لیحونا
خُوشیوں بھرا عہد کا راستا
فروری 2026 لیحونا


”خُوشیوں بھرا عہد کا راستا،“ لیحونا ، فروری 2026۔

ماہانہ لیحونا پیغام، فروری 2026

خُوشیوں بھرا عہد كا راستا

باپ اور بیٹے کی موجودگی میں خاندان کے افراد کی حیرت اور عظمت میرے دِل میں بے پناہ حیرت اور خُوشی لے آتی ہے اور مُجھے شُکرگزاری کی رُوح سے بھر دیتی ہے۔

ایلڈر پیٹرک کیرون اور ان کی اہلیہ، جینیفر

ایلڈر پیٹرک کیرون اور ان کی اہلیہ، جینیفر

جب اسرائیل اور الزبتھ ہیون بارلو 1848 میں سالٹ لیک ویلی کے لیے ناؤوو، ایلونائے کو چھوڑ کر چلے گئے، تو وہ ایک چھوٹے سے ناؤوو قبرستان میں دفن ایک لڑکے کو پیچھے چھوڑ گئے۔ چھوٹا جیمز نتھانیل بارلو، اُن کا پہلا بچّہ، مئی 1841 میں پیدایش کے تھوڑی دیر بعد وفات پا گیا تھا۔

سالٹ لیک ویلی کے لیے روانگی کے ساتھ، اسرائیل اور الزبتھ نے شاید کبھی توقع نہیں کی تھی کہ وہ اپنے بیٹے کی قبر کو دوبارہ دیکھیں گے۔ لیکن چند سال بعد جب اسرائیل کو انگلستان میں مشن پر بُلایا گیا، تو وہ ناؤو سے گُزرا جب اس نے مشرق کا سفر کیا۔ الزبتھ کی درخواست پر، وہ اپنے بیٹے کی قبر تلاش کرنے اور اُس کی باقیات، شہر کے مشرقی مرکزی قبرستان میں منتقل کرنے کے لیے رُکا۔

ایک دن کی بے سود تلاش کے بعد، اسرائیل نے مقامی نگہبان سے مدد مانگی۔ اگلے دن، اُنہوں نے قبر ڈھونڈ لی، جو جیمز کی کزن میری کے پاس تھی۔ بدقسمتی سے، تابوت جھڑ اور ٹوٹ چکے تھے۔ اسرائیل نے اپنی بیوی کو لکھے گئے ایک خط میں تحریر كِیا، ”لہٰذا میں، منتقل کرنے کا ارادہ ترک کیا اور فیصلہ کیا کہ مَیں انہیں کُچھ دیر تک وہاں چھوڑ دوں گا۔“

وہ قبر سے دُور نہیں گیا تھا جب اُسے ایک آواز سنائی دی۔ اُس تجربے کو یاد کرتے ہوئے اُس نے لکھا، ”یہ آواز واضح سنائی نہیں دی، لیکن میرے ذہن میں اتنی واضح تھی کہ مَیں اِس کا اِنکار نہیں کر سکا: ’ابّو، مُجھے یہاں مت چھوڑو۔‘“ اسرائیل قبر کی طرف واپس لوٹا، آخرکار اپنے چھوٹے بیٹے کو لے جانے کا فیصلہ کیا۔ ”مُجھے ایک عجیب سا سکون اور ذہنی اطمینان محسُوس ہوا جو پہلے نہیں تھا۔ … اتنا ضرور کہوں گا: کہ مَیں اپنی زندگی میں کسی بھی فرض کے بارے میں اتنا زیادہ باشعور نہیں تھا۔“

2 ستمبر 1853 کو، اسرائیل بارلو اور دیکھ بھال کرنے والے نے جیمز اور مَیری کی لاشیں ناؤو کے مرکزی قبرستان میں منتقل کیں، اور اُس جگہ پر ”قبروں کے سر اور پاؤں پر پتھروں“ سے نِشان لگائے۔

اسرائیل نے الزبتھ کو بتایا کہ جب وہ قبر کے پاس ٹھہرا ہوا تھا، ”مجھے خواہش ہوئی کہ میں خُود کو اور اپنی تمام چیزوں کوجنہیں مَیں اپنا کہہ سکتا تھا خُداوند کے ہاتھوں میں وقف کروں، تاکہ مَیں پہلی قیامت کی صُبح کو [جیمز] کے ساتھ باہر آنے کا اہل شمار کیا جا سکوں۔“

اسرائیل کی یِسُوع مسِیح کی اِنجیل کے لیے عقیدت، مقدس عہُود کی عزت کرنے کے ساتھ ساتھ، ابدی زندگی—تمام نعمتوں میں سب سے افضل کو—مسِیح کو اُس کے لیے، اُس کے آباؤ اجداد اور اُس کی آیندہ نسلوں کے لیے مُمکن بنانے کی اجازت دیتی ہے۔

یہی بات ہم سب کے لیے بھی سچ ہے۔

عشائے ربانی کی ٹرے

تصویر: جیری گارنز، صِرف چرچ کے استعمال کے لیے نقل کی جا سکتی ہے

مُقّدس وعدے

ہمارا آسمانی باپ اور اُس كا بیٹا، یِسُوع مسِیح، ہم میں سے ہر ایک سے اتنی محبّت کرتے ہیں کہ ہم تصّور بھی نہیں کر سکتے۔ بپتسما کے وقت اور خُداوند کے گھر میں ہمیں پیش کیے گئے عہود سے وابستہ موعودہ برکات کے وسیلے سے اُن کی محبّت کا اظہار اِس سے زیادہ کہیں اور نہیں ہوتا ہے۔

”بحال شُدہ مذہب کے سب سے اہم نظریات میں سے ایک مقدس عہد ہے،“ صدر رسل ایم نیلسن (1924–2025) نے سِكھایا۔ ”قانونی زبان میں، عہد عام طور پر دو یا زیادہ فریقین کے درمیان معاہدہ كو ظاہر کرتا ہے۔ لیکن مذہبی سیاق و سباق میں، ایک عہد کہیں زیادہ اہم ہوتا ہے۔ یہ خُدا کے ساتھ ایک مقدس وعدہ ہے۔

ہر مقدس وعدہ جو ہم باندھتے اور عمل کرتے ہیں ہمیں برکت دیتا ہے۔ آسمانی باپ اور ہمارا نجات دہندہ یِسُوع مسِیح ہمیں اپنے قریب لانا چاہتے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ ہم ایمان اور سمجھ بوجھ میں سیکھیں اور ترقی کریں۔ وہ ہمیں آسمانی قوت دینا چاہتے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ ہم ایسی دُنیا میں شِفا اور سُکون تلاش کریں جہاں ایسی نعمتیں قائم رہتی ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ ہم اس زندگی اور آنے والی زندگی میں خُوشی کا تجربہ کریں۔ اس کامل محبّت کی بدولت، وہ ہمیں اپنے ساتھ عہد کے بندھن میں داخل ہونے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ ہمیں یہ برکت حاصل ہے کہ ہم عشائے ربانی کی عِبادت کے دوران ہفتہ وار اُن عہُود كی تجدید کریں۔

ہم شُکر گزاری کے جذبے کے ساتھ عشائے ربانی میں حصہ لیتے ہیں کیوں کہ ہمارے پاس یِسُوع مسِیح کا نام اپنے تئیں لینے، اُسے اور اُس کی محبّت کو یاد کرنے کی پُرمسرت برکت حاصل ہے جو ہمارے لیے اس کے کفارہ کی بركت کے وسیلے سے ظاہر کی گئی—کہ اُس نے ہمارے لیے دُکھ سہے، خون بہایا، اور جان دی۔ عشائے ربانی ہمیں ہفتہ وار موقع فراہم کرتی ہے کہ اُس کے حُکموں پر عمل کرنے، اپنے عہُود کی تجدید کرنے، اور نیا عہد باندھنے کے لیے اپنی آمادگی ظاہر کریں (دیکھیں عقائد اور عہُود 20:‏77، 79

”اکثر، میں یہ بیان سُنتا ہوں کہ ہم بپتسما لیتے وقت باندھے گئے عہود کی تجدید کے لیے عشائے ربانی میں حصّہ لیتے ہیں۔ اگرچہ یہ بات درست ہے، مگر یہ کہیں زیادہ ہے،“ صدر نیلسن نے فرمایا۔ ”میں نے ایک نیا عہد باندھا ہے۔ آپ نے نئے عہُود باندھے ہیں۔ … اب اِس کے بدلے [خُداوند] یہ بیان كرتا ہے کہ ہمارے ساتھ ہمیشہ اُس کا رُوح موجود رہے گا۔ كیا ہی شاندار بركت ہے“

جب ہم توبہ کرتے اور پاک دِل کے ساتھ عشائے ربانی میں شرکت کرتے ہیں، تو ہم رُوح القُدس پاتے ہیں اور ”گناہ سے ایسے پاک ہوتے ہیں جیسے ہم نے دوبارہ بپتسما لیا ہو۔ یہ وہ اُمید اور رحم ہے جو یِسُوع ہم میں سے ہر ایک کو بخشتا ہے۔“

مسیح کی مُخلصی بخش محبّت کے وسیلے سے توبہ کرنے اور معافی پانے کی کیسی خوشی ہے!

ناؤوو ایلونائے ہیَکل

ناؤوو ایلونائے ہَیكل کی تصویر از جینیفر روز میڈی

اُس کا خُوشی کا گھر

کلِیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدّسینِ آخِری اَیّام کے صدر بننے کے بعد، صدر نیلسن اکثر عہد کے راستے کے بارے میں بات کرتے تھے، جِس کا آغاز چرچ کے صدر کے طور پر اُن کے پہلے عوامی پیغام سے ہوتا ہے۔ ہم اُس راستے پر ”توبہ اور پانی سے بپتسما“ کے ذریعے داخل ہوتے ہیں (2 نیفی 31:‏17)، اُس نے بعد میں ایک موقع پر کہا، اور ”پھر ہم اِس میں مزید مکمل طور پر داخل ہو کر ہیَکل میں داخل ہوتے ہیں۔“

جس طرح مُقدس رسومات میں حصہ لینا ہمیں ہمارے عہد اور اُن سے مِلنے والی برکتوں کی یاد دِلاتا ہے، ہیَكل میں بالواسطہ کام کرنا بھی ایسا ہی کرتا ہے۔ جب ہم اُن لوگوں کے لیے ودیعت كی رسومات ادا کرتے ہیں جو وفات پا چُکے ہیں، تو ہم اپنے باندھے گئے مُقدّس عہُود اور وعدہ شدہ برکتوں کو یاد کرتے ہیں جو ہمیں مِلیں گی۔

راہِ عہد کے وسیلے سے، ہم ابرہام، اسحاق، یعقوب، اور اور اُن كی نسلوں كو وعدہ کی گئی تمام برکات کے وارث بن جاتے ہیں۔ اِن موعودہ برکات کے باوجود، ابراہام، اسحاق، اور یعقوب نے آسان زندگیاں نہیں گزاریں، اور نہ ہی ہم گزاریں گے۔ اُن کی مانند، جب ہم ”ہر بات میں آزمائے جاتے ہیں“ تو ہم مصیبت، تنبیہ اور نقصان کا سامنا کرتے ہیں (عقائد اور عہود 136:‏31؛ مزید دیکھیں 101:‏4–5)۔ لیکن قدیم انبیا اور راست باز مُقدسین کی مانند، ہم جانتے ہیں کہ ہم کِس پر بھروسا کر سکتے ہیں (دیکھیں 2 نیفی 4:‏19

ہماری فانی زندگی ہمارے وجود کا لمحہ ہے، مگر وہ لمحہ—بعض اوقات نہایت مشکل—ابدی اہمیت کا حامل ہے۔ ہاں، ہمارا آسمانی باپ چاہتا ہے کہ ہم سیکھیں اور بڑھیں۔ اور، ہاں، بعض اوقات اُس ترقی کے ساتھ مایوسی اور تکلیف بھی ہوتی ہے۔ لیکن وہ چاہتا ہے کہ ہماری زندگیاں خوبصورت اور پُراُمِّید ہوں۔ اسی مقصد کے لیے، اور ہماری واپسی کے سفر کو آسان بنانے کے لیے، اُس نے ایک نجات دہندہ فراہم کیا ہے، جو اپنے باپ کے ساتھ ہمارے عہد کا ”ضامن ہے۔“ یِسُوع مسِیح کے کفارے کے وسیلے سے، باپ ہیَکل میں اپنے بچّوں سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرتا ہے۔

اپنی محبّت اور کفارے کی قربانی کے وسیلے سے، ہمارا نجات دہندہ زِندگی میں ہر اُس بات سے نمٹا اور شفا پائی جِس کا سامنا ہم زندگی میں کریں گے۔ اور اُس کے پاک گھر كی بدولت—اُس کا مسرور گھر—ہر کسی مصیبت کے باوجود اچھا رہے گا۔ ایفائے عہد کی مرہم دُكھ، درد، غم اور مایوسی کو کافور کر دیتی ہے۔ ہمیں پریشان ہونے یا خوف كھانے کی ضرورت نہیں ہے۔ بلکہ، ہم شادمان ہو سکتے ہیں کہ ہماری مُخلصی کی قیمت ادا کر دی گئی ہے (دیکھیں 1 کرنتھیوں 6:‏20) اور کہ ابدی زندگی كی راہِ عہد تیار كر دی گئی ہے۔

راہِ عہد واقعی محبّت کے وسیلے سے نجات پانے کا راستا ہے۔ جب ہم ہیَکل میں باندھے گئے عہُود کی پاس داری کرتے ہیں، تو ہم زیادہ قدرت، زیادہ محبّت، عظیم رحم، زیادہ فہم، اور عظیم اُمِّید کی برکات پاتے ہیں۔ ہیَکل کی سربمہریت کی حیرت اور عظمت—خاندان کے افراد جو ابدیت کے لیے محبّت میں بندھے ہوئے ہیں—میری رُوح میں بے پناہ حیرت اور خُوشی لے آتی ہے اور مُجھے شُکرگزاری کی رُوح سے بھر دیتی ہے۔

”جب بھی آپ کی زندگی میں کِسی قسم کی ہلچل رونما ہوتی ہے، تو رُوحانی طور پر محفوظ مقام ہَیکلی عہُود کی حدُود میں رہنا ہے!“ صدر نیلسن نے مشورت دی۔ میں اپنے شیریں اور بعض اوقات تلخ فانی تجربے سے اِن الفاظ کی سچائی کو جانتا ہوں۔

بچّے کو تھامے ہوئے جوڑے کی تصویر

جیمز نتھانئیل بارلو، اسرائیل اور الزبتھ بارلو كا پہلا بچّہ، جو پیدائش کے فوراً بعد مئی 1841 میں انتقال کر گیا۔ برسوں بعد، وہ لوگن یوٹاہ ہیَکل میں اپنے والدین کے ساتھ عوضی طور پر سربمہر ہوا۔

تصاویر از ایلن گارنز

اُنھیں گھر میں اِکٹھا کریں

اسرائیل بارلو کے اپنے چھوٹے لڑکے کو آخری بارالوداع کہنے کے بعد، اُس نے اپنی بیوی کو لکھا، ”خُود کو دور روکے رکھنے، زندگی میں پھر کبھی دوبارہ [جیمز ] کی قبر پر نہ لوٹنے کے تصور سے، میری محبّت کی آخری ڈور جسے مَیں نے ابھی تک سنبھالا ہوا تھا اُس کی قبر پر میرے آنسوں کی جھڑی سے ٹوٹ گئی۔“

میرا خیال ہے کہ 4 دسمبر 1889 کو مزید آنسو—اس بار خُوشی کے آنسو—بہائے گئے ہوں گے۔ اُس دن، چھوٹا جیمز نتھانیل بارلو لوگن یوٹاہ ہیَکل میں اپنے والدین کے ساتھ سربمہر ہوا۔ تب تک، اسرائیل وفات پا چکا تھا، پس دوسرے اس کے اور یعقوب کے لیےعوضی طور پر کھڑے تھے۔

بہن کیرون اور مَیں اسرائیل اور الزبتھ کے لیے خاص حساسیت اور گہری ہمدردی رکھتے ہیں۔ ہمارا پہلا بچّہ، ایک لڑکا جس کا نام شان تھا، دِل کی سرجری کے دوران صرف تین ہفتے کی عمر میں فوت ہو گیا تھا۔ یہ ہمارے لیے ہماری دُنیا ہلا دینے والا نقصان تھا۔ اُس وقت، ہم حیران تھے کہ کیا ہم زندہ رہ سکتے ہیں۔ ہم نے اُسے انگلستان میں بہت ہی چھوٹی قبر میں دفن کیا۔ پندرہ سال بعد، ہمارے خاندان سے کہا گیا کہ کلِیسیا میں کُل وقتی خدمت کرنے کے لیے برطانیہ میں اپنے گھر سے نقل مکانی کر جائیں، اور ہم نے وہ چھوٹی قبر پیچھے چھوڑ دی۔

ہم نے مغرب كے سفر کے دوران اپنا بچّہ نہیں کھویا، اور نہ ہی بارلو خاندان کی ناقابل فہم مشکلات برداشت کیں، لیکن وہ کس کرب سے گزرے ہمیں اُس کا ادراک ہونے لگا۔ ہمارے چھوٹے لڑکے کی قبر بہت دُور ہے، لیکن بارلو خاندان کی طرح، ہم یِسُوع مسِیح کی قیامت اور اپنے خاندان کی ابدی فطرت پر مُقدّس مہر بندی کے عہد کے ذریعے پختہ ایمان رکھتے ہیں۔

ہم سب کے آباواجداد اور قبر سے پرے دوسرے پیارے ہیں جو ہم سے کہہ رہے ہیں، ”مجھے یہاں مت چھوڑو۔“ ہَیکل کے عہود کی بدولت، کِسی کو بھی پیچھے چھوڑنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہماری بُلاہٹ ہے کہ اُن سے محبّت کریں، اُن کی خِدمت کریں، اور گھر واپس لانے میں اُن کی مدد کریں۔

ہمارا آسمانی باپ ہم سے محبّت کرتا ہے۔ اس نے ہمیں ہَیکلیں دی ہیں تاکہ ”جو کچھ [ہم] زمین پر باندھتے ہیں وہ آسمان پر بندھ جائے“ (عقائد اور عہود 128:‏8؛ مزید دیکھیں متی 18:‏18)۔ اُس نے اپنے بیٹے کو موت کے بندھن توڑنے کے لیے بھیجا، جِس سے دائمی رشتوں اور دائمی خاندانی سے ملاقاتوں کی راہ ہموار ہوئی۔

اِسی لیے ہمارے پاس رسُومات ہیں۔ اِسی لیے ہم عہُود باندھتے ہیں۔ اِسی لیے ہمارے پاس ہَیکلیں ہیں۔ اِسی لیے ہم خُود کو خُدا کے کام اور جلال کے لیے وقف کرتے ہیں (دیکھیں موسیٰ 1:‏39)۔ اور اِسی لیے ہم خُوشی كے آنسو بہاتے ہیں، یہ جانتے ہوئے کہ باپ اور بیٹے کی حضوری میں ابدی مِلن ہمارا اور ہمارے پیاروں کا منتظر ہے۔

کاش ہم خُوشی اور اطمینان پائیں جب ہم اپنے عہُود پر قائم رہتے ہیں اور خُداوند کے ساتھ اُس کے پُرجلال بچانے والے کام میں شامل ہوں۔

حوالہ جات

  1. دیکھیں اورا ایچ بارلو، اسرائیل بارلو کی کہانی اور مورمن مورس (1968)، 306–8؛ ہجے اور اوقاف کو جدید بنایا گیا ہے؛ مزید دیکھیں برینٹ اے بارلو، ”Daddy, Do Not Leave Me Here،“ انزائن، جولائی2009، 34–36.

  2. رسل ایم نیلسن، ”عہُود،“ لیحونا، نومبر 2011، 86۔

  3. دیكھیں ”مَیں حیران كھڑا ہوں،“ گیت، نمبر 193۔

  4. رسل ایم نیلسن، بمطابق ڈیل جی رینلنڈ، ”یِسُوع مسِیح کے ساتھ غیر مُتزلزل وابستگی،“ لیحونا، نومبر 2019، 25، ذیلی نوٹ 18)۔

  5. یِسُوع مسِیح نے ہمیں عشائے ربّانی لینے کا کہا،“ لیحونا، مارچ 2021، 7۔

  6. دیکھیں رسل ایم نیلسن، ”جب ہم اکٹھے آگے بڑھتے ہیں،“ لیحونا، اپریل 2018، 7۔

  7. رسل ایم نیلسن، ” دائمی عہد،“ لیحونا، اکتوبر. 2022، 6۔

  8. اُن موعودہ برکات کی فہرست کے لیے، دیکھیے رسل ایم نیلسن، ”عہُود،“ لیحونا، نومبر 2011، 87۔

  9. دیکھیں رِسل ایم نیلسن، ”دائمی عہد،“ 10۔

  10. دیکھیں رِسل ایم نیلسن، ”دائمی عہد،“ 7۔

  11. رِسل ایم نیلسن، ”ہَیکل اور آپ کی رُوحانی بُنیاد،“ لیحونا، نومبر 2021، 96۔

  12. اسرائیل بارلو، اورا ایچ بارلو میں، The Israel Barlow Story، 308؛ ہجے اور رموز اوقاف جدید ہیں۔

  13. کلیسیائی تاریخ کی لائبریری کی طرف سے فراہم کی گئی سربمہریت کی تاریخ۔