لائبریری
دسمبر ۱۳–۱۹۔ مُکاشفہ ۱۲–۲۲: ’جو غالِب آئے وُہی اِن چِیزوں کا وارِث ہوگا‘


”دسمبر ۱۳–۱۹۔ مُکاشفہ ۱۲–۲۲: ’جو غالِب آئے وُہی اِن چِیزوں کا وارِث ہوگا‘“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے افراد و خاندان: نیا عہد نامہ ۲۰۲۱ (۲۰۲۰)

”دسمبر ۱۳–۱۹۔ مُکاشفہ ۱۲–۲۲،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے افراد و خاندان: ۲۰۲۱

یِسُوع مسِیح اپنی آمدِ ثانی پر لوگوں کو مِلتے ہوئے

ابدی شہر، از کیتھ لارسن

دسمبر ۱۳–۱۹

مُکاشفہ ۱۲–۲۲

”جو غالِب آئے وُہی اِن چِیزوں کا وارِث ہوگا“

جب آپ مُکاشفہ ۱۲–۲۲ پڑھیں تو، جو یُوحنّا نے دیکھا اور آج کی دُنیا میں جو کچھ آپ دیکھ رہے ہیں اُس کے درمیان مماثلت تلاش کریں۔ یُوحنّا کی علامتی زبان میں خود کو مشغول کرتے وقت ذاتی اسباق تلاش کرنے میں مدد کے لیے رُوحانی راہنمائی کے خواہاں ہوں۔

اپنے تاثرات کو قلمبند کریں

”دردِ زِہ میں چلاتی اور بچّہ جننے کی تکلِیف میں“ مبتلا عَورت کو تصّور کریں۔ اب تصّور کریں کہ ”ایک بڑا لال اژدہا، اُس کے سات سر اور دس سِینگ تھے“ اُس عَورت پر منڈلا رہا ہے کہ، ”جب وہ جنے تو اُس کے بچّے کو نِگل جائے“ (مُکاشفہ ۱۲: ۲–۴)۔ یُوحنّا کے مُکاشفہ کی اِن آیات کو سمجھنے کے لیے، یاد رکھیں کہ یہ شبیہیں کلیسیا اور خُدا کی بادشاہی اور اُن کو ملحق خطرے کی نمائندگی کرتی ہیں۔ یُوحنّا کے ایّام کے مُقدّسین کے لیے جنہیں شدید ظلم و ستم کا سامنا تھا، اُنھیں برائی پر فتح کا امکان شاید ناممکن لگتا ہوگا۔ اِس فتح کا ہمارے ایّام میں بھی اندازہ لگانا مشکل ہوسکتا ہے، جب مخالف کو ”مُقدّسوں سے لڑنے“ اور ”ہر قبِیلہ اور اُمّت اور اہلِ زبان اور قَوم پر اِختیّار دِیا گیا“ ہے (مُکاشفہ ۱۳: ۷)۔ لیکن یُوحنّا کے مُکاشفہ کا اختتام شاندار طور پر ظاہر کرتا ہے کہ بھلائی برائی پر غالب آئے گی۔ شہرِ بابل گِر پڑے گا۔ یِسُوع مسِیح بادشاہوں کے بادشاہ کے طور پر حُکُومت کرے گا۔ ”خُدا اُن کی آنکھوں کے سب آنسُو پونچھ دے گا“ اور اِیماندار اُس کے ساتھ حُکُومت کریں گے اور ” وُہی اِن چِیزوں کے وارِث ہوں گے“ (مُکاشفہ ۲۱: ۴، ۷

آئکن برائے ذاتی مُطالعہ

تجاویز برائے ذاتی مُطالعہِ صحائف

مُکاشفہ ۱۲: ۷–۱۷

آسمان پر ہونے والی لڑائی ابھی بھی زمِین پر جاری ہے۔

ہم آسمان پر ہونے والی لڑائی کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے ہیں، لیکن مُکاشفہ ۱۲: ۷–۱۱ میں اِس کا ایک مختصر نقش پایا جاتا ہے۔ جب آپ یہ آیات پڑھتے تو، اپنے آپ کو اُس قبل فانی لڑائی کا حصّہ تصور کریں۔ یہ آیات آپ کو اِس بارے میں کیا تعلیم دیتی ہیں کہ آپ نے اور خُدا کے دُوسرے دیندار بچّوں نے شیطان کو کِس طرح زیر کیا تھا؟ یہ بات کِس چیز کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ آپ اپنے دور میں کیسے اُس پر غالب آسکتے ہیں جو ”[اُن لوگوں سے] جو یِسُوع مسِیح کی گواہی دینے پر قائِم ہیں لڑنے کو“ جاتا ہے؟ (آیت ۱۷

مزید دیکھیں ۱ نیفی ۱۴: ۱۲–۱۴۔

مُکاشفہ ۱۴: ۶–۷

یُوحنّا نے کِس فرِشتہ کو اِنجیل کی منادی کرتے دیکھا؟

اِن آیات میں پائی جانے والی پیش گوئی کی ایک تکمیل اُس وقت ہوئی جب مرونی جوزف سمتھ پہ ظاہر ہوا اور اُس کی اُن نوشتوں کی طرف راہنمائی کی جن کا ترجمہ اور اشاعت مورمن کی کتاب کے طور پر کی گئی۔ اِس کتاب میں ”ہر قَوم اور قبِیلہ اور اہلِ زبان اور اُمّت“ کو سُنانے کے لِئے ”ابدی خُوشخَبری“ موجود ہے جس کی منادی کا کام ہمیں سونپا گیا ہے (مُکاشفہ ۱۴: ۶

مُکاشفہ ۱۷–۱۸

خُداوند مجھے شہرِ بابل اور اِس کے گُناہوں سے دور بھاگنے کی دعوت دیتا ہے۔

مُکاشفہ ۱۷–۱۸ میں پریشان کن شبیہیں شامل ہیں جو بابل کے گُناہ، عیّاشی، اور حرامکاری کو بیان کرتی ہیں—دُنیاداری اور بدکاری کی علامتیں۔ بابل جیسے حالات کی مثالوں کے بارے میں سوچیں جو آج ہماری دُنیا میں موجود ہیں، اور اِس پر غور کریں کہ بابل سے ”نِکلنے“ اور ”اُس کے گُناہوں میں شرِیک نہ“ ہونے کی مشورت پر عمل کرنے کے لیے آپ کیا کرسکتے ہیں (مُکاشفہ ۱۸: ۴

مُکاشفہ ۲۰: ۱۲–۱۵

خُدا کے تمام بچّوں کا اِنصاف کِتابِ حیات کے مُطابِق کیا جائے گا۔

فرض کریں کہ کسی مصنف نے آپ کی زِندگی کے بارے میں کِتاب لکھنے کی پیش کش کی ہے۔ آپ کون سی تفصیلات یا تجربات شامل کروانا چاہیں گے؟ اگر آپ جانتے کہ آپ کے آئندہ کے اعمال بھی قلمبند ہوں گے، تو آپ اپنی زِندگی میں کیا مختلف انداز میں کریں گے؟ مُکاشفہ ۲۰: ۱۲–۱۵ میں یومِ عدالت کے بارے میں پڑھتے ہوئے اِس کے بارے میں سوچیں۔ آپ کیا اُمِید رکھتے ہیں کہ کِتابِ حیات میں آپ کے بارے میں کیا لکھا جائے؟

مُکاشفہ ۲۱؛ ۲۲: ۱–۵

دیندار ہونے کی صُورت میں مَیں سیلیسٹیل جلال پاؤں گا۔

بابل کی تفصیل کے برعکس، مُکاشفہ ۲۱–۲۲ میں سیلیسٹیل جلال کا بیان کیا گیا ہے جو مسِیح کے دیندار پیروکاروں کی راہ دیکھتا ہے۔ اِن ابواب میں پائے جانے والی کون سی شبیہیں، اقوال یا وعدے آپ کو حتیٰ کہ مشکل اوقات میں بھی وفادار رہنے کی ترغیب دیتے ہیں؟

مُکاشفہ ۲۲: ۱۸–۱۹

کیا اِن آیات کا یہ مطلب ہے کہ بائبل کے علاوہ کوئی اضافی صحیفہ نہیں ہوسکتا ہے؟

کچھ لوگ مُکاشفہ ۲۲: ۱۸–۱۹ کا حوالہ دیتے ہوئے مورمن کی کِتاب اور آخِری ایّام کے دیگر صحائف کو مسترد کرتے ہیں۔ تاہم، بزرگ جیفری آر ہالینڈ نے سِکھایا:

”اب عملی طور پر ہر لحاظ سے بائبل کے تمام علماء کے مابین زبردست اتفاقِ رائے پائی جاتی ہے کہ یہ آیت صرف مُکاشفہ کی کِتاب پر لاگو ہوتی ہے، پوری بائبل پر نہیں۔ ہمارے دور کے اِن علماء نے تسلیم کیا ہے کی نئے عہد نامہ کی متعدد ’کِتابیں‘ یقیناً پتمُس کے ٹاپُو پر حاصل ہونے والے یُوحنّا کے مُکاشفہ کے بعد لکھی گئی تھیں۔ …

”لیکن اِس کا ایک آسان جواب ہے۔ … جیسا کہ ہم جانتے ہیں پوری بائبل—واحد جلد میں بندھا تحریروں کا ایک مجموعہ—جب یہ آیت لکھی گئی تھی تو اِس کا وجود نہیں تھا“ (”My Words … Never Cease،“ انزائن یا لیحونا، مئی ۲۰۰۸، ۹۱)۔

آئکن برائے خاندانی مُطالعہ

تجاویز برائے خاندانی مُطالعہِ صحائف و خاندانی شام

جب آپ اپنے خاندان کے ساتھ صحائف کا مُطالعہ کرتے ہیں تو، رُوح آپ کی یہ جاننے میں مدد کرسکتا ہے کہ اپنی خاندانی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کِن اُصولوں پر زور دینا اور گفتگو کرنی چاہیے۔ یہاں کچھ تجاویز پیش کی گئی ہیں:

مُکاشفہ ۱۲؛ ۱۹؛ ۲۱

کچھ خاندانی اَرکان مُکاشفہ میں بیان کردہ رویا کی تصویر کشی سے لطف اندوز ہوسکتے اور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، مُکاشفہ ۱۲ پر مبنی تصاویر بنانے سے آسمان پر ہونے والی لڑائی کے بارے میں بات چیت کی جاسکتی ہے (دیکھیں آیات ۷–۱۱مُکاشفہ ۲۱ پر مبنی تصاویر سیلیسٹیل بادشاہی کے بارے میں گفتگو کا اِلہام بخش سکتی ہیں۔ آپ اِس خاکہ کے ساتھ پائی جانے والی تصویر کو بھی دکھاسکتے ہیں اور خاندانی ارکان سے مُکاشفہ ۱۹ میں ایسی آیات تلاش کرنے کا کہیں جو اِس تصویر کا حال بیان کرتی ہوں۔

مُکاشفہ ۱۲: ۱۱

قول ”گواہی کے کلام“ کا کیا مطلب ہوسکتا ہے؟ یِسُوع مسِیح میں ہماری گواہیاں شیطان پر غالب آنے میں کِس طرح ہماری اور دُوسروں کی مدد کرتی ہیں؟

مُکاشفہ ۱۳: ۱۱–۱۴

باطل حَیوان کے بارے میں آپ کے خاندانی اَرکان کے کیا خیالات ہیں؟ آج ہم دُنیا میں پائے جانے والی فریب کاری کی شناخت کیسے کرسکتے ہیں اور اِس سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

مُکاشفہ ۲۰: ۲–۳

کِس طرح ۱ نیفی ۲۲: ۲۶؛ عقائد اور عہود ۴۳: ۳۰–۳۱ ہمیں یہ سمجھنے میں مدد کرتے ہیں کہ شیطان کے ”کھولے نہ جا“ سکنے کا کیا مطلب ہوسکتا ہے؟

مُکاشفہ ۲۲: ۱–۴

”[اپنے] ماتھوں پر“ نِجات دہندہ کا نام لِکھنے کے علامتی معنی کیا ہو سکتے ہیں؟ (مُکاشفہ ۲۲: ۴؛ مزید دیکھیں مُکاشفہ ۱۳: ۱۶–۱۷

مزید تجاویز برائے تدریسِ اطفال کے لیے، آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے پرائمری میں اِس ہفتے کا خاکہ دیکھیں۔

اپنی تدریس کو بہتر بنانا

دعوتِ عمل کی پیروی کریں۔ ”جب آپ دعوتِ عمل کی پیروی کرتے ہیں تو، آپ [اپنے خاندانی اَرکان] پر ظاہر کرتے ہیں کہ آپ کو اُن کی پرواہ ہے اور اِنجیل اُن کی زِندگیوں کو کِس طرح برکت دے رہی ہے۔ آپ اُن کو اپنے تجربات کا اشتراک کرنے کے مواقع بھی فراہم کرتے ہیں، جس سے اُن کے عزم کو تقویت ملتی ہے اور جو اُنھیں اِنجیل کے مُوافِق زِندگی بسر کرنے میں ایک دوسرے کی معاونت کرنے کی اجازت دیتے ہیں“ (نِجات دہندہ کے طریق پر تعلیم دینا، ۳۵

یِسُوع مسِیح اپنی آمدِ ثانی کے موقع پہ ایک سفید گھوڑے پر سوار نیچے آتے ہوئے

مسِیح سُرخ رنگ کی پوشاک پہنے ہُوئے ایک سفید گھوڑے پر سوار