صدارتی مجلسِ اعلیٰ کی جانب سے پیغام
بھائیو اور بہنو:
خُداوند نے اعلان کیا، ”میرا مقصد اپنے مقدسین کے لیے مہیا کرنا ہے“ (عقائد اور عہود ۱۰۴: ۱۵)۔ یہ مکاشفہ خُداوند کی جانب سے وعدہ ہے کہ وہ مادی برکات مہیا کرے گا اور خُود انحصاری کا دروازہ کھول دے گا، جو کہ خُود اپنے اور دوسرے اراکینِ خاندان کے لیے ضروریاتِ زندگی مہیا کرنے کی صلاحیت ہے۔
کتابچہ میری خُود انحصاری کے لیے بُنیاد ارکانِ کلیسیا کے سیکھنے اور ایمان، تعلیم، سخت محنت، اور خُداوند پر بھروسے کے اصولوں پر عمل کرنے میں مدد دینے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ ان اصولوں کو قبول کرنا اور ان پر عمل کرنا آپ کو خُداوند کی موعودہ مادی برکات کو پانے کے لئے بہترطور پر قابل بنائے گا۔
ہم آپ کو اِن اصولوں کاجانفشانی سے مطالعہ کرنے اور لاگو کرنے اور اپنے ارکانِ خاندان کوسِکھانے کی دعوت دیتے ہیں۔ ایسا کرنے سے، آپ کی زندگی بابرکت ہو گی۔ آپ سیکھیں گے کہ برتر خود انحصاری کی جانب اپنے سفر میں کیسے عمل کرنا ہے۔ آپ زیادہ اُمید، امن، اور ترقی کی برکت پائیں گے۔
براہ کرم یقین رکھیں کہ آپ آسمانی باپ کے بچے ہیں۔ وہ آپ سے محبت کرتا ہے اور آپ کو کبھی بھی نہیں چھوڑے گا۔ وہ آپ کو جانتا ہے اور آپ کو خُود انحصاری کی روحانی اور مادی برکات بخشنے کے لیے تیار ہے۔
آپکی مخلص،
صدارتی مجلسِ اعلیٰ