آ، میرے پِیچھے ہولے ۲۰۲۴
نومبر 9–15۔ ”کوئی دُوسرا معبُود نہیں جو اِس طرح رہائی دے سکے“: دانی ایل 1–7


”نومبر 9–15۔ ”کوئی دُوسرا معبُود نہیں جو اِس طرح رہائی دے سکے“: دانی ایل 1–7،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: پُرانا عہد نامہ 2026 (2026)

”نومبر 9–15۔ ’کوئی دُوسرا معبُود نہیں جو اِس طرح رہائی دے سکے‘“ آ، میرے پیچھے ہو لے: پُرانا عہد نامہ 2026

نبُوکدؔنضر دانی ایل کی بات غَور سے سُن رہا ہے

دانی ایل نبُوکدؔنضر کے خواب کی تعبِیر بتاتا ہے، از گرانٹ رومنی کلاؤسن

نومبر 9–15: ”کوئی دُوسرا معبُود نہیں جو اِس طرح رہائی دے سکے“

دانی ایل 1–7

غالباً کوئی بھی یِسُوع مسِیح پر آپ کے اِیمان کی وجہ سے آپ کو آگ کی بھٹی یا شیروں کی ماند میں پھینکنے کی دھمکی نہیں دے گا۔ اَلبتہ ہم میں سے کوئی بھی اِیمان کی آزمایش کے بغیر اِس زِندگی سے نہیں گُزارتا۔ لہٰذا ہم سب دانی ایل، سدرک، میسک، اور عبدنجُو جَیسے اِنسانوں کی مثالوں سے فیض پا سکتے ہیں، بابل کی بڑی سلطنت اِن نوعُمر لڑکوں کو اسِیر بنا کر لے گئی تھی (دیکھیے 2 سلاطِین 24:‏10–16)۔ مُختلف اِقدار کے حامل کسی نامانُوس ثقافت میں گِھرے ہُوئے، اُنھیں اپنے عقائد اور راست باز روایات کو ترک کرنے کے لیے بڑی آزمایشوں کا سامنا کِیا۔ پِھر بھی وہ اپنے عُہود سے صادق رہے۔ اُنھوں نے یہ کیسے کِیا؟ وہ معمولی اور سادہ کام کرنے سے جو خُدا ہم سب سے تقاضا کرتا ہے—دُعا کرنا، روزہ رکھنا، اچّھے دوستوں کا اِنتخاب کرنا، اِس پر توکل کرنا، اور دُوسروں کے لیے نُور بننا۔ مِصر میں یُوسف اور فارس میں آستر کی طرح، بابل میں دانی ایل اور اِس کے دوستوں نے خُدا پر اپنے اِیمان کو قائم و دائم رکھا، اور خُدا نے اَیسے مُعجزے کِیے جو اب بھی اِیمان والوں کو اِلہام بخشتے ہیں۔

دانی ایل کی کِتاب کے جائزہ کے لیے، بائِبل لغت ”دانی ایل“ دیکھیں۔

مُطالعہ کی علامت

گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز

دانی ایل 1؛ 3؛ 6

سیمینری کی علامت
جب میرے اِیمان کی آزمایش ہوتی ہے تو مَیں خُداوند پر توکل کر سکتا ہُوں۔

ایک لحاظ سے، ہم سب بابل میں رہتے ہیں۔ ہمیں اکثر اپنی اِقدار سے سمجھوتہ کرنے اور مسِیح پر اِیمان سے مُنہ موڑنے کے لیے آزمایشوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جب آپ دانی ایل 1، 3، اور 6 پڑھیں، تو اُن طریقوں پر غَور کریں جن سے دانی ایل، سدرک ، میسک، اور عبدنجُو پر اُن کاموں کو کرنے کے لِیے دباؤ ڈالا گیا تھا جِن کو وہ باطل سمجھتے تھے۔ اُنھوں نے اِن حالات کا جواب کیسے دِیا؟ (دیکھیے دانی ایل 1:‏10–13؛ 3:‏15–18؛ 6:‏10)۔ اُن کے اِیمان کے نتائج کیا نِکلے تھے؟ آپ اِن تجربات سے کیا سِیکھتے ہیں جو آپ کو مُخالفت کا سامنا کرنے پر خُداوند پر توکل رکھنے میں مدد کر سکتے ہیں؟ ذیل کے سوالات پر بھی غَور فرمائیں:

  • آپ نے کب کوئی ایسا کام کرنے کے لیے دباؤ محسُوس کِیا ہے جو آپ سمجھتے تھے کہ غلط تھا؟ خُداوند نے آپ کو اپنے حُکموں پر عمل کرنے کی برکت کیسے بخشی ہے؟

  • کیا ہوگا اگر آپ کا اِیمان اِن مُعجزات کی طرف راہ نُمائی نہیں کرتا جِن کے آپ مُتمنی ہیں؟ (مثال کے طور پر، دیکھیے ایلما 14:‏8–13)۔ آپ نے دانی ایل 3:‏13–18 میں جو کُچھ پڑھا ہے اِس کی بُنیاد پر، آپ کے خیال میں سدرک، میسک اور عبدنجُو نے اِس سوال کا کیا جواب دِیا ہوگا؟ اُن کی مثال آپ کی اپنی آزمایشوں پر پُورا اُترنے کے طریقے پر کیسے اثر انداز ہو سکتی ہے؟

  • آپ کے راست فیصلے دُوسروں کو خُداوند پر زیادہ اِیمان کی طرف کیسے لے جا سکتے ہیں؟ (دیکھیں دانی ایل 2:‏47؛ 3:‏28–29)۔ اُن اثرات پر غَور کریں جو آپ کے فیصلوں سے دُوسروں پر پڑ سکتے ہیں۔

مزید دیکھیں ڈیٹر ایف اُکڈورف، ”ڈرو مت، صِرف اِیمان لاؤ،“ لیحونا، نومبر 2015، 76–79۔

ہر کسی کو شامل کرنے کی کوشش کریں۔ نجات دہندہ ”سب کو اپنے پاس آنے اور اپنی فضِیلت میں شریک ہونے کی دعوت دیتا ہے“ (2 نِیفی 26:‏33)۔ اگر آپ اپنے خاندان یا کلاس کو درس دے رہے ہیں، تو اُن طریقوں پر غَور کریں جن سے آپ سب کو کسی نہ کسی طرح سے حِصّہ لینے کا موقع دے سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، آپ ہر شخص کو صحیفے کا حوالہ، مجلس عامہ کے پیغام کا اِقتباس، یا گیت کی آیت پر غَور و فکر اور بات چِیت کرنے کے لیے دے سکتے ہیں۔ کسی کو بھی شرکت کے لیے دباؤ نہ ڈالیں، بلکہ اُنھیں مواقع دیں۔

سدرک، میسک، عبدنجُو، اور چوتھی ہستی آگ کی بھٹی میں

سدرک، میسک، اور عبدنجُو آگ کی بھٹی میں، از ولیم ماہان

دانی ایل 2

کلِیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدّسِینِ آخِری ایّام زمِین پر خُدا کی بادشاہت ہے۔

مُکاشفہ کے وسِیلہ سے دانی ایل نے دیکھا کہ نبوکدؔنضر کے خواب نے آیندہ کی دُنیاوی بادِشاہتوں کے ساتھ ساتھ مُستقبل میں خُدا کی بادِشاہی کی بھی پیشین گوئی کی گئی تھی، جو ”تا اَبَد نیست نہ ہو گی“ (دانی ایل 2:‏44)۔ ”یہی کلِیسیا آخِری ایّام کی بادِشاہی ہے جِس کی پیشین گوئی کی گئی تھی،“ ایلڈر ڈی ٹاڈ کرسٹوفرسن نے سِکھایا، ”کسی اِنسان نے نہیں بنائی بلکہ آسمان کے خُدا نے قائم کی ہے اُس پتھر کی مانِند جو ’پتّھر ہاتھ لگائے بغَیر ہی پہاڑ سے کاٹا گیا‘ تاکہ دُنیا معمُور ہو جائے“ (”کلِیسیا کیوں،“ لیحونا، نومبر 2015، 111)۔ جب آپ دانی ایل 2:‏34–35، 44–45 میں پتھر کی تفصیل پڑھتے ہیں تو خُدا کی آخِری ایّام کی بادشاہی کے بارے میں سوچیں۔ اِس نبُّوت کو پُورا کرنے میں مدد دینے کے لِیے آپ کا کیا کِردار ہے؟

مزید دیکھیں ”سُنو، سب قومو!،“ گیت، نمبر 264؛ ”خُدا نے اُنھیں معرفت بخشی ہے“ (ویڈیو)، ChurchofJesusChrist.org۔

13:49

God Gave Them Knowledge

دانی ایل 2:‏1–30

مُکاشفہ پانے کے لِیے رُوحانی تیاری کی ضرُورت ہوتی ہے۔

جب آپ دانی دانی ایل 2:‏1–15 کا جائزہ لیں، تو غَور و فِکر کریں کہ اگر آپ کا حال دانی ایل جَیسا ہو تو آپ کیَسا محسُوس کریں گے۔ دانی ایل نے کیا کِیا؟ (دیکھیے دانی ایل 2:‏16–18)۔ آپ دانی 1:‏17 سے کیا سِیکھ سکتے ہیں کہ خُدا نے دانی ایل کو کیسے تیار کیا؟ خداوند کی مدد پانے کے بعد آپ دانی ایل کے قول و فعل سے کیا سِیکھ سکتے ہیں؟ (دیکھیں دانی ایل 2:‏19–30)۔

دانی ایل 7:‏13–14

یِسُوع مسِیح اَبَدی باپ کا بیٹا ہے۔

نجات دہندہ کی اِس جہان کی خدمت کے دوران میں، بہت سے یہودی دانی ایل 7:‏13 میں سے آنے والے ممسُوح کا لقب ”آدم زاد“ مانتے تھے۔ آپ دانی ایل 7:‏13–14 سے ممسُوح کی بابت کیا سِیکھتے ہیں؟ (مزید دیکھیں موسیٰ 6:‏57)۔

نجات دہندہ اکثر اپنے آپ کو ”اِبنِ آدم“ کہا کرتا تھا۔ چند مثالوں کا جائزہ لینے پر غَور کریں: متّی 25:‏31؛ مرقس 9:‏31؛ 10:‏45۔ وہ اِن آیات میں اپنی بابت کیا سِکھا رہا ہے؟ مرقس 14:‏61–64 میں، یِسُوع نے اپنی فانی زِندگی کے آخِری دِن اِس لقب کو اِستعمال کِیا۔ اِن لوگوں کے ردِ عمل پر غَور کریں جِنھوں نے اِس کا اِعلان سُنا۔ اِبنِ آدم کی بابت دانی ایل کی نبُّوت آپ کے جذبات پر کیسے اثر انداز ہوتی ہے کہ اِس کے ساتھ مرقس 15 میں کیا ہُوا؟

جس طرح یسوع کو یہ اعلان کرنے سے نفرت تھی کہ وہ ”ابن انسان“ ہے، آپ بھی سچّائی کا اعلان کرنے کے لیے ایذا رسانی کا سامنا کر سکتے ہیں۔ دانی ایل 7:‏13–14 کی نبُّوت کا موازنہ عقائد اور عہُود 121:‏29، 46 سے کریں۔

مزید دیکھیں عقائد اور عہُود 49:‏6؛ راہ نُمائے صحائف، ”اِبنِ آدم،“ گاسپل لائبریری۔

بچّوں کے حِصّہ کی علامت

بچّوں کو سِکھانے کے لیے تجاویز

دانی ایل 1؛ 3؛ 6

جو بات راست ہے اُس کو کرنے میں یِسُوع میری مدد کرے گا چاہے یہ کٹھن ہی کیوں نہ ہو۔

  • اپنے بچّوں کو دانی ایل کی کِتاب کی پُراثر کہانیوں سے سِیکھنے میں مدد کرنے کے لیے، آپ دانی ایل 1، 3، اور 6 میں واقعات کی تصاویر تلاش کر سکتے ہیں (اِس ہفتہ کا سرگرمی کا صفحہ دیکھیں یا گاسپل آرٹ بک، نمبر 23، 25، 26)۔ پھر آپ تصاویر کو نیچے رکھ سکتے ہیں اور کسی بچّے کو ایک ایک کر کے اِس کہانی کے بارے میں بات کرنے کی دعوت دے سکتے ہیں جس کی یہ عکاسی کرتی ہے۔ (برائے معاونت، دیکھیے ”دانی ایل اور اُس کے دوست،“ ”سدرک، میسک، اور عبدنجُو،“ اور ”دانی ایل اور شیروں کی ماند“ بمُطابق پُرانے عہد نامہ کی کہانیاں، 154–56، 160–62، 163–65۔)

    1:39

    Daniel and His Friends

    1:39

    Shadrach, Meshach, and Abed-nego

    1:45

    Daniel and the Lions’ Den

  • اپنے بچّوں کو اِن حالات کے بارے میں سوچنے میں مدد دیں جب اِن پر غلط فیصلہ کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جا سکتا ہے، جَیسے دانی ایل اور اُس کے دوست دانی ایل 1، 3، اور 6۔ ایک دُوسرے کے ساتھ بات چِیت کریں کہ آپ نے راست فیصلہ کرکے کیسے برکت پائی ہے جس وقت یہ مُشکل تھا۔ آپ اِس موضوع کے مُتعلق ایک گیت بھی مِل کر گا سکتے ہیں، مثلاً ”راست فیصلہ کریں“ (گِیت، نمبر 239)۔

نوعُمر جوان گوشت کھانے سے اِنکار کرتے ہیں

حِکمت کے کلام پر بھروسا کریں

دانی ایل 1:‏1–17

آسمانی باپ چاہتا ہے کہ مَیں اپنے بدن کا خیال رکھُوں۔

  • دانی ایل اور اُس کے دوستوں کے مُتعلق بادِشاہ کے گوشت اور مَے سے اِنکار کرنے کے بارے میں کہانی پڑھنا آسمانی باپ کے صحت کے قانُون کی بابت گُفت گُو پر اثر ڈال سکتا ہے جو آج ہمیں دِیا گیا ہے (دیکھیے عقائد اور عہُود 89)۔ ہوسکتا ہے کہ آپ دانی اور اُس کے دوستوں کو مِلنے والی برکات کو تلاش کر سکیں اور اُن کا موازنہ حِکمت کے کلام میں بیان کی گئی برکات سے کریں (دیکھیے دانی ایل 1:‏15–17 اور عقائد اور عہُود 89:‏18–21

دانی ایل 2

کلِیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدّسِینِ آخِری ایّام زمِین پر خُدا کی بادِشاہت ہے۔

  • جب آپ اپنے بچّوں کے ساتھ دانی ایل 2:‏31–35، 44–45 پڑھتے ہیں، تو آپ اُنھیں نبوکدؔنضر کے خواب کی تصویر بنانے کی دعوت دے سکتے ہیں۔ خواب میں پتھر کو سمجھنے میں اُن کی مدد کریں کہ کلِیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدّسِینِ آخِری ایّام کی عکاسی کرتی ہے۔ اِس خواب سے ہم کلِیسیا کی بابت کیا سِیکھتے ہیں؟ آپ کے بچّے چند ایسے کاموں کا نام بتا سکتے ہیں جو آسمانی باپ نے آخِری ایّام میں اپنی کلِیسیا قائم کرنے کے لیے انجام دِیے تھے۔ اگر اُنھیں مدد کی ضرورت ہو، تو آپ کلِیسیا کی بحالی کے واقعات کی تصاویر دِکھائیں (دیکھیے گاسپل آرٹ بُک، نمبر 90–95

دانی ایل 6

آسمانی باپ چاہتا ہے کہ مَیں اکثر دُعا کرُوں۔

  • دانی ایل کے لیے آسمانی باپ سے دُعا کرنا اِتنا اہم کیوں تھا؟ شاید آپ اور آپ کے بچّے اِس سوال کے مُتعلق بات چِیت کر سکتے ہیں جب آپ دانی ایل 6 کو ایک ساتھ پڑھتے ہیں۔ پھر آپ ایک دُوسرے کو بتا سکتے ہیں کہ آپ کے لیے دُعا مانگنا کیوں اہم ہے۔ آپ کے بچّے مُختلف حالات میں دُعا کرتے ہُوئے اپنی تصویریں بنانے سے لُطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ وہ اپنی ڈرائنگ کو ایک دُوسرے کو سِکھانے کے لیے اِستعمال کر سکتے ہیں کہ ہم آسمانی باپ سے دُعا کر سکتے ہیں چاہے ہم کہیں بھی ہوں یا ہمیں کس چیز کی ضرورت ہے۔

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے فرینڈ رسالہ کا شُمارہ دیکھیں۔

دانی ایل شیروں کے گروہ کے سامنے کھڑا ہے

دانی ایل شیروں کی ماند میں، از بریٹن ریویر

پرائمری کی سرگرمی کا صفحہ: جب مَیں یِسُوع مسِیح کی تقلید کا فیصلہ کرتا ہُوں تو خُدا مُجھے برکت دے گا