”اپریل 20–26۔ ’جو کُچھ خُداوند نے فرمایا ہے اُس سب کو ہم کریں گے‘: خروج 19–20؛ 24؛ 31–34،“ آ، میرے پیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: پُرانا عہد نامہ 2026 (2026)
”اپریل 20–26۔ ’جو کُچھ خُداوند نے فرمایا ہے اُس سب کو ہم کریں گے،‘“ آ، میرے پیچھے ہو لے: پُرانا عہد نامہ 2026
مُوسیٰ اور تختیاں، اَز جیری ہارسٹن (تفصیل)
اپریل 20–26: ”جو کُچھ خُداوند نے فرمایا ہے اُس سب کو ہم کریں گے“
خروج 19–20؛ 24؛ 31–34
اگرچہ بنی اِسرائیل ماضی میں بُڑبُڑائے اور مُتزلزل ہو چُکے تھے، جب مُوسیٰ نے کوہِ سینا کے پاؤں پر شریعت کا مُطالعہ کِیا، اُنھوں نے یہ عہد باندھا: ”جو کُچھ خُداوند نے فرمایا ہے اُس سب کو ہم کریں گے اور تابع رہیں گے“ (خروج 24:7)۔ پھر خُدا نے مُوسیٰ کو پہاڑ پر بُلایا، اور اُس سے کہا کہ خیمہِ اِجتماع تعمیر کریں تاکہ ”مَیں اُن کے درمیان سُکُونت کرُوں“ (خروج 25:8)۔
لیکن جب مُوسیٰ پہاڑ کی چوٹی پر یہ سیکھ رہا تھا کہ بنی اِسرائیل کیسے اُن کے درمیان خُدا کی حُضُوری پا سکتے ہیں، بنی اِسرائیل پہاڑ کے نیچے تھے اِس کی بجائے عِبادت کرنے کے لیے سونے کا بُت بنا رہے تھے۔ جلد ہی یہ وعدہ کرنے کے بعد کہ ”اور کوئی معبُود نہ ہوں گے،“ وہ اپنے وعدے سے ”فوراً پھِر گئے“ (خروج 20:3؛ 32:8؛ مزید دیکھیے خروج 24:3)۔ یہ ایک حیران کُن موڑ تھا، لیکن ہم تجربے سے جانتے ہیں کہ اِیمان اور عزّم پر بعض اوقات بے صبری، خوف، یا شک کے غالِب آ سکتا ہے۔ جب ہم اپنی زِندگیوں میں خُداوند کی حُضُوری کے خواہاں ہوتے ہیں تو یہ جاننے کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے کہ خُداوند نے قدیم اِسرائیل کو ترک نہیں کِیا اور وہ ہم سے اور جن سے ہم محبّت کرتے ہیں اُنھیں ترک نہیں کرے گا—کیوں کہ وہ ”رحیم اور کریم، بُردبار، اور بھلائی اور سچّائی میں فراخ دِل ہے“ (خروج 34:6)۔
گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز
خرُوج 19:3–6
خداوند کے موعُودہ لوگ اُس کے لیے بیش قِیمت خزانہ ہیں۔
صدر رسل ایم نیلسن نے سِکھایا: ”پُرانے عہد نامہ میں، عِبرانی اِصطلاح جس کا ترجمہ خاص کِیا گیا ہے سِگلہ ہے، جس کا مطلب ’قِیمتی ملکیت،‘ یا ’خزانہ‘ ہے۔ … ہمارے لیے خُداوند کے خادموں کی طرف سے پہچانے جانے کے لیے اُس کی خاص اُمّت اعلیٰ ترین ترتیب کی تائید ہے“ (عہد کی اولاد،“ اِنزائن، مئی 1995، 34)۔ صدر نیلسن کے الفاظ آپ کے خروج 19:3–6 کو سمجھنے کے انداز کو کیسے مُتاثر کرتے ہیں؟ خُداوند نے آپ کو کیسے دِکھایا ہے کہ وہ آپ کو بیش قِیمت خزانہ سمجھتا ہے؟
خروج 19:10–11، 17
مُقدّس تجربات کے لیے تیاری دَرکار ہوتی ہے۔
خُداوند نے مُوسیٰ کو بتایا کہ بنی اِسرائیل کو اِس سے پہلے تیار ہونے کی ضرُورت ہے کہ وہ ”خُدا سے مُلاقات کریں“ (خروج 19:10–11، 17) اور اُس کے ساتھ عہد پر قائم رہیں (دیکھیے خروج 19:5)۔ آپ روحانی تجربات کے لیے کیسے تیاری کرتے ہیں، بشمُول عِشائے ربّانی اور ہَیکل کی رُسُوم؟ آپ تیاری میں دُوسروں کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟ آپ لُوقا 6:12–13؛ انوس 1:2–6؛ ایلما 17:2–3 میں سے تیاری کے بارے میں کیا سیکھتے ہیں؟
مِصر میں یہ پہاڑ روایتی طور پر کوہِ سینا مانا جاتا ہے۔
خروج 20:1–17
خُدا کے حُکموں کی فرماں برداری برکات لاتی ہے۔
جب بنی اِسرائیل کوہِ سینا کے دامن میں جمع تھے، تو اُنھوں نے خُدا کی آواز سے دس اَحکام سُنے (دیکھیں اِستثنا 4:12–13)۔ یقیناً، یہ، خُدا کے صِرف اَحکام نہیں ہیں—صحائف میں اور بھی بُہت سے ہیں۔ لہٰذا جب آپ خروج 20:1–17 پڑھتے ہیں، تو اپنے آپ سے پُوچھیں کہ خُدا نے خاص طور پر اِن دس اَحکام پر کیوں زور دِیا۔ یہاں ایک نمُونہ جدول ہے جسے آپ اپنی زِندگی میں دس اَحکام کی اَہمیت پر غور کرتے ہُوئے اِستعمال کر سکتے ہیں:
|
حُکم |
دُوسرے لفظوں میں، خُداوند مُجھ سے پُوچھ رہا ہے … |
برکات جو اِس حُکم پر عمل کرنے سے آتی ہیں |
|---|---|---|
-
اِن دس حُکموں پر عمل کرنے سے آپ کو متّی 22:34–40 میں دِیے گئے دو عظیم حُکموں پر عمل کرنے میں کیسے مدد مِلتی ہے؟
-
کون سی اَیسی چیزیں ہیں جن کے لیے آپ خُدا کے حُضُور آزمائے جا سکتے ہیں؟ آپ نے خُدا کو اوّلین درجہ دینے سے کون سی برکات دیکھی ہیں؟
-
آپ کسی اَیسے شخص کو کیسے جواب دیں گے جو کہتا ہے کہ دس اَحکام کو بُہت عرصہ پہلے دِیا گیا تھا اور آج اُس کا اِطلاق نہیں ہوتا؟ آپ اپنے جواب کے حِصّے کے طور پر اپنی زِندگی کی کون سی مِثالوں کا اِشتراک کریں گے؟ گیت ”خُدا کے اَحکام کِتنے شفیق ہیں“ (گیت، نمبر 125) کیسے دُوسروں کو خُدا کے حُکموں کی وضاحت کرنے کے طریقے پر اَثر اَنداز ہو سکتا ہے؟
-
خروج 20:6 میں دِیے گئے وعدے کو خُداوند نے آپ کی زِندگی میں کِس طرح پُورا کِیا ہے؟
مزید دیکھیے ”بڑا حُکم—خُداوند سے محبّت رکھو،“ کلِیسیائی صدُور کی تعلیمات: عزرا ٹافٹ بینسن میں (2014)، 37–45؛ ڈیلن ایچ اوکس، ”کوئی اور دیوتا نہیں،“ لیحونا، نومبر 2013، 72–75؛ موضُوعات اور سوالات، ”اَحکام،“ گاسپل لائبریری۔
خروج 24:1–11
عہُود باندھنا خُدا کی شریعت کی فرماں برداری کرنے کے لیے میری آمادگی کا مظہر ہے۔
جب آپ خروج 24:3–8 پڑھیں، تو اُن عہُود پر غور کریں جو آپ نے خُدا کے ساتھ باندھے ہیں۔ اگرچہ بنی اِسرائیل کے عہد میں وہ رُسُوم شامِل تھیں جو اِس سے مُختلف ہیں جس کا خُدا آج تقاضا کرتا ہے، آپ شاید کُچھ مُماثلتیں دیکھیں گے۔ مِثال کے طور پر، آیات 4، 5، اور 8 میں قُربان گاہ، جانوروں کی قُربانی، اور خُون کا ذِکر ہے۔ یہ چیزیں کِس چیز کی نُمایندگی کر سکتی ہیں، اور وہ آپ کے عہُود سے کیسے مُتعلقہ ہو سکتی ہیں؟
خروج 32–34
گُناہ خُدا سے مُنہ موڑنا ہے؛ توبہ اُس کی طرف رُجُوع لانا اور بُرائی سے دُور ہونا ہے۔
خُود کو اِسرائیلیوں کی جگہ رکھنے کی کوشِش کریں—آپ بیابان میں ہیں، مُوسیٰ 40 دِنوں سے غائب ہے، اور مُستقبل میں آپ کا سامنا کنعانیوں سے موعُودہ سرزمین کے حوالے سے ہو گا (دیکھیے خروج 32:1–8)۔ آپ کے خیال میں بنی اِسرائیل کو سونے کا دیوتا کیوں چاہیے تھا؟ خروج 33:11–17 میں مُوسیٰ کی خُداوند سے اِلتجا کے بارے میں آپ کو کیا بات تحریک بخشتی ہے؟
اگرچہ اِسرائیلیوں کا گُناہ سنگین تھا، اِس کہانی میں خُدا کے رحم اور مُعافی کا پیغام بھی شامِل ہے۔ خروج 34:1–10 آپ کو نجات دہندہ کی بابت کیا سِکھاتا ہے؟ (دیکھیے خروج 32:30–32؛ مُضایاہ 14:4–8؛ 15:9؛ عقائد اور عہُود 43:3–5)۔
خروج 31:13–16
سبت ایک نِشان ہے۔
صدر رسل ایم نیلسن نے وضاحت کی: ”اپنی نوعُمری کے برسوں میں، مَیں نے دُوسروں کی تحریروں کا مُطالعہ کیا جنھوں نے سبت کے دِن کام کاج کرنے اور نہ کرنے والے اُمُور کی فہرست مُرتب کر رکھی تھی۔ بعداَزاں مَیں نے صحائف سے سیکھا کہ سبت کے دِن میری راہ و روِش اور میرے روّیے نے میرے اور میرے آسمانی باپ کے مابین نِشان قائم کر دِیا ہے۔[دیکھیے خروج 31:13؛ حِزقی ایل 20:12، 20]۔ اِس اِدراک کے ساتھ، مجھے اب اُمُور انجام دینے اور نہ دینے والی فہرستوں کی ضرُورت نہیں ہے۔ جب مُجھے فیصلہ کرنا ہوتا تھا کہ آیا سبت کے لیے یہ سرگرمی مُناسب ہے یا نہیں، تو مَیں اپنے آپ سے سیدھا پُوچھتا تھا، ’مَیں خُدا کو کس قسم کا نِشان دینا چاہتا ہُوں؟‘ اِس سوال نے سبت کے دِن کے حوالے سے میرے فیصلوں کو واضح اور شفاف بنا دِیا تھا۔“ (”سبت شادمانی ہے،“ لیحونا، مئی 2015، 130)۔ غور و فِکر کریں کہ آپ سبت کے دِن کو پاک ماننے کے ذریعے خُدا کو کیا نِشان دینا چاہتے ہیں۔
خروج 34:1–4
مُوسیٰ نے جو دو پتھر کی لَوحیں بنائی تھیں اُن کے درمیان کیا فرق تھا؟
جب مُوسیٰ پہاڑ سے نیچے اُترا، تو وہ پتھر کی لَوحوں پر لِکھی ہُوئی شریعت لے کر آیا۔ جب مُوسیٰ نے دیکھا کہ بنی اِسرائیل نے اپنے عہد کو توڑ دِیا ہے، تو اُس نے لَوحیں توڑ دِیں (دیکھیے خروج 31:18؛ 32:19)۔ بعد میں، خُدا نے موسیٰ کو پتھر کی لَوحوں کا ایک اور مجمُوعہ بنانے اور اُنھیں واپس پہاڑ پر لے جانے کا حُکم دِیا (دیکھیے خروج 34:1–4)۔ ترجمہ اَز جوزف سمِتھ:خروج 34:1–2 (بائبل کے ضمیمہ میں) واضح کرتا ہے کہ پتھر کی لَوحوں کے پہلے مجمُوعے میں خُدا کی ”مُقدّس ترتیب،“ یا ملکِ صِدق کی کہانت کی رُسُوم شامِل تھیں۔ دُوسرے مجمُوعے میں ”جِسمانی حُکم کی شریعت“ شامِل تھی۔ یہ کم تر کہانت تھی جو کم تر شریعت کے تحت نافذ کی گئی تھی (دیکھیے عقائد اور عہُود 84:17–27)، جس کا مقصد بنی اِسرائیل کو اعلیٰ شریعت اور اعلیٰ کہانت کے لیے تیار کرنا تھا تاکہ وہ خُدا کی حُضُوری میں داخِل ہو سکیں۔
مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے لیحونا اور برائے مضبوطیِ نوجوانان رسالوں کے شُمارے دیکھیں۔
بچّوں کو سِکھانے کے لیے تجاویز
خروج 20:3–17
خُدا مُجھے اَحکامات دیتا ہے کیوں کہ وہ چاہتا ہے کہ مَیں خُوش رہُوں۔
-
آپ اپنے بچّوں کے لیے دس حُکم کے مُتعلق سیکھنا کیسے پُر لُطف بنا سکتے ہیں؟ جب آپ اِکٹھے خروج 20:3–17 پڑھتے ہیں، تو دس حُکموں میں سے ہر ایک کی نُمایندگی کرنے کے لیے اپنے بچّوں کو تصویر ڈھُونڈنے یا بنانے میں مدد کرنے دیں۔ پھر آپ کے بچّے باری باری تصویر مُنتخب کر سکتے ہیں اور اُس بارے میں بات کر سکتے ہیں کہ وہ اُس حُکم پر کیسے عمل کر سکتے ہیں۔ ایک دُوسرے کے ساتھ اِشتراک کریں کہ اُس حُکم پر عمل کرنا آپ کے لیے کیسے خُوشی کا باعث بنتا ہے۔
-
آپ اِکٹھے مِل کر گیت بھی گا سکتے ہیں ”حُکموں کو مانیں“ (بچّوں کے گِیتوں کی کِتاب، 146–47)۔ اپنے بچّوں کی گیت میں سے الفاظ تلاش کرنے میں مدد کریں جو اُنھیں یہ سِکھاتے ہیں کہ خُدا کیوں چاہتا ہے کہ ہم اُس کے حُکموں پر عمل کریں۔
جب بچّے رُوحانی تجربات کا تذکرہ کرتے ہیں، تو اُن کی گواہی بڑھتی ہے۔ جو سوالات آپ پُوچھتے ہیں آپ کے بچّوں کی حوصلہ اَفزائی کر سکتے ہیں کہ وہ مُنّجی کے بارے میں کیسا محسُوس کرتے ہیں اور اِنجِیل پر عمل کرنے سے اُنھیں کیسے برکت مِلی ہے (دیکھیے نجات دہندہ کے طریق پر تعلیم دینا، 32)۔ جب وہ اَیسا کرتے ہیں، تو وہ گواہی دے رہے ہوتے ہیں۔ غور کریں کہ دس حُکموں پر عمل کرنے سے حاصِل ہونے والے برکات پر گُفت گُو کرتے ہُوئے آپ اَیسا کیسے کر سکتے ہیں۔
خروج 20:12
خُداوند چاہتا ہے کہ مَیں اپنے ماں باپ کی عِزت کرُوں۔
-
اپنے بچّوں کی یہ فِقرہ سیکھنے میں مدد کریں ”اپنے باپ اور اپنی ماں کی عِزت کرو“ (خروج 20:12)۔ آپ وضاحت کرنا چاہیں گے کہ کسی کی ”عِزت“ کرنے کا مطلب کسی کے لیے احترام دِکھانا یا اُنھیں خُوشی دینا ہو سکتا ہے۔ یِسُوع نے اپنی فانی ماں اور اپنے آسمانی باپ کی عِزت کرنے کے لیے کیا کِیا؟ (دیکھیے لُوقا 2:48–51؛ یُوحنّا 19:26–27)۔ شاید آپ کے بچّے باری باری اُن چیزوں کی اداکاری کر سکتے ہیں جو والدین کی عِزت کرنے کے لیے کر سکتے ہیں، جب کہ دُوسرے بچّے اَندازہ لگا سکتے ہیں کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔
خروج 31:13، 16–17
سبت کے دِن کو پاک ماننا خُداوند کے لیے میری محبّت کا نِشان ہے۔
-
آپ کے بچّے نِشانات کی مِثالوں کو دیکھنے سے لُطف اَندوز ہو سکتے ہیں—جیسے کہ سڑک کے نِشان یا کسی عِمارت پر موجُود نِشانات۔ نِشانات کے مقاصِد کیا ہیں؟ پھر آپ کی اولاد خروج 31:13، 16–17 میں لفظ ”نشان“ تلاش کر سکتے ہیں۔ خُداوند نے کیا کہا ہے کہ یہ ہمارے اور اُس کے درمیان ایک نِشان ہے؟ ایک دُوسرے کے ساتھ اُن چند طریقوں کا اِشتراک کریں جن سے آپ اور آپ کا خاندان سبت کے دِن خُداوند سے اپنی محبّت ظاہر کرنے کی کوشِش کرتے ہیں۔
مُوسیٰ دس حُکم تھامے ہُوئے کی خاکہ کشی، اَز سام لالور (تفصیل)
خروج 32:1–8، 19–24؛ 34:6–7
مَیں خُدا کی راہوں سے ”مُنہ نہیں موڑُں“ گا۔
-
اپنے بچّوں کو کوہِ سینا پر مُوسیٰ کی کہانی (پُرانے عہد نامہ کی کہانیوں، 77–82) میں سے سیکھنے میں مدد کے لیے خروج 32:1–8، 19–24 اِستعمال کرنے پر غور کریں۔ بنی اِسرائیل کے لیے خُدا کی بجائے مُجسمے کی پرستش کرنا کیوں غلط تھا؟
2:55Moses on Mount Sinai
-
فرش پر راستا بنانا (یا اپنے گھر کے قریب ایک کو ڈھُونڈنا) خروج 32:8 کے اِن الفاظ کی وضاحت کرنے سے لُطف اَندوز ہو سکتا ہے: ”اُنھوں نے تیزی سے راستے سے مُنہ پھیر لِیا ہے۔“ راستے پر چلتے ہُوئے، آپ کے بچّے آزمایشوں کے بارے میں بات کر سکتے ہیں جن کا سامنا ہمیں خُدا سے دُور ہونے کے دوران ہوتا ہے۔ اگر ہم بھٹک گئے ہیں تو کون سی چیز ہمیں خُدا کے راستے پر رہنے—اور اُس کی طرف لوٹنے میں مدد کرتی ہے؟ (دیکھیے خروج 34:6–7)۔
مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے فرینڈ رسالے کا شُمارہ دیکھیں۔