”اپریل 6–12۔ ’اِس دِن کو یاد رکھنا، جس میں تُم مِصر سے باہر نِکلے‘: خروج 7–13،“ آ، میرے پیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: پُرانا عہد نامہ 2026 (2026)
”اپریل 6–12۔ ’اِس دِن کو یاد رکھنا، جس میں تُم مِصر سے باہر نِکلے،‘“ آ، میرے پیچھے ہو لے: پُرانا عہد نامہ 2026
فرعون کے دربار میں مُوسیٰ اور ہارُون کی تصویر، اَز رابرٹ ٹی بیرٹ
اپریل 6–12: ”اِس دِن کو یاد رکھنا، جس میں تُم مِصر سے باہر نِکلے“
خروج 7–13
مِصر پر ایک کے بعد ایک آفت آئی، لیکن فرعون نے پھر بھی بنی اِسرائیل کو آزاد کرنے سے اِنکار کر دِیا۔ اور پھر بھی خُدا نے اپنی قُدرت کا مُظاہرہ کرنا اور فرعون کو ”کہ مَیں خُداوند ہُوں“ کو قبُول کرنے کے مواقع دینا جاری رکھا اور ”تمام دُنیا میں میری مانِند کوئی نہیں ہے“ (خروج 7:5؛ 9:14)۔ اِسی اثنا میں، موسیٰ اور بنی اِسرائیل نے اُن کی جانب سے خُدا کی قُدرت کے اِن مظاہر کو حیرت سے دیکھا ہوگا۔ یقیناً اِن پیہم نِشانوں نے خُدا پر اُن کے اِیمان کی تصدیق کی اور خُدا کے نبی کی پیروی کرنے کے لیے اُن کی آمادگی کو مضبُوط کِیا۔ پھر، نو بھیانک آفتوں کے بعد بھی بنی اِسرائیل آزاد نہ ہو سکے، لیکن دسوِیں آفت نے—پہلوٹھے بیٹے کی موت، جس میں فرعون کا پہلوٹھا بھی شامِل تھا—بالآخر غُلامی کا خاتمہ کر دِیا۔ یہ اِس لیے موزُوں لگتا ہے کیوں کہ رُوحانی اَسیری کے ہر مُعاملے میں، فرار ہونے کا صِرف ایک ہی راستا ہے۔ یہ فقط یِسُوع مسِیح کی قُربانی ہے، پہلوٹھے—بے عیب برّے کا خُون—جو ہمیں بچّائے گا۔
گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز
خروج 7–11
مَیں اپنے دِل کو نرم کرنے کا چُناؤ کر سکتا ہُوں۔
اُمید ہے کہ آپ کی مرضی کبھی بھی خُدا کی مرضی کے خِلاف نہیں ہو گی، جیسا کہ فرعون کی تھی۔ پھر بھی، ہم سب کی زِندگی میں اَیسے وقت آتے ہیں جب ہمارے دِل اُتنے نرم نہیں ہوتے جتنے ہونے چاہئیں۔ خروج 7:14–25؛ 8:5–32؛ 9:1–26؛ 10:12–29؛ 12:29–33 میں آفتوں کے بارے میں فرعون کے ردِعمل میں آپ کو کیا چیز نُمایاں نظر آتی ہے؟ خروج 7:3، 13؛ 9:12 کی جوزف سمِتھ ترجمے میں وضاحت پر توجہ دیں۔
کیوں ”سخت“ فرعون کے دِل کی ایک اچھی وضاحت ہے؟ غور کریں کہ نرم دِل ہونے کے بارے میں آپ اِن آیات سے کیا سیکھتے ہیں: 1 نِیفی 2:16؛ مُضایاہ 3:19؛ ایلما 24:7–8؛ 62:41؛ عیتر 12:27۔ جب آپ فرعون کی سخت دِلی کے نتائج کے بارے میں پڑھتے ہیں، تو اپنے دِل کی حالت پر غور کریں۔ آپ کون سی تبدیلیاں کرنے کی تحریک محسُوس کرتے ہیں؟
خروج 12:1–42
یِسُوع مسِیح اپنے کفّارہ کی بدولت مُجھے بچا سکتا ہے۔
بنی اِسرائیل کو خروج 11:4–5 میں بیان کردہ دسوِیں آفت سے بچنے کا واحد طریقہ یہ تھا، کہ وہ اُن ہدایات پر بالکل صحیح طریقے سے عمل کریں جو خُداوند نے خروج 12 میں مُوسیٰ کو دیں، جسے عیدِ فسح کہا جاتا ہے۔ عیدِ فسح ہمیں علامتوں کے ذریعے سِکھاتی ہے کہ جس طرح خُداوند نے بنی اِسرائیل کو مِصر میں غُلامی سے آزاد کِیا، ویسے ہی وہ ہمیں بھی گُناہ کی اَسیری سے آزاد کر سکتا ہے۔ خروج 12:1–42 میں اِس علامت کو دریافت کرنے کے لیے، آپ اِس طرح کے جدول کا اِستعمال کر سکتے ہیں:
|
علامت |
مُمکنہ معانی |
میرے واسطے خُدا کا پیغام |
|---|---|---|
علامت مہینوں کا آغاز (آیت 2؛ خُداوند نے اِسرائیلوں کو حُکم دِیا کہ وہ اِس واقعہ کو اُن کے کیلنڈر کے آغاز کی نِشان دہی کے لیے اِستعمال کریں)۔ | مُمکنہ معانی یہ بنی اِسرائیل کے لیے ایک نئی شُروعات ہونی تھی۔ اُنھیں ”دوبارہ پیدا ہونا“ تھا۔ | |
علامت برّہ (آیات 3–5)۔ | مُمکنہ معانی دیکھیے یُوحنّا 1:29؛ 6:54؛ 1 پطرس 1:19۔ | |
علامت چوکھٹوں پر برّے کا خُون (آیات 7، 13، 23)۔ | مُمکنہ معانی دیکھیے مُضایاہ 4:2؛ ایلما 12:11۔ | |
علامت بے خمیری روٹی (آیات 8، 15، 19–20)۔ | مُمکنہ معانی خَمیر، یا جھاگ، بدعُنوانی کی علامت ہو سکتی ہے کیوں کہ یہ آسانی سے خراب کر سکتی ہے۔ دیکھیے متّی 16:6–12؛ یُوحنّا 6:35۔ | |
علامت کڑوی جڑی بُوٹیاں (آیت 8)۔ | مُمکنہ معانی گُناہ اور اَسیری کی تلخی کی یاد دِہانی۔ دیکھیے خروج 1:14؛ مُوسیٰ 6:55۔ | |
علامت جلدی میں کھانا، نِکلنے کے لیے ملبُوس ہو کر (آیت 11)۔ | مُمکنہ معانی گُناہ کی اَسیری سے نِکلنے کی فوری ضُرورت کی علامت۔ دیکھیے پیدایش 39:12؛ 2 تیمتھیس 2:22۔ | |
علامت تباہ کرنے والا (آیات 13، 23)۔ | مُمکنہ معانی دیکھیے عقائد اور عہُود 89:18–21۔ | |
علامت اِسرائیلیوں کو آزاد کِیا گیا تھا (آیات 29–32)۔ | مُمکنہ معانی | |
فسح کی ہدایات اور علامات میں آپ کو اور کیا مِل سکتا ہے جو آپ کو یِسُوع مسِیح اور اُس کے کفّارے کی یاد دِلاتا ہے؟ یہ علامتیں آپ کو اِس بارے میں کیا تجویز کرتی ہیں کہ اُس کے کفّارے کی برکات کیسے حاصِل کی جائیں؟
مسِیح کی طرف رُجوع لاؤ اُن علامتوں کی نِشان دہی کرتے ہُوئے جو اُس کی گواہی دیتی ہیں۔ ”سب چِیزیں،“ خُداوند نے فرمایا، ”خلق کی گئیں اور بنائی گئیں کہ میری گواہی دیں“ (مُوسیٰ 6:63؛ مزید دیکھیے 2 نِیفی 11:4)۔ خروج 12 میں، برّہ، خُون، بے خمیری روٹی، مُعجزات، اور رہائی جیسے نِشان سب کُچھ مسِیح کی طرف اِشارہ کرتے ہیں۔ ”ایک بار جب ہم یہ سمجھ لیں کہ اِن چیزوں کا نجات دہندہ سے کیا تعلُق ہے، تو وہ ہمیں مسِیح کی قُدرت اور صفات کے بارے میں سِکھا سکتے ہیں“ (نجات دہندہ کے طریق پر تعلیم دینا، 7)۔
میری یادگارِی کے لِیے، از والٹر رین
خروج 12:14–17، 24–27؛ 13:1–16
عِشائے ربّانی کی عِبادت یِسُوع مسِیح کے وسیلے سے اپنی رہائی کو یاد رکھنے میں میری مدد کرتی ہے۔
مُنّجی نے اِسرائیلیوں کو حُکم دِیا کہ وہ ہر سال فسح کا مُشاہدہ کریں تاکہ وہ یاد رکھیں کہ اُس نے اُنھیں رہائی بخشی تھی، حتیٰ کہ اُن کی اَسیری ایک دور کی یاد بن جائے۔ جب آپ اُس کی ہدایات خروج 12:14–17، 24–27؛ 13:1–16 میں پڑھتے ہیں، اِس بارے میں سوچیں کہ آپ اپنے لیے خُدا کی برکات کو یاد رکھنے کے لیے کیا کر رہے ہیں۔ آپ اِس یاد کو ”اپنی نسلوں کے درمیان“ کیسے محفُوظ کر سکتے ہیں؟ (دیکھیے خروج 12:14، 26–27)۔
عِشائے ربّانی اور عیدِ فسح کی ضیافت کے درمیان آپ کیا مُماثلت دیکھتے ہیں؟ آپ یِسُوع مسِیح کو ”ہمیشہ یاد“ رکھنے کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟ (مرونی 4:3؛ 5:2)۔
آپ دیگر چیزوں پر بھی غور کر سکتے ہیں جو خُداوند چاہتا ہے کہ آپ یاد رکھیں؛ دیکھیے، مِثال کے طور پر ہیلیمن 5:6–12؛ مرونی 10:3؛ عقائد اور عہُود 3:3–5، 10؛ 18:10؛ 52:40۔
مزید دیکھیے کیون ڈبلیو پیرسن، ”کیا آپ اب بھی مُستعد ہیں؟،“ لیحونا، نومبر 2022، 67–69؛ ”اُسے ہمیشہ یاد رکھیں“ (ویڈیو)، گاسپل لائبریری؛ ”مصلُوب کی یاد میں،“ گیت، نمبر 190۔
Always Remember Him
مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے لیحونا اور برائے مضبوطیِ نوجوانان رسالوں کے شُمارے دیکھیں۔
بچّوں کو سِکھانے کے لیے تجاویز
خروج 7–11
خُداوند تمام چیزوں پر قُدرت رکھتا ہے۔
-
خروج 7–11 میں بیان کردہ وباؤں نے مِصریوں اور اِسرائیلوں کو ظاہر کِیا کہ خُداوند بڑی قُدرت رکھتا ہے۔ خُداوند آپ کے بچّوں کی زِندگی بھر مدد کرے گا جب وہ اُس کی قُدرت پر اِیمان رکھیں گے۔ اِس کہانی سے سیکھنے میں اُن کی مدد کرنے کے لیے، آپ ہر بچّے کو 10 حِصّوں میں تقسیم کِیا ہُوا کاغذ دے سکتے ہیں، اور اُنھیں اِن آیات میں بیان کردہ وباؤں کی تصاویر بنانے کی دعوت دیں: خروج 7:17–18؛ 8:1–4؛ 8:16–17؛ 8:20–22؛ 9:1–6؛ 9:8–9؛ 9:22–23؛ 10:4–5؛ 10:21–22؛ 11:4–7 (” مِصر کی وبائیں“ عہدِ عتیق کی کہانیوں میں 67–69 بھی دیکھیے)۔ خروج 7:5 اور 9:14 اِکٹھے پڑھیں اِس بات کی وضاحت کرنے کے لیے کہ خُداوند نے وباؤں کو کیوں بھیجا۔
2:3The Plagues of Egypt
-
اپنے بچّوں کے ساتھ تذکرہ کریں کہ خُداوند نے آپ کو کیسے دِکھایا ہے کہ ”تمام دُنیا میں کوئی [اُس] کی مانِند نہیں ہے“ (خروج 9:14)۔ اُنھیں بتانے دیں کہ وہ کیسے جانتے ہیں کہ خُداوند قوّی ہے۔
خروج 8:28–32؛ 9:7
خُداوند نرم دِل ہونے میں میری مدد کر سکتا ہے۔
-
اپنے بچّوں کو تصور کرنے میں مدد دینے کے لیے کہ نرم دل ہونے سے کیا مُراد ہے، اُنھیں کوئی اَیسی چیز دِکھانا دِل چسپ ہو سکتا ہے جو سخت ہو، جیسے کہ چٹان، اور اَیسی چیز جو نرم اور جذب کرنے والی ہو، جیسا کہ سپنج۔ آپ اُن اَشیا پر پانی بھی ڈال سکتے ہیں تاکہ یہ دِکھا سکیں کہ نرم دِل کِس قدر آسانی سے خُداوند کے کلام کو قبُول کرتا ہے۔ پھر آپ چند آیات اِکٹھے پڑھ سکتے ہیں جو بیان کرتی ہیں کہ فرعون نے خُداوند کی طرف سے بھیجی گئی آفتوں کا جواب کیسے دِیا (دیکھیے خروج 8:28–32؛ 9:7)۔ کون سی چیزیں فرعون کے دِل یا رویے کی نُمایندگی کرتی ہیں؟ نرم دِل ہونا کیا معانی رکھتا ہے؟ (دیکھیے مُضایاہ 3:19)۔
-
آپ اور آپ کے بچّے اَیسے کُچھ کاموں کی فہرست بنا سکتے ہیں جو یہ ظاہر کرتے ہیں کہ ہمارے دِل سخت ہیں (جیسے، بے رحمانہ الفاظ اِستعمال کرنا یا اشتراک کرنے کے لِئے راضی نہ ہونا)۔ ہم خُداوند کو یہ کیسے دِکھا سکتے ہیں کہ ہم نرم دِل ہونا چاہتے ہیں؟
خروج 12:1–13
عِشائے ربّانی یِسُوع کو یاد رکھنے میں میری مدد کر سکتی ہے۔
-
عیدِ فسح نے بنی اِسرائیل کو ہمارے لیے نجات دہندہ اور اُس کی قُربانی کے لیے اِنتظار کرنے کی تعلیم دی۔ جب آپ اِکٹھے خروج 12:1–13 کا تفصیلی جائزہ تلاش کرتے ہیں، تو اپنے بچّوں کی فسح اور یِسُوع مسِیح کے کفّارہ کی تفصیلات کے درمیان تعلق دیکھنے میں مدد کریں (مزید دیکھیے ”عید فسح“ عہدِ عتیق کی کہانیوں میں، 70–74)۔ مِثال کے طور پر، یِسُوع کِس طرح آیت 5 میں بیان کردہ برّے کی مانِند ہے؟
2:54The Passover
-
آج، ہم یِسُوع کی قُربانی کو یاد کرنے کے لیے عِشائے ربّانی لیتے ہیں۔ آپ اپنے بچّوں کو عِشائے ربّانی کی تصویر دِکھا سکتے ہیں اور بات کر سکتے ہیں کہ یہ رسم کیسے یِسُوع مسِیح کو یاد رکھنے میں ہماری مدد کرتی ہے۔ آپ اپنے بچّوں کی عِشائے ربّانی کی دُعاؤں میں لفظ ”یاد“ تلاش کرنے میں مدد کر سکتے ہیں (دیکھیے مرونی 4–5)۔ یا اِکٹھے عِشائے ربّانی کے بارے میں کوئی پسندیدہ گیت گائیں، اور اپنے بچّوں کی یہ محسُوس کرنے میں مدد کریں کہ جب وہ نجات دہندہ کے بارے میں سوچتے ہیں تو اُنھیں کِتنی پُرسُکون کیفیت محسُوس ہوتی ہے۔ ہم عِشائے ربّانی لیتے وقت اِس احساس کو کیسے تلاش کر سکتے ہیں؟
مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے فرینڈ رسالے کا شُمارہ دیکھیں۔