لائبریری
ستمبر ۲۷–اکتوبر ۱۰۔ اِفِسیوں: ’تاکہ مُقدّس لوگ کامِل بنیں‘


”ستمبر ۲۷–اکتوبر ۱۰۔ اِفِسیوں: ’تاکہ مُقدّس لوگ کامِل بنیں‘“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے افراد و خاندان: نیا عہد نامہ ۲۰۲۱ (۲۰۲۰)

”ستمبر ۲۷–اکتوبر ۱۰۔ اِفِسیوں،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے افراد و خاندان: ۲۰۲۱

خاندان تصویریں دیکھ رہا ہے

ستمبر ۲۷–اکتوبر ۱۰

اِفِسیوں

”تاکہ مُقدّس لوگ کامِل بنیں“

کیا آپ مجلسِ عامہ کے پیغامات اور اِفِسیوں کے نام پَولُس کے خط کے درمیان کوئی مطابقت دیکھتے ہیں؟

اپنے تاثرات کو قلمبند کریں

جب اِفِسُس میں اِنجیل پھیلنا شروع ہوئی، تو اِس کے باعِث اِفِسیوں کے درمیان ”بڑا فساد اُٹھا“ (اعمال ۱۹: ۲۳)۔ مقامی کاریگر جو ایک دیوی کے لیے مندر تیار کرتے تھے وہ مسِیحیت کو اپنے ذریعہ معاش کے لیے خطرہ سمجھتے تھے، اور جلد ہی ”وہ قہر سے بھر گئے، … اور تمام شہر میں ہلچل پڑگئی“ (دیکھیں اعمال ۱۹: ۲۷–۲۹)۔ ایسے حالات میں اِنجیل کو اپنانے کا تصور کریں۔ بہت سے اِفِسیوں نے اِس ”بلوے“ (اعمال ۱۹: ۴۰) کے دوران اِنجیل کو قبول کیا اور اِس کے مطابق زِندگیاں گزاریں، اور پَولُس نے اُنھیں یقین دلایا کہ ”مسِیح … ہماری صُلح ہے“ (اِفِسیوں ۲: ۱۳–۱۴)۔ یہ اِلفاظ، اِس دعوت کے ساتھ کہ ”ہر طرح کی تلخ مِزاجی اور قہر اور غُصّہ اور شور و غُل اور بدگوئی ہر قِسم کی بدخواہی سمیت تُم سے دُور کی جائیں“ گی (اِفِسیوں ۴: ۳۱) آج بھی اتنے ہی بروقت اور راحت بخش اِلفاظ لگتے ہیں جتنے اُس وقت لگتے تھے۔ اِفِسیوں کے لیے، اور آپ کے لیے، مصیبتوں کا سامنا کرنے کی طاقت ”خُداوند میں اور اُس کی قُدرت کے زور“ سے آتی ہے (اِفِسیوں ۶: ۱۰–۱۳

آئکن برائے ذاتی مُطالعہ

تجاویز برائے ذاتی مُطالعہِ صحائف

اِفِسیوں ۱: ۴–۱۱، ۱۷–۱۹

کیا خُدا نے اپنے چند بچّوں کو نِجات کے لیے ”چُن لِیا“ یا ”پیشتر سے مُقرّر کِیا“ ہے؟

پَولُس نے مُقدّسین کے حق میں یہ بات کہی کہ اُن کو خُدا کی طرف سے ”پیشتر سے مُقرّر کِیا“ گیا ہے اور ”بنایِ عالم سے پیشتر … چُن لِیا“ گیا تاکہ ہم اُس کے لوگ کہلائے جائیں۔ جیسا کہ صدر ہنری بی آئرنگ نے مشاہدہ کیا ہے، یہ حقیقت ہے کہ بہت سارے لوگ اِنجیل کو قبول کرنے کے موقع کے بغیر ہی زِندگی گزارتے ہیں اور پھر اُسی حالت میں مر جاتے ہیں، کچھ اِس کی بابت ”یہ نتیجہ آخذ کرتے ہیں کہ خُدا نے پیشتر ہی یہ طے کرلیا ہوگا کہ وہ اپنے کون سے بچّوں کو بچائے گا اور اُن کو اِنجیل مہیا کرے گا، جبکہ وہ لوگ جنھوں نے کبھی اِنجیل کا پیغام نہیں سُنا تھا وہ ’چُنے‘ نہیں گئے تھے۔ لیکن … خُدا کا منصوبہ اِس سے کہیں زیادہ راست اور پیار سے معمور ہے۔ ہمارا آسمانی باپ اپنے تمام خاندان کو جمع کرنے اور برکت دینے کے لیے بے چین ہے“ (”Gathering the Family of God،“ انزائن یا لیحونا، مئی ۲۰۱۷، ۲۰–۲۱)۔ خُدا کے تمام بچّے مُقدّس ہَیکلوں میں مرحومین کے لیے سر انجام ہونے والے کام کی بدولت اِنجیل اور اُس کی رسوم کو قبول کرسکتے ہیں۔

اگرچہ کسی کو بچنے یا نہ بچنے کے لیے پیشتر سے مُقرّر نہیں کِیا گیا، لیکن جدید مُکاشفہ سِکھاتا ہے کہ زمین پر کچھ ذمہ داریوں کو نبھانے کے لیے چند لوگوں کو چُن لیا گیا تھا یا ”پیشتر سے مُقرّر کِیا“ گیا تھا۔ اِس میں تمام مُقدّسینِ آخِری ایّام کی اِنجیل کا اشتراک کرنے اور پردے کے دونوں اطراف خُدا کے تمام بچّوں کو مسِیح کی طرف رُجُوع لانے میں مدد دینے کی ذمہ داری بھی شامل ہوتی ہے۔

اِفِسیوں ۱: ۱۰

خُدا ”مسِیح میں سب چِیزوں کا مجمُوعہ“ کرے گا۔

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ ”زمانوں کے پورے ہونے کا اَیسا اِنتظام“ کیا ہے یا ”مسِیح میں سب چِیزوں کا مجمُوعہ ہونے“ کا کیا مطلب ہے؟ اِن اقوال پر غور کرنے کے ساتھ ساتھ، درج ذیل صحائف پڑھیں: اِفِسیوں ۴: ۱۳؛ ۲ نیفی ۳۰: ۷–۸؛ عقائد اور عہود ۱۱۰: ۱۱–۱۶؛ ۱۱۲: ۳۰–۳۲؛ ۱۲۸: ۱۸–۲۱۔ آپ اِن اقوال کے بارے میں اپنی وضاحت تحریر کرنے کا اِلہام پاسکتے ہیں۔

اِفِسیوں ۲: ۱۹–۲۲؛ ۴: ۱۱–۱۶

کلیسیا کی نیو رَسُولوں اور نبِیوں پر رکھی گئی ہے جِس کے کونے کے سِرے کا پتھّر خُود مسِیح یِسُوع ہے۔

رَسُولوں اور نبِیوں کے بارے میں پَولُس کی تعلیمات کو پڑھنے سے مجلسِ عامہ کے دوران جدید رَسُولوں اور نبِیوں کے پیغامات سُننے کے لیے تیاری کرنے میں آپ کو مدد مل سکتی ہے۔ اِفِسیوں ۲: ۱۹–۲۲؛ ۴: ۱۱–۱۶ کے مطابق، آج کے دور میں ہمارے پاس رَسُول اور انبِیا کیوں موجود ہیں؟ اُن کی تعلیمات نے ”ہر ایک تعلِیم کے جھوکے سے مَوجوں کی طرح اُچھلتے بہُتے نہ پھِرنے“ میں آپ کی کِس طرح مدد دی ہے؟

مزید دیکھیں اعمال ۴: ۱۰–۱۲۔

صدارتِ اَول اور بارہ رَسُولوں کی جماعت کے اَرکان

خُداوند نبِیوں اور رَسُولوں کواپنی کلیسیا کی راہ نمائی کرنے کے لیے بُلاتا ہے۔

اِفِسیوں ۵: ۲۱–۶: ۴

میں اپنے خاندانی تعلقات کو مضبوط بنا سکتا ہوں۔

جب آپ اِفِسیوں ۵: ۲۱–۶: ۴ پڑھتے ہیں، تو اپنے خاندانی تعلقات کو مضبوط بنانے کے بارے میں آپ کے ذہن میں کیا خیالات آتے ہیں؟

یہ امر اہم ہے کہ اِفِسیوں ۵: ۲۲ میں پَولُس کے اِلفاظ اُس دور کی معاشرتی روایات کے تناظر میں لکھے گئے تھے۔ نبِیوں اور رسُولوں نے آج کے دور میں یہ تعلیم دی ہے کہ مرد حضرات خواتین سے افضل نہیں ہیں اور میاں بیوی کو ”برابر کے رفیق ہونا چاہیے“ (دیکھیں ”خاندان: دُینا کے لیے ایک اعلان،“ انزائن یا لیحونا، مئی ۲۰۱۷، ۱۴۵)۔ اِس کے باوجود، آپ ابھی بھی اِفِسیوں ۵: ۲۳–۳۳ میں متعلقہ مشورت تلاش کرسکتے ہیں، خاص طور پر اگر آپ شادی شدہ ہیں یا شادی کی تیاری کر رہے ہیں۔ مثال کے طور پر، مسِیح مُقدّسین سے اپنی محبّت کا اِظہار کیسے کرتا ہے؟ اِس کے مطابق شوہروں کو اپنی بیویوں کے ساتھ کیسا برتاؤ رکھنا چاہیے؟ اِن آیات میں آپ کو اپنے لیے کیا پیغامات ملتے ہیں؟

اِفِسیوں ۶: ۱۰–۱۸

”خُدا کے سب ہتھیار“ باندھنے سے مجھے برائی سے بچنے میں مدد ملے گی۔

جب آپ اِفِسیوں ۶: ۱۰–۱۸ کو پڑھتے ہیں، تو غور کریں کہ کیوں پَولُس نے ہر ہتھیار کا نام اُس طرح رکھا ہے۔ ”خُدا کے سب ہتھیار“ ہمیں کس چِیز سے بچائیں گے؟ آپ روزانہ کی بنیاد پر ہتھیار کے ہر حصے کو مزید مکمل طور پر باندھنے کے لیے کیا کرسکتے ہیں؟

مزید دیکھیں ۲ نیفی ۱: ۲۳؛ عقائد اور عہود ۲۷: ۱۵–۱۸۔

آئکن برائے خاندانی مُطالعہ

تجاویز برائے خاندانی مُطالعہِ صحائف و خاندانی شام

جب آپ اپنے خاندان کے ساتھ صحائف کا مُطالعہ کرتے ہیں تو، رُوح آپ کی یہ جاننے میں مدد کرسکتا ہے کہ اپنی خاندانی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کِن اُصولوں پر زور دینا اور گفتگو کرنی چاہیے۔ یہاں کچھ تجاویز پیش کی گئی ہیں:

اِفِسیوں ۱: ۱۰

آخِری ایّام کی بحالی کے ذریعے، خُدا اِنجیل کے تمام اُصولوں اور رسوم سمیت تمام چِیزوں کو ایک ساتھ جمع کر رہا ہے۔ اِس تجویز کے مظاہرے کے لیے، آپ اپنے گھر کے اِرد گِرد ایسی اشیاء یا تحریری قول چھپا سکتے ہیں جو ہمارے دور میں بحال ہونے والی چِیزوں کی نمائندگی کرتے ہیں (جیسا کہ کہانتی کُنجیاں، ہَیکل کی رسوم، صحائف، اور رُوحانی نعمتیں)۔ خاندانی اَرکان اِنھیں تلاش اور ”اکٹھا“ کرسکتے تھے۔ ہم ”وقتوں کی معموری کے زمانے“ میں رہنے کے لیے کیوں شکر گزار ہیں؟

اِفِسیوں ۲: ۴–۱۰؛ ۳: ۱۴–۲۱

خاندانی اَرکان کو اُن تجربات کا اشتراک کرنے کی دعوت دیں جن میں اُنھوں نے خُدا اور یِسُوع مسِیح کی اِن آیات میں بیان کردہ محبّت اور رحمت کو محسوس کیا ہے۔

اِفِسیوں ۲: ۱۲–۱۹

آپ کا خاندان تکیوں یا گھر میں موجود دیگر اشیا سے دیواریں بنانے اور پھر اُنھیں گِرانے سے لطف اندوز ہوسکتا ہے۔ کِس قسم کی دیواریں آج لوگوں کو الگ کرتی ہیں؟ یِسُوع مسِیح نے کیسے خُدا اور ہمارے درمیان ”جُدائی کی دِیوار … جو بِیچ میں تھی ڈھا دِیا“؟

اِفِسیوں ۶: ۱۰–۱۸

آپ کا خاندان گھریلو سامان کا استعمال کرتے ہوئے ”خُدا کے سب ہتھیار“ بنا سکتا ہے۔ خاندان کے اَرکان ”The Whole Armor of God“ (دوست، جون ۲۰۱۶، ۲۴–۲۵) میں اِن ہتھیاروں سے متعلق آسان وضاحتیں تلاش کرسکتے ہیں۔ ہتھیار کا ہر حصّہ ہماری رُوحانی حفاظت کیسے کرتا ہے؟ ہم ہر روز ”خُدا کے سب ہتھیار“ باندھنے کے لیے ایک دُوسرے کی کیسے مدد کر سکتے ہیں (اِفِسیوں ۶: ۱۱

مزید تجاویز برائے تدریسِ اطفال کے لیے، آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے پرائمری میں اِس ہفتے کا خاکہ دیکھیں۔

ذاتی مُطالعہ کو بہتر بنانا

رُوح کو اپنے مُطالعہ کی راہ نمائی کرنے دیں۔ رُوح کے ساتھ حساس ہو کر چلیں کیونکہ وہ ہر روز اُن چِیزوں کی طرف آپ کی راہنمائی کرتا ہے جن سے متعلق آپ کو سیکھنے کی ضرورت ہوتی ہے، چاہے یہ آپ کی ایسے موضوع کا مُطالعہ کرنے میں راہ نمائی کرے جس کا آپ نے پہلے منصوبہ نہ بنایا ہو۔

نئے عہد نامے کے دور کے ہتھیار باندھے کھڑا آدمِی

خُدا کے سب ہتھیار باندھنے سے ہماری رُوحانی حفاظت ہوسکتی ہے۔