آ، میرے پِیچھے ہولے ۲۰۲۴
نومبر 30–دسمبر 6۔ ”وہ شفقت کرنا پسند کرتا ہے“: مِیکاہ؛ نحُوم؛ حبقُّوق؛ صفنیاہ


”نومبر 30–دسمبر 6۔ ’وہ شفقت کرنا پسند کرتا ہے‘: مِیکاہ؛ نحُوم؛ حبقُّوق؛ صفنیاہ،“ آ، میرے پیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: پُرانا عہد نامہ 2026 (2026)

”نومبر 30–دسمبر 6۔ ’وہ شفقت کرنا پسند کرتا ہے،‘“ آ، میرے پیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلیسیا: پُرانا عہد نامہ 2026

بازو پھیلا کر ایک آدمی ستاروں بھرے آسمان کی طرف دیکھ رہا ہے۔

اِبتدا میں کلام تھا، از ایوا ٹمتھی

نومبر 30–دسمبر 6: ”وہ شفقت کرنا پسند کرتا ہے“

مِیکاہ؛ نحُوم؛ حبقُّوق؛ صفنیاہ

پُرانے عہد نامہ کو پڑھنے کا مطلب اکثر تباہی کی بابت نبوتیں پڑھنا ہے۔ خُداوند نے اپنے فیصلوں کے بارے میں شریروں کو خبردار کرنے کے لیے اکثر نبیوں کو بھیجا۔ مِیکاہ، نحُوم، حبقُّوق اور صفنیاہ کی خِدمتیں موّثر مثالیں ہیں۔ خَوف ناک تفصیل کے ساتھ، اِن نبیوں نے اُن شہروں کے زوال کی پیشین گوئی کی تھی جو، اُس زمانہ میں، مضبُوط اور طاقت ور نظر آتے تھے: نینوہ، بابل، اور یروشلیم۔ لیکن یہ ہزاروں سال پہلے کی بات تھی۔ آج اِن نبوتوں کو پڑھنا کیوں قابل قدر ہے؟

اگرچہ وہ مغرُور، بدکار شہر تباہ و برباد ہو گئے تھے، لیکن گُھمنڈی بدکاری جاری ہے۔ ہم اپنے دِلوں میں بھی اِس کے آثار محسُوس کر سکتے ہیں۔ پُرانے عہد نامہ کے نبی بتاتے ہیں کہ ہم اِن بُرائیوں سے کیسے دُور رہ سکتے ہیں۔ شاید یہی ایک وجہ ہے کہ ہم آج بھی اُن کا کلام پڑھتے ہیں۔ وہ صِرف عذاب کے نبی نہ تھے—وہ رہائی کے نبی بھی تھے۔ مسِیح کی طرف رُجُوع لانے اور اُس سے مُعافی پانے کی دعوتوں کے سبب سے تباہی و بربادی کی وضاحتیں نرم پڑ جاتی ہیں۔ مثلاً مِیکاہ نے کہا، خُداوند ہمیں سزا دینے سے خُوش نہیں ہوتا، بلکہ ”وہ شفقت کرنا پسند کرتا ہے“ (مِیکاہ 7:‏18)۔ قدیم زمانے میں خُداوند کا یہ طریقہ تھا، اور آج بھی اُس کا یہی طریقہ ہے۔ ”اُس کی راہیں ازلی ہیں“ (حبقُّوق 3:‏6

اِن صحائف کا جائزہ کے لیے، لغت بائبل میں ”مِیکاہ،“ ”نحُوم،“ ”حبقُّوق،“ ”صفنیاہ“ دیکھیں۔

مُطالعہ کی علامت

گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز

مِیکاہ 6:‏1–8

”خُداوند تُجھ سے کیا چاہتا ہے؟“

مِیکاہ ہمیں یہ تصور کرنے کی دعوت دیتا ہے کہ ”خُداوند کے حُضُور آنا، اور خُدا تعالیٰ … کے سامنے سِجدہ کرنا“ کیسا ہو سکتا ہے (مِیکاہ 6:‏6آیات 6–8 آپ کو اِس بارے کیا مشورہ دیتی ہیں کہ خُداوند کے لیے کیا اہم ہے جب وہ آپ کی زِندگی کا جائزہ لیتا ہے؟

مزید دیکھیں ڈیل جی رینلنڈ، ”اِنصاف کر، رحم دِلی کو عزِیز رکھ، اور اپنے خُدا کے حُضُور فروتنی سے چل،“ لیحونا، نومبر 2020، 109–12۔

قلعہ کی پتھر کی دیواریں

”خُداوند بھلا ہے، اور مُصِیبت کے دِن پناہ گاہ ہے“ (نحُوم 1:‏7

نحُوم 1

خُداوند قُدرت والا اور رحمت والا ہے۔

نحُوم کا مقصد نینوہ کی تباہی کی پیشین گوئی کرنا تھا—جو ظُلم و جبر کی سلطنت اسوریہ کا دارالحُکومت تھا، جِس نے اِسرائیل کو پراگندہ کِیا تھا اور یہوداہ پر مظالم ڈھائے تھے۔ نحُوم نے خُدا کے قہر اور لاثانی قُدرت کو بیان کرنے سے آغاز کِیا، لیکن اُس نے خُدا کی شفقت اور فضِیلت کا بھی ذِکر کِیا۔ باب 1 میں اُن آیات کو تلاش کریں جو آپ کو اِن صفات میں سے ہر ایک کو سمجھنے میں مدد کرتی ہیں—اور خُدا کی دُوسری صفات جو آپ دیکھتے ہیں۔ آپ کیوں سوچتے ہیں کہ اِن چِیزوں میں سے ہر ایک کو خُداوند کے بارے میں جاننا ضرُوری ہے؟

حبقُّوق

سیمینری کی علامت
مَیں خُداوند کی رضا اور وقت پر توکل کر سکتا ہُوں۔

یعنی نبی بھی بعض اوقات خُداوند کی راہوں کے مُتعلق سوال پُوچھتے ہیں۔ حبقُّوق، جو یہوداہ میں وسیع پیمانے پر پھیلی ہُوئی بدی کے دَور میں رہتا تھا، اُس نے اپنے صحِیفہ کا آغاز خُداوند سے سوالات سے کِیا (دیکھیے حبقُّوق 1:‏1–4)۔ آپ حبقُّوق کے خدشات کا خلاصہ کیسے کریں گے؟ آج کل لوگ خُدا کے بارے میں کیا اَیسے ہی سوالات پُوچھتے ہیں؟ کیا آپ کو کبھی اَیسے ہی احساسات ہُوئے ہیں؟ آپ اُس کے سوالوں کا موازنہ صحائف میں دُوسروں کے ساتھ بھی کر سکتے ہیں، مثلاً جو مرقس 4:‏37–38 اور عقائد اور عہُود 121:‏1–6 میں پائے جاتے ہیں۔

خُداوند نے حبقُّوق کے سوالوں کا جواب یہ کہہ کر دِیا کہ وہ کسدیوں (بابلیوں) کو یہوداہ کو سزا دینے کے لیے بھیجے گا (دیکھیے حبقُّوق 1:‏5–11)۔ مگر حبقُّوق ابھی تک پریشان تھا، کیوں کہ خُداوند کے لیے اپنی بات پر ڈٹے رہنا ناانصافی لگتا تھا ”جب شرِیر [بابل] اپنے سے زیادہ صادِق [یہوداہ] کو نِگل جاتا ہے“ (دیکھیے آیات 12–17)۔ آپ کو حبقُّوق 2:‏1–4 میں کیا مِلتا ہے جو آپ کو خُداوند پر توکل کرنے کی ترغیب دیتا ہے جب آپ کے پاس کوئی جواب نہیں ہوتا؟ (مزید دیکھیں مرقس 4:‏39–40؛ عقائد اور عہُود 121:‏7–8؛ ”خُدا ہمیں تقویت بخشے گا“ [ویڈیو]، گاسپل لائبریری)۔

4:59

God Will Lift Us Up

باب 3 حبقُّوق کی حمد و ثنا اور اِیمان کی دُعا ہے۔ باب 3 میں حبقُّوق کا لہجہ باب 1 سے کیسے مُختلِف ہے؟ آیات 17–19 پر غَور کرنے میں آپ کی مدد کے لیے ایک خیال یہ ہے: خُدا کی عطا کردہ اپنی دُنیاوی اور رُوحانی برکات کی فہرست بنائیں۔ پھر تصُّور کریں کہ آپ نے دُنیاوی برکات کھو دی ہیں۔ یہ دُوسری برکات کے بارے میں آپ کو کیسا احساس دِلاتا ہے؟ (آیت 18) میں بیان کردہ مُشکلات کے دوران میں ”خُداوند سے خُوش ہونا“ آیت 17 کیوں مشکل ہو سکتا ہے؟ غور کریں کہ آپ خُدا پر کس طرح زیادہ اِیمان کو فروغ دے سکتے ہیں، یعنی جب زِندگی ناانصافی کا شِکار ہوتی ہے۔

مزید دیکھیں گیرٹ ڈبلیو گانگ، ”تمام چیزیں ہماری بھلائی کے لیے ہیں،“ لیحونا، مئی 2024، 41–44؛ ”ہدایت دے، مہربانی سے نُور،“ گِیت، نمبر 97؛ موضُوعات اور سوالات، ”سوالات کے جوابات ڈُھونڈیں،“ گاسپل لائبریری۔

صابر بنیں۔ بعض اوقات ہم اپنے سوالات کے جوابات فوراً چاہتے ہیں، لیکن رُوحانی بصیرت میں وقت لگتا ہے اور زبردستی نہیں کی جا سکتی۔ جیسا کہ خداوند نے حبقُّوق کو بتایا، ”اِس کا مُنتظِر رہ؛ کیوں کہ یہ یقِیناً وقُوع میں آئے گی“ (حبقُّوق 2:‏3

صفنیاہ

”اَے مُلک کے سب حلِیم لوگو، خُداوند کے طالِب ہو۔“

جب آپ صفنیاہ کی نبوتوں کو پڑھتے ہیں تو، اُن رویوں اور طرز عمل پر غَور کریں جو تباہی و بربادی کی طرف لے جاتے ہیں—خُصوصاً دیکھیں صفنیاہ 1:‏4–6، 12؛ 2:‏8، 10، 15؛ 3:‏1–4۔ پھر اُن لوگوں کی صفات پر غَور کریں جِن کو خُدا محفُوظ رکھے گا—دیکھیے صفنیاہ 2:‏1–3؛ 3:‏12–13، 18–19۔ اِن آیات میں خُداوند آپ کو کیا پیغام دینا چاہتا ہے؟

صفنیاہ 3:‏14–20

خُداوند صِیّون میں اپنے لوگوں کے ساتھ شادمان ہو گا۔

صفنیاہ 3:‏14–20 پڑھنے کے بعد، دیکھیں کہ آپ اِس جُملے کو کتنے طریقوں کو مکمل کر سکتے ہیں: ”پُورے دِل سے خُوشی منا اور شادمان ہو“ کیوں کہ … آپ کے لیے خُوشی کی اِن وجُوہات کے بارے میں جاننا کیوں ضرُوری ہے؟ آپ اِن آیات کا موازنہ 3 نِیفی 17 میں بیان کِیے گئے تجربات سے کر سکتے ہیں اور غَور کریں کہ یِسُوع مسِیح اپنے لوگوں—بشمول آپ کے بارے میں کیسا محسُوس کرتا ہے۔

مزید براَں، اِس ماہ کے لیحونا اور برائے مضبوطیِ نوجوانان رسالوں کے شُمارے دیکھیں۔

بچّوں کے حِصّہ کی علامت

بچّوں کو سِکھانے کے لیے تجاویز

مِیکاہ 5:‏2

یِسُوع بَیت لحم میں پَیدا ہُوا۔

  • ہو سکتا ہے آپ کے بچّے نہ جانتے ہوں کہ یہ مِیکاہ کی ایک نبُّوت تھی جِس نے مجوسیوں کی مدد کی کہ وہ بچّہ یِسُوع کو بَیت لحم میں ڈھونڈیں۔ مِیکاہ 5:‏2 اور متّی 2:‏1–6 کا اِستعمال کرتے ہُوئے، شاید آپ کے بچّے اپنے تجربہ کو دوبارہ ظاہر کر سکتے ہیں۔ پھر آپ اِس بارے میں بات کر سکتے ہیں کہ یِسُوع کی وِلادت اتنی اہم کیوں تھی کہ اُس کی پیدایش سے کئی برس پہلے نبیوں کو اِس کی بابت عِلم تھا۔

تین مجوسی نئے ستارہ کو دیکھ رہے ہیں

پاک بچّہ پَیدا ہُوا ہے، از ڈینا وُوڈ

نحُوم 1:‏7

”خُداوند بھلا ہے، مُصِیبت کے دِن پناہ گاہ ہے۔“

  • نحُوم 1:‏7 پڑھنے کے بعد، آپ کے بچّے ایک سادہ ”پناہ گاہ“ یا قلعہ بنا سکتے ہیں یا خاکہ بنا سکتے ہیں (اِس خاکہ میں ایک کی تصویر ہے)۔ کون سی چند وجوہات ہیں جن کی بنا پر لوگوں کو قلعے کی ضرُورت ہو سکتی ہے؟ ہمارے دِن کو ”مُصِیبت کا دِن“ کیا بناتا ہے؟ یِسُوع مسِیح کِس طرح ہمارے لِیے پناہ گاہ ہے؟

حبقُّوق 2:‏3

خُدا ہمیشہ اپنے وعدے پُورے کرے گا۔

  • حبقُّوق 2:‏3 کو مُتعارف کرانے کے لیے، آپ اور آپ کے بچّے اچھی چیزوں کے بارے میں بات کر سکتے ہیں لیکن صرف ہمارے اِنتظار کے بعد—ایسے پھل کی طرح جنھیں پکنے یا گوندھے ہُوئے آٹا کو پکانے کی ضرُورت ہوتی ہے۔ اگر ہم تیار ہونے سے پہلے پھل یا آٹے کو کھانے کی کوشش کریں تو کیا ہو گا؟ پھر آپ حبقُّوق نبی کے بارے میں بات کر سکتے ہیں، جو جاننا چاہتے تھے کہ خُداوند دُنیا میں بدی کو کب روکے گا۔ خُداوند کے جواب کو حبقُّوق 2:‏3 میں پڑھیں۔ آپ اپنے بچّوں کو اِن چیزوں کے بارے میں سوچنے میں مدد کر سکتے ہیں جن کا خُدا نے وعدہ کِیا ہے۔ ہر مثال کے ساتھ، آپ مِل کر کہہ سکتے ہیں، ”اِس کا مُنتظر رہ؛ کیوں کہ یہ یقیناً وقُوع میں آئے گی۔“

حبقُّوق 2:‏14

مَیں دُنیا کو یِسُوع مسِیح کے عِلم سے معمُور کرنے میں مدد کر سکتا ہُوں۔

  • حبقُّوق 2:‏14 کی وضاحت کرنے کے لیے، آپ اور آپ کے بچّے ایک ڈبہ یا دُوسرے ڈبے کو تصاویر یا اَلفاظ سے بھر سکتے ہیں جو یِسُوع نے کِیے یا سِکھائے تھے۔ ہم دُنیا کو خُداوند کے عِلم سے کیسے معمُور کرنے میں مدد کر سکتے ہیں؟

  • آپ اپنے بچّوں کو دُنیا کا نقشہ بھی دِکھا سکتے ہیں (دیکھیں کلِیسیائی تاریخ کا نقشہ، نمبر 7، ”دُنیا کا نقشہ“)۔ اُن کی وہ جگہ تلاش کرنے میں مدد کریں جہاں وہ رہتے ہیں اور وہ مقامات جہاں وہ جانتے ہیں کہ مُناد صاحبان نے خِدمت کی ہے۔ آپ اِنجِیل کا تذکرہ کرنے کے بارے میں گیت بھی گا سکتے ہیں، مثلاً ”We’ll Bring the World His Truth“ (بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، 172–73)۔ ہم دُوسروں کو یِسُوع مسِیح کے بارے میں کیا بتا سکتے ہیں؟

صفنیاہ 3:‏14–20

یِسُوع مسِیح اُن لوگوں سے شادمان ہوتا ہے جو اُس کی پیروی کرتے ہیں۔

  • صفنیاہ 3:‏14–20 میں، آپ کے بچّے کچھ ایسا ڈھونڈ سکتے ہیں جِس کی وہ چاہتے ہیں کہ ”نغمہ سرائی کریں، … پُورے دِل سے خُوشی منائیں اور شادمان ہوں۔“ شاید آپ اکٹھے مل کر کوئی خُوش گوار گانا یا گیت گا سکتے ہیں اور اِس خُوشی کے بارے میں بات کر سکتے ہیں جو آپ کو یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل سے مِلتی ہے۔

مزید براَں، اِس ماہ کے فرینڈ رسالہ کا شُمارہ دیکھیں۔

یِسُوع بچّوں کے گروہ پر مُسکراتے ہُوئے

اور اُس نے باری باری اُن کے چھوٹے بچّوں کو پیار کِیا، از کیسی چائلڈز

پرائمری کی سرگرمی کا صفحہ: خُداوند کا طالِب ہو