”دسمبر 21–27۔ ’ہم نے اُس کا اِنتظار کِیا ہے، اور وہ ہمیں بچا لے گا‘: کرسمس،“ آ، میرے پیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: پُرانا عہد نامہ 2026 (2026)
”دسمبر 21–27۔ ’ہم نے اُس کا اِنتظار کِیا ہے، اور وہ ہمیں بچا لے گا،‘“ آ، میرے پیچھے ہو لے: پُرانا عہد نامہ 2026
پَس ہمارے لِیے بچّہ پَیدا ہُوا ہے، از سائمن ڈیوی
دسمبر 21–27: ”ہم نے اُس کا اِنتظار کِیا ہے، اور وہ ہمیں بچا لے گا“
کرسمس
پُرانے عہد نامہ میں بے تابی اِنتظار کی رُوح ہے۔ اِس طرح، یہ کرسمس کے موسم کی طرح تھوڑا سا ہے۔ آدم اور حوّا سے آغاز کرتے ہُوئے، پُرانے عہد نامہ کے بطریق، نبی، شُعرا، اور قَومیں بہتر دِنوں کے مُنتظر تھے، جو ممسُوح کی تجدید اور نجات کی اُمِّید سے معمُور تھے۔ اور اِسرائیلوں کو اکثر اِس اُمِّید کی ضرُورت ہوتی تھی—چاہے وہ مِصر میں اسِیری میں تھے یا بابل میں یا اپنے گُناہ یا بغاوت کے اسِیر تھے۔ اِن ساری باتوں کے باوجُود، نبیوں نے اُنھیں یاد دِلایا کہ ممسُوح، رہائی دینے والا، ”اسِیروں کے لِیے آزادی کا اِعلان کرنے“ آئے گا (یسعیاہ 61:1)۔
یہ اُمِّید اُس وقت پُوری ہونا شرُوع ہُوئی جب یِسُوع مسِیح بَیت لحم میں پَیدا ہُوا۔ اِسرائیل کا زبردست رہائی دینے والا چرنی میں پَیدا ہُوا اور چرنی میں رکھا گیا تھا (دیکھیں لُوقا 2:7)۔ لیکن وہ صِرف قدیم اِسرائیلیوں کا رہائی بخشنے والا نہیں تھا۔ وہ آپ کو رہائی دِلانے آیا—آپ کی مُشقّتوں کو اُٹھانے، آپ کے غموں کو برداشت کرنے، آپ کی خطاؤں کے سبب سے گھائل ہونے، تاکہ اُس کے مار کھانے سے آپ شِفا پائیں (دیکھیں یسعیاہ 53:4–5)۔ یہی وجہ ہے کہ کرسمس آج بھی راحت بخش آس سے معمُور ہے۔ ممسُوح 2000 برس قبل آیا تھا، اور جب بھی ہم اُس کے طالب ہوتے ہیں تو وہ ہماری زِندگیوں میں موجُود رہتا ہے۔
گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز
مَیں اپنے مُخلصی دینے والے سے شادمان ہوتا ہُوں۔
یِسُوع مسِیح دُنیا میں جو خُوشی لاتا ہے اُسی کی بدولت کرسمس نہایت خُوش گوار تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے۔ نجات دہندہ کی پَیدایش سے صدیوں پہلے، پُرانے عہد نامہ کے نبی آنے والے ممسُوح کے بارے میں بات کرتے ہُوئے خُوشی محسُوس کرتے تھے۔ ذیل کے چند حوالہ جات کو پڑھیں، اور سوچیں کہ وہ اُن لوگوں کے لیے کیوں بیش قیمت ہوتے جو نجات دہندہ کی آمد کے مُنتظر تھے: زبُور 35:9؛ یسعیاہ 25:8–9؛ 44:21–24؛ 51:11؛ صفنیاہ 3:14–20؛ مُوسیٰ 5:5–11۔ آپ کے لیے یہ حوالہ جات کیوں بیش قِیمت ہیں؟ یہ صحائف کے حوالہ جات پر مسرُور ہونے کی کون سی وجوہات بتاتے ہیں؟
مزید دیکھیں ڈیلن ایچ اوکس، ”بڑی خُوشی کی بشارت“ (صدارتِ اَوّل کی کرسمس کی عِبادت، دسمبر 4، 2022)، گاسپل لائبریری؛ ”دُنیا کے لیے مُسرت،“ گیت، نمبر 201۔
علامتیں یِسُوع مسِیح کو یاد رکھنے میں میری مدد کر سکتی ہیں۔
کرسمس سے وابستہ بےشُمار روایات علامتی معنی رکھتی ہیں جو ہمیں مسِیح کی طرف اِشارہ کرتی ہیں۔ جیسا کہ آپ نے اِس برس پُرانے عہد نامہ کا مُطالعہ کِیا، آپ نے نجات دہندہ کی بُہت سی علامتوں کو دیکھا ہو گا۔ چند ذیل میں درج ہیں۔ اِن کا مُطالعہ کرنے پر غَور کریں اور جو وہ آپ کو سِکھاتی ہیں قلم بند کریں۔
-
تارہ (گِنتی 24:17؛ متّی 2:2؛ مُکاشفہ 22:16)۔
-
چرواہا (زبُور 23؛ لُوقا 15:4–7؛ یُوحنّا 10:11)
-
برہ (پَیدایش 22:8؛ خرُوج 12:5؛ 1 پطرس 1:18–20)۔
-
پانی (خرُوج 17:1–6؛ یرمیاہ 2:13؛ حِزقی ایل 47:1–12؛ یُوحنّا 4:7–14)۔
-
چٹان (1 سموئیل 2:2؛ 2 سموئیل 22:2–3؛ زبُور 118:22–23؛ یسعیاہ 28:16؛ اِفسِیوں 2:20)۔
-
شاخ (یسعیاہ 11:1–2؛ یرمیاہ 23:5؛ 33:15)۔
-
نُور (زبُور 27:1؛ یسعیاہ 9:2؛ 60:19؛ مِیکاہ 7:8؛ یُوحنّا 8:12)۔
آپ نے صحائف میں اور کون سی علامات، عبارتیں، اور کہانیاں پائی ہیں جو یِسُوع مسِیح کی گواہی دیتی ہیں؟
مزید دیکھیے 2 نِیفی 11:4؛ مضایاہ 3:14–15؛ مُوسیٰ 6:63؛ ”مسِیح کی طرزیں اور علامتیں،“ اور ”یِسُوع مسِیح،“ دونوں راہ نُمائے صحائف میں (گاسپل لائبریری)۔
”اُس کا نام عجِیب مُشِیر ہوگا۔“
یِسُوع مسِیح کو بےشُمار مُختلف ناموں اور القاب سے پُکارا جاتا ہے۔ درج ذیل آیات میں اَلقاب تلاش کریں: زبُور 23:1؛ 83:18؛ یسعیاہ 7:14؛ 9:6؛ 12:2؛ 63:16؛ عامُوس 4:13؛ زکریاہ 14:16؛ مُوسیٰ 7:53۔ آپ اور کون سے اَلقابات کے بارے میں سوچ سکتے ہیں؟ حتیٰ کہ آپ یِسُوع مسِیح کے اَلقاب کی فہرست بنانے سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں جو آپ کو کرسمس کے گیتوں میں ملتے ہیں۔ ہر لقب اُس کی بابت آپ کے سوچنے کے انداز کو کیسے مُتاثر کرتا ہے؟
نجات دہندہ کا ایسا لقب یا کردار چُننے پر غور کریں جو آنے والے سال میں اُسے یاد رکھنے میں آپ کی مدد کرے گا۔
مزید دیکھیے کوئنٹن ایل کُک، ”مُشکل اوقات میں ذاتی اِطمِینان،“ لیحونا، نومبر 2021، 89–92؛ ”سُن! آسمانی فوج شریف،“ گیت، نمبر 209۔
مزید براَں، اِس ماہ کے لیحونا اور برائے مضبوطیِ نوجوانان رسالوں کے شُمارے دیکھیں۔
بچّوں کو سِکھانے کے لیے تجاویز
پُرانا عہد نامہ مُجھے یِسُوع کے بارے میں سِکھاتا ہے۔
-
آپ اور آپ کے بچّے کرسمس کی چند آرائشیں پا سکتے ہیں جن کو آپ یِسُوع مسِیح کے بارے میں گُفت گُو شرُوع کرنے کے لیے اِستعمال کر سکتے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ آپ اِس بارے میں بات کر سکیں کہ کس طرح کرسمس کا سِتارہ، روشنیاں، یا تحفہ ہمیں نجات دہندہ کی یاد دِلاتا ہے۔ پھر آپ درج ذیل صحائف میں سے ایک یا زائد میں کسی ایسی چیز کو تلاش کرسکتے ہیں جو یِسُوع مسِیح کی علامت ہو سکتی ہے: پَیدایش 22:8؛ گِنتی 24:17؛ زبُور 23:1؛ 27:1۔ شاید آپ کے بچّے ایسی تصویر یا سجاوٹ کو تھام سکتے ہیں جو ہر آیت کے ساتھ جا سکتی ہو جب وہ اسے پڑھتے ہیں۔ یِسُوع کس طرح برّہ، سِتارہ، چرواہا، یا نُور کی مانِند ہے؟ اکٹھے مِل کر کرسمس کا گیت گانے پر غور کریں، ”Stars Were Gleaming“ (بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، 37)۔
-
آپ کے بچّے اِس خاکہ کے آخر میں دی گئی تصویر کو بھی دیکھ سکتے ہیں جب آپ اُن کے واسطے یسعیاہ 9:6 پڑھتے ہیں۔ اپنے بچّوں سے کہیں کہ وہ بچّہ یِسُوع کی طرف اِشارہ کریں جب وہ یہ جملہ سُنتے ہیں کہ ”لڑکا تولد ہُوا ہے۔“ اپنی گواہی بیان کریں کہ پُرانے عہد نامہ کے نبی جانتے تھے کہ یِسُوع پَیدا ہو گا۔
-
جب آپ اگلے سال نیے عہد نامہ میں یِسُوع مسِیح کی زِندگی کا مُطالعہ کرنے کی تیاری کرتے ہیں، تو اپنے بچّوں کے ساتھ جائزہ لینے پر غَور کریں کہ اُنھوں نے اِس سال پُرانے عہد نامہ میں اِس کے بارے میں کیا سِیکھا ہے۔ آپ اِس مواد کے خاکوں اور آپ کی یاد دہانی کے لیے ذاتی مطالعاتی نوٹس کا جائزہ لے سکتے ہیں جو آپ نے سِیکھتے ہیں۔ چھوٹے بچّے پُرانے عہد نامہ کی کہانیوں یا آ، میرے پیچھے ہو لے کی تصویریں دیکھ کر فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔ کون سی نبوتیں یا کہانیاں سامنے آئیں؟ ہم نے نجات دہندہ کے بارے میں کیا سیکھا ہے؟
کرسمس کی روایات یِسُوع مسِیح کی طرف اِشارہ کر سکتی ہیں۔
-
اِسرائیلی خاندانوں کی روایات تھی، جیسا کہ عید فسح اور دیگر ضیافتیں، جن کا مقصد اپنے دِلوں اور دماغوں کو خُداوند کی طرف راغب کرنا تھا (دیکھیں خرُوج 12)۔ کرسمس کے موقع پر آپ اور آپ کے بچّوں کی کون سی روایات ہیں جو آپ کو یِسُوع مسِیح پر توجہ مرکوز کرنے میں مدد دیتی ہیں؟ آپ اپنی خاندانی تاریخ سے کون سی روایات کے بارے میں جانتے ہیں؟ آپ اپنے بچّوں سے بعض روایات پر گُفت گُو کرنے پر غور کر سکتے ہیں جن کا آپ آغاز کرنا چاہتے ہیں۔ بعض تجاویز میں کسی ضرُورت مند کی خِدمت کرنا شامل ہو سکتا ہے، کسی ایسی چیز کا اِنتخاب کرنا جو آپ نجات دہندہ کو ”تحفہ“ کے طور پر پیش کریں گے، کسی دوست کو صدارتِ اَوّل کی کرسمس کی عِبادت کو اپنے ساتھ دیکھنے (broadcasts.ChurchofJesusChrist.org)، اپنے کرسمس کے گیت لکھنے، یا مسِیح کی پَیدایش کے پیغام کو بیان کرنے کا کوئی تخلیقی طریقہ تلاش کرنے کی دعوت دے سکتے ہیں۔
گھر میں، سِیکھنا اور عمل کرنا لازم و ملزُوم ہیں۔ ”اِنجِیل گھر میں فوری مُطابقت رکھتی ہے۔ وہاں وہ لوگ جِن کے ساتھ آپ اِنجِیلی عِلم پا رہے ہیں وہ لوگ ہیں جِن کے ساتھ آپ اِس کا عملی مُظاہرہ—ہر روز کریں گے۔ درحقیقت، اِنجِیل کے مُطابق، زیادہ تر وقت، گُزارنے کا دارومدار اِس بات پر ہے کہ ہم اِنجِیل کیسے سِیکھتے ہیں۔ لہٰذا جب آپ گھر میں اِنجِیل کو سِیکھتے اور سِکھاتے ہیں، تو جو کُچھ آپ سِیکھ رہے ہیں اُس کے ساتھ جوڑنے کے طریقے تلاش کریں۔ اپنے گھر میں، اِنجِیل کو ایسی شَے بنائیں جِس کے مُطابق آپ زِندگی گُزارنے کی کوشش کرتے ہیں، نہ کہ صِرف ایسی چیز جِس کے بارے میں آپ بات کرتے ہیں“ (نجات دہندہ کے طریق پر تعلیم دینا، 31)۔
چرنی کی تصویر، از ایتھن براؤن
آسمانی باپ نے مُجھے تحفہ بخشا کہ اُس کا بیٹا میرا نجات دہندہ بنے۔
-
آپ اپنے بچّوں کی مسِیح کی پَیدایش کی عقیدت اور خُوشی کو محسُوس کرنے میں کیسے مدد کر سکتے ہیں؟ آپ ویڈیو ”طفلِ مسِیح“ (گاسپل لائبریری) دیکھ سکتے ہیں یا متّی 1:18–25؛ 2:1–12؛ لُوقا 1:26–38؛ 2:1–20 اِکٹھے پڑھ سکتے ہیں۔ ہر بچّہ ویڈیو یا صحیفائی حوالہ سے کسی شخص کا اِنتخاب کر سکتا ہے اور بتا سکتا ہے کہ وہ شخص نجات دہندہ کے بارے میں کیسا محسُوس کرتا ہے۔ پھر آپ ایک دُوسرے کے ساتھ اُس کے مُتعلق اپنے جذبات بیان کر سکتے ہیں۔
17:57The Christ Child
-
شاید آپ اور آپ کے بچّے اِن تحائف کے بارے میں بات کر سکتے ہیں جو آپ نے برسوں تک دِیے ہیں ہیں یا پائے ہیں جو خُوشی لائے ہیں۔ پھر آپ اِکٹھے یسعیاہ 25:9 پڑھ سکتے ہیں اور اِس بارے میں بات کر سکتے ہیں کہ آپ کیوں شادمان ہیں کہ آسمانی باپ نے ہمیں نجات دہندہ بھیجا ہے۔ نجات دہندہ کی مانند یِسُوع مسِیح کے کردار کو بہتر طور پر سمجھنے میں اپنے بچّوں کی مدد کرنے کے لیے، اُنھیں یسعیاہ 25:8–9؛ 53:3–5؛ اور ہوسِیعَ 13:14 پڑھنے کی دعوت دیں۔ یہ صحائف ہمیں اس بارے کیا سکھاتے ہیں کہ خُداوند ہمیں کیسے بچاتا ہے؟
-
آپ اکٹھے مل کر کرسمس کا گیت بھی گا سکتے ہیں، مثلاً ”نہ جھولا نہ کٹورا“ (بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، 42–43) یا ”اے چھوٹے شہر بیت لحم“ (گِیت، نمبر 208)۔ اپنے بّچوں کی گیت میں سے اُن مصِرعوں تلاش کرنے میں مدد کریں جو اُنھیں یہ جاننے میں مدد کریں کہ آسمانی باپ اور یِسُوع مسِیح اُن سے محبّت کرتے ہیں۔
مزید براَں، اِس ماہ کے فرینڈ رسالہ کا شُمارہ دیکھیں۔