آ، میرے پِیچھے ہولے ۲۰۲۴
نومبر 2–8۔ ”مَیں نئی رُوح تُمھارے باطِن میں ڈالُوں گا“: حِزقی ایل 1–3؛ 33–34؛ 36–37؛ 47


”نومبر 2–8۔ ’مَیں نئی رُوح تُمھارے باطِن میں ڈالُوں گا‘: حِزقی ایل 1–3؛ 33–34؛ 36–37؛ 47،“ آ، میرے پیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: پُرانا عہد نامہ 2026 (2026)

”نومبر 2–8۔ ’مَیں نئی رُوح تُمھارے باطِن میں ڈالُوں گا،‘“ آ، میرے پیچھے ہو لے: پُرانا عہد نامہ 2026

بُرج پر نگہبان

نومبر 2–8: ”مَیں نئی رُوح تُمھارے باطِن میں ڈالُوں گا“

حِزقی ایل 1–3؛ 33–34؛ 36–37؛ 47

حِزقی ایل جلا وطنی میں نبی تھا۔ دُوسرے اِسرائیلیوں کے ساتھ ساتھ، اُسے گرفتار کر کے بابل بھیج دیا گیا تھا۔ یرُوشلِیم میں، حِزقی ایل ہَیکل میں خِدمت کرنے والا کاہن ہوتا۔ بابل میں، وہ جو ”اسِیری میں تھے اُن کے درمِیان رہا،“ اور وہ ”اُن کے درمِیان پریشان بَیٹھا رہا“ (حِزقی ایل 3:‏15)، خُدا کے پیارے گھر سے سینکڑوں مِیل دُور اور واپسی کی اُمِّید بُہت کم تھی۔ پھر ایک روز حِزقی ایل نے رویا پائی۔ اُس نے ”خُداوند کا جلال“ (حِزقی ایل 1:‏28)—پِیچھے یرُوشلِیم کی ہَیکل میں نہیں بلکہ جلاوطنوں کے درمیان بابل میں دیکھا۔ اُس کو معلُوم ہُوا کہ یرُوشلِیم میں بدی اِس قدر شِدت اِختیار کر گئی تھی کہ خُدا کی حُضُوری اب وہاں نہ تھی (دیکھیے حِزقی ایل 8–11؛ 33:‏21

اور اِس کے باوجُود حِزقی ایل کا پیغام کسی حد تک پُراُمِّید ہے۔ اگرچہ موعودہ اُمّت کس قدر زوال پذیری میں گِر چُکی تھی، تو بھی خُدا نے اُنھیں کُلی طور پر رَدّ نہ کِیا تھا۔ اگر وہ ”خُداوند کا کلام سُنیں“ (حِزقی ایل 37:‏4)، تو جو کبھی مر گیا تھا اُس کو بحال کِیا جا سکتا تھا۔ اُن کے ”سنگِین دِل“ کو ”گوشتِین دِل“ سے بدلا جا سکتا ہے (حِزقی ایل 36:‏26)۔ اور مُستقبل میں، خُداوند نئی ہیکل اور نیا یرُوشلِیم قائم کرے گا، ”اور شہر کا نام اُسی دِن سے یہ ہو گا کہ خُداوند وہاں ہے۔“ (حِزقی ایل 48:‏35

حِزقی ایل کی کِتاب کا جائزہ لینے کے لیے، دیکھیے ”حِزقی ایل“ بائبل لغت میں۔

مُطالعہ کی علامت

گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز

حِزقی ایل 3؛ 34

نجات دہندہ مُجھے اپنی بھیڑیں چَرانے کی دعوت دیتا ہے۔

حِزقی ایل 3 اور 34 میں، خُداوند اپنے لوگوں کے راہ نماؤں کو پاسبانوں اور چرواہوں کے حوالہ سے بیان کرتا ہے۔ جب آپ اِن اَبواب کو پڑھتے ہیں، تو غَور کریں کہ یہ اَلقاب اِس بارے میں کیا تجویز کرتے ہیں راہ نُما ہونے سے کیا مرُاد ہے۔

وہ ”بھیڑیں“ کون ہیں جو خُداوند چاہتا ہے کہ آپ چرائیں؟ آپ حِزقی ایل 34 میں ایسا کیا پاتے ہیں جو کسی کی تبلیغی خِدمت کرنے، بچّوں کی پرورش کرنے، یا خِدمت گُزاری کی ذمہ داری کو پُورا کرنے میں مدد کر سکتا ہے؟ آپ چرواہے کی حیثیت سے نجات دہندہ کی مثال کی کیسے تقلِید کر سکتے ہیں؟ (دیکھیں آیات 11–31)۔

آپ اِس باب میں پائی جانے والی علامتوں پر بھی غَور کر سکتے ہیں۔ بمُطابق آیت 14 ”اچَھی چراگاہ“ اور ”عُمدہ آرام گاہ“ کا کیا مطلب ہو سکتا ہے؟ وہ بھیڑ جو ”گُم شُدہ“ ہے اور جو ”خارِج شُدہ“ ہے اُن میں کیا فرق ہے؟ (آیت 16)۔ آپ کو دیگر کون سی علامتیں مِلتی ہیں؟

مزید دیکھیں یُوحّنا 21:‏15–17؛ گیرٹ ڈبلیو گانگ، ”خِدمت گُزاری،“ لیحونا، مئی 2023، 16–19۔

حِزقی ایل 33:‏10–19

خُداوند مُعاف کرنا چاہتا ہے۔

”اگر ہمارے … گُناہ ہم پر ہیں،“ تو اسِیر اِسرائِیلیوں نے تجب کیا کہ، ”پَس ہم کیوں کر زِندہ رہیں گے؟“ (حِزقی ایل 33:‏10)۔ جواب میں، خُداوند نے اُنھیں تَوبہ اور مُعافی کی بابت سِکھایا۔ یہ سوالات آپ کو غَور و فکر کرنے میں مدد کر سکتے ہیں کہ اُس نے کیا سِکھایا:

  • آپ کے خیال میں ”[اپنی] صداقت پر تکیہ کرنے“ سے کیا مرُاد ہے؟ (دیکھیں حِزقی ایل 33:‏12–13)۔

  • آپ کسی اَیسے شخص سے کیا کہیں گے جو محسُوس کرتا ہے کہ حِزقی ایل 33:‏12–19 میں بیان کردہ لوگوں کے ساتھ مُناسب سلُوک نہیں کِیا جا رہا؟ (مزید دیکھیں متّی 21:‏28–31؛ لُوقا 18:‏9–14

  • آپ اِن آیات میں کیا دریافت کرتے ہیں جو آپ کو سمجھنے میں مدد دیتا ہے تَوبہ کرنے کا کیا مطلب ہے؟ آپ حِزقی ایل 36:‏26–27 اور ایلما 7:‏14–16 میں مزید کیا اِدراک پاتے ہیں؟

حِزقی ایل 37

سیمینری کی علامت
خُداوند اپنے لوگوں کو اِکٹھا کر رہا ہے اور اُنھیں نئی زِندگی دے رہا ہے۔

اِسرائیل کے اِکٹھا ہونے کو حِزقی ایل 37 میں دو علامتوں کے ذریعے سے دِکھایا گیا ہے۔ جب آپ پہلی علامت کے بارے میں پڑھتے ہیں—مُردہ ہڈیوں کو زِندگی میں بحال کِیا جا رہا ہے (دیکھیں آیات 1–14)—غَور کریں کہ پردے کے دونوں اطراف اِسرائیل کو اِکٹھا کرنے کے بارے میں یہ آپ کو کیا ہدایت دیتی ہیں (مزید دیکھیں حِزقی ایل 36:‏24–30)۔ اِس قِسم کے سوالوں پر غَور کریں:

  • خُداوند اِسرائیل کو اِکٹھا کر کے کون سا اِرادہ پُورا کرنا چاہتا ہے؟

  • وہ اِس کی تکمیل کیسے کر رہا ہے؟

آپ خُود سے یہی سوال پُوچھ سکتے ہیں جب آپ دُوسری علامت کے بارے میں پڑھتے ہیں، آیات 15–28 میں۔ اِس علامت میں دو چھڑیاں شامل ہیں، جِس کی تشریح بہت سے عالموں نے لِکھائی کی تختیوں کے طور پر کی ہے جو ایک قبضہ کے ساتھ جوڑی گئی ہیں۔ یہوداہ کی چھڑی بائِبل کی نمایندگی کر سکتی ہے (چُوں کہ بائِبل کا زیادہ تر حِصّہ یہوداہ کی نسل قلم بند کِیا تھا)، اور یوسف کی چھڑی مورمن کی کِتاب کی نمایندگی کر سکتی ہے (چُوں کہ لحی کا خاندان مِصر کے یوسف کی نسل سے تھا)۔ اِس بات کو ذہن میں رکھتے ہُوئے، یہ آیات آپ کو اِسرائیل کو اکٹھا کرنے میں صحائف کے کردار کے بارے میں کیا سِکھاتی ہیں؟

اِس بارے میں سوچیں کہ بائبل اور مورمن کی کتاب نے آپ کی زِندگی میں—خاص طور پر، مسِیح کے پاس آنے میں آپ کی مدد کے لیے کِس طرح مِل کر کام کِیا ہے۔ آپ کے لیے کون سے حوالہ جات خاص طور پر معنی خیز رہے ہیں؟

مزید دیکھیں 2 نیفی 3:‏11–13؛ 29:‏14؛ ”اِسرائیل، اِسرائیل، خُدا بلا رہا ہے،“ گیت، نمبر 7؛ موضوعات اور سوالات، ”بائبل،“ ”مورمن کی کِتاب،“ گاسپل لائبریری؛ ”مورمن کی کِتاب پراگندہ اِسرائیل کو اِکٹھا کرتی ہے“ (ویڈیو)، گاسپل لائبریری۔

1:31

The Book of Mormon Gathers Scattered Israel

بحیرِہ مُردار کے چاروں طرف صحرا

رویا میں، حِزقی ایل نے ہَیکل سے دریا کا بہاؤ دیکھا اور بحیرہ مُردار کو شِفا بخشی۔

حِزقی ایل 47:‏1–12۔

مَیں خُداوند کے گھر میں رُوحانی شِفا پا سکتا ہُوں۔

جب آپ حِزقی ایل 47:‏1–12 پڑھتے ہیں، یہ جاننا مدد گار ہو سکتا ہے کہ بحیرہ مُردار اِس قدر نمکین ہے کہ مچھلیاں اور پودے اِس میں زِندہ نہیں رہ سکتے۔ آیات 1–12 میں بیان کردہ پانیوں کی بابت کون سی بات آپ کو مُتاثر کرتی ہے؟ (مزید دیکھیں مُکاشفہ 22:‏1)۔ یہ پانی کس کی علامت ہو سکتے ہیں؟ آیت 12 میں بیان کردہ درخت کِس چیز کی نمایندگی کر سکتے ہیں؟

ایلڈر ڈیل جی رینلنڈ کا پیغام ”خاندانی تاریخ اور ہَیکل کی عِبادت: مُہر بندی اور شِفایابی“ ہماری سمجھ بُوجھ میں کیا اِضافہ کرتا ہے؟ (دیکھیے لیحونا، مئی 2018، 47–48)۔ غور کریں کہ ہَیکل کی بدولت آپ نے رُوحانی زندگی اور شِفا کیسے پائی ہے۔

بچّوں کے حِصّہ کی علامت

بچّوں کو سِکھانے کے لیے تجاویز

حِزقی ایل 3:‏17؛ 33:‏1–5

نبی نگہبانوں کی مانِند ہیں جو ہمیں خطروں سے خبردار کرتے ہیں۔

  • چھوٹے بچّے اُن عملی سرگرمیوں سے لُطف اندوز ہوسکتے ہیں جو حِزقی ایل 3:‏17 کے ساتھ وابستہ ہوتی ہیں۔ مثال کے طور پر، جب آپ ”نگہبان،“ ”سُن،“ اور ”مُنہ“ کے اَلفاظ پڑھتے ہیں تو وہ اپنی آنکھوں، کانوں، اور مُنہ کی طرف اِشارہ کر سکتے ہیں۔ وہ بھی چہل قدمی کرنا پسند کر سکتے ہیں—باہر یا کمرے کے آس پاس۔ جب وہ چلتے ہیں، اُنھیں پگ ڈنڈی پر چیزوں کے بارے میں خبردار کریں، جیسے کہ دریاؤں کے اُوپر سے پھلانگنا، شاخوں کے نِیچے سے گُزرنا، یا جانوروں سے بچنا (حقیقی یا نقلی)۔ یہ بات چیت کا باعث بن سکتا ہے کہ کِس طرح خُداوند کا نبی ہمیں اَیسے خطرات سے خبردار کرتا ہے جِنھیں ہم نہیں دیکھ سکتے۔

  • حِزقی ایل 3:‏17؛ 33:‏1–5 کو واضح کرنے کا ایک اور طریقہ یہ ہے۔ آپ کے بچّوں میں سے ایک کھڑکی سے باہر دیکھ کر اور سب کو بتا کر کہ باہر کیا ہو رہا ہے ”نگہبان“ کا کردار کر سکتا ہے۔ آپ ”برج پر نگہبان“ ویڈیو بھی دیکھ سکتے ہیں (ChurchofJesusChrist.org)۔ ہمارا زندہ نبی کیسے ہمارے نگہبان کی مانند ہے؟

    4:17

    Watchman on the Tower

حِزقی ایل دو طومار تھامے ہُوئے

نبی حِزقی ایل، از لائل بیڈز

حِزقی ایل 37:‏15–23

بائِبل اور مورمن کی کِتاب ہمیں یِسُوع مسِیح کے پاس ”اِکٹھا“ ہونے میں مدد دیتی ہے۔

  • اکٹھے حِزقی ایل 37:‏15–23 پڑھنے کے بعد، آپ اور آپ کے بچّے دو چھڑیاں ڈُھونڈ سکتے ہیں اور ایک پر یہوداہ کے لِیے (بائبل) اور دُوسری پر یُوسف کے لِیے (مورمن کی کِتاب) لِکھ سکتے ہیں۔ پھر آپ بائِبل اور مورمن کی کِتاب کی کہانیوں یا صحائف کا ذِکر کر سکتے ہیں جو آپ کو نجات دہندہ کے قریب محسوس کرنے اور ”[اُس کی] اُمّت“ بننے میں مدد دیتے ہیں (آیت 23)۔ صحائف کی اِن دونوں کِتابوں کا ہونا کیوں اچّھا ہے؟

ہر چیز کا احاطہ کرنے کی کوشش مت کریں۔ ہو سکتا ہے کہ آپ حِزقی ایل میں اپنے بچوں کے ساتھ ہر سچّائی کو دریافت کرنے کے قابل نہ ہوں۔ دُعا گو ہو کر غور کریں کہ اُنھیں کِس چِیز کو سمجھنے کی ضرُورت ہے، اور اِس بات کا تعین کرنے کے لیے رُوحانی ہدایت کے خواہاں ہوں کہ کس چیز پر توجہ مرکوز کرنی ہے۔ (دیکھیں نجات دہندہ کے طریق پر تعلیم دینا، 17۔)

حِزقی ایل 47:‏1–12۔

ہمارے دِل اور خاندان خُداوند کے گھر میں شِفا پا سکتے ہیں۔

  • حِزقی ایل 47 ہَیکل سے پانی کے جاری ہونے اور بحیرہ مُردار کو شفا دینے والی حِزقی ایل کی رویا کو بیان کرتا ہے—سَمُندر اِس قدر کھارا ہوتا ہے کہ مچھلیاں اور پودے اِس میں زِندہ نہیں رہ سکتے۔ آپ کے بچے ہر ایک رویا سے ایک یا دو اشیا بنا سکتے ہیں، مثلاً ہَیکل، دریا، صحرا، بحیرہ مرُدار، مچھلیوں کا غَول، یا پھل دار درخت۔ پھر، جب آپ آیات 1–12 کو مِل کر پڑھتے ہیں، تو وہ اپنی ڈرائنگ کا تذکرہ کر سکتے ہیں جب اِس چیز کا ذکر ہوتا ہے۔ اِس رویا کے مُطابق دریا سے کون سی برکات حاصل ہُوئی ہیں؟ بچّوں کو یہ دیکھنے میں مدد کریں کہ یہ برکات کیسے اُن برکات کی مانِند ہیں جو نجات دہندہ اُن کو عطا کرتا ہے جو ہَیکل کے عہُود پر قائم رہتے ہیں۔ ویڈیو ”اور دریا بڑھے گا“ (گاسپل لائبریری) مدد کر سکتی ہے۔

    3:43

    And the River Will Grow

  • آپ مِل کر ایک گیت بھی گا سکتے ہیں جو ہَیکل کی برکات کو بیان کرتا ہے، مثلاً ”سدا کے لِیے خاندان اِکٹھے ہو سکتے ہیں“ (بچّوں کے گِیتوں کی کِتاب، 188)۔ یہ گیت اِس کے مُتعلق کیا سکھاتا ہے کہ خُداوند ہمیں اپنے پاک گھر میں کیسے برکت دیتا ہے؟

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے فرینڈ رسالہ کا شُمارہ دیکھیں۔

یرُوشلِیم کی ہَیکل سے بہتا ہُوا دریا

”دیکھو، ہَیکل کے آستانہ کے نِیچے سے پانی نِکل آیا۔ … اور جہاں کہِیں یہ دریا پُہنچے گا زِندگی بخشے گا“ (حِزقی ایل 47:‏1، 9)۔ لائسنس یافتہ تصاویر goodsalt.com

پرائمری کی سرگرمی کا صفحہ: مورمن کی کِتاب اور بائِبل ہمیں یِسُوع مسِیح کے پاس ”اِکٹھا“ کرتی ہیں