لیحونا
اپنی زِندَگیوں میں مَقصَد و مَعانی پان
فروری 2026 لیحونا


ایشیا علاقہ کا قیادتی پیغام

اپنی زِندَگیوں میں مَقصَد و مَعانی پان

بطور رُوحانی طِفلان قبل از فانی وجود میں، ہم نے آسمانی مجلس میں آسمانی باپ کے منصُوبہ کی تَقلِید کرنے کا فیصلہ کِیا تھا۔ ہمیں ایک نجات دہندہ ، یِسُوع مسِیح، بخشا گیا، جس کا کفّارہ سب کے لیے قیامت مُہیا کرے گا۔ ہم سدا یِسُوع مسِیح، اپنے مُنّجی اور اپنے مخلصی دینے والے کے مَقرُوض رہیں گے۔ بُہت سے رُوحانی طِفلان نے اِبلیس اور اُس کے منصُوبہ کی حمایت کی، اور وہ خُدا کی حضُوری سے خارج کر دیے گئے تھے۔ ہمارے زمانہ میں، اِبلِیس اپنے پیروکاروں کو گُناہ کرنے کی تَرغِیب دینا جاری رکھے ہُوئے ہے۔

آدَم اور حَوَّا کو صادر فرمانِ اَوّل بڑھنا اور زمین کو مَعمُور و مَحکُوم کرنا تھا۔ (پَیدایش 1: 28، ابرہام 4: 28) خُدا کے منصُوبہ کا اہم حِصّہ بدن پانا اور ہمیں ترقی پانے کے قابل بنانا اور اپنی زندگی میں مَقصَد پانا ہے۔ خاندانوں کی پرورش کرنا کبھی کبھار کٹھن و دشوار ہو سکتا ہے مگر علمیت و قابلیت کا الہٰی ذریعہ ہے۔

آسمانی باپ چاہتے ہیں کہ اُس کے بچّے اپنی زِندَگیوں میں خُوشی پائیں۔ نجات کا منصُوبہ مُسرت کا کامل راستا مُہیا کرتا ہے۔ موسیٰ 5: 11 میں، حَوَّا نے شادمانی سے اعلان کِیا، ” اگر ہماری خطا نہ ہوتی تو ہم کبھی نسل نہ پاتے، اور نہ کبھی نیک و بد کو پہچانتے، اور اپنی مُخلصی کی شادمانی کو اور خُدا کے ساتھ اَبَدی زِندگی کو جو وہ سب فرمان برداروں کو دیتا ہے نہ جانتے۔“ آج کی دُنیا میں، اکثر و بیشتر خُوشی کو غلط سمجھا جاتا ہے۔ یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل نہایت واضح ترین تناظر کا بیان کرتی ہے۔

اگرچہ ٹیکنالوجی اُس سے کہیں زیادہ فروغ پا چُکی ہے جس کا کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا تھا، بُہت سے لوگ اِن ایجادات سے مایوسی محسُوس کرتے ہیں۔ کُچھ لوگ ٹیکنالوجی کا بے تحاشا اِستعمال کرتے ہیں اور خاندان اور رُوحانیت جیسی اہم چیزوں کو نظر انداز کرتے ہیں۔ اکثر خُوشی کی اِصطلاح استعمال ہوتی ہے، مگر ایسا لگتا ہے کہ یہ اپنے معنی کھو چُکی ہے۔ اگرچہ بُہت سے لوگ یقین رکھتے ہیں کہ دولت خُوشی کا تعین کرتی ہے، ہم جانتے ہیں کہ حقیقی خُوشی محبّت اور راست زندگی سے حاصل ہوتی ہے۔

کُچھ مُعاشی اعداد و شمار کا مُطالعہ کرتے ہُوئے، مَیں نے پڑھا کہ لوگ اکثر خُوشی میں اضافہ کا تجربہ پاتے ہیں جب وہ گروہی سرگرمیوں میں ملّوث ہوتے ہیں۔ وہ باہم گُفت گُو کرتے ہیں، ایک دُوسرے کی مُعاونت کرتے ہیں اور صحبت سے لُطف اندوز ہوتے ہیں۔ مَیں نے محسُوس کیا کہ اِطمینان اور ذہنی تَسکیِن کا اِنحصار ایک شخص کی صالِح توجہ اور دُوسروں کو شامل کرنے کی خواہش پر ہے۔ میرے نزدیک یہ ایک ”خاندانی کاوش“ ہے جس میں ہر کسی کی شرکت کی ضرورت ہے۔

اَبَدی نُقطہ نظرکو فروغ دینا ہماری زِندَگیوں کو بدل دے گا اور ہمیں خُدا کے قریب تر لے آئے گا۔ بعض اوقات افراد بُنیادی طور پر دُنیاوی دولت کے انبار لگانے کی تشویش میں مُبتلا رہتے ہیں۔ ہمیں اپنی اِس زِندَگی اور اپنی آیندہ زِندَگی کی خاطر رُوحانی دولت اکٹھی کرنے کو ترجیح دینی چاہیے۔ ایک اَبَدی نقطہِ نظر کو اپنانا ہماری زِندَگیوں کی کایا پلٹ دے گا اور ہمیں خُدا کے قریب تر لے آئے گا۔ نجات دہندہ نے سِکھایا کہ ہمیں زمین پر مال جمع نہیں کرنا چاہیے بلکہ آسمان پر مال جمع کرنا چاہیے۔ (متی 6: 19-21)

میری زِندَگی میں، خُوشی صرف زمینی زِندَگی سے متعلق نہیں ہے بلکہ اِس میں اہم ترین اَبَدی نقطہِ نظر رکھنا اور کسی بڑی چیز سے مُنسلک ہونا شامل ہے۔ میرا ماننا ہے کہ خُوشی کا مَقصَد خُداوند کی مشورت کی تَقلِید کرنے کے اعلیٰ و ارفع مَقصَد کی جانب ہماری رہبری کرنا ہے۔ ہمارے انبیا اور خُداوند کے کلام سے، ہم خُوشی کے منصُوبہ کا اداراک پانا سیکھتے ہیں، اور نتیجاً، زیادہ خُوشی کا تجربہ پاتے ہیں۔ جب ہماری زِندَگیوں کا محور و مرکز یِسُوع مسِیح اور اُس کی تَعلِیمات ہوتی ہیں، تو ہماری خُوشی دو چند ہو جاتی ہے۔ اُن زِندَگیوں پر غور کریں جن پر آپ نے اپنے اعمال اور طرزِ زندگی کی بدولت اثر ڈالا ہے۔ ہمیں دُوسروں کوخُدا کے مَقصَد اور ہر کسی کے لیے اُس کی محبّت کا فہم پانے کی خاطر یِسُوع مسِیح کے پاس آنے کی تَرغِیب دینی اور حوصلہ افزائی کرنی چاہیے ۔ ہم وہ ذرائع ہیں جن کے ذریعے خُدا کا منصُوبہِ خُوشی ہمارے خاندان، دوستوں اور پڑوسیوں تک پھیل سکتا ہے۔

اِس سال جب ہمارا خاندان اکٹھے بنکاک ہَیکَل میں گیا، تو مَیں نے قوّی فہم پایا کہ ہماری زِندَگیوں میں مَقصَد و اِطمینان کے حصُول سے جُڑی ہر بات کا تعلق مُنّجی سے ہمارے تعلق میں پنہاں ہے۔ ہَیکَل میں، مَیں نے محسُوس کِیا کہ حقیقی محبّت اور خُوشی ہمارے خاندان کی ہمارے اَبَدی مَقصَد کو تلاش کرنے میں رہنمائی کرے گی۔ اپنے خاندان کے ساتھ ہَیکَل میں ہونا میری زِندَگی کے سب سے یادگار اور رُوحانی اوقات میں سے ایک تھا۔ جب ہم نے ہَیکَل کی رُسُوم سر انجام دیں تو ہم خُداوند کی محبّت کو محسُوس کر سکتے تھے۔ صدر نیلسن نے فرمایا، ” اپنے حالات کے مُطابق ہَیکل میں عِبادت گُزراننے کے علاوہ اِس سے بڑھ کر کوئی اور شَے مدد نہیں کرے گی سِوا اِس کے کہ لوہے کی سَلاخ کو تھامیں۔ “ (” کہانتی کُنجیوں کی نعمت سے شادمان ہوں،“ لیحونا مئی 2024، 122) خُدا کے منصُوبہِ خُوشی کو حاصل کرنے اور اپنے ہَیکَل کے عہُود کو برقرار رکھنے کے لیے، ہمیں اپنے وقت اور صلاحیتوں کو خُدا کی بادشاہی کی تعمیر کرنے کے لیے اِستعمال کرنا چاہیے جو ہمیں اُس کی اَبَدی بادشاہت میں داخل ہونے کے قابل بنائے گا۔

مَیں گواہی رکھتا ہُوں کہ یِسُوع مسِیح اِس جہان کا نجات دہندہ اور مُخلصی دینےوالا اور خُدا کا اکلوتا بیٹا ہے۔ ہم اُس کے وسیلے سے بچائے گئے ہیں۔