، تو وہ اُن طریقوں کے بارے میں بات کر سکتے ہیں جن سے وہ آسمانی باپ کو دِکھا سکتے ہیں کہ وہ اپنے جسموں کے لیے شُکر گُزار ہیں۔
پیدایش 2:2–3؛ موسیٰ 3:2–3؛ ابرہام 5:2–3
سبت کا دن پاک ہے۔
-
جب آپ موسیٰ 3:2–3 پڑھتے ہیں، تو اپنے بچّوں سے پوچھیں کہ وہ سُنیں کہ خُدا نے ساتویں دن کیا کِیا۔ اپنے بچّوں کی اُن چیزوں کو تلاش کرنے یا اُن کی تصاویر بنانے میں مدد کریں جو وہ اتوار کو بنا سکتے ہیں تاکہ اُسے ایک مُقدّس دِن اور دُوسرے دِنوں سے مُختلف بنا سکیں۔ ایک دُوسرے کے ساتھ اشتراک کریں کہ آپ کے لیے سبت کے دِن کو پاک ماننا کیوں ضروری ہے۔
-
اپنے بچّوں کی کسی دوست کو وضاحت کرنے میں مدد کریں کہ وہ اتوار کو ایسے کاموں کا انتخاب کیوں کرتے ہیں جو آسمانی باپ اور یِسُوع کی عزت کرتے ہیں۔ تجویز کریں کہ وہ اپنی وضاحت کے لیے پیدایش 2:2–3 کا استعمال کریں۔ سبت کے دِن کو مُقدّس رکھنا آسمانی باپ اور یِسُوع مسِیح کے لئے ہماری مُحبّت کو کِس طرح ظاہر کرتا ہے؟
مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے فرینڈ رسالے کا شُمارہ ملاحظہ کریں۔۔