والدین
6۔ خُدا سے محبّت رکھیں، اپنے پڑوسی سے محبّت رکھیں


نیک سامری

خُدا سے محبّت رکھیں، اپنے پڑوسی سے محبّت رکھیں

متّی 22:‏37–40

اچھے فیصلے کرنے میں آپ کی مدد کے لیے، خُدا اَحکام دیتا ہے۔ وہ اَیسا اِس لیے کرتا ہے کیوں کہ وہ آپ سے محبّت رکھتا ہے۔ اور احکامِ خُدا کی فرماں برداری کرنے کی بہترین وجہ یہ ہے کہ آپ بھی اُس سے پیار کرتے ہیں۔ محبّت احکامِ خُدا کا مرکز ہے۔

اَبَدی سچّائیاں

خُدا آپ سے پیار کرتا ہے۔ وہ آپ کا باپ ہے۔ اُس کی کامِل محبّت آپ کو اُس سے محبّت کرنے کی تحریک دے سکتی ہے۔ جب آسمانی باپ کے لیے آپ کی محبّت آپ کی زندگی کا سب سے اہم ترین اَثر بن جاتی ہے، تو بُہت سے فیصلے آسان ہو جاتے ہیں۔

تمام حُکموں میں سے دو بڑے حُکم خُدا سے محبّت رکھنا اور اپنے پڑوسی سے اپنے برابر محبّت رکھنا ہے۔ اور آپ کا پڑوسی کون ہے؟ ہر کوئی! باقی سب کُچھ جو صحائف اور اَنبیا کے وسیلے سِکھایا گیا ہے اِن دو احکام سے جُڑا ہے۔

تمام لوگ آپ کے بھائی اور بہنیں ہیں—بشمُول، یقیناً، اَیسے لوگوں کے جو آپ سے مُختلف یا آپ سے مُتفق نہیں ہیں۔ آسمانی باپ چاہتا ہے کہ اُس کے بچّے ایک دُوسرے سے محبّت رکھیں۔ جب آپ اُس کے بچّوں کی خِدمت کرتے ہیں، تو آپ اُس کی خِدمت کر رہے ہوتے ہیں۔

دعوتیں

اُس کے احکام پر عمل پیرا ہونے سے خُدا سے اپنی محبّت کا اِظہار کریں۔ مِثال کے طور پر، سبت کے دِن کو پاک ماننے سے، بشمُول وفاداری سے عِشائے ربّانی کی تیاری اور اِس میں شریک ہوتے ہُوئے، آپ خُدا کو ظاہر کرتے ہیں کہ آپ ہفتے میں ایک دِن اُس کے واسطے وقف کرنے کے لیے رضامند ہیں۔ جب آپ روزہ رکھتے اور دہ یکی اور ہدیہ جات اَدا کرتے ہیں، تو آپ خُدا کو ظاہر کرتے ہیں کہ آپ کے واسطے اُس کا اَمر مادی چیزوں سے زیادہ اہم ہے۔ جب آپ خُدا اور مسِیح کے ناموں کو تعظیم و تکریم کے ساتھ اِستعمال کرتے ہیں، کبھی بھی بے فائدہ یا غیر معمُولی طریقے سے نہ لیں، آپ ظاہر کرتے ہیں کہ آپ اُن سب چیزوں کے لیے شُکرگُزار ہیں جو اُنھوں نے آپ کے واسطے انجام دی ہیں۔

ہر ایک کے ساتھ خُدا کے بچّے کی حیثیت سے سلُوک روا رکھیں۔ یِسُوع مسِیح کے شاگِرد کی حیثیت سے، آپ تمام نسلوں، مذاہب، اور کسی بھی دُوسرے گروہ کے لوگوں کے ساتھ محبّت اور عِزت کے ساتھ پیش آ سکتے ہیں—خصُوصی طور پر وہ لوگ جو بعض اوقات تکلیف دہ اَلفاظ اور اَعمال کا شِکار ہوتے ہیں۔ اُن لوگوں تک پُہنچیں جو خُود کو تنہا، اَلگ تھلگ، یا نااُمید محسُوس کر سکتے ہیں۔ اپنی ذات کے وسیلے آسمانی باپ کی محبّت کو محسُوس کرنے میں اُن کی مدد کریں۔ اُن کے ساتھ اُن برکات کو بانٹیں جو اُس نے آپ کو بخشی ہیں، اور اُنھیں یِسُوع مسِیح کی پیروی کرنے کی دعوت دیں۔

یقینی بنائیں کہ آپ کی زُبان خُدا اور دُوسروں کے لیے آپ کی محبّت کی عکاسی کرے—چاہے آپ شخصی طور پر یا آن لائن بات کر رہے ہوں۔ اَیسی باتیں کریں جو ترقی بخش ہوں—کوئی بھی اَیسی بات نہیں جو تفرقہ، تکلیف دہ، یا جارحانہ ہو، حتیٰ کہ مذاق کے طور پر بھی۔ آپ کے اَلفاظ زور آور ہو سکتے ہیں۔ اُنھیں بھلائی کے لیے زور آور بننے دیں۔

اپنے خاندان سے محبّت کا اِظہار کریں۔ خُدا کے تمام بچّوں سے محبّت رکھنا گھر سے شُروع ہوتا ہے۔ اپنے گھر کو اَیسا مقام بنانے کے لیے اپنا حِصّہ ڈالیں جہاں ہر کوئی نجات دہندہ کی محبّت کو محسُوس کر سکتا ہو۔

یِسُوع مسِیح (بیت حسدا کے حوض میں) کمبل اُٹھاتے ہُوئے جس کے نیچے ایک معذور شخص لیٹا ہے

وعدہ کی گئی برکات

خُدا کے ساتھ آپ کے تعلقات مزید گہرے ہوں گے جب آپ اُس کے حُکموں کی فرماں برداری اور اُس کے ساتھ اپنے عہُود پر کاربند رہنے سے اپنی محبّت کا اِظہار کرتے ہیں۔

دُوسروں کے ساتھ آپ کے تعلقات مزید گہرے ہوں گے جب آپ مسِیح کی مانِند خِدمت کے ذریعے اپنی محبّت کا اِظہار کرتے ہیں۔ آپ دُنیا کو مزید محبّت کا گہوارہ بنانے میں خُوشی پائیں گے۔

سوالات اور جوابات

مَیں خُدا کی محبّت کو کیسے محسُوس کر سکتا ہُوں؟ آسمانی باپ کی محبّت ہمیشہ دَستیاب رہتی ہے۔ دُعا کے ذریعے اَکثر اُس سے بات چیت کریں۔ اُس کے ساتھ اپنے اِحساسات کا تذکرہ کریں، اور اُس کی طرف سے تاثرات پر توجہ دیں۔ صحائف میں اُس کے کلام کو پڑھیں۔ اُس نے جو کُچھ آپ کے لیے کِیا ہے اُس کی بابت سوچیں۔ اُن مقامات اور سرگرمیوں میں وقت گُزاریں جہاں اُس کا رُوح موجُود ہوتا ہے۔

کیا خُداوند ہر ایک سے محبّت رکھنے کی مُجھ سے توقع کرتا ہے، حتیٰ کہ اُن کے ساتھ بھی جو میرے ساتھ بُرا سلُوک کرتے ہیں؟ خُداوند آپ سے توقع کرتا ہے کہ آپ اپنے دُشمنوں سے محبّت رکھیں اور اُن کے لیے دُعا کریں جو آپ کے ساتھ بدسلُوکی کرتے ہیں۔ تاہم، اِس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ کو اَیسی صُورتِ حال میں رہنا چاہیے جو آپ کے لیے جذباتی، جسمانی، یا رُوحانی نقصان کا سبب بنے۔ اپنے آپ کو محفُوظ رکھنے کے لیے صحت بخش عادات اپنائیں۔ اگر آپ کو غُنڈہ گردی یا زیادتی کا نِشانہ بنایا جا رہا ہو، یا آپ جانتے ہیں کہ اَیسا کسی اور کے ساتھ ہو رہا ہو، تو کسی قابلِ بھروسا بالغ سے بات کریں۔

مُجھے مُخالف جِنس کے اَرکان کو کب اور کیسے جاننا چاہیے؟ دُوسروں کو جاننے کا بہترین طریقہ حقیقی دوستی کے ذریعے ہے۔ نوجوان ہوتے ہُوئے، بُہت سے لوگوں کے ساتھ اچھی دوستی قائم کریں۔ کُچھ ثقافتوں میں، نوجوان صحت بخش گروہی سرگرمیوں کے ذریعے جِنسِ مُخالف کے اَرکان کو جانتے ہیں۔ آپ کی جذباتی اور رُوحانی ترقی اور تحفُظ کے لیے، اکیلے رُوبرُو ہونے والی سرگرمیاں مؤخر کر دیں جب تک آپ بالغ نہیں ہو جاتے—16 برس تک کی عُمر بہترین ہے۔ اپنے خاندان اور راہ نُماؤں سے مشورت کریں۔ جب آپ بڑے ہو جائیں اُس وقت تک خصُوصی تعلقات کو محفُوظ کریں۔ اُن کے ساتھ وقت گُزاریں جو یِسُوع مسِیح کے ساتھ اپنے وعدوں کو پُورا کرنے میں آپ کی مُعاونت کرتے ہیں۔

اگر میرا گھر محبّت کا گہوارہ نہیں ہے تو مَیں کیا کر سکتا ہُوں؟ آپ کا مُنّجی آپ کی صُورتِ حال کو جانتا، اور آپ سے پیار کرتا ہے۔ صبر و تحمُل کریں، خُدا کے احکام پر عمل کرنا جاری رکھیں، اور اپنے خاندان کے لیے ایک اچھا نمُونہ بنیں۔ آپ کے محبّت کے چھوٹے چھوٹے اَعمال سے بڑا فرق پڑ سکتا ہے۔ آپ اپنے وارڈ کے خاندان کے اَندر بھی تعلقات اُستوار کر سکتے ہیں۔ یِسُوع مسِیح کی تعلیمات پر قائم کردہ اپنے خاندان کی تعمیر کے لیے ابھی سے تیاری کریں۔ یاد رکھیں: یِسُوع مسِیح آپ کی طاقت ہے!

دیکھیں یسعیاہ 58:‏3–11 (روزے کے مقاصِد58:‏13–14 (سبت کے دِن کو پاک ماننے کی برکاتملاکی 3:‏8–10 (دہ یکی اَدا کرنے کی برکاتلُوقا 6:‏27–28 (اپنے دُشمنوں سے محبّت رکھیں10:‏25–37 (میرا پڑوسی کون ہے؟یُوحنّا 3:‏16–17 (خُدا ہم سے محبّت رکھتا تھا، پَس اُس نے اپنے بیٹے کو بھیجا14:‏15 (ہم حُکموں کو مانتے ہیں کیوں کہ ہم خُدا سے محبّت رکھتے ہیں1 یُوحنّا 4:‏19 (ہم خُدا سے محبّت رکھتے ہیں کیوں کہ وہ ہم سے محبّت رکھتا ہےمُضایاہ 2:‏17 (جب ہم دُوسروں کی خِدمت کرتے ہیں، تو ہم خُدا کی خِدمت کر رہے ہوتے ہیں

اِجازت نامہ برائے ہَیکل کے سوالات

  • کیا آپ اپنے خاندان کے اَفراد اور دِیگر کے ساتھ علیحدگی اور ہجوم میں کلِیسیائے یِسُوع مسِیح کی تعلیمات کے مُطابق طرزِ سلُوک کی پیروی کرتے ہیں؟

  • کیا آپ پُوری دَہ یکی اَدا کرتے ہیں؟