لائبریری
جولائی ۱۹–۲۵۔ اعمال ۱۶–۲۱: ’خُدا نے خُوشخَبری دینے کے لِئے ہم کو بُلایا ہے‘


”جولائی ۱۹–۲۵۔ اعمال ۱۶–۲۱: ’خُدا نے خُوشخَبری دینے کے لِئے ہم کو بُلایا ہے‘“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے افراد و خاندان: نیا عہد نامہ ۲۰۲۱ (۲۰۲۰)

”جولائی ۱۹–۲۵۔ اعمال ۱۶–۲۱،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے افراد و خاندان: ۲۰۲۱

پَولُس اریو پگُس پر

جولائی ۱۹–۲۵

اعمال ۱۶–۲۱

”خُدا نے خُوشخَبری دینے کے لِئے ہم کو بُلایا ہے“

اِنجیل کی منادی کے لیے پَولُس کی کوششوں کے بارے میں پڑھتے ہوئے، رُوح آپ کو خیالات یا احساسات کی ترغیب دے سکتا ہے۔ اِن سرگوشیوں کو قلمبند کریں، اور اِن پر عمل کرنے کے منصوبے بنائیں۔

اپنے تاثرات کو قلمبند کریں

رَسُولوں کو کہے گئے خُداوند کے آخِری اِلفاظ میں ایک حُکم شامل تھا، ”پَس تُم جا کر، سب قَوموں کو شاگِرد بناؤ، اور اُن کو باپ، اور بَیٹے، اور رُوحُ القُدس کے نام سے بپتِسمہ دو: اور اُن کو یہ تعلِیم دو کہ اُن سب باتوں پر عمل کریں جِن کا مَیں نے تُم کو حُکم دِیا“ (متّی ۲۸: ۱۹–۲۰)۔ اگرچہ رَسُول سب قَوموں تک نہ پہنچ سکے، اعمال ۱۶–۲۱ میں یہ ظاہر ہوتا ہے کہ پَولُس اور اُس کے ساتھیوں نے کلیسیا کے قیام میں قابلِ ذکر پیش رفت کی تھی۔ اُنھوں نے تعلیم دی، بپتِسمے دیے، اور رُوحُ القُدس کی نَعمت بخشی۔ اُنھوں نے مُعجِزے کیے، یہاں تک کہ ایک شخص کو مُردوں میں سے زِندہ کیا، اور عظیم برگشتگی کی پیش گوئی کی (اعمال ۲۰: ۷–۱۲؛ ۲۰: ۲۸–۳۱)۔ اور جو کام اُنھوں نے شروع کیا تھا وہ زِندہ رَسُولوں کے وسیلہ سے، اور آپ جیسے سرشار شاگِردوں کی بدولت، آج بھی جاری ہے، جو نِجات دہندہ کے حُکم کی تکمیل میں اُن طریقوں سے مدد کر رہے ہیں جو پَولُس نے کبھی سوچے بھی نہیں تھے۔ شاید آپ اَیسے لوگوں سے واقف ہوں گے جو اپنے آسمانی باپ یا اُس کی اِنجیل سے نا واقف ہیں۔ شاید کبھی اُن کے ساتھ اُس کے بارے میں اپنا علم بانٹنے کے لیے ”[آپ کا] جی جل گیا“ تھا (اعمال ۱۷: ۱۶)۔ اگر آپ اِنجیل کو پھیلانے میں پَولُس کی عاجزی اور دلیری کی مثال کی پیروی کرتے ہیں تو، آپ کو بھی کوئی ایسا شَخص مل سکتا ہے جس ”کا دِل خُداوند نے کھولا [ہو]“ (اعمال ۱۶: ۱۴

آئکن برائے ذاتی مُطالعہ

تجاویز برائے ذاتی مُطالعہِ صحائف

اعمال ۱۶–۲۱

اِنجیل کا اشتراک کرنے کی کوششوں میں میری راہنمائی رُوح کرے گا۔

ہر ایک کو یِسُوع مسِیح کی اِنجیل کی ضرورت ہوتی ہے، لیکن کچھ لوگ اِسے قبول کرنے کے لیے دُوسروں کی نسبت زیادہ تیار ہوتے ہیں۔ اِسی وجہ سے اِنجیل کا اشتراک کرتے ہوئے ہمیں رُوحُ الُقدس کے ساتھ کی ضرورت ہوتی ہے—تاکہ ہماری مدد کرے کہ کون اُس کا کلام سُننے کے لیے تیار ہے۔ جب آپ اعمال ۱۶–۲۱ پڑھیں، تو ایسی مثالوں پر غور فرمائیں جن میں رُوح نے پَولُس اور اُس کے ساتھیوں کی راہنمائی کی۔ رُوح کی پیروی کرنے کے باعِث اُنھوں نے کون سی نَعمتیں حاصل کیں؟ آپ نے کب اِنجیل کا اشتراک کرنے کی اپنی کوششوں میں رُوح کی سرگوشیوں کو محسوس کیا ہے؟

مزید دیکھیں ایلما ۷: ۱۷–۲۰؛ ڈیلن ایچ اوکس، ”Sharing the Restored Gospel،“ انزائن یا لیحونا، نومبر ۲۰۱۶، ۵۷–۶۰؛ Preach My Gospel، ۹۲–۹۳۔

اعمال ۱۶–۲۱

میں ہر حال میں اِنجیل کا اعلان کرسکتا ہوں۔

اِنجیل کی منادی کے باعِث قید خانہ میں ڈال دیا جانا منادی کو روکنے کے لیے ایک قابلِ فہم وجہ معلوم ہوتی ہے۔ لیکن پولُس اور سِیلاس نے، اِسے داروغہ کو تبدیل کرنے کے موقع کے طور پر جانا (دیکھیں اعمال ۱۶:۱۶–۳۴اعمال ۱۶–۲۱ کے ہر حصّے میں، پَولُس کی اپنی گواہی کو سب کے ساتھ بانٹنے پر آمادگی کی دُوسری مثالوں کی تلاش کریں۔ آپ کے خیال میں وہ کیوں اتنا دلیر اور نڈر تھا؟ ہم پَولُس کی مثال سے کیا سیکھتے ہیں؟

ابواب ۱۶–۲۱ میں اِنجیل کو پھیلانے کے بارے میں اور بھی بہت سے پیغامات ملتے ہیں۔ اگر آپ غور سے دیکھیں، تو آپ کو کچھ اَیسے پیغامات مِل سکتے ہیں جو خاص طور پر آپ پر لاگو ہوتے ہیں۔ اِس مقصد کو ذہن میں رکھتے ہوئے اِن ابواب کو پڑھنے کی کوشش کریں۔ آپ کیا ڈھونڈتے ہیں؟

اعمال ۱۷: ۱۶–۳۴

”ہم خُدا کی نسل ہیں۔“

اتھینے میں، پَولُس نے متنوع رائے اور مذہبی نظریات کے حامل لوگوں کو پایا۔ وہ ہمیشہ ”نئی نئی باتیں کہنے سُننے“ میں وقت صرف کرتے تھے، اور پَولُس کی پیش کش یقیناً اُن کے لیے نئی تھی (دیکھیں اعمال ۱۷: ۱۹–۲۱)۔ وہ بہت سے معبُودوں کو پُوجتے تھے جن میں سے ایک ”نا معلُوم خُدا“ کہلاتا تھا (اعمال ۱۷: ۲۳)، لیکن اُن کا ماننا تھا کہ دیوتا، بے جان، قُدرت یا قوتیں ہیں، ایک خُوش اندام اور خُوش اطوار ہستی، اور یقیناً ہمارا باپ نہیں۔ خُدا کو جاننے میں اُن کی مدد کے لیے پَولُس کے اِلفاظ کو پڑھیں، اور پائی جانے والی خُدا کی خصوصیات کو نوٹ کریں۔ ”خُدا کی نسل“ ہونے کا کیا مطلب ہے؟ (اعمال ۱۷: ۲۹)۔ آپ کے خیال میں، خُدا کا فرزند ہونا اُس کی مخص ایک تخلیق ہونے سے کِس طرح مختلف ہے؟ اگر آپ پَولُس کے ساتھ کھڑے ہوتے جب وہ گواہی دے رہا تھا تو آپ ہمارے آسمانی باپ کے بارے میں قدیم یُونانِیوں سے کیا کہتے؟ کیا آپ کسی اَیسے شَخص کو جانتے ہیں جو آپ کی گواہی سُن کر مستفید ہو سکتا ہے؟

یِسُوع چھوٹے بچّے کو تھامے ہوئے

ایک جان کی قیمت، از لز لیمن سوونڈل

مزید دیکھیں رومیوں ۸: ۱۶؛ ۱ یُوحنّا ۵: ۲۔

آئکن برائے خاندانی مُطالعہ

تجاویز برائے خاندانی مُطالعہِ صحائف و خاندانی شام

جب آپ اپنے خاندان کے ساتھ صحائف کا مُطالعہ کرتے ہیں تو، رُوح آپ کی یہ جاننے میں مدد کرسکتا ہے کہ اپنی خاندانی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کِن اُصولوں پر زور دینا اور گفتگو کرنی چاہیے۔ یہاں کچھ تجاویز پیش کی گئی ہیں:

اعمال ۱۶–۲۱

اکٹھے پڑھائی کرتے ہوئے، اپنے خاندان کی یہ جاننے میں مدد کے لیے کہ اِن ابواب میں کیا ہورہا ہے، آپ نقشے پر اُن شہروں کو نشان زد کرنے سے لطف اُٹھا سکتے ہیں، جہاں جہاں پَولُس گیا تھا (اِس خاکہ کے آخِر میں نقشہ دیکھیں)۔

اعمال ۱۷: ۱۱؛ ۱۸: ۲۴–۲۸

ہم مزید کیسے اِن صحائف میں درج مُقدّسین کی مانند ہو سکتے ہیں؟ روزانہ صحائف کا مُطالعہ کرنے سے ہم کیسے مزید ”نِیک ذات“ بنتے ہیں؟ (اعمال ۱۷: ۱۱)۔ ہم ”کِتاب مُقدّس کے ماہِر“ بننے کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟ (اعمال ۱۸: ۲۴

اعمال ۱۹: ۱–۷

جوزف سمتھ کی یہ تعلیمات آپ کے خاندان کو اعمال ۱۹: ۱–۷ پر گفتگو کرنے میں مدد فراہم کرسکتی ہیں: ”پانی سے بپتِسمہ آدھا بپتِسمہ ہے، اور دُوسرے نصف حصّے—یعنی، رُوحُ القُدس کے بپتِسمہ کے بغیر بے سود ہے۔ … ’پانی اور رُوح سے پَیدا ہونے‘ کا مطلب گُناہوں کی مُعافی کے لیے پانی میں ڈوبنا اور اِس کے بعد رُوحُ القُدس کی نَعمت پانا ہے۔ یہ خُدا سے اِختیّار کے حامل شَخص کے ہاتھوں کے رکھے جانے کی بدولت بخشا جاتا تھا“ (Teachings of Presidents of the Church: Joseph Smith, ۹۵)۔ رُوحُ القُدس کی نَعمت حاصل کرنے کے وسیلہ سے ہم نے کون سی برکات پائی ہیں؟

اعمال ۱۹: ۱۳–۲۰

کِس چِیز نے اِن آیات میں لوگوں کو ”پچاس ہزار چاندی کے سکوں“ کی مالیت کی کِتابیں جلانے کی ترغیب دی؟ (اعمال ۱۹:۱۹)۔ کیا آسمانی نَعمتیں حاصل کرنے کے لیے ہمیں دُنیاوی ملکیت یا سرگرمیاں ترک کرنے کی ضرورت ہے؟

اعمال ۲۰: ۳۲–۳۵

آپ کے خاندان نے کب مسِیح کی اِس تعلیم کا تجربہ کیا کہ ”دینا لینے سے مُبارک ہے“؟ (اعمال ۲۰: ۳۵)۔ کیا کوئی ایسا شَخص ہے جو آپ کے خاندان کی خدمت، وقت، یا تحائف سے فائدہ اُٹھا سکے؟ بطور خاندان، چند خیالات پر تبادلہ خیال کریں اور کسی کی خدمت کا منصوبہ بنائیں۔ جب ہم دُوسروں کی خدمت کرتے ہیں تو ہمیں کیسا محسوس ہوتا ہے؟ لینے کی بجائے دینا کیوں زیادہ بابرکت ہے؟

مزید تجاویز برائے تدریسِ اطفال کے لیے، آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے پرائمری میں اِس ہفتے کا خاکہ دیکھیں۔

ذاتی مُطالعہ کو بہتر بنانا

تاثرات کو قلمبند کریں۔ حاصل ہونے کی صُورت میں تاثرات یا بصیرت کو قلمبند کریں۔ مثال کے طور پر، آپ اپنے خیالات کو اپنے صحائف کے حاشیوں میں، گاسپل لائبریری ایپ میں، یا اپنے مُطالعاتی روزنامچے میں قلمبند کرسکتے ہیں۔ ”جب آپ رُوحانی تاثرات کو قلمبند کرتے ہیں تو، آپ خُداوند پر ظاہر کرتے ہیں کہ آپ اُس کی ہدایت کی قدر کرتے ہیں، اور وہ آپ کو بکثرت مُکاشفہ سے نوازے گا“ (نِجات دہندہ کے طریق پر تعلیم دینا، ۱۲؛ مزید دیکھیں ۳۰

پَولُس کے تبلیغی سفر کا نقشہ

پَولُس رَسُول کے تبلیغی سفر۔