”نومبر 16–22۔ ’مَیں کُشادہ دِلی سے اُن سے محبّت رکُھّوں گا‘: ہوسِیعَ 1–6؛ 10–14؛ یُوایل،“ آ، میرے پیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: پُرانا عہد نامہ 2026 (2026)
”نومبر 16–22۔ ’مَیں کُشادہ دِلی سے اُن سے محبّت رکُھّوں گا،‘“ آ، میرے پیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: پُرانا عہد نامہ 2026
نومبر 16–22: ”مَیں کُشادہ دِلی سے اُن سے محبّت رکُھّوں گا“
ہوسِیعَ 1–6؛ 10–14؛ یُوایل
خُداوند کے ساتھ اِسرائیل کا عہد اِس قدر گہرا اور معنی خیز تھا کہ خُداوند نے اِس کا موازنہ بیاہ سے کِیا تھا۔ عہد، بیاہ کی مانِند، دائمی وابستگی، باہمی احساسات، مِل کر زِندگی کی تعمیر و ترقی، بلاشرکتِ غیرے وفاداری، اور سب سے بڑھ کر، پُورے دل کے ساتھ محبّت شامل تھی۔ افسوس کی بات یہ ہے، کہ بنی اِسرائیل نے اپنے عہد سے وفا نہ کی تھی۔ اور پھر بھی اُن کے لیے خُداوند کا پیغام یہ نہیں تھا کہ ”مَیں ہمیشہ کے لِیے تُجھ کو ردّ کرُوں گا۔“ اِس کی بجائے پیغام یہ تھا کہ ”مَیں تُجھے واپس لاؤں گا“ (دیکھیے ہوسِیعَ 2:14–15)۔ اُس نے ہوسِیع نبی کے وسِیلہ سے اِعلان کِیا تھا کہ،”مَیں تُجھے صداقت سے اپنی نامزد کرُوں گا،“ (ہوسِیع 2:19)۔ ”مَیں اُن کی برگشتگی کا چارہ کرُوں گا، مَیں کُشادہ دِلی سے اُن سے محبّت رکُھّوں گا“ (ہوسِیع 14:4)۔ یہی پیغام وہ آج ہمیں دیتا ہے جب ہم محبّت اور عقیدت کے ساتھ اپنے عہُود پر عمل کرنے کے خواہاں ہوتے ہیں۔
یُوایل نے بھی ایسا ہی پیغام دِیا: ”خُداوند اپنے خُدا کی طرف مُتوجّہِ ہو: کیوں کہ وہ رحِیم و مِہربان، قہر کرنے میں دِھیما، اور شفقت میں غنی ہے“ (یُوایل 2:13)۔ اِن نبیوں کے کلام کو پڑھ کر خُداوند کے ساتھ آپ میں اپنے تعلق پر غَور و فکر کرنے کی تمنا جاگ سکتی ہے—یہ سوچنا کہ اُس کی وفا آپ کو اُس کے ساتھ وفادار رہنے کے لیے کس طرح تحریک دیتی ہے۔
ہوسِیع اور یُوایل کے صحائف کا جائزہ لینے کے لیے، لغتِ بائبل میں ”ہوسِیع“ اور ”یُوایل“ کو دیکھیں۔
گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز
ہوسِیعَ 1–3؛ 14
خُداوند ہمیشہ مُجھے اپنی طرف لوٹنے کی دعوت دیتا ہے۔
ہوسِیع کی بیوی، جُمر، اُس کے ساتھ بے وفا تھی، اور خُدا نے اِسرائیلیوں کو سِکھانے کے لیے اِس افسوس ناک واقعہ کی طرف اِشارہ کِیا کہ وہ اُن کے بارے میں اور اُس کے ساتھ اُن کے عہُود کی بابت کَیسا محسُوس کرتا ہے۔ جب آپ ہوسِیعَ 1–3 کی تلاوت کریں، تو غَور و فِکر کریں کہ خُداوند اپنے موعودہ اُمّت کے ساتھ اپنے تعلقات کو کیسے دیکھ سکتا ہے۔ خُداوند کے ساتھ عہد باندھنا کیسے نِکاح کے بندھن میں بندھے جانے کے مُترادِف ہے؟ اِس عہد کو برقرار رکھنے میں ناکام ہونا کسی شریک حیات کے ساتھ بے وفائی کی طرح کیسے ہے؟ (دیکھیے ہوسِیع 2:5–7، 13)۔ ہوسِیع 2:14–23 آپ کو خُداوند کی محبّت اور رحمت کے مُتعلق کیا سِکھاتا ہے؟ آپ اُس سے اپنی محبّت اور وفا کا اِظہار کیسے کرتے ہیں؟
ہوسِیع 14 میں، اُن بُہت سے خُوب صُورت وعدوں پر نظر دوڑائیں جو خُداوند اپنی طرف لوٹنے والوں سے کرتا ہے۔ آپ کے لیے ”مَیں کُشادہ دِلی سے اُن سے محبّت رکُھّوں گا“ کے فقرے کا کیا مطلب ہے؟ (آیت 4)۔ آیات 5–8 میں پودوں کے اِستعَارے آپ کو خُداوند کی نعمتوں کے بارے میں کیا سِکھاتے ہیں، بشمُول تَوبہ کی رحمتیں؟ اپنے مُطالعہ کے ایک جُز کے طور پر، نجات دہندہ کی رحمت کے بارے میں کوئی گِیت گانے یا سُننے کے لِیے سوچیں، مثلاً ”یِسُوع کے پاس آؤ“ (گِیت، نمبر 117)۔
جُمر، جو اُسرائیل کے گھرانے اور اُن کے ٹُوٹے ہُوئے عہُود کی عکاسی کرتی ہے، خُداوند کی طرف سے اُس کو مُخلصی عطا کی گئی تھی۔ خاکہ کشی از ڈیب مینارڈ، لائسنس یافتہ goodsalt.com
ہوسِیعَ 6:4–7؛ یُوایل 2:12–13
خُدا سے عقیدت کو باطنی طور پر محسُوس کرنا چاہیے، نہ صرف ظاہری طور پر ظاہر کیا جائے۔
ہوسیع کے زمانے کے لوگ جانوروں کی قُربانیاں چڑھاتے رہے تھے، لیکن وہ زیادہ اہم حُکموں کو توڑتے تھے۔ آپ کے خیال میں اِس کا کیا مطلب ہے کہ خُداوند ”قُربانی نہیں بلکہ رحم پسند کرتا ہے اور خُدا شناسی کو سوختنی قُربانِیوں سے زِیادہ چاہتا ہے“؟ (ہوسِیعَ 6:6)۔ آپ کے خیال میں راست بازی کا کیا مطلب ہے کہ وہ بادل کی طرح ہو یا شبنم کی طرح؟ (دیکھیں ہوسِیعَ 6:4)۔ ہماری راست بازی کیسی ہونی چاہیے؟ (دیکھیں یسعیاہ 48:18؛ 1 نِیفی 2:9–10)۔
آپ متّی 9:10–13؛ 12:1–8 کو پڑھ سکتے ہیں، یہ دیکھنے کے لِیے کہ نجات دہندہ نے اپنی خِدمت کے دوران میں ہوسِیع 6:6 کو کس طرح اِستعمال کِیا۔ یہ حوالہ جات ہوسِیعَ کے کلام کو سمجھنے میں آپ کی کس طرح مدد کرتے ہیں؟
یُوایل 2:12–13 کو پڑھتے وقت، یہ جاننے میں مدد مل سکتی ہے کہ کپڑوں کو پھاڑنا یا چاک کرنا ماتم یا پچھتاوے کی ظاہری علامت ہے۔ اپنے کپڑوں کو پھاڑنا اپنے دِلوں کو چاک کرنے سے کَیسے مُختلِف ہیں؟
یُوایل 2
”مَیں ہر فردِ بشر پر اپنی رُوح نازِل کرُوں گا۔“
آپ ہمارے دِن اور یُوایل کے دِن کے درمیان میں کیا مماثلت دیکھتے ہیں؟ (دیکھیے خاص طور پر یُوایل 2:1–2، 11، 18–32)۔ خُداوند نے آیات 18–32 میں جِن نعمتوں کا وعدہ کِیا ہے اُن کے بارے میں آپ کو کیا بات مُتاثر کرتی ہے؟ یہ برکات آج خاص طور پر قابلِ قدر کیوں ہو سکتی ہیں؟
اِس کا مُطالعہ دِل چسپ ہو سکتا ہے کہ مرونی نے یُوایل 2 کی بابت کیا کہا جب وہ 1823 میں جوزف سمتھ پر ظاہر ہُوا تھا (دیکھیں جوزف سمتھ—تارِیخ 1:41)۔ آپ کو کیسا لگتا ہے کہ یُوایل 2:28–32 کی پیشین گوئیاں ہمارے زمانے میں پُوری ہو رہی ہیں؟ (مزید دیکھیں اعمال 2:1–21)۔ آپ کے خیال میں اِس کا کیا مطلب ہے کہ خداوند ”ہر فردِ بشر پر [اپنی] رُوح نازِل کرے گا“؟ (یُوایل 2:28)۔
آپ صدر رسل ایم نیلسن کے اِن کلمات پر غَور کر سکتے ہیں کہ: ”آنے والے دِنوں میں رُوحُ القُدس کی ہدایت، راہ نُمائی، تسلی، اور مُسلسل اثرورسُوخ کے بغیر رُوحانی بقا مُمکن نہ ہو گی“ (”کلِیسیا کے لیے مُکاشفہ، ہماری زِندگیوں کے لیے اِلہام،“ لیحونا، مئی 2018، 96)۔ آپ کی رُوحانی بقا کے لیے مُکاشفہ کیوں ضرُوری ہے؟
آپ کیا کر سکتے ہیں اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ پر اِس کا نزُول نہیں ہو رہا ہے؟ یہاں چند مثالیں پیش کی گئی ہیں جو مدد کر سکتی ہیں۔ اِن صحیفوں میں لوگوں نے خُداوند کی رُوح کے نزُول کو پانے کے لیے کیا کِیا؟
جب آپ ایلڈر ڈیوڈ اے بیڈنار کے یہ کلمات پڑھتے ہیں، تو غَور کریں آپ کے لیے اپنی روزمرہ کی زِندگی میں رُوحُ القُدس کے نزُول کو محسُوس کرنے سے کیا مُراد ہے:
”ہم اکثر ذاتی مُکاشفہ پانے کے لِیے اپنے آپ پر بےجا جبر کرتے ہیں۔ اِس سے میرا مطلب یہ ہے کہ عہد کا وعدہ یہ ہے کہ جب ہم اپنے عہُود کا احترام کرتے ہیں، تو ہم ہمیشہ رُوحُ القُدس کو اپنا دائمی رفِیق بناتے ہیں۔ مگر ہم اِس کے بارے میں بات کرتے ہیں اور ہم اِس کے ساتھ ایسا سلُوک کرتے ہیں جیسے نوائے خُداوندی کو اُس کی رُوح کے وسِیلہ سے سُننا کوئی نادر واقعہ ہے۔ … [رُوح] ہر وقت ہمارے ساتھ ہونا چاہیے۔ ہر نینو سیکنڈ میں نہیں، لیکن اگر کوئی شخص اپنی پُوری کوشش کر رہا ہے—تو آپ کا کامِل ہونا ضرُوری نہیں ہے—لیکن اگر آپ اور مَیں اپنی پُوری کوشش کرتے ہیں اور ہم سنگِین خطا کے مُرتکِب نہیں ہوتے، تو ہم رُوحُ القُدس پر توکل کر سکتے ہیں کہ ہماری راہ نُمائی کرے۔ …
”… ہمیں اَیسا لگتا ہے کہ رُوحُ القُدس ہنگامہ خیز اور دھماکہ خیز اور اچانک ہے، جب کہ یہ دھیما اور مدھم ہوتا ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتا جاتا ہے“ (”ایلڈر ڈیوڈ اے بیڈنار کی گُفت گُو“ [جنرل اتھارٹی کے ساتھ ایک شام، فروری 7، 2020]، broadcasts.ChurchofJesusChrist.org)۔
مزید دیکھیں گیری ای سٹیون سن، ”رُوح کی سَرگوشیاں،“ لیحونا، نومبر 2023، 42–45؛ ”دُشمن کا عِلاقہ“ (ویڈیو)، گاسپل لائبریری۔
Enemy Territory
رُوحانی ماحول پَیدا کریں۔ ”آپ نے کیا مُشاہدہ کِیا ہے کہ اِنجِیل کی تدریس کے لیے رُوحانی ماحول میں کون سی بات اثر انداز ہوتی ہے؟ كون سی بات اِس سے توجہ ہٹاتی ہے؟ … اُس ماحول کی بابت سوچیں جہاں آپ اکثر پڑھاتے ہیں [یا سِیکھتے ہیں]۔ جب آپ وہاں ہوتے ہیں تو کیسا محسوس کرتے ہیں؟ آپ کس طرح زیادہ مؤثر طریقے سے رُوح کی حُضُوری کو وہاں دعوت دے سکتے ہیں؟“ (مسِیح کے طریق پر تعلیم دینا، 7)۔
بچّوں کو سِکھانے کے لیے تجاویز
ہوسِیعَ 2:19–20
مَیں اِیمان داری سے اپنے عہد کو نبھا سکتا ہُوں۔
-
ہوسیع کی کِتاب میں، خُداوند نے اپنی اُمّت کے ساتھ اپنے عہُود کا موازنہ بیاہ کے ساتھ کِیا۔ اِس موازنہ سے سِیکھنے کے لیے، آپ اور آپ کے بچّے دولہا اور دلہن کی تصویر دیکھ سکتے ہیں اور اِس کے مُتعلق بات کر سکتے ہیں کہ آسمانی باپ یہ چاہتا ہے کہ شوہر اور بیوی ایک دُوسرے کے ساتھ کیسا سلُوک کریں۔ اپنے بچّوں کو ہوسِیع 2:19–20 میں ایسے الفاظ تلاش کرنے میں مدد کریں جو بیان کرتے ہیں کہ خُداوند ہماری بابت کیسا محسُوس کرتا ہے۔ ہم خُداوند کو کیسے دِکھا سکتے ہیں کہ ہم اُس سے پیار کرتے ہیں اور اُس کے وفادار رہیں گے؟
ہوسِیع 10:12
”اب مَوقع ہے کہ تُم خُداوند کے طالِب ہو جاؤ۔“
-
ہوسِیع 10:12 بونے، کاٹنے، وقت اور بارش کا حوالہ دیتا ہے تاکہ ہمیں خُداوند کے طالِب ہونے کی دعوت دیں۔ جب آپ یہ آیت پڑھتے ہیں، تو کون سے تخلیقی خیالات ذہن میں آتے ہیں جو بچّوں کو اُس کے طالب ہونے کی ترغیب دے سکتے ہیں؟ مثال کے طور پر، آپ کے بچّے گھڑی بنا سکتے ہیں اور طریقے لکھ سکتے ہیں جن سے وہ دن بھر مختلف اوقات میں خُداوند کے طالب ہو سکتے ہیں۔ جیسا کہ گیت ”کسی بھی وقت، کہیں بھی“ (گاسپل لائبریری) آپ کو یہ سِکھانے میں مدد کر سکتا ہے کہ خُداوند کے طالب ہونے وقت کا ہمیشہ اچھا ہوتا ہے۔
-
یا آپ کے بچّے سادہ اعمال انجام دے سکتے ہیں جو آیت کے ساتھ مُطابقت رکھتے ہیں، جیسا کہ بیج بونے، سبزیوں کو چُننے، یا بارش میں کھڑے ہونے کی نقل اُتارنا۔ اپنے بچّوں کی بیج بونے اور اچھی خوراک کا موازنہ راست بازی سے جینے اور خُداوند کی برکات پانے کے لیے مدد کریں۔ پھر آپ ایک دُوسرے کو بتا سکتے ہیں کہ خُداوند نے آپ پر اِن نعمتوں کی بارش کی ہے جب آپ نے اُس کے طالب ہونے کی کوشش کی تھی۔
ہوسِیعَ 13:4، 14
یِسُوع مسِیح میرا نجات دہندہ اور مُخلصی دینے والا ہے۔
-
ہوسِیعَ 13:4 میں سچّائی پر زور دینے کے لیے کہ یِسُوع مسِیح کے سِوا کوئی نجات دہندہ نہیں ہے، آپ اپنے بچّوں کو یِسُوع سمیت کئی لوگوں کی تصاویر دِکھا سکتے ہیں۔ آپ کے بچّے باری باری اُس ہستی کی طرف اِشارہ کر سکتے ہیں جو ہمیں گُناہ اور موت سے بچانے کی قُدرت رکھتا ہے۔ یِسُوع مسِیح اور اُس کے کفّارہ کی اپنی گواہی دیں۔
-
آپ کے بچّے ہوسِیعَ 13:4، 14 میں اَیسے الفاظ تلاش کر سکتے ہیں جو یِسُوع مسِیح کا ذِکر کرتے ہیں۔ یہ آیات ہمیں اُس کی بابت کیا سِکھاتی ہیں؟ دُوسرے صحائف پر غَور و فکر کرنے کے لِیے بچّوں کو راہ نُمائے صحائف کو اِستعمال کرنے میں مدد کرنے پر غور کریں جو یہ سِکھاتے ہیں کہ یِسُوع ہمارا نجات دہندہ اور مُخلصی دینے والا ہے۔ ایک دُوسرے کو بتائیں کہ آپ یِسُوع مسِیح کی بابت کیسا محسُوس کرتے ہیں۔
یُوایل 2:28–29
رُوحُ القُدس میری رہنمائی کر سکتا ہے۔
-
ہو سکتا ہے کہ آپ اپنے بچّوں کو یُوایل 2:28–29 سمجھنے میں اُن کی مدد کر سکیں کہ اُنھیں مائع اُنڈلینے دیں اور پھر اِس کو قطرہ یا دھار سے مُتضاد کریں۔ رُوح کے ہم پر ”اُنڈیلے جانے“ کا کیا مطلب ہو سکتا ہے؟
-
جب آپ مِل کر یُوایل 2:28–29 پڑھتے ہیں، تو آپ اپنے بچّوں کو ”تُمھارے بیٹوں“ اور ”تُمھاری بیٹیوں“ کے فقروں کی جگہ ایک دُوسرے کے نام لِکھنے کی دعوت دے سکتے ہیں۔ پِھر یُوحنا 14:16؛ جیسے صحائف تلاش کرنے میں اُن کی مدد کریں؛ مرونی 10:5؛ عقائد اور عہُود 42:17 یہ جاننے کے لیے کہ رُوح اُن کی مدد کیسے کر سکتا ہے۔
مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے فرینڈ رسالہ کا شُمارہ دیکھیں۔