لائبریری
جنوری ۱۱–۱۷۔ متّی ۲؛ لُوقا ۲: ہم اُسے سِجدہ کرنے آئے ہیں


”جنوری ۱۱–۱۷۔ متّی ۲؛ لُوقا ۲: ہم اُسے سِجدہ کرنے آئے ہیں،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے افراد و خاندان: نیا عہد نامہ ۲۰۲۱ (۲۰۲۰)

”جنوری ۱۱–۱۷۔ متّی ۲؛ لُوقا ۲،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے افراد و خاندان: ۲۰۲۱

اُونٹوں پر سفر کرتے ہوئے مجُوسی

ہم اُسے سِجدہ کریں، از ڈینا ماریو ووڈ

جنوری ۱۱–۱۷

متّی ۲؛ لُوقا ۲

ہم اُسے سِجدہ کرنے آئے ہیں

متّی ۲ اور لُوقا ۲پڑھنے سے آغاز کریں، اور حاصل کردہ رُوحانی بصیرت پر دھیان لگائیں۔ اِس خاکہ میں مُطالعہ کی تجاویز آپ کو اِن ابواب میں سے کچھ انتہائی اہم اور متعلقہ اُصولوں کی نشاندہی کرنے میں مدد دے سکتی ہیں۔

اپنے تاثرات کو قلمبند کریں

اُس کی پیدائش کے دن سے ہی، یہ بات واضح ہوگئی تھی کہ یِسُوع کوئی معمولی بچہ نہیں تھا۔ صرف آسمان میں نئے ستارے یا فرِشتوں کی بڑی خُوشی کی بشارت نے یِسُوع کے بچپن کو منفرد نہیں بنایا تھا۔ یہ بھی حقیقت تھی کہ—مختلف ممالک، پیشوں اور پس منظر سے تعلق رکھنے والے متعدد وفادار افراد—فوری اُس کی طرف متوجہ ہوئے تھے۔ اِس سے قبل کہ وہ اُنھیں ”آ، میرے پِیچھے ہولے“ کی دعوت دیتا، وہ پہلے ہی اُس کے پِیچھے ہو لیے تھے (لُوقا ۱۸: ۲۲)۔ یقیناً ہر کوئی اُس کے پاس نہ گیا—بہت سے ایسے لوگ تھے جو اُس کی طرف متوجہ نہ ہوئے، اور حتیٰ کہ ایک حاسد حکمران اُس کی جان لینا چاہتا تھا۔ لیکن فروتن، پاک، راستبازی کے وقف متلاشیوں نے اُس میں وہ تمام پایا جو وہ ڈھونڈتے تھے۔ اُن کی عقیدت ہماری اپنی عقیدت کو متاثر کرتی ہے، کیوں کہ چرواہوں کو دی گئی ”بڑی خُوشی کی بشارت،“ جو ”ساری اُمّت کے واسطے“ تھی اور اُس دن جو ”مُنّجی پَیدا ہُؤا تھا یعنی مسِیح خُداوند“ وہ ہم سب کے لیے پَیدا ہُؤا تھا (دیکھیں لُوقا ۲: ۱۰–۱۱

آئکن برائے ذاتی مُطالعہ

تجاویز برائے ذاتی مُطالعہِ صحائف

لُوقا ۲: ۱–۷

یِسُوع مسِیح معمولی حالات میں پیدا ہوا تھا۔

اگرچہ یِسُوع مسِیح ”دُنیا کی پَیدایش سے پیشتر“ خُدا باپ کے ساتھ جلال رکھتا تھا (یُوحنّا ۱۷: ۵)، وہ نہایت معمولی حالات میں پیدا ہونے اور زمین پر ہمارے درمیان رہنے پر راضی تھا۔ جب آپ لُوقا ۲: ۱–۷ پڑھتے ہیں تو، آپ اُس کی پیدائش کے معمولی حالات کے بارے میں کیا محسوس کرتے ہیں؟ اِس کہانی میں ایسی تفصیل یا بصیرت کی نشاندہی کرنے کی کوشش کریں جس کا آپ نے پہلے مشاہدہ نہیں کیا۔ آپ اُس کی پیدائش کے حالات سے مُنّجی کے بارے میں کیا سیکھتے ہیں؟ یہ بصیرت اُس کے متعلق آپ کے جذبات کو کیسے متاثر کرتی ہے؟

متّی ۲: ۱–۱۲؛ لُوقا ۲: ۸–۳۸

مسِیح کی پیدائش کے بہت سے گواہ ہیں۔

بہت سارے پیشوں سے تعلق رکھنے والے گواہوں اور پرستاروں نے مسِیح کی پیدائش اور بچپن کی نشاندہی کی—فروتن چرواہے جو چرنی میں اُسے دیکھنے کے لیے آئے، مالدار مجُوسی جو اُس کے گھر تحائف لائے، ہیکل میں خدمت کرنے والی ایک بیوہ، اور ایک وفادار شاگِرد، جو آنے والے ممسوح کا بے چینی سے مُنتّظِر تھا۔ اُن کی کہانیوں کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے، آپ مسِیح کی پرستش اور اُس کی گواہی دینے کے طریقوں کے بارے میں کیا سیکھتے ہیں؟

مسِیح کے گواہ

میں پرستش کرنے اور گواہی دینے کے بارے میں کیا سیکھتا ہوں؟

مسِیح کے گواہ

چرواہے (لُوقا ۲: ۸–۲۰)

میں پرستش کرنے اور گواہی دینے کے بارے میں کیا سیکھتا ہوں؟

مسِیح کے گواہ

شمعُون (لُوقا ۲: ۲۵–۳۵)

میں پرستش کرنے اور گواہی دینے کے بارے میں کیا سیکھتا ہوں؟

مسِیح کے گواہ

حنّاہ (لُوقا ۲: ۳۶–۳۸)

میں پرستش کرنے اور گواہی دینے کے بارے میں کیا سیکھتا ہوں؟

مسِیح کے گواہ

مجُوسی (متّی ۲: ۱–۱۲)

میں پرستش کرنے اور گواہی دینے کے بارے میں کیا سیکھتا ہوں؟

مزید دیکھیں ۱ نیفی ۱۱: ۱۳–۲۳؛ ۳ نیفی ۱: ۵–۲۱۔

متّی ۲: ۱۳–۲۳

والدین اپنے خاندان کی حفاظت کے لیے مُکاشفہ حاصل کرسکتے ہیں۔

آسمانی مدد کے بغیر یُوسُف کبھی بھی—یِسُوع کے بچپن میں اُس کی حفاظت—کا کام نہیں کرسکتا تھا۔ مجُوسیوں کی طرح اُس نے بھی مُکاشفہ حاصل کیا جس نے اُسے خطرے سے خبردار کیا۔ یُوسُف کے تجربے کے بارے میں پڑھتے ہوئے، اُن جسمانی اور رُوحانی خطرات کے بارے میں سوچیں جن کا سامنا آج کے دور میں خاندانوں کو کرنا پڑتا ہے۔ ایسے تجربات پر غور کریں جب آپ نے اپنی اور اپنے خاندان یا پیاروں کی حفاظت کے معاملے میں خُدا کی ہدایت کو محسوس کیا تھا۔ اِن تجربات کا دُوسروں کے ساتھ اشتراک کرنے پر غور کریں۔ مستقبل میں ایسی راہ نمائی حاصل کرنے کے لیے آپ کیا کرسکتے ہیں؟

لُوقا ۲: ۴۰–۵۲

حتیٰ کہ اپنے لڑکپن سے ہی، یِسُوع کی توجہ اپنے باپ کی مرضی کو پورا کرنے پر مرکوز تھی۔

ایک نوجوان لڑکے کی حیثیت سے، مُنّجی نے اِنجیل کی اتنی با اثر تعلیم دی کہ ہَیکل کے اُستاد بھی اُس کی ”سَمَجھ اور اُس کے جوابوں“ سے دَنگ تھے (لُوقا ۲: ۴۷)۔ ایک نوجوان لڑکے کی حیثیت سے مُنّجی کے بارے میں آپ اِن آیات سے کیا سیکھتے ہیں؟ جتنے نوجوان لوگوں کو آپ جانتے ہیں وہ ”[اپنے] باپ کے ہاں ضرُور ہونے“ کی کیسے کوشش کر رہے ہیں؟ (لُوقا ۲: ۴۹)۔ نوجوانوں اور بچوں نے اِنجیل کا گہرا فہم حاصل کرنے میں آپ کی کِس طرح مدد کی ہے؟ آپ لُوقا ۲: ۴۰–۵۲ میں یِسُوع کے لڑکپن کی مثال سے اور کیا سیکھ سکتے ہیں؟

لڑکا یِسُوع ہَیکل کے اُستادوں کے ساتھ

”کیا تُم کو معلُوم نہ تھا کہ مُجھے اپنے باپ کے ہاں ہونا ضرُور ہے؟“ (لُوقا ۲: ۴۹

ترجمہ برائے جوزف سمتھ کیا ہے؟

کیونکہ کئی صدیوں کےعرصہ میں بائبل سے ”کئی سادہ اور بیش قیمت“ سَچّائیاں ختم ہوگئیں تھیں (۱ نیفی ۱۳: ۲۸؛ مزید دیکھیں موسیٰ ۱: ۴۱)، تاہم خُداوند نے جوزف سمتھ کو بائبل کی الہامی ترمیم و تنسیخ کرنے کا حکم دیا، جو ترجمہ برائے جوزف سمتھ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ نبی کے ذریعہ کی جانے والی بہت سی ترامیم مُقَدَّسینِ آخِری ایّام کے شائع ہونے والے صحائف کے ضمیمہ میں شامل ہیں۔ مُقَدَّسینِ آخری ایام ایڈیشن برائے بائبل کے کنگ جیمز ورژن میں بھی زیریں حاشیوں میں نبی کی جانب سے کی گئی ترامیم شامل ہیں۔ جوزف سمتھ کا متّی ۲۴ کا ترجمہ، جو ترجمہ برائے جوزف سمتھ—متّی کے نام سے جانا جاتا ہے، بیش قیمت موتی میں پایا جاسکتا ہے۔

آئکن برائے خاندانی مُطالعہ

تجاویز برائے خاندانی مُطالعہِ صحائف و خاندانی شام

جب آپ اپنے خاندان کے ساتھ صحائف کا مُطالعہ کرتے ہیں تو، رُوح آپ کی یہ جاننے میں مدد کرسکتا ہے کہ اپنی خاندانی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کِن اُصولوں پر زور دینا اور گفتگو کرنی چاہیے۔ یہاں کچھ تجاویز پیش کی گئی ہیں:

لُوقا ۲

خاندانی اَرکان کو دعوت دیں کہ وہ لُوقا ۲ میں بیان کردہ کسی فرد کا انتخاب کریں، اُس شَخص کے مُنّجی کے ساتھ تعامل کے بارے میں کچھ آیات پڑھیں، اور کچھ ایسی باتوں کا اشتراک کریں جن سے یِسُوع مسِیح پر اُن کے اِیمان میں اضافہ ہوتا ہے۔ ایک ساتھ مِل کر گائیں، ”Mary’s Lullaby“ یا ”The Nativity Song،“ بچّوں کے گیتوں کی کتاب، ۴۴–۴۵، ۵۲–۵۳۔ مُنّجی کی پیدائش کے بارے میں ہم اِن گیتوں سے کیا سیکھتے ہیں؟

لُوقا ۲: ۴۹

”باپ کے ہاں ہونے“ سے کیا مراد ہے؟ (دیکھیں موسیٰ ۱: ۳۹)۔ ہم اُس کے کام کے بارے میں اِس کہانی سے اور اُن دیگر کاموں سے کیا سیکھتے ہیں جو یِسُوع نے اپنی پوری زِندگی میں کیے اور سِکھائے؟ باپ کے کام میں آپ کا خاندان کیسے حصہ لے سکتا ہے ایسے چند طریقوں کو لکھنے اور اُنھیں ایک برتن میں رکھنے کے بارے میں غور کریں۔ آنے والے ہفتہ کے دوران، جب آپ کا خاندان آسمانی باپ کا کام کرنے کے طریقے تلاش کرے تو، وہ برتن سے تجاویز منتخب کرسکتے ہیں۔ پھر ایک ایسا وقت تعین کریں جب آپ باہم اپنے تجربات کا اشتراک کریں گے۔

لُوقا ۲: ۵۲

یِسُوع نے اپنی زِندگی میں کِس طرح ترقّی کی اِس کے بارے میں ہم لُوقا ۲: ۵۲ سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟ کن طریقوں سے خاندان کے اَرکان ”حِکمت اور قدوقامت میں اور خُدا اور اِنسان کی مقبُولیّت میں ترقّی“ کرسکتے ہیں۔

مزید تجاویز برائے تدریسِ اطفال کے لیے، آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے پرائمری میں اِس ہفتے کا خاکہ دیکھیں۔

ذاتی مُطالعہ کو بہتر بنانا

مدد برائے مُطالعہِ صحائف کا استعمال کریں۔

مریم، یُوسُف، اور بچّہ یِسُوع

دُنیا کا مُنّجی معمولی حالات میں زمین پر آیا۔