لائبریری
دسمبر ۶–۱۲۔ مُکاشفہ ۱–۱۱: ’برّہ کی … تمجِید، اور سلطنت، ابدُالآباد رہے‘


”دسمبر ۶–۱۲۔ مُکاشفہ ۱–۱۱: ’برّہ کی … تمجِید، اور سلطنت، ابدُالآباد رہے‘“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے افراد و خاندان: نیا عہد نامہ ۲۰۲۱ (۲۰۲۰)

”دسمبر ۶–۱۲۔ مُکاشفہ ۱–۱۱،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے افراد و خاندان: ۲۰۲۱

مسِیح بھیڑوں کے گلہ کی نگرانی کرتے ہوئے

اچھّا چرواہا، از ڈیل پارسن

دسمبر ۶–۱۲

مُکاشفہ ۱–۱۱

”برّہ کی … تمجِید، اور سلطنت، ابدُالآباد رہے“

مُکاشفہ میں جو کچھ آپ نے پڑھا اُس کے بارے میں سوالات لکھنے پر غور کریں۔ بعد ازاں آپ اپنے سوالوں کے جوابات ڈھونڈ سکتے ہیں یا خاندانی اَرکان کے ساتھ یا کلیسیائی جماعتوں میں اِن پر گفتگو کرسکتے ہیں۔

اپنے تاثرات کو قلمبند کریں

کیا آپ نے کبھی کسی طاقتور رُوحانی تجربے کے بارے دُوسروں کے سامنے اظہارِ خیال کرنے کی جدوجہد کی ہے؟ روزمرہ کی زبان رُوحانی احساسات اور تاثرات کو بیان کرنے کے لیے ناکافی محسوس ہوسکتی ہے۔ شاید اِسی وجہ سے یُوحنّا نے اپنے عظیم الشان مُکاشفہ کو بیان کرنے کے لیے ایسی بھرپور علامت نگاری اور منظر کشی کا استعمال کیا۔ وہ مخص یہ کہہ سکتا تھا کہ اُس نے یِسُوع مسِیح کو دیکھا تھا، لیکن اپنے تجربے کو سمجھنے میں ہماری مدد کے لیے، اُس نے ایسے اِلفاظ استعمال کرکے مُنّجی کا بیان کیا: ”اُس کی آنکھیں آگ کے شُعلہ کی مانِند تھِیں،“ ”اُس کے مُنہ میں سے ایک دو دھاری تیز تلوار نِکلتی تھی،“ اور ”اُس کا چہِرہ اَیسا چمکتا تھا جَیسے تیزی کے وقت آفتاب“ (مُکاشفہ ۱: ۱۴–۱۶)۔ چاہے آپ ہر علامت کے معنی نہ بھی سمجھ پائیں، پھر بھی مُکاشفہ کی کتاب کو پڑھتے ہوئے، اُن پیغامات کو دریافت کرنے کی کوشش کریں جو یُوحنّا آپ کو سِکھانا اور محسوس کروانا چاہتا ہے۔ اُس نے کلیسیائی اجتماعوں کا چراغدانوں، شَیطان کا ایک اژدہے اور یِسُوع مسِیح کا ایک برّے کے ساتھ موازنہ کیوں کیا؟ بنیادی طور پر، آپ کو اِس کے اہم موضوعات، بشمول اِس کے سب سے نمایاں موضوع کے، مُکاشفہ میں ہر علامت کو سمجھنے کی ضرورت نہیں ہے: یِسُوع مسِیح اور اُس کے پیروکار آدمِیوں اور شَیطان کی سلطنتوں پر فتح حاصل کریں گے۔

آئکن برائے ذاتی مُطالعہ

تجاویز برائے ذاتی مُطالعہِ صحائف

مُکاشفہ

میں مُکاشفہ کی کِتاب کو کیسے سمجھ سکتا ہوں؟

مُکاشفہ کی کِتاب کو سمجھنا مشکل ہوسکتا ہے، لیکن حوصلہ شکن نہ ہوں۔ یُوحنّا کا وعدہ آپ کو کوشش جاری رکھنے کی ترغیب دے سکتا ہے: ”اِس نُبُوّت کی کِتاب کا پڑھنے والا، اور اُس کے سُننے اور سمجھنے والے اور جو کُچھ اِس میں لِکھا ہے اُس پر عمل کرنے والے مُبارک ہیں، کِیُونکہ خُداوند کے آنے کا وقت نزدِیک ہے“ (ترجمہ برائے جوزف سمتھ، مُکاشفہ ۱: ۳ [بائبل مُقدّس کے ضمیمہ میں]، تاکید شامل کی گئی ہے)۔

مُکاشفہ کا مُطالعہ کرتے ہوئے درج ذیل سوالات اور وسائل بصیرت فراہم کرسکتے ہیں۔

  • یُوحنّا کون تھا؟ (دیکھیں ۱ نیفی ۱۴: ۱۸–۲۷)

  • کِتاب کس طرح ترتیب دی گئی ہے، اور ہمیں کن موضوعات کو تلاش کرنے کی ضرورت ہے؟

  • مُکاشفہ میں درج علامتیں کن چِیزوں کی نمائندگی کرتی ہیں؟ (دیکھیں عقائد اور عہود ۷۷؛ نئے عہد نامہ کی تدریسی کتاب برائے طالب علم [کتابچہ برائے کلیسیائی تعلیمی نظام، ۲۰۱۴]، ۵۲۵–۶۸۔)

مُکاشفہ

یُوحنّا کی رویا سِکھاتی ہے کہ آسمانی باپ اپنے بچّوں کو کیسے بچاتا ہے۔

جب آپ مُکاشفہ کی کتاب کا مُطالعہ شروع کرتے ہیں، تو سوچیں کہ آپ جو چِیزیں پڑھتے ہیں وہ کیسے آسمانی باپ کے اپنے بچّوں کی نِجات اور اُن کی سرفرازی کے منصوبے سے متعلق آپ کے علم سے ہم آہنگ ہوتی ہیں۔ آپ میری اِنجیل کا پرچار کرو (صفحات ۴۷–۵۹) میں نِجات کے منصوبے کا جائزہ لینے سے شروع کرسکتے ہیں۔ پھر، جب آپ یُوحنّا کی رویا کے بارے میں پڑھتے ہیں، تو اپنے آپ سے یہ سوالات پوچھیں: میں مُکاشفہ سے اُس کے پاس واپس لوٹنے میں میری مدد کرنے کے لیے آسمانی باپ کے کاموں کے بارے کون سی سَچّائیاں سیکھتا ہوں؟ یہ کِتاب میرے لیے خُدا کے منصوبے کو سمجھنے میں میری کِس طرح مدد کرسکتی ہے؟

اِس سے آپ کو یہ جاننے میں مدد مل سکتی ہے کہ عام طور پر:

  • باب ۱۲ کا بیشتر حصّہ قبل از فانی زِندگی کے واقعات سے متعلق ہے۔

  • ابواب ۶–۱۱، ۱۳–۱۴، ۱۶–۱۹ میں فانی زِندگی اور زمِین کی تاریخ کے واقعات کو بیان کیا گیا ہے۔

  • ابواب ۲–۳، ۱۵، ۲۰–۲۲ حتمی عدالت اور دینداروں کی منتظر ابدی بادشاہت کی وضاحت کرتے ہیں۔

مُکاشفہ ۲–۳

یِسُوع مسِیح مجھے ذاتی طور پر جانتا ہے اور وہ میری چنوتیوں پر غالب آنے میں میری مدد کرے گا۔

مُکاشفہ ۲–۳ میں نِجات دہندہ کے اِلفاظ منکشف کرتے ہیں کہ وہ یُوحنّا کے ایّام میں کلیسیا کی ہر شاخ کی انفرادی کامیابیوں اور جدوجہد کو سمجھتا تھا۔ اُس نے متعدد اجتماعوں میں مُقدّسین کو یقین دلایا کہ وہ دُوسری چِیزوں کے علاوہ، اُن کے ”کاموں،“ ”مُصِیبتوں،“ ”غرِیبی،“ اور ”محبّت“ سے بھی واقف تھا (مکاشفہ ۲:۲، ۹، ۱۹)—بمع بہتری کے کچھ طریقوں کے۔

یہ ابواب آپ کو یاد دلاتے ہیں کہ نِجات دہندہ آپ کی طاقتوں اور کمزوریوں کو سمجھتا ہے اور اپنی زمِینی چنوتیوں پر غالب آنے میں آپ کی مدد کرنا چاہتا ہے۔ یِسُوع مسِیح نے غالب آنے والوں سے کیا وعدہ کِیا ہے؟ آپ اپنی چنوتیوں پر غالب آنے کے لیے کون سی تبدیلیوں کا اِلہام پاتے ہیں؟

مُکاشفہ ۵

صرف یِسُوع مسِیح ہی آسمانی باپ کا منصوبہ ممکن بنا سکتا تھا۔

اگرچہ آپ کو یہ یاد نہیں ہے، آپ اُن واقعات کا حصّہ تھے جن کا بیان مُکاشفہ ۵ میں کیا گیا ہے۔ جب آپ اِن واقعات کے بارے میں پڑھتے ہیں، تو اِس بات پر غور کریں کہ کیسا محسوس ہوا ہوگا کہ یِسُوع مسِیح (”برّہ“) آسمانی باپ کے منصوبے کو ممکن بنائے گا (جو اِس کِتاب کو کھولنے اور اُس کی مُہریں توڑنے کے لائِق ہے)۔ صرف یِسُوع مسِیح ہی اَیسا کیوں کرسکتا تھا؟ آپ اپنے نِجات دہندہ کے طور پر اُس پر اپنے اعتماد کو کیسے ظاہر کرسکتے ہیں؟

مزید دیکھیں ایّوب ۳۸: ۴–۷۔

مُکاشفہ ۶–۱۱

یِسُوع مسِیح کی آمدِ ثانی سے قبل رونما ہونے والی تباہی سے پیشتر بحالی وقوع پذیر ہونی تھی۔

مُکاشفہ ۶–۱۱ میں ایسے واقعات بیان کیے گئے ہیں جو زمِین کے مادّی وجود کے دوران پیش آئیں گے (دیکھیں عقائد اور عہود ۷۷: ۶)، بشمول آخری ایّام میں بحالی کے (دیکھیں مُکاشفہ ۷)۔ جب آپ یُوحنّا کی جانب سے پیشتر سے بیان کردہ واقعات کے بارے میں پڑھتے ہیں اور اُن کو رفتہ رفتہ ظاہر ہوتا ہوا دیکھتے ہیں تو، اپنے آپ کو اور اپنے خاندان کو آمدِ ثانی کے لیے بہتر طور پر تیار کرنے کے لیے آپ کیا اِلہام پاتے ہیں؟

آئکن برائے خاندانی مُطالعہ

تجاویز برائے خاندانی مُطالعہِ صحائف و خاندانی شام

جب آپ اپنے خاندان کے ساتھ صحائف کا مُطالعہ کرتے ہیں تو، رُوح آپ کی یہ جاننے میں مدد کرسکتا ہے کہ اپنی خاندانی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کِن اُصولوں پر زور دینا اور گفتگو کرنی چاہیے۔ یہاں کچھ تجاویز پیش کی گئی ہیں:

مُکاشفہ ۲–۳

فرض کریں کہ یُوحنّا کو آپ کے گھر والوں کو بھی ایک پیغام دینے کا کہا گیا ہے جیسا کہ اُس نے اپنے دور میں کلیسیاؤں کو دیا تھا۔ وہ کِس چِیز کی تعریف کرے گا؟ آپ کی اصلاح کیسے ہوسکتی ہے؟

مُکاشفہ ۳: ۲۰

نِجات دہندہ کی تصویر دیکھائیں جس میں وہ دروازے پر کھڑا ہُؤا کھٹکھٹاتا ہے (اِس خاکہ کے ساتھ منسلک تصویر دیکھیں)۔ اپنے خاندان کو مُکاشفہ ۳: ۲۰ پڑھنے اور درج ذیل سوالات پر تبادلہ خیال کرنے کی دعوت دیں: یِسُوع اندر آنے کی بجائے صرف دروازے پر کھڑا کیوں کھٹکھٹاتا ہے؟ ہم اپنے گھر میں اُس کے اچھّے اثر کو کیسے دعوت دے سکتے ہیں؟

مُکاشفہ ۷: ۹، ۱۳–۱۴

یہ آیات ہمیں اِس بارے میں کیا تعلیم دے سکتی ہیں کہ ہم ہَیکل کی رسوم کے لیے کیوں سفید لباس پہنتے ہیں؟

مزید تجاویز برائے تدریسِ اطفال کے لیے، آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے پرائمری میں اِس ہفتے کا خاکہ دیکھیں۔

اپنی تدریس کو بہتر بنانا

سوالات کی حوصلہ افزائی کریں۔ سوالات اِس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ خاندانی اَرکان سکھائے جانے والے مواد کے باعِث سیکھنے اور اِس کے بارے بصیرت کا اشتراک کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اپنے خاندان کو صحائف میں سے جوابات ڈھونڈنے کے بارے سِکھائیں۔ (دیکھیں نِجات دہندہ کے طریق پر تعلیم دینا، ۲۵–۲۶۔)

مسِیح دروازے پر کھڑا کھٹکھٹاتا ہُؤا

اُسے اندر آنے دیں، از گریگ کے اولسن