آ، میرے پِیچھے ہولے ۲۰۲۴
ضمیمہ د: برائے ہارُونی کہانت اور اَنجُمنِ دُختران کی جماعتیں—مجلِس کا ایجنڈا


”ضمیمہ د: برائے ہارُونی کہانت، اور اَنجُمنِ دُختران کی جماعتیں—مجلِس کا ایجنڈا“ آ، میرے پیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: پُرانا عہد نامہ 2026 (2026)

”ضمیمہ د،“ آ، میرے پیچھے ہو لے: پُرانا عہد نامہ 2026

ضمیمہ د

برائے ہارُونی کہانت اور اَنجُمنِ دُختران کی جماعتیں—مجلِس کا ایجنڈا

مجلِس کی تاریخ:

نظامت (کلاس یا صدارتی جماعت کا رُکن):

آغاز

گیت (حسبِ منشا):

دُعا:

اَنجُمنِ دُختران کا موضوع یا ہارُونی کہانت جماعت کا موضوع دہرائیں۔

باہم مشاورت کریں

نظامت کرنے والا شخص مجلِس کی راہ نُمائی کرتا ہے، کلاس یا کورم خُدا کے نجات کے کام اور سرفرازی میں اپنی ذمّہ داریوں کی بابت 5 سے 10 منٹ باہم مشاورت کرنے میں صَرف کرتے ہیں۔ یہ کلاس یا صدارتی کورم کے لیے صدارتی مجلِس یا وارڈ کی نوجوانوں کی مشاورتی مجلِس میں زیرِ بحث چیزوں پر عمل پیرا ہونے کا موقع ہے۔

نظامت کرنے والا شخص اِن میں سے ایک یا زائد سوال اِستعمال کر سکتا ہے:

اِنجِیل کو اپنانا

  • یِسُوع مسِیح اور اُس کی اِنجِیل کی بابت کون سے حالیہ تجربوں نے ہماری گواہیوں کو تقویت بخشی ہے؟

  • ہم نجات دہندہ کے قریب تر آنے کے لیے کیا کر رہے ہیں؟ ہم اُس کی مانِند مزید بننے کے لیے کیسے کوشش کر رہے ہیں؟

  • ہم نے خُداوند کی ہدایت کو اپنی زِندگیوں میں کیسے محسُوس کِیا ہے؟

ضرورت مندوں کا خیال رکھنا

  • مدد یا خِدمت کرنے کے لیے ہمیں کِس کی ہدایت محسُوس ہُوئی ہے؟ کِسی ضرورت مند کی مدد کرنے کے لیے ہمیں کونسی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں؟

  • ہماری کلاس یا کورم کے ارکان کون سے مسائل کا سامنا کر رہے ہیں؟ جِس صُورتِ حال سے ہم گُزر رہے ہیں ہم ایک دُوسرے کی کِس طرح مدد کر سکتے ہیں؟

  • کیا حال ہی میں کوئی ہماری وارڈ میں مُنتقل ہُوا ہے یا کلِیسیا میں شامِل ہُوا ہے؟ ہم اُن کی خیر مقدم محسُوس کرنے میں کیسے مدد کر سکتے ہیں؟

سب کو اِنجِیل قبُول کرنے کی دعوت دینا

  • ہم دُوسروں کو خُدا کا پیار محسُوس کرنے میں مدد کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟

  • کون کون سی سرگرمیاں آ رہی ہیں جِن میں ہم اپنے دوستوں کو شریک کرنےکی دعوت دے سکتے ہیں؟

  • وارڈ کے نوجوانان کی مشاورتی مجلِس میں اِنجِیل کے اِشتراک کے لیے کون سے منصُوبوں پر بات ہُوئی ہے؟ ہماری کلاس اور کورم کیسے شامِل ہوں؟

خاندانوں کو اَبدیت کے لیے مُتحد کرنا

  • وہ کون سے طریقے ہیں جِن سے ہم خاندان کے ارکان بشمول دادا دادی نانا نانی اور کزنز کے ساتھ بہتر طور پر مُنسلک ہو سکتے ہیں؟

  • ہم ہَیکَل کی رسُومات کے لیے اپنے آباؤاجداد کے نام تلاش کرنے کی کیا کاوِشیں کر رہے ہیں؟ ہم دُوسروں کی اُن کے آباؤاجداد کے نام تلاش کرنے میں کیسے مدد کر سکتے ہیں؟

  • ہم ہَیکَل کے کامِ میں مزید شرکت کیسے کر سکتے ہیں—اِنفرادی اور کلاس یا کورم کے طور پر؟

مل کر سیکھیں

کوئی ایک بالغ راہ نُما یا کورم یا کلاس کا رُکن اِس ہفتہ کے آ، میرے پیچھے ہو لے کے بارے میں ہدایات کو پڑھے۔ وہ آ، میرے پیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا میں سے مُطالعہ کی تجاویز کا اِستعمال کریں۔ مُطالعہ تجویز کے ساتھ یہ سیمینری کی علامت سیمینری کی علامت کے ساتھ مُنسلک ہے اور خاص طور پر نوجوانوں سے مُتعلقہ ہے۔ تاہم، مُطالعہ کے لیے کِسی بھی تجویز کو اِستعمال کِیا جا سکتا ہے۔ مجلِس کے اِس حِصّے پر عام طور پر تقریباً 35 سے 40 منٹ لگتے ہیں۔

اِختتام

مجلِس کی نظامت کرنے والا شخص:

  • سِکھائے گئے اصُولوں کی گواہی دیتا ہے۔

  • تبادلہِ خیال کرتا ہے کہ کلاس یا کورم نے جو سِیکھا ہے اُس پر وہ کیسے عمل پیرا ہونگے—اِنفرادی یا گروہی طور پر۔

دُعا: