آ، میرے پِیچھے ہولے ۲۰۲۴
مارچ 30–اپریل 5۔ ”وہ موت کو نابُود کر کے فتح پائے گا“: اِیسٹر


”مارچ 30–اپریل 5۔ وہ موت کو نابُود کر کے فتح پائے گا‘: اِیسٹر،“ آ، میرے پیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: پُرانا عہد نامہ 2026 (2026)

”مارچ 30–اپریل 5۔ ’وہ موت کو نابُود کر کے فتح پائے گا،‘“ آ، میرے پیچھے ہو لے: پُرانا عہد نامہ 2026

مسِیح کی خالی قبر

خالی قبر کی خاکہ کشی

مارچ 30–اپریل 5: ”وہ موت کو نابُود کر کے فتح پائے گا“

اِیسٹر

یِسُوع مسِیح کی زِندگی ”تمام اِنسانی تاریخ کا مرکزی حِصّہ ہے“ (”زندہ مسِیح: رَسُولوں کی گواہی،“ گاسپل لائبریری)۔ اِس سے کیا مُراد ہے؟ یہ اِس بات کی نِشان دہی کرتا ہے کہ مُنّجی کی زِندگی ہر اُس شخص کی اَبَدی تقدیر پر اَثر اَنداز ہوتی ہے جو کبھی بھی زِندہ رہا ہے یا جو کبھی بھی زِندہ رہے گا۔ آپ یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ یِسُوع مسِیح کا جی اُٹھنا، اُس پہلے اِیسٹر کے اِتوار کو، خُدا کے تمام لوگوں کو پُوری تاریخ سے جوڑتا ہے: وہ جو اُس کے جی اُٹھنے سے پہلے پیدا ہُوئے تھے اِیمان کے ساتھ اُس کے مُنتظر تھے (دیکھیے یعقُوب 4:‏4)، اور جو لوگ اِس کے بعد پیدا ہُوئے وہ اُس کی طرف اِیمان کے ساتھ دیکھتے ہیں۔ جب ہم پُرانے عہد نامے کے حوالہ جات اور نبُوتوں کا مُطالعہ کرتے ہیں، تو ہمیں یِسُوع مسِیح کا نام کبھی نہیں مِلتا، لیکن ہمیں قدیم اِیمان داروں کے اِیمان اور اپنے مُخلصی دینے والے اور مُنّجی کے لیے تڑپ کی گواہی ضرُور مِلتی ہے۔ چُناں چہ ہم جو اُس کو یاد کرنے کے لیے مدعُو کِیے گئے ہیں اُن لوگوں سے ایک تعلق محسُوس کر سکتے ہیں جنھوں نے اُس کی طرف دیکھنے کی اُمید رکھی۔ کیوں کہ حقیقی طور پر یِسُوع مسِیح نے ”ہم سب کی بَدی بخشی ہے“ (یسعیاہ 53:‏6؛ تاکید شامِل ہے)، اور ”مسِیح میں سب زِندہ کِیے جائیں گے“ 1 کرنتھیوں 15:‏22؛ تاکید شامِل کی گئی ہے)۔

مُطالعہ کی علامت

گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز

قدیم اور جدید نبی مُخلصی دینے والے کی کفّارہ بخش قُربانی کی گواہی دیتے ہیں۔

پُرانے عہد نامہ میں بُہت سے حوالہ جات نجات دہندہ کی خِدمت اور کفّارہ بخش قُربانی کی طرف اِشارہ کرتے ہیں۔ درج ذیل جدول میں اِن میں سے کُچھ حوالہ جات درج ہیں۔ جب آپ اِن آیات کو پڑھتے ہیں، تو آپ کو مُنّجی کے بارے کیا تاثرات آتے ہیں؟

پُرانا عہد نامہ

نیا عہد نامہ

پُرانا عہد نامہ

زکریاہ 9:‏9

نیا عہد نامہ

متّی 21:‏1–11

پُرانا عہد نامہ

زکریاہ 11:‏12–13

نیا عہد نامہ

متّی 26:‏14–16؛ 27:‏3–8

پُرانا عہد نامہ

یسعیاہ 53:‏4

نیا عہد نامہ

متّی 8:‏16–17؛ 26:‏36–39

پُرانا عہد نامہ

یسعیاہ 53:‏7

نیا عہد نامہ

مرقس 14:‏60–61

پُرانا عہد نامہ

زبُور 22:‏16

نیا عہد نامہ

یُوحنّا 19:‏17–18؛ 20:‏25–27

پُرانا عہد نامہ

زبُور 22:‏18

نیا عہد نامہ

متّی 27:‏35

پُرانا عہد نامہ

زبُور 69:‏21

نیا عہد نامہ

متّی 27:‏34، 48

پُرانا عہد نامہ

زبُور 118:‏22

نیا عہد نامہ

متّی 21:‏42

پُرانا عہد نامہ

یسعیاہ 53:‏9، 12

نیا عہد نامہ

متّی 27:‏57–60؛ مرقس 15:‏27–28

پُرانا عہد نامہ

یسعیاہ 25:‏8

نیا عہد نامہ

مرقس 16:‏1–6؛ لُوقا 24:‏6

پُرانا عہد نامہ

دانی ایل 12:‏2

نیا عہد نامہ

متّی 27:‏52–53

نجات دہندہ کی بابت تعلیم دینے والی نبُوتیں مورمن کی کِتاب میں اور بھی زیادہ وافر اور واضح ہیں۔ غور کریں کہ اِس طرح کے حوالوں سے آپ کا اِیمان کیسے مضبُوط ہوتا ہے: 1 نِیفی 11:‏31–33؛ 2 نِیفی 25:‏13؛ مُضایاہ 3:‏2–11؛ ایلما 7:‏10–13۔

آخِری ایّام کے اَنبیا یِسُوع مسِیح اور اُس کے کفّارہ بخش مِشن کی خاص گواہی دیتے ہیں۔ جب آپ اِیسٹر کے اِس اِختتامِ ہفتہ مجلسِ عامہ کو سُنتے ہیں، تو مسِیح کی گواہیوں کو نوٹ کریں جو آپ سُنتے ہیں۔ یہ آپ کو اُس کی بابت کیا سِکھاتی ہیں؟

سیمینری کی علامت
یِسُوع مسِیح مُجھے اِطمینان اور خُوشی بخشتا ہے۔

اِیسٹر خُوش کُن وقت ہے، کیوں کہ یہ نجات دہندہ کے کفّارہ اور جی اُٹھنے کو منانے کا وقت ہے۔ اور پھر بھی، اِیسٹر کے دوران بھی، بُہت سے لوگ اَیسے ہیں جو مُختلف وجُوہات کی بِنا پر خُوش گوار محسُوس نہیں کرتے ہیں۔ اِس اِیسٹر پر مُنّجی کے اِطمینان اور خُوشی کو پھیلانے کے لیے آپ کیا کر سکتے ہیں؟

ایک خیال یہ ہے کہ صحائف میں یِسُوع مسِیح کی پیش کش کے اِطمینان اور خُوشی کے بارے میں پیغامات تلاش کریں، جیسے: زبُور 16:‏8–11؛ 30:‏2–5؛ یسعیاہ 12؛ 25:‏8–9؛ 40:‏‏28–31؛ یُوحنّا 14:‏27؛ 16:‏33؛ ایلما 26:‏11–22۔ غور کریں کہ آپ اِن پیغامات کا دُوسروں کے ساتھ کیسے اِشتراک کر سکتے ہیں۔ مِثال کے طور پر، اِن پیغامات کی بُنیاد پر، آپ بانٹنے کے لیے اِیسٹر کارڈ بنا سکتے ہیں۔ دُعاگو رہیں کہ آپ کا اِیسٹر کا پیغام کِس کو موصُول ہونا چاہیے۔ آپ سوشل میڈیا پر اپنے پیغامات کا تذکرہ کرنے کا بھی فیصلہ کر سکتے ہیں، جہاں بُہت سے لوگ اُنھیں دیکھ سکتے ہیں۔

مسِیح اور جی اُٹھنے کے بارے میں گیت، جیسے کہ ”وہ جی اُٹھا ہے!“ (گیت، نمبر 199)، اِیسٹر پر بھی اِطمینان اور خُوشی محسُوس کرنے میں ہماری مدد کر سکتا ہے۔ اِس گیت میں اَیسے فِقرات تلاش کریں جو، آپ کی رائے میں، اِیسٹر کی خُوشی کو بہترین اَنداز میں بیان کرتے ہیں۔

مزید دیکھیے جیفری آر ہالینڈ، ”اُس طرح نہیں جِس طرح دُنیا دیتی ہے،“ لیحونا، مئی 2021، 35–38؛ مارک ایس پالمر، ”ہمارا غم ہی خُوشی بن جائے گا،“ لیحونا، مئی 2021، 88–90۔

یِسُوع مریم کو اپنی قبر کے باہر سلام کرتے ہُوئے

تُو کیوں روتی ہے، اَز سائمن ڈیوی (تفصیل)

اپنے کفّارے کی بدولت، یِسُوع مسِیح گُناہ، موت، آزمایشوں اور کمزوریوں پر غالب آنے میں میری مدد کرنے پر قادِر ہے۔

یہاں ایک سرگرمی ہے جو آپ کو یِسُوع مسِیح اور اُس کے کفّارہ کے ذریعے حاصل ہونے والی بُہت سی برکات کو دیکھنے میں مدد کر سکتی ہے۔ نیچے دِیے گئے صحائف کا مُطالعہ کریں کہ یِسُوع مسِیح کِس چیز پر غالِب آنے میں ہماری مدد کرتا ہے۔ اِن حوالہ جات کو اِن زُمرہ جات میں ترتیب دینے کی کوشِش کریں: گُناہ، موت، آزمایشیں، اور کمزوریاں (کُچھ حوالہ جات ایک سے زیادہ زُمرے کے لیے موزُوں ہو سکتے ہیں)۔ جب آپ پڑھتے ہیں، تو آپ نجات دہندہ کی قُدرت کے بارے میں کیا تاثرات رکھتے ہیں؟

آپ اپنے اَیسے دوست کو، جو مسِیحی نہیں ہیں، یہ کیسے سمجھائیں گے کہ یِسُوع مسِیح آپ کے لیے کیوں اَہم ہیں؟ ایلڈر احمد ایس کوربٹ کا پیغام ”کیا آپ جانتے ہیں کہ بحیثیتِ مسِیحی میں مسِیح پر اِیمان کیوں رکھتا ہُوں؟“ (لیحونا، مئی 2023، 119–21) مدد کر سکتا ہے۔

مزید دیکھیے رینا آئی آبرٹو، ”مَوت کی فتح نہ رہی،“ لیحونا، مئی 2021، 85–87؛ موضُوعات اور سوالات، ”یِسُوع مسِیح کا کفّارہ،“ ”قیامت،“ گاسپل لائبریری۔

یِسُوع مسِیح نے میری نجات کے لیے حتمی قِیمت اَدا کی۔

آپ درج ذیل آیات سے یِسُوع مسِیح کے وسیلے آپ کی نجات کے لیے اَدا کی گئی قِیمت کے بارے میں کیا سیکھتے ہیں: یسعیاہ 53:‏3–5؛ مُضایاہ 3:‏7؛ عقائد اور عہُود 19:‏16–19؟ آسمانی باپ نے کون سی قِیمت اَدا کی؟ (دیکھیے یُوحنّا 3:‏16

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے لیحونا اور برائے مضبوطیِ نوجوانان رسالوں کے شُمارے دیکھیں۔

بچّوں کے حِصّہ کی علامت

بچّوں کو سِکھانے کے لیے تجاویز

یِسُوع مسِیح نے میرے واسطے دُکھ سہا اور جان دی۔

  • اِیسٹر کا ہفتہ اپنے بچّوں کو اِس بات کی تعلیم دینے کے لیے بہترین وقت ہے کہ نجات دہندہ نے ہمارے لیے گتسِمنی میں اور صلیب پر کیا کِیا۔ آپ اُنھیں نیچے دی گئی تصاویر دِکھا کر شُروعات کر سکتے ہیں اور اُنھیں اِس بارے میں بات کرنے دے سکتے ہیں کہ اِن تصاویر میں کیا ہو رہا ہے۔ جب آپ کے بچّے تصاویر کو دیکھ رہے ہوں، آپ اِن آیات کو پڑھ سکتے ہیں جو اُن واقعات کو بیان کرتی ہیں (دیکھیے متّی 26:‏36–46؛ 27:‏35–50؛ لُوقا 22:‏39–46؛ یُوحنّا 19:‏16–30)۔ آپ کے بچّے اِن تصاویر میں تفصیلات کی نِشان دہی کر سکتے ہیں جو وہ آیات میں سُنتے ہیں۔

گتسِمنی میں اور صلیب پر یِسُوع کی جامع تصویر

بائیں: مسِیح گتسمنی میں، اَز ہیری اینڈرسن دائیں: مصلُوبیت، اَز ہیری اینڈرسن

  • ہم یِسُوع کی قُربانی کے باعث کِس طرح سے بابرکت ہیں؟ اپنے بچّوں کی اَیسے الفاظ اور فِقرات تلاش کرنے میں مدد کریں جو یسعیاہ 53:‏4–12؛ ایلما 7:‏11–13؛ اور عقائد اور عہُود 19:‏16–19 میں اِس سوال کا جواب دیتے ہیں۔ اِن آیات کا مُطالعہ کرنے کے بعد ایک دُوسرے کے ساتھ اِن باتوں کا اِشتراک کریں کہ آپ نجات دہندہ کے بارے میں کیسا محسُوس کرتے ہیں۔

یِسُوع مسِیح میرے واسطے جی اُٹھا تھا۔

  • آپ اپنے بچّوں کو جی اُٹھنے کی کہانی بتانے کے لیے اِس ہفتے کے عملی سرگرمی کا صفحہ یا دیگر تصاویر اِستعمال کر سکتے ہیں (مزید دیکھیے ”یِسُوع جی اُٹھا ہے،“ عہدِ جدید کی کہانیوں میں، 139–44)۔ پھر اپنے بچّوں کو وہ کہانی آپ کو دوبارہ سُنانے دیں۔

  • غور کریں کہ آپ اِس اِیسٹر پر مسِیح میں خُوشی پانے میں اپنے بچّوں کی کیسے مدد کریں گے۔ مِثال کے طور پر، آپ اِکٹھے اِیسٹر کا پسندیدہ گیت گا سکتے ہیں، جیسا کہ ”مسِیح خُداوند آج جی اُٹھا ہے“ (گیت، نمبر 200) یا ”گتسِمنی“ (گاسپل لائبریری)۔ جی اُٹھنے کے بارے میں دِیگر گیتوں کو تلاش کرنے کے لیے، آپ گیتوں اور بچّوں کے گیتوں کی کِتاب کے عُنواناتی اِشاریہ میں دیکھ سکتے ہیں۔ آپ اور آپ کے بچّے ایک دُوسرے کے ساتھ اِشتراک کر سکتے ہیں کہ آپ کو یہ گیت کیوں پسند ہیں اور جب آپ اُنھیں گاتے ہیں تو آپ کو کیسا محسُوس ہوتا ہے۔ یہ گیت ہمیں آسمانی باپ اور یِسُوع مسِیح کی بابت کیا سِکھاتے ہیں؟

بچّے رُوح کی حُضُوری کو محسُوس کر سکتے ہیں لیکن اُنھیں اِس کے اَثرات کو پہچاننے میں مدد کی ضرُورت ہو سکتی ہے۔ ”بچّوں کو اُن مُختلف طریقوں کے بارے میں سِکھائیں جن سے رُوح ہمارے ساتھ ہم کلام ہوتا ہے۔ جب وہ اُن سے بات کرتا ہے تو اُس کی آواز کو پہچاننے میں اُن کی مدد کریں۔ اِس سے اُنھیں زِندگی بھر ذاتی مُکاشفہ تلاش کرنے اور اِس پر عمل کرنے کی عادت پیدا کرنے میں مدد ملے گی“ (نجات دہندہ کے طریق پر تعلیم دینا، 32)۔ مِثال کے طور پر، جب آپ اپنی اولاد کے ساتھ نجات دہندہ کے بارے میں گیت گاتے ہیں، تو اُس کی تصاویر کو دیکھیں، یا اُس کے مُتعلق کہانیاں پڑھیں، ایک دُوسرے کے ساتھ اپنے رُوحانی احساسات کا تذکرہ کریں۔

  • گاسپل لائبریری میں اِیسٹر کی ویڈیوز کا مجمُوعہ موجُود ہے جس سے آپ کے بچّے لُطف اَندوز ہو سکتے ہیں۔ شاید آپ اُنھیں دیکھنے کے لیے ایک مُنتخب کرنے کی اِجازت دے سکتے ہیں۔ اُن سے پُوچھیں کہ وہ ویڈیو سے یِسُوع مسِیح کے بارے میں کیا سیکھتے ہیں۔ آپ اُن سے یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ وہ ویڈیو کے پیغام کا ایک جُملے میں خُلاصہ کریں۔

نبی یِسُوع مسِیح اور اُس کے کفّارہ کی گواہی دیتے ہیں۔

  • جب آپ اور آپ کے بچے ایسٹر کے اس ہفتہ کے آخر میں اکٹھے مجلسِ عامہ دیکھتے ہیں، تو اُن کی مدد کریں کہ وہ اُس وقت پر توجہ دیں جب مُنّجی کے خاص گواہ جی اُٹھنے کی گواہی دیتے ہیں۔ شاید آپ اِس کا کھیل بنا سکتے ہیں—ہر بار جب وہ اِیسٹر یا کفّارہ یا جی اُٹھنے جیسے الفاظ سُنتے ہیں اُنھیں کھڑے ہونے کی دعوت دیں۔ ایک دُوسرے کے ساتھ اِشتراک کریں کہ آپ مُنّجی کی زِندہ نبیوں کی گواہیوں کے لیے کیوں شُکرگُزار ہیں۔

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے فرینڈ رسالے کا شُمارہ دیکھیں۔

جی اُٹھنے کے بعد یِسُوع کی تصویر

اِس مقصد کے لیے، اَز ینگ سنگ کِم۔ تصویر بشکریہ havenlight.com

پرائمری کی سرگرمی کا صفحہ: یِسُوع میرے لیے جی اُٹھا تھا