ذرائع
کلیسیائی ملازم اور رضاکارانہ معاونت
کلیسیا ہر علاقہ میں خود انحصاری کی کوششوں میں مدد کے لیے لوگوں کو ملازمت پر رکھتی ہے۔ اِن میں خُود انحصاری خدمات کا مینجر اور دیگر عملہ شامل ہے۔ یہ ملازمین، کل وقتی بزرگ مبلغین کے ہمراہ، المیخ کی خود انحصاری کمیٹی کو رُوحانی اجلاس اور خُود انحصاری گروہ منظم کرنے کی تربیت میں مدد دے سکتے ہیں۔ وہ کمیٹی کی مقامی کمیونٹی اور کلیسیائی ذرائع کی نشاندہی کرنے میں بھی مدد کر سکتے ہیں۔
”خؤد انحصاری کے بغیر کوئی بھی خدمت کی خواہش کو پورا نہیں کر سکتا۔ اگر دینے کو کچھ نہ ہو تو ہم کیسے دے سکتے ہیں؟ بھوکوں کے لیے خوراک خالی شیلفوں سے نہیں آ سکتی۔ ضرورت مندوں کی مدد کرنے کے لیے پیسے خالی بٹووں سے نہیں آ سکتے۔ جذباتی طور پر مفلس سے حمایت اور سمجھنے کی صلاحیت نہیں مل سکتی۔ تعلیم، ناخواندہ سے نہیں حاصل ہو سکتی۔ اور سب سے اہم، روحانی طور پر کمزور سے، روحانی راہنمائی، نہیں حاصل ہو سکتی۔“
میرین جی رومنی،”خؤدانحصاری کی سلیسٹیل نویت،“انزائن،نومبر ۱۹۸۲، ۹۳
تدریسی کتب
خُود انحصاری کی تدریسی کُتب گاسپل لائبریری اورsrs.lds.org پر آن لائن دستیاب ہیں۔ طباعت شدہ تدریسی کُتب store.lds.org سے یا کلیسیائی مرکز تقسیم سے منگوائی جا سکتی ہیں۔
|
تدریسی کتب |
استعمال |
آئٹم نمبر (آرڈر کرنے کے لیے) |
|
My Path for Self-Reliance |
Self-Reliance Devotionals |
14068000 |
|
My Foundation for Self-Reliance |
Spiritual Principles and Skills |
14067000 (Note: Also included in each group workbook) |
|
Starting and Growing My Business |
Group Workbook |
14678000 |
|
Find a Better Job |
Group Workbook |
14072000 |
|
Education for Better Work |
Group Workbook |
14066000 |
|
Personal Finances |
Group Workbook |
14863000 |
|
سہولت کار کی تربیت |
صرف آن لائن |
خُود انحصاری کے رُوحانی اجلاس
اراکین عموماً (اگرچہ ضروری نہیں ہے) ایک رُوحانی اجلاس میں شرکت کرنے سے خُود انحصاری کی راہ کا آغاز کرتے ہیں۔ کتابچہ My Path for Self-Reliance گفتگو کی راہنمائی میں مدد کر سکتا ہے۔
تربیتی ویڈیوز اور کامیاب کہانیاں
تربیتی مواد اور کامیاب کہانیوں کی ویڈیوز srs.lds.org/videos پر آن لائن دستیاب ہیں۔
مرکز ذرائع برائے خُود انحصاری
المیخ خود انحصاری گروہوں کی دسترس سے باہر کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے مرکز ذرائع برائے خود انحصاری قائم کر سکتی ہے۔ مثال کے طور پر، ایک ”مرکز“ خاندانی تاریخ کے مرکزکے ساتھ بانٹی گئی ایک ہی جگہ پر ہو سکتا ہے اور اراکین کی مدد کے لیے کمپیوٹر مہیا کر سکتا ہے۔ ایک ”مرکز“ مقامی مواقع اور آن لائن وسائل کے ساتھ اراکین سے رابطہ قائم کرنے کے لیے ایک مجازی کوشش بھی ہوسکتی ہے۔ اگر مرکز ایک طبعی مقام ہو، تو ہر المیخ فیصلہ کر سکتی ہے مرکز کتنی بار کھلے گا اور اِس میں عملہ کیسے رکھا جائے گا۔
کمیٹیوں کے غور کرنے کے لیے سوالات
-
ہمارے علاقہ میں افراد اور خاندانوں کے لیے خُود انحصاری کی کونسی ضروریات موجود ہیں؟
-
ہم اُسقف صاحبان، جماعتوں، اور ریلیف سوسائٹی کی غربا اور ضرورت مندوں کی مدد کرنے کے اُن کے کردار میں کیسے اُن کی معاونت کر سکتے ہیں؟
-
ہم اُسقف صاحبان اور حلقہ کی مجالس کی خود انحصاری کی ہماری کاوشوں میں شرکت کرنے کے لیے لوگوں کی نشاندہی کرنے اور ان کو مدعو کرنے میں کیسے بہتر طو ر پر ان کی مدد کر سکتے ہیں؟
-
ہم خُود انحصاری گروہ کے دوران اور بعد میں شرکا کی اور بہتر طور پر معاونت کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟
-
ہم اُن لوگوں کی کیسے بہتر طو رپر مد دکر سکتے ہیں جو ایک خُود انحصاری گروہ میں حاضر نہیں ہو سکتے یا اسے مکمل نہیں کر پاتے ہیں؟
-
ہم اپنے علاقہ کے اراکین کی صلاحیتوں، مہارتوں، اور ہنر کو کیسے بہتر طور پر استعمال کر سکتے ہیں؟
-
ہمارے اراکین کو کس قسم کے کلیسیائی یا کمیونٹی ذرائع کی ضرورت ہے، اور ہمیں اِن ذرائع کو کیسے فروغ دینااور بانٹنا چاہیے؟
-
ہم اپنی خُود انحصاری کی کاوشوں کو المیخ اور حلقہ کی ترجیحات کی معاونت کرنے کے لیے کیسے استعمال کر سکتے ہیں؟ (مثال کے طور پر، تبلیغ کا کام، اراکین کو از سر نو سرگرم کرنا، غیر شادی شدہ نوجوان بالغین، یا نوجوانان۔)
-
اگر قابل اطلاق ہو، تو ہم کیسے جاری تعلیمی فنڈ کے وصول کُندگان کو پاس ہونے اور اپنے قرض کو واپس کرنے میں مدد دے سکتے ہیں؟