”اپریل ۵–۱۸۔ عیدِ قیامت المسِیح: ’اَے مَوت، تیرا ڈنک کہاں رہا؟‘“ آ، میرے پِیچھے ہولے—برائے افراد و خاندان: نیا عہد نامہ ۲۰۲۱ (۲۰۲۰)
”اپریل ۵–۱۸۔ عیدِ قیامت المسِیح،“ آ، میرے پِیچھے ہولے—برائے افراد و خاندان: ۲۰۲۱
اپریل ۵–۱۸
عیدِ قیامت المسِیح
”اَے مَوت، تیرا ڈنک کہاں رہا؟“
جب آپ اِس خاکہ میں مُنّجی کی قیامت کی گواہیاں پڑھتے ہیں، تو رُوحُ الُقدس کی جانب سے حاصل کردہ احساسات اور تاثرات کو قلمبند کریں۔
اپنے تاثرات کو قلمبند کریں
مُنّجی کی زِندگی کے آخری ہفتے کے دوران، اُس کے آس پاس کے بہت سے یہُودِی عیدِ فسح کی روایات میں شریک ہو رہے تھے۔ وہ بنی اِسرائیل کی مِصرِیوں کی غُلامی سے نِجات کی یاد دہانی کے لیے کھانے تیار کرتے، گیت گاتے، اور اکٹھے جمع ہوا کرتے تھے۔ خاندان والے اپنے آباؤ اجداد کے گھروں پر سے گزرنے والے موت کے فرشتے کی کہانی سُنتے جنھوں نے بروّں کے خون سے اپنے دروازوں پر نشان لگایا تھا۔ نِجات کی علامتوں سے بھر پور اِن تمام تہواروں کے درمیان، نسبتاً کچھ لوگ ہی اِس امر سے آشنا تھے کہ اپنے دکھوں، اپنی موت، اور اپنی قیامت کے ذریعے—یِسُوع مسِیح، خُدا کا برہّ، اُنھیں گناہ اور موت کی غُلامی سے نِجات دِلانے والا تھا۔ اِس کے باوجود، ایسے لوگ بھی موجود تھے جنھوں نے یِسُوع کو اپنا موعودہ ممسوح، اپنا ابدی چُھڑانے والا تسلیم کیا۔ اُس دن کے بعد سے، یِسُوع مسِیح کے شاگِردوں نے ساری دُنیا کو گواہی دی ”کہ مسِیح ہمارے گُناہوں کے لِئے مُؤا … اور دفن ہُؤا، اور تِیسرے دِن جی اُٹھا“ (۱ کُرنتھِیوں ۱۵: ۳–۴)۔
تجاویز برائے ذاتی مُطالعہِ صحائف
متّی ۲۱–۲۸
یِسُوع مسِیح گناہ، موت، آزمائشوں اور کمزوریوں پر غالب آنے میں میری مدد کرنے پر قادر ہے۔
اِس ہفتے مُنّجی کے کفارہ کی برکات پر دھیان دینے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ ہر دن یِسُوع کی زِندگی کے آخری ہفتے کے بارے میں پڑھنے میں وقت گزاریں (ممکنہ طور پر پڑھنے کا شیڈول درج ذیل ہے)۔ اِن ابواب میں آپ کون سی چِیز پاتے ہیں جو مُنّجی کی محبّت کو محسوس کرنے میں آپ کی مدد کرتی ہے؟ آپ کو گناہ اور موت سے رہائی دِلانے کی اُس کی قُدرت کے بارے میں آپ کیا سیکھتے ہیں؟ آزمائشوں کا سامنا کرنے اور کمزوریوں پر قابو پانے کے بارے میں آپ کیا سیکھتے ہیں؟ آپ اُس کی نِجات کی قُدرت پر کیسے اپنے اِیمان کی مشق کر رہے ہیں؟
-
اِتوار: یروشلِیم میں فاتحانہ داخلہ (متّی ۲۱: ۶–۱۱)
-
سوموار: ہَیکل کی صفائی کی (متّی ۲۱: ۱۲–۱۶)
-
منگل: یروشلِیم میں تعلیم دی (متّی ۲۱–۲۳)
-
بدھ: تعلیم جاری رکھی (متّی ۲۴–۲۵)
-
جمعرات: عِیدِ فسح اور مسِیح نے گتسِمنی کے باغ میں دکھ اُٹھائے (متّی ۲۶)
-
جمعہ: مقدمہ چلا، مصلُوب ہُؤا اور دفن کیا گیا (متّی ۲۷: ۱–۶۱)
-
ہفتہ: مسِیح کا جسم قَبر میں پڑا تھا (متّی ۲۷: ۶۲–۶۶) جبکہ عالمِ ارواح میں اُس کے رُوح نے منادی کی (عقائد اور عہود ۱۳۸)
-
اِتوار: دوبارہ جِی اُٹھے مسِیح کا ظُہُور (متّی ۲۸: ۱–۱۰)
آخِری کھانا، از کارل ہینریچ بلوچ
متّی ۲۸: ۱–۱۰؛ لُوقا۱۳:۲۴–۳۵؛ یُوحنّا ۲۰: ۱۹–۲۹؛ ۱ کُرنتِھیوں ۱۵: ۱–۸، ۵۵
بہت سے گواہوں نے یِسُوع مسِیح کے جی اُٹھنے کی گواہی دی۔
ذرا تصّور کریں کہ شاگِردوں نے کیسا محسوس کیا ہوگا جب یِسُوع کو ٹھٹھّوں میں اُڑایا گیا، اُس کے ساتھ بد سلوکی کی گئی اور اُسے مصلُوب کیا گیا۔ وہ اُس کی قُدرت کے گواہ ٹھہرے تھے، اُنھوں نے اُس کی تعلیمات کی سَچّائی کو محسوس کیا تھا، اور اِیمان رکھتے تھے کہ وہ خُدا کا بَیٹا ہے۔ اُس کی موت کا گواہ ٹھہرنا کچھ لوگوں کے لیے اِیمان کا اِمتحان ہوسکتا ہے ، لیکن جلد ہی وہ اُس کی قیامت کے عظیم مُعجِزے کے گواہ بن گئے۔
وہ لوگ جو جی اُٹھے مُنّجی کے گواہ ٹھہرے اُن کے بیانات سے آپ کیا سیکھ سکتے ہیں؟ متّی ۲۸: ۱–۱۰؛ لُوقا ۲۴: ۱۳–۳۵؛ یُوحنّا ۲۰: ۱۹–۲۹؛ اور ۱ کُرنتھِیوں ۱۵: ۱–۸، ۵۵ میں ہر شَخص کے تجربے پر نشان لگائیں یا اِسے نوٹ کریں۔ (نوٹ کریں کہ جی اُٹھے مسِیح کے دُوسرے گواہان درج ذیل حوالہ جات میں بھی پائے جاسکتے ہیں ۳ نیفی ۱۱؛ مورمن ۱: ۱۵؛ عیتر ۱۲: ۳۸–۳۹؛ عقائد اور عہود ۷۶: ۱۹–۲۴؛ ۱۱۰: ۱–۱۰؛ اور جوزف سمتھ—تاریخ ۱: ۱۵–۱۷۔) اِن بیانات میں، خُداوند کی حقیقی قیامت کے بارے آپ کے اِیمان کو کیسے تقویت حاصل ہوتی ہے؟ مُنّجی کی قیامت کے بعد، دیگر لوگ بھی جی اُٹھے اور بہُتوں کو دِکھائی دِئے (دیکھیں متّی ۲۷: ۵۲–۵۳؛ ۳ نیفی ۲۳: ۹)۔ آپ کے خیال میں بائبل اور مورمن کی کتاب دونوں میں اِس واقع کا انداج کیوں اہمیت کا حامل ہے؟
۱ پطرس ۱: ۳–۱۱
یِسُوع مسِیح مجھے اُمِید اور خُوشی بخشتا ہے۔
بزرگ پال وی جانسن کی بَیٹی ایلیزا، جو مہلک کینسر میں مبتلا تھی اور جس کی بہت ساری سرجریاں ہوئی تھیں، وہ ۱ پطرس ۱: ۳–۱۱ میں بیان کردہ ”زِندہ اُمِید“ کی مثال تھی۔ بزرگ جانسن نے ایسٹر کے وقت ایلیزا کی جانب سے لکھے گئے ایک خط کا اشتراک کیا، جو اُس نے انتقال سے کچھ دیر قبل ہی تحریر کیا تھا: ”ایسٹر اُن سب چِیزوں کی یاد دہانی کرواتا ہے جن کی مجھے اپنے لیے اُمِید ہے۔ کہ کسی دِن میں ٹھیک اور اچھّی ہو جاؤں گی۔ کسی دِن میرے اندر کوئی دھات یا پلاسٹک نہیں ہوگا۔ کسی دِن میرا دِل بے خوف و فکر اور میرا دماغ پریشانیوں سے پاک ہوگا۔ … میں نہایت شادمان ہوں کہ میں واقعی ایک خوبصورت حیاتِ مابعد پر اِیمان رکھتی ہوں“ (”And There Shall Be No More Death،“ انزائن یا لیحونا، مئی ۲۰۱۶، ۱۲۱)۔
۱ پطرس ۱: ۳–۱۱ میں آپ کو کِن اِلفاظ یا قول کی بدولت یِسُوع مسِیح میں اُمید ملتی ہے؟ آپ نے اِس اُمِید کو کب محسوس کیا ہے؟ آپ اپنے پیاروں کے ساتھ یِسُوع مسِیح کے وسیلے سے حاصل ہونے والی اپنی اُمِید کا کِس طرح اشتراک کرسکتے ہیں؟
مزید دیکھیں ایلما ۲۷: ۲۸؛ ۳۶: ۱–۲۴؛ ۳ نیفی ۹: ۱۱–۱۷؛ مرونی ۷: ۴۰–۴۱۔
تجاویز برائے خاندانی مُطالعہِ صحائف و خاندانی شام
جب آپ اپنے خاندان کے ساتھ صحائف کا مُطالعہ کرتے ہیں تو، رُوح آپ کی یہ جاننے میں مدد کرسکتا ہے کہ اپنی خاندانی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کِن اُصولوں پر زور دینا اور گفتگو کرنی چاہیے۔ یہاں کچھ تجاویز پیش کی گئی ہیں:
ComeUntoChrist.org
ComeUntoChrist.org/easter کے ”مُقدّس ہفتہ“ کے حصے میں مُنّجی کی زِندگی کے آخِری ہفتے کے ہر دِن کی ایک ٹائم لائن اور اُس کی تفصیل موجود ہے۔ ہفتے کے ہر دِن آپ کا خاندان اِن وضاحتوں کا جائزہ لے سکتا ہے تاکہ یہ معلوم ہوسکے کہ مُنّجی نے اُس دن کیا کِیا، یا آپ بطور خاندان صحائف میں اُس کے آخِری ہفتے کے بارے میں پڑھ سکتے ہیں (”تجاویز برائے ذاتی مُطالعہِ صحائف“ حصہ میں ایک تجویز کردہ فہرست ملاحظہ کریں)۔
گیت اور بچوں کے گیتوں کی کتاب
اِس ہفتے کے دوران مُنّجی کے کفّارہ اور قیامت کے بارے میں اکٹھے مِل کر گیت گانے پر غور کریں، بمشول چند ایسے گیتوں کے جن سے آپ اتنے آشنا نہیں ہیں۔ گیتوں کو سیکھنے میں خاندانی اَرکان کی مدد کے لیے، آپ اُن میں تحریر اِلفاظ سے وابستہ تصاویر دکھا سکتے ہیں۔
”زِندہ مسِیح :رَسُولوں کی گواہی“
خاندان کے طور پر، ”زِندہ مسِیح :رَسُولوں کی گواہی“ (انزائن یا لیحونا، اپریل ۲۰۰۰، ۲–۳ کو پڑھیں؛ مزید دیکھیں ChurchofJesusChrist.org)، اور خاندان کے ہر رکن کو دعوت دیں کہ وہ دُوسروں کے ساتھ اشتراک کرنے کے لیے اِس گواہی میں سے ایسٹر کا پیغام ڈھونڈیں۔ مثال کے طور پر، آپ سماجی میڈیا پر، اپنے دروازے پر، یا اپنی کھڑکی پر لگانے کے لیے چند اشتہارات تیار کرسکتے ہیں۔
مزید تجاویز برائے تدریسِ اطفال کے لیے، آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے پرائمری میں اِس ہفتے کا خاکہ دیکھیں۔
ذاتی مُطالعہ کو بہتر بنانا
قابلِ انتظام اہداف کا تعین کریں۔ ایک دن میں صحائف کے مُطالعے کے لیے چند منٹ ہی صرف کرنے سے آپ کی زِندگی بابرکت ہوسکتی ہے۔ ہر روز مُطالعہ کرنے کا عزم کریں، اپنے عزم کو یاد رکھنے کا ایک طریقہ تلاش کریں اور اِس پر عمل کرنے کی پوری کوشش کریں۔