”طریقہ اِستعمال آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: پُرانا عہد نامہ 2026 (2026)
آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا کا طریقہ اِستعمال
یہ وسیلہ کِس کے لیے ہے؟
آ، میرے پِیچھے ہو لے یہ وسیلہ ہر کِسی کے لیے ہے جو مورمن کی کِتاب میں سے سِیکھنا چاہتا ہے—انفرادی طور پر، بحثیتِ خاندان، اور کلِیسیائی جماعتوں میں۔ اگر آپ نے ماضی میں باقاعدگی سے صحائف کا مُطالعہ نہیں کِیا تو، یہ وسیلہ آغاز کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ اگر آپ پہلے سے ہی صحائف کے مُطالعہ کی اچھی عادت کے حامِل ہیں تو، یہ مواد زیادہ معنی خیز تجربات حاصل کرنے میں آپ کا مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
گھر پر اَفراد اور خاندان
تدریسِ اِنجِیل کے لیے گھر مثالی جگہ ہے۔ کلِیسیا میں آپ کے مُعلمِین آپ کی معاونت فرما سکتے ہیں، اور آپ دُوسرے وارڈ کے اَرکان سے حوصلہ افزائی پا سکتے ہیں۔ مگر رُوحانی طور پر زِندہ رہنے کے لیے، آپ اور آپ کے خاندان کو روزانہ کی بُنیاد پر ”خُدا کے اچھے کلام“ سے سیر ہونے کی ضرورت ہے (مرونی 6:4؛ مزید دیکھیں رسل ایم نیلسن، ”ابتدائی تصریحات،“ لیحونا، نومبر 2018، 6–8)۔
اِس وسیلہ کو کِسی بھی ایسے طریقے سے اِستعمال کریں جو آپ کے لیے کارآمد ہو۔ یہ خاکے پُرانے عہد نامہ میں پائی جانے والی کُچھ اَبدی سچّائیوں کو نمایاں کرتے ہیں۔ اور اِنفرادی طور پر، خاندان کے ساتھ، یا دوستوں کے ساتھ آپ کو صحائف کے مُطالعہ کرنے میں مدد دینے کے لیے خیالات اور سرگرمیاں تجویز کرتے ہیں۔ جب آپ مُطالعہ کریں، تو ایسی اَبَدی سچّائیوں کو تلاش کرنے کے لیے رُوح کی ہدایت کی پیروی کریں جو آپ کے لیے معنی خیز ہوں۔ اپنے لیے خُدا کے پیغامات کی تلاش کریں، اور آپ کو ملنے والے تاثرات و ترغِیبات پر عمل پیرا ہوں۔
کلِیسیا میں مُعلمِین و مُتعلمِین
آ ، میرے پیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا پرائمری، نوجوانان اور بالغ سبت سکول، انجمنِ دُختران کی جماعتوں، اور ہارونی کہانت کی جماعتوں کی مَجالس میں اتوار کی جماعتوں کے لیے نصاب ہے۔ اگر آپ اِن میں سے کِسی سیٹنگ میں پڑھاتے ہیں، تو آپ کی ذاتی مُطالعہ کے لیے اور جب آپ پڑھانے کی تیاری کرتے ہیں تو اِس مواد میں دیے گئے خاکوں کو استعمال کرنے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ صحائف میں اپنے تجربات پانے سے شُروعات کریں۔ آپ کی اہم ترین تیاری تب وقوع پذیر ہو گی جب آپ صحائف میں سے تلاش کریں گے اور رُوحُ القُدس کے اِلہام کے مُتلاشی ہوں گے۔ اُن اَبَدی سچّائیوں کے مُتلاشی ہوں جو آپ کو مزید آسمانی باپ اور یِسُوع مسِیح کی مانند بننے میں مدد دیں۔ آ، میرے پیچھے ہو لے آپ کو اِن چند ایک سچّائیوں کی نشاندہی کرنے اور صحائف کے سیاق و سباق کا فہم پانے میں مدد کر سکتا ہے۔
یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ بہترین تدریسِ اِنجِیل، گھر پر مرکُوز اور کلِیسیائی معاونت سے ہوتی ہے۔ باالفاظِ دیگر، جِن لوگوں کی آپ تدریس کرتے ہیں اُنھیں گھر پر اِنجِیل سیکھنے اور عمل کرنے میں اُن کی کاوشوں میں معاونت فراہم کرنا آپ کی بُنیادی ذِمہ داری ہے۔ کلاس میں اُن کے لیے منفرد مواد فراہم کرنے کی فکر نہ کریں۔ اِس کے بجائے، اُنھیں صحائف کی عبارتوں کے متعلق اپنے تجربات، خِیالات، اور سوالات بتانے کا موقع دیں جو وہ گھر پر پڑھتے ہیں۔ اُنھیں اُن اَبَدی سچّائیوں کو بیان کرنے کی دعوت دیں جو اُنھوں نے پائی ہیں۔ مواد کی کِسی خاص مقدار کا احاطہ کرنے سے ایسا کرنا زیادہ اہم ہے۔
نوجوانان اور بالغان کی سبت سکول کی جماعتیں
سبت سکول کی جماعتوں میں اکٹھے مِلنے کی ایک بُنیادی وجہ ایک دُوسرے کی معاونت اور حوصلہ افزائی کرنا ہے جب ہم یِسُوع مسِیح کی پیروی کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایسا کرنے کا سادہ طریقہ اِس طرح کا سوال پُوچھنا ہے” اِس ہفتے آپ کو رُوحُ القُدس نے کیا سِکھایا ہے جب آپ نے صحائف کا مُطالعہ کِیا ہے؟“ اِس سوال کے جوابات بامقصد گُفت گُو کی طرف راہ نُمائی کر سکتے ہیں جو یِسُوع مسِیح اور اُس کی اِنجِیل پر اِیمان کو مضبُوط کرتے ہیں۔
پھر آپ آ، میرے پیچھے ہو لے کی تجاویز پر مبنی گُفت گُو کی دعوت دے سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، ایک مُطالعاتی تجویز یسعیاہ 53 میں سے تلاش کرنے کی تجویز دے سکتی ہے، اِن الفاظ کی تلاش کریں جو نجات دہندہ کے مقصد کو بیان کرتے ہیں۔ آپ جماعت کے اَرکان سے کہہ سکتے ہیں کہ وہ کِسی بھی ایسے خیالات یا اِحساسات کا اِشتراک کریں جو اِن الفاظ نے اُن کے لیے الہام بخشے تھے۔ یا آپ بطور جماعت کے اِن آیات کا مُطالعہ کرنے میں کُچھ وقت گُزار سکتے ہیں۔
ہارونی کہانتی جماعتیں، اور اَنجُمنِ دُختران کی جماعتیں
جب ہارونی کہانتی جماعتیں، اور اَنجُمنِ دُختران کی جماعتیں اتوار کو اکٹھا ہوتی ہیں، تو اُن کا مقصد سبت سکول کی جماعت سے کُچھ مُختلف ہے۔ یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل سِیکھنے میں ایک دُوسرے کی مدد کرنے کے ساتھ، یہ گروہ کارِ نجات اور سرفرازی کو سر انجام دینے کے لیے باہم مشورت کرنے کے لیے ملتے ہیں (دیکھیں عمُومی راہ نُما کِتاب، 1.2)۔ وہ ایسا کلاس اور كورم کی صدارتوں کی زیرِ ہدایت کرتے ہیں۔
اِس وجہ سے، ہر كورم یا کلاس میٹنگ کا آغاز كورم كی یا کلاس کی صدارت کے رُکن کے ساتھ ہونا چاہیے جِس میں اُن کوششوں کے بارے میں گُفت گُو کی جائے، مثال کے طور پر، اِنجِیل پر عمل پیرا ہونا، ضرورت مند لوگوں کی خِدمت کرنا، اِنجِیل کا پرچار کرنا، یا کارِ ہَیکَل و خاندانی تاریخ میں شرکت كرنا۔
باہم مَشورت کرنے کے اِس وقت کے بعد، ایک مُعلّم کلاس یا کورم کی اکٹھے اِنجِیل سِیکھنے میں راہبری کرتا ہے۔ بالغ راہ نُما، یا اَرکانِ کلاس كورم کی تدریس کے لیے مُقرّر کیے جا سکتے ہیں۔ کلاس یا کورم صدارت، یہ ذمہ داریاں دینے کے لیے، بالغ راہ نُماؤں کے ساتھ مشورت کرتی ہے۔
تدریس کے لیے مُقرّر کیے گئے لوگوں کو آ، میرے پیچھے ہو لے کے ہفتہ وار خاکہ میں تدریسی تجاویز کو اِستعمال کرتے ہُوئے تیاری کرنا چاہیے۔ ہر خاکہ میں، یہ شبِیہ ایسی سرگرمی کی نِشان دہی کرتی ہے جو خصوصاً نوجوانان سے مُتعلق ہے۔ بہر حال، خاکہ کی کوئی بھی تجاویز نوجوانان کے لیے بطورِ تدریسی سرگرمی اِستعمال کی جا سکتی ہے۔
کلاس اور کورم کی مجالس کے لیے سادہ ایجنڈے کے لیے، دیکھیں ضمیمہ د۔
پرائمری
آپ کی پرائمری کی تدریس کرنے کی تیاری کا آغاز ہوتا ہے جب آپ ذاتی طور پر اور بطور خاندان صحائف کا مُطالعہ کرتے ہیں۔ جب آپ ایسا کرتے ہیں، تو اپنی پرائمری جماعت کے بچّوں کے مُتعلق رُوحانی تاثرات اور رُوحُ القُدس کی جانب سے بصیرتوں کے لیے اپنے در کھلیں رکھیں۔ دُعا کریں، اور رُوح آپ کو یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل سِیکھنے میں اُن کی مدد کرنے کے لیے تجاویز کا اِلہام بخشے گا۔
جیسے آپ سِکھانے کی تیاری کرتے ہیں، آپ اِس وسیلہ میں سے تدریسی تجاویز کو دریافت کرنے کے لیے آ میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا سے اضافی اِلہام پا سکتے ہیں۔ اِس مواد کے ہر خاکہ میں ایک حِصّہ ہوتا ہے جس کا عنوان ”بچّوں کی تدریس کے لیے تجاویز“ ہے۔ اِن تجاویز کو اپنے اِلہام کو مُتحرک کرنے کے لیے صلاح کے طور پر سوچیں۔ آپ اپنی پرائمری جماعت کے بچّوں کو جانتے ہیں—اور آپ اُن کو اور بہتر طور پر جانیں گے جب آپ جماعت میں اُن کے ساتھ گُفت و شنید کریں گے۔ خُدا بھی اُنھیں جانتا ہے، اور وہ اُن کی تدریس کرنے اور برکت دینے کے بہترین طریقوں سے آپ کو اِلہام بخشے گا۔
یہ مُمکن ہو سکتا ہے کہ آپ کی جماعت میں بچّوں نے آ، میرے پیچھے ہو لے کی سرگرمیوں میں سے چند ایک کو پہلے ہی اپنے خاندانوں کے ساتھ کر لیا ہو۔ یہ ٹھیک ہے۔ دُہرانا اچھا ہے۔ بچّوں نے جو کُچھ گھر پر سِیکھا ہے اُسے ایک دُوسرے کو بتانے کے لیے مدعُو کرنے پر غور کریں—اگرچہ آپ کو بچّوں کے حِصّہ لینے کے لیے طریقوں کا انتظام کرنا چاہیے حتٰی کہ اگر اُن کی گھر پر تدریس نہیں بھی ہو رہی ہو۔ بچّے اِنجِیل کی سچّائیوں کو زیادہ مؤثر طریقے سے سیکھتے ہیں جب یہ سچّائیاں مُختلف سرگرمیوں کے ذریعے بار بار سِکھائی جاتی ہیں۔ اگر آپ جان لیں کہ ایک تدریسی سرگرمی بچّوں کے لیے مُوثر ہے، اِسے دُہرانے پر غور کریں، خصوصاً اگر آپ چھوٹے بچّوں کو سِکھا رہے ہیں۔ آپ گُزشتہ سبق میں سے بھی سرگرمی کا جائزہ لے سکتے ہیں۔
جِن مہینوں میں پانچ اتوار ہوتے ہیں، پرائمری معلمین کی آ، میرے پیچھے ہو لے پانچوں اتوار کے خاکہ کے شیڈول کو اِن سرگرمیوں ”ضمیہ ب: برائے پرائمری—اپنے بچّوں کو خُدا کے عہد کے راستے پر زِندگی بھر کے لیے تیار کرنا“ میں سے ایک یا زائد کے ساتھ تبدیل کرنے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔