”اپریل 13–19۔ ’چُپ چاپ کھڑے ہو کر، خُداوند کی نجات کے کام دیکھو: خروج 14–18،“ آ، میرے پیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: پُرانا عہد نامہ 2026 (2026)
”اپریل 13–19۔ ’چُپ چاپ کھڑے ہو کر، خُداوند کی نجات کے کام دیکھو،‘“ آ، میرے پیچھے ہو لے: پُرانا عہد نامہ 2026
اپریل 13–19: ”چُپ چاپ کھڑے ہو کر، خُداوند کی نجات کے کام دیکھو“
خروج 14–18
اسرائیلی پھنس گئے تھے۔ بحرِ قُلزم ایک طرف تھا، اور فرعون کی فوج دُوسری طرف پیش قدمی کر رہی تھی۔ یُوں لگتا تھا، کہ مِصر سے اُن کا فرار، زیادہ دیر تک نہیں چلے گا۔ لیکن خُدا کے پاس بنی اِسرائیل کے لیے پیغام تھا جو وہ چاہتا تھا کہ وہ نسلوں تک یاد رکھیں: ”ڈرو مت۔ … خُداوند تُمھاری طرف سے جنگ کرے گا“ (خروج 14:13–14)۔
اُس وقت سے، جب خُدا کے لوگوں کو اِیمان اور حوصلے کی ضرُورت پڑی، تو اُنھوں نے یہ کہانی سُنائی۔ جب نِيفی اپنے بھائیوں کو حوصلہ دینا چاہتا تھا، تو اُس نے کہا، ”آؤ ہم مُوسیٰ کی مانِند مضبُوط ہوں؛ کیوں کہ واقعی اُس نے بحرِ قُلزم کے پانیوں سے کلام کِیا اور اِدھر اور اُدھر ہٹ گئے، اور ہمارے باپ دادا، غُلامی میں سے، خُشک زمین پر چل کر باہر آئے“ (1 نِیفی 4:2)۔ جب لِمحی بادشاہ چاہتا تھا کہ اُس کے اَسیر لوگ ”[اپنے] سر بُلند کریں، اور خُوشی منائیں،“ تو اُس نے اُنہیں یہ کہانی یاد دِلائی (مُضایاہ 7:19)۔ اِسی طرح ایلما نے کِیا، جب وہ اپنے بیٹے کے سامنے خُدا کی قُدرت کی گواہی دینا چاہتا تھا (دیکھیے ایلما 36:28)۔ اور جب ہم پھنسے ہُوئے محسُوس کرتے ہیں—جب ہمیں ”خُداوند کی نجات کے کام دیکھنے“ کے لیے تھوڑے زیادہ اِیمان کی ضرُورت ہو—ہم یاد کر سکتے ہیں کہ کِس طرح ”خُداوند نے اُس دِن اِسرائیل کو بچایا“ (خروج 14:13، 30)۔
گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز
خروج 14؛ خروج 15:1–21
خُداوند میری زِندگی میں ”عظیم کام“ کر سکتا ہے۔
جب آپ خروج 14:1–10 پڑھتے ہیں، تو تصور کریں کہ جب اُنھوں نے فرعون کی فوج کو قریب آتے دیکھا تو اِسرائیلیوں نے کیسا محسُوس کِیا ہو گا۔ شاید آپ کو لگتا ہے کہ آپ کو مُشکل چنوتی سے بچنے کے لیے کسی مُعجزے کی ضرُورت ہے جس کا آپ سامنا کر رہے ہیں۔ آپ کو خروج 14:13–31 میں کیا مِلتا ہے جو آپ کو اپنی زِندگی میں خُدا کی قُدرت کے خواہاں ہونے کی ترغیب دیتا ہے؟ غور کریں کہ آپ نے ماضی میں اُس کی قُدرت کو کیسے دیکھا ہے۔ آپ نے اِن تجربات سے اُس کی بابت کیا سیکھا ہے؟
خروج 15:1–19 حمد و ثنا کا گیت ہے جو بنی اِسرائیل نے اُس وقت گایا جب خُداوند نے بحرِ قُلزم کو چِیر دِیا۔ آپ کو اِس گیت میں کون سے فِقرات خاص طور پر معنی خیز معلُوم ہوتے ہیں؟ ہو سکتا ہے کہ کوئی اَیسا گیت ہو جو آپ کو گانے کا احساس ہو جب خُداوند نے آپ کے لیے کُچھ نہ کُچھ حیرت انگیز کام کِیا ہو، جیسا کہ ”مُنّجِیِ اِسرائیل“ (گیت، نمبر 6)۔ اِسے اپنے مُطالعہ اور عِبادت کے حِصّہ کے طور پر گانے یا سُننے پر غور کریں۔
مزید دیکھیے عقائد اور عہُود 8:2–3۔
خروج 15:22–27؛ 16:1–15؛ 17:1–17
خُداوند تلخ چیزوں کو شیریں بنا سکتا ہے۔
اِسرائیل کے سفر کے بارے میں پڑھتے وقت آپ اپنی زِندگی میں اَیسی چیزوں کے بارے میں سوچنے پر مجبُور ہو سکتے ہیں جو ”تلخ“ محسُوس ہوتی ہوں، جیسے کہ مارہ کے پانی (دیکھیے خروج 15:23–27)۔ خُداوند نے آپ کی زِندگی میں تلخ باتوں کو کیسے شیریں بنایا ہے؟ آپ کی زِندگی میں اِن تجربات کی کیا قدر رہی ہے؟
آپ اِسرائیلیوں کے لیے خروج 16 اور 17 میں تلخ تجربات کی مزید مِثالیں دیکھیں گے۔ اُن کی بُڑبُڑاہٹ یا شکایت پر تنقید کرنا پُرکشِش ہے، لیکن جب آپ پڑھتے ہیں، تو غور کریں کہ آیا آپ نے کبھی بھی اَیسا ہی کِیا ہے۔ آپ اسرائیلیوں کے تجربات سے کیا سیکھتے ہیں جو آپ کو کم بُڑبڑانے اور خُدا پر زیادہ توّکل کرنے میں مدد دے سکتے ہیں؟ یہ آیات آپ کو خُدا کی بابت کیا سِکھاتی ہیں؟
مزید دیکھیے 1 نِیفی 2:11–12۔
بنی اِسرائیل مَن اِکٹھا کرتے ہُوئے۔ نیو گوتھک فریسکو، Trnava (تفصیل)
خروج 16
خُداوند میری روزانہ کی رُوحانی پرورش کی پیش کش کرتا ہے۔
چُوں کہ ہم سب کو کھانے کی ضرُورت ہے، خُداوند اَکثر رُوحانی چیزوں کا موازنہ کھانے سے کرتا ہے۔ خروج 16 میں اِسرائیلیوں کے مَن کے ساتھ تجربات میں اُس کے رُوحانی اَسباق تلاش کریں۔ مِثال کے طور پر، آپ خروج 16:16، 19، 22–26 میں خُداوند کی ہدایات میں کیا پاتے ہیں جن کا اِطلاق آپ کی رُوحانی پرورش پر ہوتا ہے؟
دیگر اَسباق کو دریافت کرنے کے لیے جو خُداوند چاہتا ہے کہ آپ اِس مُعجزے سے سیکھیں، اِن جیسے سوالات پر غور کریں:
-
خُداوند مُجھے کیا عطا کرتا ہے جو روزانہ کے مَن کی مانِند ہے جو اُس نے بنی اِسرائیل کو دِیا تھا؟
-
مَیں اَیسا کیا کر سکتا ہُوں جو مَن اِکٹھا کرنے کی مانِند ہے؟
آپ کو اِن ویڈیوز میں سے ایک یا زائد میں اِضافی بصیرت مِل سکتی ہے: ”روز کی روٹی: نمُونہ،“ ”روز کی روٹی: تجربہ،“ اور ”روز کی روٹی: تبدیلی“ (گاسپل لائبریری)۔
Daily Bread: Pattern
Daily Bread: Experience
Daily Bread: Change
کھانے کے عِلاوہ، آپ روزانہ اور کیا چیزیں کرتے ہیں، اُس پر غور کریں۔ کُچھ چیزیں روزانہ کیوں کی جانی چاہئیں تاکہ وہ مؤثر ہوں؟ آپ کو روزانہ رُوحانی تجربات حاصِل کرنے کے لیے کیا کرنے کی تحریک مِلتی ہے؟
مزید دیکھیے ڈئیٹر ایف اُکڈورف، ”روزانہ کی بحالی،“ لیحونا، نومبر 2021، 77–79؛ ”روزانہ کی بحالی“ (ویڈیو)، گاسپل لائبریری۔
Daily Restoration
خروج 17:1–7
یِسُوع مسِیح میری رُوحانی چٹان اور زِندگی کا پانی ہے۔
جب آپ خروج 17:1–7 کو پڑھتے ہیں تو نجات دہندہ کی بابت سوچیں۔ یِسُوع مسِیح کیسے آپ کے لیے چٹان کی مانِند ہے؟ (دیکھیے زبُور 62:6–7؛ ہیلیمن 5:12)۔ وہ کیسے زِندگی کے پانی کی مانِند ہے؟ (دیکھیے یُوحنّا 4:10–14؛ 1 کرنتھیوں 10:1–4؛ 1 نِیفی 11:25)۔
اَیسی جسمانی اَشیا کی تلاش کریں جو مسِیح کی گواہی دیتی ہیں۔ جب بھی صحائف اُن چیزوں کو بیان کرتے ہیں جو یِسُوع مسِیح کی علامتیں ہو سکتی ہیں، جیسے خروج 17:1–7، یہ عملی سبق کا موقع ہو سکتا ہے۔ کسی چٹان یا پانی کو دیکھنے یا چھُونے سے یہ سمجھنا آسان ہو سکتا ہے کہ یہ چیزیں یِسُوع مسِیح کی مانِند کیسے ہیں۔ اگر آپ سیکھنے میں مُتعدد حواس شامل کر سکتے ہیں، تو یہ زیادہ یادگار اور اَثر بخش ہو گا۔
خروج 17:8–16؛ 18:13–26
شاگِرد خُداوند کے کام کو پُورا کرنے کے ”بوجھ اُٹھانے“ میں ایک دُوسرے کی مدد کرتے ہیں۔
آپ کی زِندگی میں اَیسے اوقات بھی ہو سکتے ہیں جب آپ مُوسیٰ سے مُشابہت محسُوس کر سکتے ہیں—جب دُوسرے آپ پر اِنحصار کر رہے ہوں، مگر آپ کے ”ہاتھ بھاری [محسُوس] ہوں“ (خروج 17:12)۔ دیگر اوقات میں، آپ اور زیادہ ہارُون، حُور، اور یترو کی مانِند ہو سکتے ہیں، جس نے مُوسیٰ کی حمایت کی۔ جب آپ خروج 17:8–16؛ 18:13–26 پڑھتے ہیں تو اپنے آپ کو اُن لوگوں کی حالت میں رکھیں، اور دیکھیں کہ خُداوند آپ کو اپنے کام کے بارے میں کیا سِکھاتا ہے۔
مزید دیکھیے مُضایاہ 4:27، 18:8–9۔
مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے لیحونا اور برائے مضبوطیِ نوجوانان رسالوں کے شُمارے دیکھیں۔
بچّوں کو سِکھانے کے لیے تجاویز
خروج 14:5–22
خُداوند میری زِندگی میں ”عظیم کام“ کر سکتا ہے۔
-
جب خُداوند نے بحرِ قُلزم کے دو حِصّے کِیے، تو مُوسیٰ اور اِسرائیلیوں نے دیکھا کہ وہ کِتنا قوّی ہے۔ اپنے بچّوں کو خروج 14:5–22 کی کہانی کو اَز سرِ نو اداکاری کرنے کے تفریحی طریقہ کے بارے میں سوچنے میں مدد کرنے دیں (مزید دیکھیے”عیدِ فسح“ عہدِ عتیق کی کہانیوں میں، 70–74)۔ شاید آپ کُرسیاں یا کمبل ترتیب دے سکتے ہیں اور اُنھیں بحرِ قُلزم کی طرح ”جُدا“ کر سکتے ہیں۔ پھر آپ ایک دُوسرے کو بتا سکتے ہیں کہ آپ نے اپنی زِندگیوں میں خُدا کی قُدرت کو کیسے دیکھا ہے۔
2:54The Passover
-
خروج 14 کی کہانی کی ہمارے فہم میں عقائد اور عہُود 8:2–3 کیا اِضافہ کرتا ہے؟ اپنے بچّوں کو کسی اَیسے تجربے کے بارے میں بتانے پر غور کریں جب رُوحُ القُدس نے آپ کے ذہن یا دِل میں کوئی بات کہی، اور اُنھیں اپنے تجربات کے بارے میں بات کرنے کی دعوت دیں۔ آپ رُوحُ القُدس کے بارے میں گیت بھی گا سکتے ہیں، جیسا کہ ”رُوحُ القُدس کو ہدایت دینے دو“ (گیت، نمبر 143)۔
خروج 15:22–25
خُداوند تلخ چیزوں کو شیریں بنا سکتا ہے۔
-
آپ اور آپ کے بچّے خروج 15:22–25 کا اِکٹھے مُطالعہ کرتے ہُوئے کُچھ میٹھا اور کُچھ کڑوا پی سکتے ہیں۔ نجات دہندہ نے کیسے ہماری زِندگیوں میں ”تلخ“ تجربات ”شیریں“ کِیے ہیں؟
خروج 15:23–25؛ 16:14–15؛ 17:1–6
یِسُوع میرا آبِ حیات، زِندگی کی روٹی، اور میری چٹان ہے۔
-
جب آپ اور آپ کے بچّے خروج 15:23–25؛ 16:14–15؛ 17:1–6 کو پڑھتے ہیں؛ اُنھیں ہر کہانی سُنانے میں مدد کے لیے اَشیا ڈھُونڈنے میں اپنی مدد کرنے دیں—جیسے کہ ایک شاخ (مارہ پر پانی کو شِفا دینے کے واسطے)، ایک مرتبان یا برتن (مَن سے بھرنے کے لیے)، اور چٹان (حُورب میں پانی کے لیے)۔ یہ کہانیاں ہمیں اِس بارے کیا یاد دِلاتی ہیں کہ یِسُوع مسِیح ہمارے لیے کیا کرتا ہے؟ اپنی گُفتگُو کے حِصّہ کے طور پر، آپ متّی 7:24–27؛ یُوحنّا 4:10–14؛ 6:29–35، 48–51؛ ہیلیمن 5:12؛ عقائد اور عہُود 20:77، 79 پڑھ سکتے ہیں۔
خُدا کے حُضُور ایک، اَز جوزف برِیکی (تفصیل)
خروج 17:8–16؛ 18:13–26
مَیں کارِ خُداوندی کو پُورا کرنے کا ”بوجھ اُٹھانے“ میں مدد کر سکتا ہُوں۔
-
جب آپ خروج 17:8–16 پڑھتے ہیں، تو آپ کسی بچّے کو اپنے ہاتھ ہوا میں بُلند رکھنے کی دعوت دے سکتے ہیں۔ جب بچّہ تھک جاتا ہے، تو دُوسرے بچّے مدد کر سکتے ہیں، جیسے ہارُون اور حُور نے مُوسیٰ کی مدد کی۔ یہ کہانی اِس بارے میں کیا سِکھاتی ہے کہ ہم خُدا کی بادشاہی کو کامیاب بنانے میں کیسے مدد کر سکتے ہیں؟ آپ خروج 18:13–26 بھی پڑھ سکتے ہیں اور اپنی وارڈ میں خِدمت کرنے والے لوگوں کی بھاری ذِمہ داریوں کے بارے میں بات کر سکتے ہیں۔ آج ہم اپنے کلِیسیائی راہ نُماؤں کی مدد کے لیے کیا کر سکتے ہیں، جیسے ہارُون اور حُور نے مُوسیٰ نبی کی مدد کی؟
مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے فرینڈ رسالے کا شُمارہ دیکھیں۔