”لِبرٹی جیل،“ فرینڈ، اگست 2025، 26–28۔
ماہانہ فرینڈ پیغام، اگست 2025
لِبرٹی جیل
میزوری میں بُہت سے لوگ مُقدّسِین کو پسند نہیں کرتے تھے۔ گورنر نے سپاہیوں کو بھیجا کہ وہ اُنھیں وہاں سے نِکالیں۔
سپاہیوں نے جوزف سمِتھ اور دیگر کلِیسیائی راہ نُماؤں کو گِرفتار کر لِیا۔ ایک رات، مُحافظ مُقدّسِین کے ساتھ کِیے گئے بُرے کاموں کی بابت ہنس رہے تھے۔
جوزف کھڑا ہُوا اور زور سے چِلایا، ”خاموش!“ اُس نے خُدا کی قُدرت سے کلام کِیا۔ مُحافظوں نے مُعافی مانگی اور بات کرنا بند کر دی۔
بعد میں، جوزف اور اُس کے دوستوں کو لِبرٹی نامی شہر کی جیل میں ڈال دِیا گیا۔ جیل سرد، چھوٹی، اور تاریک تھی۔ اُن کے پاس سونے کے لیے صِرف گندی گھاس پھُوس تھی۔ جو خوراک اُنھیں دی جاتی تھی اُس نے اُنھیں بیمار کر دِیا۔
جوزف مُقدّسِین کے بارے فِکر مند تھا۔ مگر وہ اُن کی مدد کے لیے کُچھ بھی نہیں کر سکتا تھا۔
جوزف نے بُہت زیادہ دُعا کی۔ اُس نے پُوچھا کہ کیا خُدا نے اُسے اور کلِیسیائی اَرکان کو فراموش کر دِیا ہے۔
خُدا نے جوزف کی دُعا کا جواب دِیا۔ اُس نے فرمایا، ”میرے بیٹے، تیری جان پر سلامتی ہو۔“ خُدا نے جوزف کو بتایا کہ اُس کی مُصیبتیں ہمیشہ کے لیے نہیں رہیں گی اور وہ اُس کی بھلائی کے لیے ہوں گی۔ اُس نے وعدہ کِیا کہ وہ ”ہمیشہ سے ہمیشہ تک“ جوزف کے ساتھ ہو گا (عقائد اور عہُود 121:7، 46)۔
رنگ بھرو صفحہ
مَیں دُوسروں کے لیے روشنی بن سکتا ہُوں۔
خاکہ کشی اَز کوری ایگبرٹ
آپ دُوسروں کے لیے کیسے ایک اچھا نمُونہ ہیں؟
© 2025 by Intellectual Reserve, Inc. All rights reserved. یُو ایس اے میں چھپا۔ منظُوری برائے انگریزی: 19/6۔ منظُوری برائے ترجمہ: 19/6۔ ترجمہ برائے Monthly Friend Message, August 2025 Urdu. 19642 434