لائبریری
اکتوبر ۱۸–۲۴۔ ۱ اور ۲ تھِسلُنیکیوں: ’تُمہاری عقل دفعتہً پریشان نہ ہو جائے اور نہ تُم گھبراؤ‘


”اکتوبر ۱۸–۲۴۔ ۱ اور ۲ تھِسلُنیکیوں: ’تُمہاری عقل دفعتہً پریشان نہ ہو جائے اور نہ تُم گھبراؤ‘“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے افراد و خاندان: نیا عہد نامہ ۲۰۲۱ (۲۰۲۰)

”اکتوبر ۱۸–۲۴۔ ۱ اور ۲ تھِسلُنیکیوں،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے افراد و خاندان: ۲۰۲۱

مبلغ بہنیں جوان شَخص سے گفتگو کرتے ہوئے

اکتوبر ۱۸–۲۴

۱ اور ۲ تھِسلُنیکیوں

”تُمہاری عقل دفعتہً پریشان نہ ہو جائے اور نہ تُم گھبراؤ“

اگر ہم رُوح کی جانب سے حاصل کردہ تاثرات کو قلمبند نہیں کرتے ہیں تو ہم اِن کو بھول سکتے ہیں۔ جب آپ ۱ اور ۲ تھِسلُنیکیوں پڑھتے ہیں تو رُوح آپ کو کیا قلمبند کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔

اپنے تاثرات کو قلمبند کریں

تھِسّلُنِیکے میں، پَولُس اور سِیلاس پر الزام لگایا گیا کہ ”جِنہوں نے جہان کو باغی کر دِیا“ یہاں بھی آئے ہیں (اعمال ۱۷: ۶)۔ اُن کی منادی کے باعِث یہُودِیوں کے درمیان بعض راہ نما غصے میں آگئے،اور اِن راہ نماؤں نے لوگوں کو فساد کے لیے اُکسایا (دیکھیں اعمال ۱۷: ۱–۱۰)۔ اِس کے نتیجے میں، پَولُس اور سِیلاس کو تھِسّلُنِیکے کو چھوڑنے کا مشورہ دیا گیا۔ پَولُس نئے تبدیل شدہ تھِسلُنیکیوں اور اُن پر ڈھائے جانے والے ظلم و ستم سے پریشان تھا، لیکن وہ اُن سے واپس ملنے نہ جاسکا۔ ”اِس واسطے جب مَیں اَور زِیادہ برداشت نہ کرسکا،“ اُس نے لکھا، ”تو تُمہارے اِیمان کا حال دریافت کرنے کو بھیجا۔“ جواب میں، پَولُس کے معاون تِیمُتھیُس نے، جو تھِسّلُنِیکے میں خدمات سر انجام دے رہا تھا، ”ہمارے پاس آ کر تُمہارے اِیمان اور محبّت کی خُوشخَبری دی“ (۱ تھِسلُنیکیوں ۳: ۵–۶)۔ در حقیقت، تھِسّلُنِیکے کےمُقدّسین ”سب اِیمانداروں کے لِئے“ نمُونہ بنے (۱ تھِسلُنیکیوں ۱: ۷)، اور اُن کے اِیمان کی چرچا کئی شہروں تک پھیل گئی۔ یہ سُن کر پَولُس کی خُوشی اور راحت کا تصّور کریں کہ اُن کے درمیان اُس کا کام ”بے فائِدہ نہ ہُؤا“ (۱ تھِسلُنیکیوں ۲: ۱)۔ لیکن پَولُس جانتا تھا کہ ماضی کی وفاداری مستقبل میں رُوحانی بقا کے لیے کافی نہیں ہے، اور وہ مُقدّسین کے درمیان جھوٹے اُستادوں کے اثر کی وجہ سے پریشان تھا (دیکھیں ۲ تھِسلُنیکیوں ۲:۲–۳)۔ اُن کے لیے، اور ہمارے لیے اُس کا پیغام یہ ہے کہ ”[ہمارے] اِیمان کی کمی پُوری“ ہونا جاری رہے اور محبّت میں ”ترقّی کرتے جاؤ“ (دیکھیں ۱ تھِسلُنیکیوں ۳: ۱۰؛ ۴: ۱۰

آئکن برائے ذاتی مُطالعہ

تجاویز برائے ذاتی مُطالعہِ صحائف

۱ تھِسلُنیکیوں ۱–۲

اِنجیل کے خادِم سَچّائی اور محبّت کے ساتھ منادی کرتے ہیں۔

۱ تھِسلُنیکیوں میں، پَولُس کے اِلفاظ کسی ایسے شَخص کی فکر اور خُوشی دونوں احساسات کی نمائندگی کرتے ہیں جس نے خود کو خُدا کے بچّوں کی خدمت کے لیے پوری طرح سے وقف کر دیا ہو۔ خاص طور پر ۱ تھِسلُنیکیوں کے پہلے دو ابواب میں، آپ کو ایسے اِلفاظ اور اقوال ملیں گے جو بیان کرتے ہیں کہ ایک سَچّا خادِم کیسے اِنجیل کی تعلیم دیتا ہے۔ آپ اِنجیل کی اپنی تدریس کو بہتر بنانے کے لیے کیا کرنے کا اِلہام پاتے ہیں؟

۱ تھِسلُنیکیوں ۳: ۹–۴: ۱۲

جب میں یِسُوع مسِیح کی پیروی کرتا ہوں، تو میں پاک ہوسکتا ہوں۔

ہم سب اُمید کرتے ہیں کہ ”جب ہمارا خُداوند آئے،“ تو ہم اِس قابل ہوں کہ اُس کے سامنے ”پاکیزگی میں بے عَیب ٹھہریں“ (۱ تھِسلُنیکیوں ۳: ۱۳)۔ پَولُس نے ۱ تھِسلُنیکیوں ۳: ۹–۱۳؛ ۴: ۱–۱۲ میں زیادہ پاک ہونے کے بارے میں کیا تعلیم دی تھی؟

مزید دیکھیں مرونی ۱۰: ۳۲–۳۳؛ کیرل ایف مِکانکی، ”The Beauty of Holiness،“ انزائن یا لیحونا، مئی ۲۰۱۷، ۹–۱۲۔

۱ تھِسلُنیکیوں ۴: ۱۶–۱۸؛ ۵: ۱–۱۰؛ ۲ تھِسلُنیکیوں ۱: ۴–۱۰

اگر مَیں دیندار اور ہوشیار رہوں، تو مَیں مُنّجی کی آمدِ ثانی کے لیے تیار رہوں گا۔

۱ تھِسلُنیکیوں ۵: ۱–۱۰ میں، پَولُس نے اُس وقت کے بارے میں اہم سَچّائیوں کو سِکھانے کے لیے متعدد استعاروں کا استعمال کیا جب یِسُوع زمِین پر واپس لوٹے گا۔ جب آپ اِن استعاروں کا مُطالعہ کرتے ہیں تو، یِسُوع مسِیح کی آمدِ ثانی سے متعلق حاصل ہونے والے تاثرات کو قلمبند کرنے پر غور کریں:

”جِس طرح رات کو چَور آتا ہے“:

”جِس طرح حامِلہ کو درد لگتے ہیں“:

دُوسرے استعارے جو آپ کو ملتے ہیں:

یِسُوع مسِیح کی آمدِ ثانی سے متعلق ۱ تھِسلُنیکیوں ۴: ۱۶–۱۸؛ ۵: ۱–۱۰؛ ۲ تھِسلُنیکیوں ۱: ۴–۱۰ میں آپ مزید کون سی سَچّائیاں سیکھتے ہیں؟ اُس کی آمد کے لیے جاگتے اور ہوشیار رہنے کے لیے آپ نے کیا ترغیب پائی ہے؟

مزید دیکھیں ڈیلن ایچ اوکس، ”Preparation for the Second Coming،“ انزائن یا لیحونا، مئی ۲۰۰۴، ۷–۱۰۔

۲ تھِسلُنیکیوں ۲

آمدِ ثانی سے پیشتر رونما ہونے والی برگشتگی، یا سَچّائی سے دوری، سے متعلق پیش گوئی کی گئی تھی۔

بڑھتے ہوئے ظلم و ستم کے باوجود، تھِسلُنیکیوں کے بہت سے مُقدّسین کا خیال تھا کہ مُنّجی کی آمدِ ثانی قریب ہے۔ لیکن پَولُس جانتا تھا کہ یِسُوع کے زمِین پر لوٹنے سے پہلے برگشتگی—سچائی سے بغاوت یا ”دوری“ رونما ہوگی (دیکھیں ۲ تھِسلُنیکیوں ۲: ۱–۴)۔ آپ عظیم برگشتگی کے بارے میں اپنے فہم کو گہرا—اور بحالی کے لیے اپنے تشکر کا اظہار—درج ذیل وسائل میں سے چند کا تفصیلی جائزہ لینے سے کرسکتے ہیں:

  • صحائف جن میں برگشتگی کی پیش گوئی کی گئی تھی: یسعیاہ ۲۴: ۵؛ عامُوس ۸: ۱۱–۱۲؛ متّی ۲۴: ۴–۱۴؛ ۲ تیمِتھُیس ۴: ۳–۴

  • صحائف جو ظاہر کرتے ہیں کہ برگشتگی پَولُس کے زمانے میں ہی شروع ہوچکی تھی: اعمال ۲۰: ۲۸–۳۰؛ گلتیوں ۱: ۶–۷؛ ۱ تیمِتھُیس ۱: ۵–۷

  • مسِیحی مصلحین کی طرف سے عظیم برگشتگی کے بارے میں مشاہدات:

    مارٹن لوتھر: ”میں مخص پاک کلام کی تعمیل کرتے ہوئے کلیسیا کی اصلاح کا خواہاں ہوں۔ … میں صرف یہ کہتا ہوں کہ مسِیحیت کا وجود اُن لوگوں میں نہیں جنہیں اِسے محفوظ رکھنا چاہیے تھا“ (E. G. Schweibert, Luther and His Times: The Reformation from a New Perspective میں [۱۹۵۰]، ۵۹۰)۔

    راجر ولیمز: ”برگشتگی … نے اب تک سب کچھ آلودہ کر دیا ہے اور جب تک مسِیح نئے رَسُولوں کو کلیسیا کی تشکیلِ نو کے لیے نہیں بھیجے گا تب تک اِس امر سے باز آوری ممکن نہیں“ (Philip Schaff, The Creeds of Christendom میں [۱۸۷۷]، ۸۵۱)۔

    ایرازمس: ”ہر چِیز اب اِس [عقیدے کے] سوالات اور احکام کے ساتھ اتنی اُلجھی ہوئی ہے جس کی وجہ سے ہم اُمید بھی نہیں کرسکتے ہیں کہ دُنیا حقیقی مسِیحیت کی طرف واپس لوٹے“ (The Praise of Folly, trans. Clarence H. Miller, 2nd ed. [۲۰۰۳], ۱۵۵–۵۶)۔

مزید دیکھیں ۲ نیفی ۲۸۔

آئکن برائے خاندانی مُطالعہ

تجاویز برائے خاندانی مُطالعہِ صحائف و خاندانی شام

جب آپ اپنے خاندان کے ساتھ صحائف کا مُطالعہ کرتے ہیں تو، رُوح آپ کی یہ جاننے میں مدد کرسکتا ہے کہ اپنی خاندانی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کِن اُصولوں پر زور دینا اور گفتگو کرنی چاہیے۔ یہاں کچھ تجاویز پیش کی گئی ہیں:

۱ تھِسلُنیکیوں ۳: ۹–۱۳

اپنے دوستوں کے لیے پَولُس کے کون سے جذبات آپ کو متاثر کرتے ہیں؟ ہم اپنے خاندان، دوستوں، اور ساتھی مُقدّسین کے لیے ایسے جذبات کو کیسے پروان چڑھا سکتے ہیں؟

۱ تھِسلُنیکیوں ۴: ۱۳–۱۸

اپنے کسی پیارے کے انتقال پر اپنے آپ یا کسی اور کو تسلّی دینے کے لیے اِن آیات کو ہم کِس طرح استعمال کرسکتے ہیں؟

۱ تھِسلُنیکیوں ۵: ۱۴–۲۵

۱ تھِسلُنیکیوں ۵: ۱۴–۲۵ میں پَولُس کی مشورت کا جائزہ لیں، اور ایک ایسا قول تلاش کریں جس پر آپ کا خاندان توجہ مرکوز کرنا چاہتا ہے۔ اپنے گھر میں لگانے کے لیے اِسے ایک پوسٹر پر تحریر کرنے کے بارے غور کریں۔ خاندانی اَرکان اگر پوسٹر پر تحریر مشورت کے مُوافِق ایک دُوسرے کو عمل کرتا دیکھیں تو پوسٹر پر نوٹ کا اضافہ کرسکتے ہیں۔

۲ تھِسلُنیکیوں ۳: ۱۳

شاید، شاگِردی کے تقاضوں کی باعِث، کیا ہم کبھی ”ہِمّت“ ہار دیتے ہیں—مغلوب الجذبات ہو جاتے ہیں؟ اِس طرح کی صورتِ حال میں ہماری مدد کون کرتا ہے؟ (دیکھیں گلتیوں ۶: ۹؛ عقائد اور عہود ۶۴: ۳۳۔) ایسی صورتِ حال میں ہم ایک دُوسرے کا ساتھ کیسے دے سکتے ہیں؟

مزید تجاویز برائے تدریسِ اطفال کے لیے، آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے پرائمری میں اِس ہفتے کا خاکہ دیکھیں۔

ذاتی مُطالعہ کو بہتر بنانا

روزانہ مُکاشفہ کے متلاشی ہوں۔ ”مُکاشفہ اکثر ’قطار بہ قطار‘ حاصل ہوتا ہے (۲ نیفی ۲۸: ۳۰)، نہ کہ ایک دم۔ … [اِنجیل کا مُطالعہ] ایسی چِیز نہیں ہونی چاہیے کہ جس کے لیے آپ وقت نکالیں اِس کے برعکس اِس کا مُطالعہ آپ کی روزمرہ زِندگی کا معمول ہونا چاہیے“ (نجات دہندہ کے طریق پر تعلیم دینا، ۱۲

مسِیح بادلوں میں

جی اُٹھا مسِیح، از رابرٹ ٹی بیرٹ