ماہانہ برائے مضبُوطیِ نوجوانان پیغام، جُون 2025
مَیں کیسے جان سکتا ہُوں کہ مَیں نے واقعی توبہ کی ہے اور معافی پا چکا ہوں؟
اصل حالت میں واپسی، از جینیڈی پیج
خُداوند نے پُر زور تاکید کی ہے کہ: ”وہ جِس نے اپنے گُناہوں سے توبہ کی، وہ شخص مُعاف کِیا گیا، اور میں، خُداوند، اُنھیں یاد نہیں رکھتا۔“
” اِس سبب سے تُم جانو گے کہ اگر کوئی آدمی اپنے گُناہوں سے توبہ کرتا ہے—دیکھ، وہ اُن کا اِقرار کرے گا اور اُن کو ترک کرے گا“ (عقائد اور عہُود 58:42–43)۔
سچّی توبہ کے ذریعے، ہم معافی پا سکتے ہیں۔ ”جب آپ رُوح سے تسلّی کا احساس پاتے ہیں، تو آپ جان سکتے ہیں کہ مُنّجی کے کفّارے کی قُدرت آپ کی زِندگی میں کام کر رہی ہے۔“ اور اگر ہم دوبارہ بھٹک جائیں، تو ہم دوبارہ توبہ کر سکتے ہیں، معاف کیے جا سکتے ہیں، اور کوشش جاری رکھ سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ، بارہ رَسُولوں کی جماعت سے بزرگ ڈئیٹر ایف اُکڈورف نے سِکھایا ہے: ”شیطان ہمیں یہ یقین دلانے کی کوشش کرے گا کہ ہمارے گناہ معاف نہیں ہوئے کیوں کہ ہم اُنھیں یاد رکھ سکتے ہیں۔ شیطان جھوٹا ہے۔ … خُدا نے یہ وعدہ نہیں کیا تھا کہ ہم اپنے گناہ یاد نہیں رکھیں گے۔ یاد رکھنا ہمیں پھر سے وہی غلطیاں کرنے سے بچنے میں مدد دے گا۔ لیکن اگر ہم سچّے اور وفادار رہتے ہیں، تو وقت کے ساتھ ساتھ ہمارے گناہوں کی یاد مدہم ہو جائے گی۔“
© 2025 by Intellectual Reserve, Inc. All rights reserved. یُو ایس اے میں چھپا۔ منظُوری برائے انگریزی: 19/6۔ منظُوری برائے ترجمہ: 19/6۔ ترجمہ برائے Monthly For the Strength of Youth Message, June 2025. Urdu. 19629 434