لیحونا
میرا خاندان مُجھے خُوشی بخشتا ہے
اپریل 2026 لیحونا


ایشیا علاقہ کا قیادتی پیغام

میرا خاندان مُجھے خُوشی بخشتا ہے

ایک روز جب مَیں گھرآ رہا تھا، تو مَیں نے ایک انگریزی کا کتبَہ دیکھا جس نے میری توجہ حاصل کی۔ اِس پر تحریر تھا، ”فیملی کے ہجوں کا مطلب ہے فادر اینڈ مدر آئی لوو یو۔“ اِس کَتبَہ نے مُجھے کچھ اِلہام بخشا۔ ایسا لگتا تھا کہ لفظ "فیملی" کی ساخت کو واضح کیا گیا ہے۔ ایک خاندان میں والدین اور بچّے شامل ہوتے ہیں، اور زیادہ اہم بات یہ ہے کہ اِس میں ایک لازمی عمل شامل ہوتا ہے – ”محبت“ اِس سے یہ سادہ لفظ بہت مختلف ہو جاتا ہے اوراِسے حوصلہ افزائی اور اُمِید سے بھر دیتا ہے جس کی خاندان کو ضرورت ہوتی ہے۔

ہمارے پیارے آسمانی باپ کی اپنے بچّوں کو فراہم کردہ تمام نعمتوں میں سے، سب سے بڑی نعمت اَبدی زندگی ہے۔ یہ نعمت خُدا باپ اور اُس کے پیارے بیٹے کی حضوری میں سدا خانداں کی صورت میں زندگی بسر کرنا ہے۔ صرف خُدا کی اعلیٰ ترین بادشاہتوں، سیلیسٹیئل بادشاہی میں، خاندانی زندگی کے محبّت بھرے بندھن جاری و ساری رہیں گے۔ ہم سب پیار کرنے والے خاندانوں میں رہنے کی خُوشی کی اُمِید کرتے ہیں۔ ہم سب نےاُس اُمِید کو محسُوس کیا ہے کہ ایک دن ہم پھر سے اُسی رکنِ خاندان کی پُرجوش محبت کو محسُوس کریں گے جس سے ہم بہت پیار کرتے تھے اور اب دوبارہ اُسے گلے لگانے کو ترستے ہیں۔

ہمارا پیارا آسمانی باپ ہمارے دِلوں کو جانتا ہے۔ اُس کا مقصد ہمیں خُوشی بخشنا ہے۔ اُس نے اپنے بیٹے کا تُحفہ دِیا تاکہ خاندانی بندھنوں کی خُوشی کو ممکن بنا سکے جو ہمیشہ تک جاری رہیں گے۔ چوں کہ نجات دہندہ نے موت کے بندھنوں کوتوڑ دِیا، پَس ہم دُوبارہ جی اُٹھیں گے۔ چوں کہ اُس نے ہمارے گُناہوں کا کفارہ دیا ہے، ہم، اپنے ایمان اور توبہ کے وسیلے سے، سیلیسٹیئل بادشاہی کے اہل ہو سکتے ہیں، جہاں خاندان ہمیشہ کے لیے محبّت میں بندھے ہوں گے۔

ایلڈر ہنری بی آئرنگ نے فرمایا، ”میرا آپ سے وہی وعدہ ہے جو بارہ رُسولوں کی جماعت کے ایک رُکن نے مُجھ سے کیا تھا۔ مَیں نے اُنھیں کہا کہ ہمارے وسیع تر خاندان میں کیے گئے انتخابات کی بدولت، مُجھے نہیں لگتا کہ اَگلی دُنیا میں ہم اِکٹھے ہوں گے۔ جہاں تک مُجھے یاد پڑتا ہے، اُنھوں نے جواب دیا، ”آپ غلط مسئلہ کے بارے میں فکر مند ہیں۔ آپ سیلیسٹیئل بادشاہی کی اہل زندگی بسر کرو، اور خاندان کے انتظامات آپ کے تصور سے زیادہ حیرت انگیز ہوں گے۔“

صدر ہیرلڈ بی لی نے ہم سب کی حوصلہ افزائی کی کہ اپنے گھروں میں زیادہ سے زیادہ مُحبّت، مضبُوطی اور شادمانی پائیں۔ اُنھوں نے فرمایا، ”اپنے خاندانی تعلقات کو مضبُوط بنائیں اور اپنے بچّوں کا خیال رکھیں . . . اِس بات کو یقینی بنائیں کہ گھر کو مضبُوط جگہ بنایا جائے جہاں بچّےاِس مشکل اور ہنگامہ خیز دور میں وہ جائے پناہ حاصل کر سکیں جس کی اُنہیں ضرورت ہے۔ پھر محبّت کی فراوانی ہو گی اور آپ کی خُوشی بڑھے گی۔“اُنھوں نے تجویز دی کہ ہمیں خاندان میں دُعا کرنی اور اپنی کلِیسیائی بلاہٹوں کو پورا کرنا چاہیے۔ خاندان کے افراد کو ایک دُوسرے کی عزت کرنی چاہیے۔ والدین کو جھگڑا نہیں کرنا چاہیے، اور غلط فہمیوں کو سمجھ داری کے ساتھ زیرِ بحث لانا چاہیے۔ ہر شخص کو خاندان میں دُوسروں کی مدد کرنے کے لیے قربانی دینے کی روزانہ کوشش کرنی چاہیے۔

صدر ہیرلڈ بی لی نے فرمایا، ”خدا کی مُحبّت آپ كو صرف مانگنے سے نہیں ملتی۔ یہ یُوحنّا ہی تھا جس نے کہا، ” اگر کوئی کہے کہ مَیں خُدا سے مُحبّت رکھتا ہُوں اور وہ اپنے بھائی سے عداوت رکھّے تو جُھوٹا ہے کیونکہ جو اپنے بھائی سے جِسے اُس نے دیکھا ہے محبّت نہیں رکھتا وہ خُدا سے بھی جِسے اُس نے نہیں دیکھا محبّت نہیں رکھ سکتا؟“آپ اپنے بھائی سے نفرت کر کے جس سے آپ وابستہ ہیں خُدا سے مُحبّت نہیں رکھ سکتے ہیں۔ کوئی بھی شخص جو تصور کرتا ہے کہ وہ رُوحانی دیو ہے اور اُس کا گھر غفلت اور اپنے بیوی بچٗوں کی دیکھ بھال کرنے میں ناکامی کی بدولت خرابی میں مُبتلا ہے، تو وہ اِنسان خُدا کے لیے محبّت پیدا کرنے کے لیے اپنی راہ پر گامزن نہیں ہے۔“

”خاندان: دُنیا کے لیے ایک اِعلان“ آپ کے خاندان کو مضبُوط اور مُتحد کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔ پرائمری کے بچّوں کو درج ذیل تجاویز دی گئی ہیں۔

  • آپ ایک ابدی خاندان کا حصہ ہیں جِس کو آپ کی مدد کی ضرورت ہے۔

  • آپ اپنے خاندان کے لیے خُوشی، شَفقت اور محبّت لا سکتے ہیں۔

  • آپ ایک دوسرے کو سُن سکتے ہیں، مل کر کام کر سکتے اور کھیل سکتے ہیں، معاف کر سکتے ہیں اور ایک دوسرے کی مدد کر سکتے ہیں۔

  • آپ اپنے خاندان کے ساتھ صحائف کا مطالعہ کر سکتے ہیں۔

  • جب آپ دُعا کرتے اور حکموں پر عمل کرتے ہیں تو آپ اپنے خاندان کے لیے ایک اچھی مثال بن سکتے ہیں۔

میں گواہی دیتا ہوں کہ جب آپ سیلیسٹیئل بادشاہی کے اہل زندگی گزاریں گے، پیغمبرانہ وعدہ کہ ”خاندان کے انتظامات آپ کے تصور سے زیادہ حیرت انگیز ہوں گے“آپ کے ہوں گے۔

حوالہ جات

  1. عقائد اورعہُود 7:14

  2. 2 نیفی 2: 25

  3. ہنری بی آئرِنگ، ”گھر جہاں پر خُداوند کا رُوح بستا ہے،“ انزائن، مئی 2019، 25

  4. انبیا کی تعلیمات: ہیرلڈ بی۔ لی [2011]،131

  5. 1 یُوحنّا 4 :20

  6. انبیا کی تعلیمات: ہیرالڈ بی لی , 130-131

  7. ایرن سینڈرسن اور جین بنگھم، لیحونا، اکتوبر 2014، بچّوں کا حصہ

  8. ہینری بی آئرنگ، ”گھر جہاں خُداوند کا رُوح بستا ہے،“25