آ، میرے پِیچھے ہولے ۲۰۲۴
دسمبر 7–13۔ ”خُداوند کے لیے مُقدّس“: حجَّی 1–2؛ زکریاہ 1–4؛ 7–14


”دسمبر 7–13۔ ’خُداوند کے لیے مُقدّس“: حجَّی 1–2؛ زکریاہ 1–4؛ 7–14،‘ آ، میرے پیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: پُرانا عہد نامہ 2026 (2026)

”دسمبر 7–13۔ ’خُداوند کے لیے مُقدّس،‘“ آ، میرے پیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: پُرانا عہد نامہ 2026

لئی ہَوائی ہَیکل ابر آلود آسمان تلے

لئی ہَوائی ہیکل

دسمبر 7–13: ”خُداوند کے لیے مُقدّس“

حجَّی 1–2؛ زکریاہ 1–4؛ 7–14

دہائیوں کی اسیری کے بعد، اِسرائیلوں کے ایک گروہ کو، غالباً حجَّی اور زکریاہ نبیوں سمیت، یروشلیم میں واپس جانے کی اِجازت دی گئی۔ اِس گروہ میں سے بعض کو یاد آیا کہ ہَیکل تباہ و برباد ہونے سے پہلے کیسی لگتی تھی۔ بعض جو سوچتے تھے کہ کیا کبھی دوبارہ خُداوند کے ”گھر کی پہلی رَونق“ سے مُشابہ ہو گی (حجَّی 2:‏3)، حجَّی نے خُداوند کی حوصلہ افزائی کا کلام فرمایا: ”اَے مُلک کے سب لوگو، حَوصلہ رکھّو، خُداوند فرماتا ہے، اور کام کرو؛ کیوں کہ مَیں تُمھارے ساتھ ہُوں، … ہِمّت نہ ہارو۔“ ”مَیں اِس گھر کو جلال سے معمُور کرُوں گا، … اور مَیں اِس مکان میں سلامتی بخشُوں گا “ (حجَّی 2:‏4–5، 7، 9

لیکن یہ صرف مُقدّس ہَیکل ہی نہیں تھی جِس کو تعمیر نو کی ضرُورت تھی۔ بےشُمار طریقوں سے، خُدا کی اُمّت رُوحانی طور پر کھنڈر بن چُکی تھی۔ اور اُنھیں سنگ تراشی اور پاک گھر تعمِیر کرنے کے قابِل بنانے سے بڑھ کر پاک اُمّت کی تعمیرِ نو تھی۔ اِس کا مطلب ہے ”خُداوند کے لیے مُقدّس“ نہ صِرف ہَیکل کی دیوار پر، بلکہ ” گھوڑوں کی گھنٹیوں پر“ اور ”یروشلیِم کی سب دیگوں پر“ مرقُوم ہو گا (زکریاہ 14:‏20–21)۔ اُنھیں پر دِل پر بھی نقش ہونا لازِم ہے۔

حجَّی اور زکریاہ کے صحائف کے جائزہ کے لیے، لغت بائبل میں ”حجَّی“ اور ”زکریاہ“ دیکھیں۔

مُطالعہ کی علامت

گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز

حجَّی 1؛ 2:‏1–9

سیمینری کی علامت
”اپنی راہوں پر غور کرو۔“

یروشلیم کی از سر نو تعمیر کے لیے بُہت سے اہم کام ہونے تھے۔ لیکن اِسرائیلیوں کی واپسی کے تقریبا 15 سال گزرنے کے بعد، خُداوند خائف تھا کہ ہَیکل کی تعمیر نو کو اَوّلین ترجیح نہیں دی گئی تھی (دیکھیے حجَّی 1:‏2–5؛ مزید دیکھیے عزرا 4:‏24)۔ جب آپ حجَّی 1؛ 2:‏1–9 پڑھیں، تو اِن سوالات پر غَور کریں:

  • اِسرائیلیوں کو کن نتائج کا سامنا کرنا پڑا کیوں کہ اُنھوں نے ہَیکل کو مکمل نہیں کیا تھا؟

  • خُداوند نے اُن سے کن برکات کا وعدہ کِیا اگر وہ اُس کے گھر کی تعمیر مکمل کر لیں؟

  • حجَّی 1:‏5–7 میں آپ کے لیے خُداوند کا پیغام کیا ہے؟ آپ اپنی ترجیحات کو خُداوند کے ساتھ کیسے ہم آہنگ کر سکتے ہیں؟ آپ کو اپنی زِندگی میں خُدا کو اَوّلیت دینے کے لیے کب برکت ملی ہے؟

آخِری ایّام کے اَوّلین مُقدّسِین کو اِسی طرح کی صُورتِ حال کا سامنا کرنا پڑا جو بنی اِسرائیل کی حجَّی کے زمانہ میں تھی (دیکھیے عقائد اور عہُود 95)۔ ہَیکلوں کی بابت خُداوند کے احساسات کے بارے میں آپ اِن دو مثالوں سے کیا سِیکھتے ہیں؟

مزید دیکھیں ڈیل جی رینلنڈ، ”یسوع مسِیح ہی خزانہ ہے،“ لیحونا، نومبر 2023، 96–99؛ ٹیرینس ایم ونسن، ”نجات دہندہ کے سچّے شاگرد،“ لیحونا، نومبر 2019، 9–11؛ ”اے خُدا، ہم تیرے گھر سے محبّت رکھتے ہیں،“ گِیت، نمبر 247؛ ”پرووہ سٹی سنٹر ہَیکل مکمل ہُوئی“ (ویڈیو)، ChurchofJesusChrist.org۔

7:17

Provo City Center Temple Completed

زکریاہ 1–3؛ 7–8؛ 14

خُداوند مُجھے پاک بنا سکتا ہے۔

آپ کی رائے میں، روز مرہ کی چِیزوں پر ”خُداوند کے لیے مُقدّس“ مرقُوم کرنے کی کیا اَہمیت ہے جیسے زکریاہ 14:‏20 میں ذِکر کِیا گیا ہے؟ (مزید دیکھیں خرُوج 28:‏36–38)۔ آج ہَیکلوں پر کندہ کرنے کی کیا اہمیت ہے؟ اِس جملے کا آپ کے لیے کیا مطلب ہے؟ آپ مُقدّس کو اپنی روزمرہ کی زِندگی کا حِصّہ کیسے بنا سکتے ہیں؟ اِن سوالوں پر غَور کریں جب آپ زکریاہ 1:‏1–6؛ 3:‏1–7؛ 7:‏8–10؛ 8:‏16–17 میں خُداوند کی طرف سے اُس کی اُمّت کو مزید مُقدّس بننے کی دعوتیں پڑھتے ہیں۔

یہ جاننے کے لیے کہ آنے والے زمانہ میں زِندگی کیسی ہو گی جب ہم سب خُداوند کے ساتھ مُقدّس حالت میں رہیں گے، آپ زکریاہ 2:‏10–11؛ 8:‏1–8؛ 14:‏9–11، 20–21 بھی پڑھ سکتے ہیں۔ زکریاہ کی یروشلِیم کے مُستقبل کی رویا کے بارے میں آپ کو کیا بات مُتاثر کرتی ہے؟ آپ کو یہاں کیا مِلتا ہے جسے آپ اپنی کمیونٹی میں دیکھنا چاہیں گے؟ آپ اِن حالات میں رہنے کے لیے کیسے تیاری کر سکتے ہیں جو زکریاہ نے بیان کیے ہیں؟

یِسُوع گدھے پر سوار یروشلِیم میں داخل ہوتا ہے

”دیکھ، تیرا بادِشاہ تیرے پاس آتا ہے: وہ صادِق ہے، اور نجات اُس کے ہاتھ میں ہے؛ وہ حلِیم ہے، اور گدھے پر بلکہ جوان گدھے پر سوار ہے“ (زکریاہ 9:‏9فاتحانہ داخلہ، از ہیری اینڈرسن

زکریاہ 9:‏9–11؛ 11:‏12–13؛ 12:‏10؛ 13:‏6–7؛ 14:‏1–9

یِسُوع مسِیح وہی ممسُوح ہے۔

زکریاہ کے کئی نوِشتے یِسُوع مسِیح کی زمِینی خِدمت اور اُس کی آمدِ ثانی کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔ ذیل میں زکریاہ کی چند نبوتوں کے ساتھ ساتھ اُن کی تکمیل کے بارے میں صحائف بھی درج ہیں۔ جب آپ اِن حوالہ جات کو پڑھتے ہیں تو اپنے آپ سے پُوچھیں: کہ یہ مُجھے نجات دہندہ کی بابت کیا سِکھاتے ہیں؟

  • زکریاہ 9:‏9–11 (دیکھیے متّی 21:‏1–11؛ 1 پطرس 3:‏18–19)

  • زکریاہ 11:‏12–13 (دیکھیے متّی 26:‏14–16؛ 27:‏1–7)

  • زکریاہ 12:‏10 (دیکھیے یُوحنّا 19:‏37؛ مُکاشفہ 1:‏7)

  • زکریاہ 13:‏6–7؛ 14:1–9 (دیکھیے متّی 26:‏31؛ عقائد اور عہُود 45:‏47–53)

آپ کے خیال میں یِسُوع کا یروشلیم میں اِستقبال کرنے والے لوگوں میں شامِل ہونا کیسا ہوگا جَیسا زکریاہ 9:‏9–11 میں بیان کِیا گیا ہے؟ آپ اپنی زِندگی، اپنے گھروں، اور اپنی کمیونٹی میں اِس کا کیسے خیر مقدم کر سکتے ہیں؟

مزید دیکھیے راہ نمائے صحائف، ”ممسُوح،“ گاسپل لائبریری؛ ”یروشلیم میں خُداوند کا فاتحانہ داخلہ“ (ویڈیو)، گاسپل لائبریری؛ رونلڈ اے ریس بینڈ ”خُدا تعالیٰ کی ہوشعنا،“ لیحونا، مئی 2023، 108–12۔

1:22

The Lord's Triumphal Entry into Jerusalem

مزید براَں، اِس ماہ کے لیحونا اور برائے مضبوطیِ نوجوانان رسالوں کے شُمارے دیکھیں۔

بچّوں کے حِصّہ کی علامت

بچّوں کو سِکھانے کے لیے تجاویز

حجَّی 1:‏2–8

”اپنی راہوں پر غَور کرو“

  • جب آپ حجَّی 1:‏2–5 کے بعض حِصّوں کو اپنے بچّوں کے ساتھ پڑھتے ہیں، تو اُن کی یہ جاننے میں مدد کریں کہ خُداوند لوگوں سے خُوش کیوں نہیں تھا۔ ہو سکتا ہے کہ آپ کے بچّے آیت 6 سے کوئی فقرہ چُنیں اور اِس کی تصویر بنا سکیں۔ وہ اِسے ایک دُوسرے کو دکھا سکتے ہیں اور اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ہر ڈرائنگ کس فقرے کی عکاسی کرتی ہے۔ جب ہم خُداوند کی مرضی کے علاوہ دیگر چیزوں پر وقت گُزارتے ہیں، تو یہ کیسا ہے کہ کھانا کھاتے ہیں لیکن پیٹ نہیں بھرتے؟ آپ ایک دُوسرے سے بات کر سکتے ہیں کہ آپ اُن چیزوں کے لیے وقت کیسے نِکال سکتے ہیں جو خُداوند کے لیے اہم ہیں۔

  • آپ اپنے بچّوں کے لِیے آیت 8 بھی پڑھ سکتے ہیں اور اُنھیں دعوت دے سکتے ہیں کہ وہ ”پہاڑ پر جائیں،“ ”لکڑیاں لائیں،“ اور ”[خُداوند کے] گھر کی تعمیر کریں۔“ آپ کے بچّے اُن چِیزوں کی فہرست بنا سکتے ہیں جو وہ روزانہ کرتے ہیں، بشمول اُن کاموں کی جو خُداوند نے اُنھیں کرنے کو کہا ہے۔ اپنے بچّوں سے کہیں کہ ”[اپنی] راہوں پر غَور کریں“ اور فہرست میں جِن چِیزوں کو خُداوند سب سے زیادہ اہم کہہ سکتا ہے اُن پر دائرہ لگائیں۔

خاندان مزکُوزہ تدریس۔ صدر رِسل ایم نیلسن نے سِکھایا ہے کہ گھر کو ”اِنجِیلی تدرِیس کا مرکز“ ہونا چاہیے (”مثالی مُقدّسِینِ آخِری ایّام بننا،“ لیحونا، نومبر 2018، 113)۔ جب آپ کا خاندان ”اپنی راہوں پر غَور کرنے“ کے لِیے حجَّی کی ہدایت کا مُطالعہ کرتا ہے، تو آپ اِس کے مُتعلق بات کر سکتے ہیں کہ خُدا کو اپنی خاندانی زِندگی میں کیسے اَوّلیت دی جائے۔

زکریاہ 3:‏1–7

عہُود باندھنے اور پُورا کرنے سے مُجھے مزید آسمانی باپ اور یِسُوع مسِیح کی مانِند بننے میں مدد مل سکتی ہے۔

  • رویا میں، زکریاہ نے سردار کاہن کو دیکھا جو ”مَیلے کپڑے پہنے ہُوئے تھا“ (زکریاہ 3:‏3)۔ فرِشتہ نے اُسے صاف سُتھرا لِباس دِیا۔ آپ زکریاہ 3:‏1–7 کو ایک ساتھ پڑھ کر اپنے بچّوں کو اہم سچّائیاں دریافت کرنے میں مدد دے سکتے ہیں اور بات چِیت کر سکتے ہیں کہ گندے کپڑے اور صاف ستھرے لِباس کس بات کی عکاسی کرتے ہیں۔ بپتِسما لینے کے بعد بھی، ہم اپنے گُناہوں سے کیسے پاک صاف ہو سکتے ہیں؟ ہمارے بپتِسمے کا عہد کیسے ہمیں ”[خُداوند کی] راہوں پر چلنے“ میں مدد کرتا ہے؟

  • آپ اور آپ کے بچّے بپتِسما کی تصویر دیکھ سکتے ہیں، جیسا کہ اِس خاکہ میں ہے۔ ہم اپنے بپتِسما پر سفید لِباس کیوں پہنتے ہیں؟ آپ بپتِسما کے بارے میں گیت بھی گا سکتے ہیں، مثلاً ”جب مَیں بپتسما پاؤں گا“ (بچّوں کے گِیتوں کی کِتاب، 103)؛ یہ گیت اِس کی بابت کیا سِکھاتا ہے کہ خُداوند کیوں چاہتا ہے کہ ہم بپتِسما پائیں؟

والِد اپنی بیٹی کو دِریا میں بپتِسما دیتے ہُوئے

زکریاہ 9:‏9–11؛ 11:‏12؛ 13:‏6–7

یِسُوع مسِیح ہی ممسُوح ہے۔

  • ہو سکتا ہے کہ آپ کے بچّے زکریاہ 9:‏9 میں پیشین گوئی کے واقعہ کو دیکھنا پسند کریں، جب یِسُوع اپنی فانی زِندگی کے آخِری ہفتہ کے دوران میں یروشلِیم میں آیا۔ اِس میں مدد کرنے کے لیے، اِنھیں اِس واقعہ کی تصویر دِکھائیں، جَیسا کہ اِس خاکہ میں ہے۔ آپ اُن کے ساتھ ”نجات دہندہ یروشلیم جاتا ہے“ (نئے عہد نامہ کی کہانیوں میں، 110–12) کا بھی تذکرہ کر سکتے ہیں۔ آپ کے بچّے تصُّویروں میں موجُود لوگوں کی طرف اِشارہ کر سکتے ہیں جو ”نہایت شادمان ہیں۔“ زکریاہ 9:‏9 میں بادِشاہ کون ہے؟ ہم اُس کے شُکر گُزار کیوں ہیں؟

    1:35

    Chapter 44: The Savior Goes to Jerusalem

  • اپنے بچّوں کی مدد کرنے پر غَور کریں کہ وہ زکریا کی پیشین گوئیوں کا نیے عہد نامہ کی آیات سے موازنہ کریں جو اُن کی تکمیل کو بیان کرتی ہیں۔ یہاں چند مثالیں دی گئی ہیں: زکریاہ 9:‏9 اور متّی 21:‏5–9؛ زکریاہ 9:‏11 اور 1 پطرس 3:‏18–19؛ زکریاہ 11:‏12 اور متّی 26:‏14–16؛ زکریاہ 13:‏7 اور متّی 26:‏31۔ ہم اِن آیات سے مُنّجی کی بابت کیا سِیکھتے ہیں؟

مزید براَں، اِس ماہ کے فرینڈ رسالہ کا شُمارہ دیکھیں۔

بےشُمار ہَیکلوں پر مُختلف زبانوں میں ”خُداوند کے لیے مُقدّس“ اور ”خُداوند کا گھر“ لِکھے ہُوئے نشانات

”خُداوند کے لیے مُقدّس“ ہر ہَیکل پر مرقُوم ہے۔

پرائمری کی سرگرمی کا صفحہ: یِسُوع مسِیح میری رُوح کو پاک صاف کر سکتا ہے