لائبریری
فروری ۸–۱۴۔ یُوحنّا ۲–۴: ’تُمہیں نئے سِرے سے پَیدا ہونا ضرُور ہے‘


”فروری ۸–۱۴۔ یُوحنّا ۲–۴: ’تُمہیں نئے سِرے سے پَیدا ہونا ضرُور ہے‘“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے افراد و خاندان: نیا عہد نامہ ۲۰۲۱ (۲۰۲۰)

”فروری ۸–۱۴۔ یُوحنّا ۲–۴،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے افراد و خاندان: ۲۰۲۱

یِسُوع نِیکدُیمُس کے ساتھ بات کرتے ہوئے

فروری ۸–۱۴

یُوحنّا ۲–۴

”تُمہیں نئے سِرے سے پَیدا ہونا ضرُور ہے“

جب آپ یُوحنّا ۲–۴ کو پڑھتے ہیں، تو رُوح آپ کو آپ کی اپنی تبدیلی کے بارے میں باتوں کی تعلیم دے گا۔ اُس کی سرگوشیوں کو قلمبند کریں۔ آپ کو اِس خاکہ میں پیش کی گئیں مُطالعہ کی تجاویز کے باعِث اضافی رُوحانی بصیرت مل سکتی ہے۔

اپنے تاثرات کو قلمبند کریں

قانای گلِیل میں شادی کی ضیافت پر، مسِیح نے پانی کو مَے میں بدل دیا، اِس واقعہ کو یُوحنّا نے ”پہلا مُعجِزہ“ کہا (یُوحنّا ۲: ۱۱)۔ یہ بات کئی معنوں میں سَچّ ہے: جبکہ یہ پہلا مُعجِزہ تھا جو یِسُوع نے سرعام انجام دیا تھا، یہ ایک اور مُعجِزاتی آغاز کی علامت بھی ہوسکتی ہے—ہمارے دِلوں کو بدلنے کے عمل کی علامت جب ہم مزید اپنے مُنّجی کی مانند بن جاتے ہیں۔ زِندگی بھر کا یہ مُعجِزہ یِسُوع مسِیح کی پیروی کرنے، اُس کے ذریعہ تبدیل ہونے اور بہتر زِندگی بسر کرنے کے فیصلے سے شروع ہوتا ہے۔ آخرکار یہ تبدیلی اتنی مکمل ہوسکتی ہے کہ ”نئے سِرے سے پَیدا ہونا“ اِس کو بیان کرنے کا ایک بہترین طریقہ بن جاتا ہے (یُوحنّا ۳: ۷)۔ لیکن نئے سِرے سے پَیدا ہونا شاگِردی کی راہ پر گامزن ہونے کی صرف اِبتدا ہے۔ کنوے پر سامری عورت کو بولے گئے مسِیح کے اِلفاظ ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ اگر ہم اِس راہ پر چلنا جاری رکھتے ہیں تو، آخر کار اِنجیل ہمارے اندر ”ایک چشمہ بن جائے“ گی جو، ”ہمیشہ کی زِندگی کے لِئے جاری رہیگا“ (یُوحنّا ۴: ۱۴

آئکن برائے ذاتی مُطالعہ

تجاویز برائے ذاتی مُطالعہِ صحائف

یُوحنّا ۲: ۱–۱۱

یِسُوع مسِیح کی قدرت مجھے تبدیل کر سکتی ہے۔

جب آپ یُوحنّا ۲: ۱–۱۱ میں پڑھتے ہیں کہ مُنّجی نے پانی کو مَے میں تبدیل کردیا، تو تبدیل کرنے کی مسِیح کی قدرت کے بارے میں آپ کو کیا بصیرت حاصل ہوتی ہے؟

آپ وہاں پر موجود مختلف لوگوں، جیسا کہ مریم، شاگِرد، اور دیگر کے نقطہ نظر پر غور کرکے اضافی بصیرت حاصل کرسکتے ہیں۔ اِن لوگوں نے کیسے مُعجِزے کا تجربہ کیا ہو گا؟ آپ اِن آیات میں مُعجِزوں کے بارے میں جو سیکھتے ہیں اُس کا موازنہ آپ اُس تعلیم کے ساتھ کرسکتے ہیں جو یِسُوع مسِیح نے نِیکدُیمُس (دیکھیں یُوحنّا ۳: ۱–۸) اور کنوے پر عورت کو دی (دیکھیں یُوحنّا ۴: ۳–۲۶

یُوحنّا ۳: ۱–۲۱

خُدا کی بادشاہی میں داخل ہونے کے لیے مجھے نئے سِرے سے پَیدا ہونا ضرور ہے۔

جب نِیکدُیمُس یِسُوع کو پوشیدگی میں مِلا، تو وہ محتاط مبصر تھا۔ تاہم، بعد میں، اُس نے سب کے سامنے یِسُوع کا دفاع کیا (دیکھیں یُوحنّا ۷: ۴۵–۵۲) اور مُنّجی کو دفن کرتے وقت پیروکاروں کے ساتھ شامل ہوا تھا (دیکھیں یُوحنّا ۱۹: ۳۸–۴۰یُوحنّا ۳: ۱–۲۱ میں آپ کو کون سی ایسی تعلیمات ملتی ہیں جس سے نِیکدُیمُس نے یِسُوع کی پیروی کرنے اور نئے سِرے سے پَیدا ہونے کی تحریک پائی ہوگی؟

نبی جوزف سمتھ نے سِکھایا، ”نئے سِرے سے پَیدا ہونا، خُدا کے رُوح کی بدولت رسوم کے ذریعے ممکن ہوتا ہے“ (Teachings of Presidents of the Church: Joseph Smith [۲۰۰۷]، ۹۵)۔ آپ کے بپتِسمہ (”پانی سے پَیدا“ ہونا [یُوحنّا ۳: ۵]) اور استحکام (”رُوح سے پَیدا“ ہونا [یُوحنّا ۳: ۵]) نے نئے سِرے سے پَیدا ہونے میں کیا کردار ادا کیا؟ آپ اِس تبدیلی کے عمل کو جاری رکھنے کے لیے کیا کر رہے ہیں؟ (دیکھیں ایلما ۵: ۱۱–۱۴

مزید دیکھیں مضایاہ ۵: ۷؛ ۲۷: ۲۵–۲۶؛ ڈیوڈ اے بیڈنار، ”Ye Must Be Born Again،“ انزائن یا لیحونا، مئی ۲۰۰۷، ۱۹–۲۲۔

یُوحنّا ۳: ۱۶–۱۷

آسمانی باپ یِسُوع مسِیح کے وسیلے سے مجھ سے اپنی محبّت کا اظہار کرتا ہے۔

بزرگ جیفری آر ہالینڈ نے سِکھایا، ”کُل ابدیت کا پہلا عظیم سَچّ یہ ہے کہ خُدا نے ہم سے اپنے سارے دِل، جان، عقل اور طاقت سے محبّت رکھی“ (”Tomorrow the Lord Will Do Wonders among You،“ انزائن یا لیحونا، مئی ۲۰۱۶، ۱۲۷)۔ آپ نے خُدا کی محبّت کو اُس کے بَیٹے کے تحفے کے ذریعہ کیسے محسوس کیا؟

عشائے ربانی خُدا کی محبّت اور اُس کے بَیٹے کے تحفے پر غور کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ کون سے گیت اِس محبّت کو محسوس کرنے میں آپ کی مدد کرتے ہیں؟ ”I Stand All Amazed“ (گیت نمبر ۱۹۳) مِل کر گانے پر غور کریں۔ آپ عشائے ربانی کو مزید معنی خیز بنانے کے لیے کیا کرسکتے ہیں؟

یُوحنّا ۴: ۲۴

کیا خُدا رُوح ہے؟

کچھ لوگ یِسُوع کے اِس بیان سے اُلجھن میں پڑ سکتے ہیں کہ خُدا رُوح ہے۔ اِس آیت کا ترجمہ برائے جوزف سمتھ ایک اہم وضاحت پیش کرتا ہے: ”کیونکہ ایسے لوگوں کے ساتھ خُدا نے اپنے رُوح کا وعدہ کیا ہے“ (یُوحنّا ۴: ۲۴ زیریں حاشیہ اے میں)۔ جدید مُکاشفہ بھی یہی سِکھاتا ہے کہ خُدا کا بدن گوشت اور ہڈیوں پر مشتمل ہے (دیکھیں عقائد اور عہود ۱۳۰: ۲۲–۲۳؛ مزید دیکھیں پیدائش ۵: ۱–۳؛ عبرانیوں ۱:۱–۳

یُوحنّا ۴: ۷–۲۶

مسِیح مجھے ہمیشہ کی زِندگی کا اپنا پانی پیش کرتا ہے۔

یِسُوع کا اِس بات سے کیا مطلب ہوسکتا ہے جب اُس نے سامری عورت سے کہا کہ جو کوئی اِس پانی میں سے پیتا ہے وہ پھر پیاسا نہ ہو گا؟ اِنجیل کیسے زِندگی کے پانی کی نمائندگی کرتی ہے؟

پانی کا چشمہ

مسِیح کی اِنجیل زِندگی کے پانی کا ایسا چشمہ ہے جو ہماری جان کو تقویت بخشتا ہے۔

سامری عورت کو مُنّجی نے یہ پیغام بھی دیا کہ ہماری اپنی عبادت کرنے کا طریقہ اِس امر سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے کہ ہم کہاں عبادت کرتے ہیں (دیکھیں یُوحنّا ۴: ۲۱–۲۴)۔ ”رُوح اور سَچّائی سے پرستش“ کرنے کے لیے آپ کیا کر رہے ہیں؟ (یُوحنّا ۴: ۲۳)۔

مزید دیکھیں ڈِین ایم ڈیویز، ”The Blessings of Worship،“ انزائن یا لیحونا، نومبر ۲۰۱۶، ۹۳–۹۵۔

آئکن برائے خاندانی مُطالعہ

تجاویز برائے خاندانی مُطالعہِ صحائف و خاندانی شام

جب آپ اپنے خاندان کے ساتھ صحائف کا مُطالعہ کرتے ہیں تو، رُوح آپ کی یہ جاننے میں مدد کرسکتا ہے کہ اپنی خاندانی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کِن اُصولوں پر زور دینا اور گفتگو کرنی چاہیے۔ یہاں کچھ تجاویز پیش کی گئی ہیں:

یُوحنّا ۲–۴

جب آپ کا خاندان اِس ہفتے میں یہ ابواب پڑھے تو، اِس بات پر خصوصی توجہ دیں کہ کِس طرح مُنّجی رُوحانی سَچّائیاں سِکھانے کے لیے روزمرہ کی چِیزوں—پیدائش، ہوا، پانی اور کھانے—کا استعمال کرتا ہے۔ آپ اپنے گھر کی کون سی چِیزوں کو رُوحانی سَچّائیاں سِکھانے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں؟

یُوحنّا ۲: ۱۳–۱۷

جب آپ اُن چِیزوں سے گریز کریں گے جو آپ کے گھر کو جسمانی اور رُوحانی طور پر ناپاک کرسکتی ہیں، تو آپ کا گھر ایک مُقَدَّس جگہ بن سکتی ہے—جیسا کہ ہیکل۔ آپ کے خاندان کو کن چِیزوں کو اپنے گھر سے دور رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ یہ ایک مُقَدَّس جگہ بن جائے؟ ایسی چِیزوں کو دور رکھنے کے لیے آپ کیا کریں گے؟

یُوحنّا ۳: ۱–۶

خاندانی اَرکان سے حمل اور پیدائش کے مُعجِزے—زندہ، متحرک اور ذہین وجود کی تخلیق کے عمل کے بارے میں سوچنے کو کہیں۔ مسِیح نے سِکھایا تھا کہ خُدا کی بادشاہی میں داخل ہونے سے پہلے ہمیں نئے سِرے سے پَیدا ہونا ضرُور ہے۔ ہمارے خُدا کی بادشاہی میں داخل ہونے سے پہلے ہمیں درکار تبدیلیوں کے لیے نئے سِرے سے پَیدا ہونے کی تمثیل کیوں اچھی ہے؟ ہم نے رُوحانی طور پر نئے سِرے سے پَیدا ہونے کے عمل کا تجربہ کیسے کیا ہے؟

یُوحنّا ۳: ۱۶

خاندان کے اَرکان کو دعوت دیں کہ وہ اِس آیت کو اپنے اِلفاظ میں ایسے بیان کریں گویا وہ اِس کی وضاحت کسی دوست کے سامنے پیش کر رہے ہیں۔ مسِیح نے ہماری زِندگی میں خُدا کی محبّت کو محسوس کرنے میں ہماری کِس طرح مدد کی ہے؟

یُوحنّا ۴: ۵–۱۵

اپنی اِنجیل کا موازنہ زِندگی کے پانی کے ساتھ کرتے ہوئے مُنّجی ہمیں کیا سِکھا رہا تھا؟ پانی کا گلاس اپنے ہاتھ میں تھامنے اور اپنے خاندان سے پانی کی خصوصیات کی وضاحت دینے پر غور فرمائیں۔ روزانہ پانی پینا ہمارے لیے کیوں ضروری ہے؟ یِسُوع مسِیح نے کیوں اپنی اِنجیل کا موازنہ ”ایک چشمہ جو ہمیشہ کی زِندگی کے لئِے جاری رہیگا“ کے ساتھ کیا؟ (یُوحنّا ۴: ۱۴)۔

مزید تجاویز برائے تدریسِ اطفال کے لیے، آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے پرائمری میں اِس ہفتے کا خاکہ دیکھیں۔

ذاتی مُطالعہ کو بہتر بنانا

علامتوں کو تلاش کریں۔ صحائف میں اکثر رُوحانی سَچّائیوں کی نمائندگی کے لیے چِیزوں، واقعات، اعمال یا تعلیمات کا استعمال کیا گیا ہے۔ یہ علامتیں پڑھائے جانے والے عقیدہ کے لیے آپ کے فہم کو تقویت بخش سکتی ہیں۔ مثال کے طور پر، مُنّجی نے رُجُوع لانے کو نئے سِرے سے پَیدا ہونے سے تشبیہ دی ہے۔

کنوے پر یِسُوع اور سامری عورت

زِندگی کا پانی، از سائمن ڈیوی