”ضمیمہ ج: پرائمری کے لیے—مدح سرائی کا وقت اور عِشائے ربّانی کی عِبادت میں بچّوں کی پیش کش کے لیے ہدایات،“ آ، میرے پیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: پُرانا عہد نامہ 2026 (2026)
”ضمیہ ج،“ آ، میرے پیچھے ہو لے: پُرانا عہد نامہ 2026
ضمیمہ ج
پرائمری کے لیے—مدح سرائی کے وقت اور عِشائے ربّانی کی عِبادت میں بچّوں کی پیشکش کے لیے ہدایات
پرائمری گیت بچّوں کو آسمانی باپ کے خُوشی کے منصوبے اور یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل کی بُنیادی سچّائیوں کی بابت جاننے میں مدد کرنے کا نہایت مؤثر ذریعہ ہیں۔ جب بچّے اِنجِیل کے اصُولوں کے بارے میں گیت گاتے ہیں، تو رُوحُ القُدس اُن گیتوں کی سچّائی کی گواہی دے گا۔ اَلفاظ اور موسیقی زِندگی بھر بچّوں کے دِل و دماغ میں رہیں گے۔
جب آپ اِنجِیل کو موسیقی کے ذریعے سِکھانے کے لیے تیاری کریں تو رُوح سے مدد پائیں۔ آپ جِن سچّائیوں کی بابت گیت گاتے ہیں اپنی گواہی بیان کریں۔ بچّوں کی یہ جاننے میں مدد کریں کہ وہ گھر اور پرائمری کلاسوں میں جو سِیکھ رہے اور تجربہ کر رہے ہیں موسیقی اُس سے کیسے وابستہ ہے۔
عِشائے ربّانی کی عِبادت میں پیشکش کے لیے ہدایات
بشپ کی ہدایت کے ساتھ، عِشائے ربّانی کی عِبادت میں بچّوں کی پیش کش عام طور پر سال کی چوتھی سہ ماہی کے دَوران میں مُنعقد کی جاتی ہے۔ پرائمری صدارت اور قائدِ موسیقی آپ مِل کر، بشپ کے مُشیر کی زیرِ نگرانی پرائمری کی پیش کش کی تیاری کرتے ہیں۔
اِس پیش کش سے بچّے پیش کرنا چاہیں گے کہ اُنھوں نے اور اُن کے خاندانوں نے گھر اور پرائمری میں عقائد اور عہُود سے کیا سِیکھا ہے، بشمُول پرائمری گیت جو اُنھوں نے سال کے دَوران میں گائے ہیں۔ جب آپ پیشکش تیار کریں، تو اُن طریقوں کی بابت سوچیں جو جماعت کو یِسُوع مسِیح اور اُس کی تعلیمات پر مرکُوز ہُوں۔
بچّوں کے چھوٹے چھوٹے گروپ بنانے کے طریقوں پر غور کِیا جا سکتا ہے جِس سے خاندان کے افراد اپنے بچّوں کے ساتھ حِصّہ لے سکتے ہیں۔ صدارتی رُکن کے مختصر اِظہارِ خیال کے ساتھ عِبادت کا اِختتام کِیا جائے۔
جب آپ پیشکش تیار کرتے ہیں، تو درج ذیل ہدایات کو یاد رکھیں:
-
مشق کرنے کے لیے پرائمری کلاسوں یا خاندانوں سے غیر ضروری وقت نہیں لِیا جانا چاہیے۔
-
بصری معاونات، ملبُوسات، اور میڈیا پیشکش عِشائے ربّانی کی عِبادت کے لیے مُناسب نہیں ہیں۔
دیکھیں عمُومی راہ نُما کِتاب: کلِیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدّسینِ آخِری ایّام میں خِدمت کرنا، 12.2.1.2، گاسپل لائبریری۔
مدح سرائی کے وقت کے لیے ہدایات
5 منٹ (پرائمری صدارت): اِفتتاحی دُعا، صحیفہ یا اِیمان کے اَرکان پڑھنا، اور ایک واعظ ہوتا ہے
20 منٹ (رہنما موسیقی): مدح سرائی کا وقت
پرائمری صدارت اور رہنما موسیقی اُن اُصُولوں کو تقویت دینے کے لیے ہر مہینے گیتوں کا اِنتخاب کرتے ہیں جو بچّے اپنی کلاسوں اور گھر میں سِیکھتے ہیں۔ اِن اُصُولوں کو تقویت دینے والے گیتوں کی فہرست اِس ہدایت نامہ میں شامِل ہے۔
جب آپ بچّوں کو گیت سِکھائیں، اِن گیتوں سے سِکھائی گئی کہانیوں اور تعلیمی اُصُولوں کی بابت اُنھوں نے جو سِیکھا ہے بیان کرنے کی دعوت دیں۔ گیتوں میں پائی گئی سچّائیوں کے بارے میں بچّوں کو اپنے خیالات اور جذبات بیان کرنے کے لیے بُلائیں۔
پرائمری کی موسیقی کے لیے بچّوں کے گیتوں کی کِتاب بُنیادی ذریعہ ہے۔ گیتوں کی کِتاب میں سے گیت اور اِسی طرح فرینڈ رسالہ میں سے بھی گیت موزُوں ہیں۔ آپ گیت—برائے گھر اور کلیسیا میں سے بھی گیت استعمال کر سکتے ہیں۔ پرائمری میں کِسی بھی دُوسری موسیقی کو بجانے سے پہلے صدارتِ بِشپ سے منظوری لینا ضروری ہو گا (دیکھیں عمُومی راہ نُما کِتاب، 12.3.4)۔
مدح سرائی کے وقت کے لیے موسیقی
جنوری
-
”میرا آسمانی باپ مُجھے پیار کرتا ہے،“ بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، 228–29
-
”میں خُدا کے منصوبے پر چلوں گا،“ بچوں کے گیتوں کی کِتاب، 164–65۔
فروری
-
”نبی کی پیروی کرو،“ بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، 110–11
-
”بچّے کی دُعا،“ بچّوں کے گیتوں کی کِتاب ، 12–13
مارچ
-
“مَیں شفقت کا سرچشمہ ہُوں،” بچوں کے گیتوں کی کِتاب، 145
-
”ہر گھڑی چاہوں تُجھے،“ گِیت، نمبر 98
اپریل
-
”گتسمنی،“ گاسپل لائبریری
-
”حکموں پر عمل کرو،“ بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، 146
مئی
-
”مقدس مقامات،“ گاسپل لائبریری
-
”جب مِیں پاک نوِشتوں میں سے ڈُھونڈھتا ہُوں،“ گیت،نمبر. 277
جُون
-
”مَیں دلیر بنوں گا،“ بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، 162
-
”ایک دُوسرے سے محبّت کرو،“ بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، 136
جُولائی
-
”تلاش، غور، اور دُعا کرو،“ بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، 109
-
”ایمان کے ساتھ میں دعا کرتا ہوں،“ بچوں کے گیتوں کی کتاب، 14
اگست
-
”راست کام کرنے کی ہمت کریں،“ بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، 158
-
”اپنے مُنّجی کا پیار مَیں محسُوس کرتا ہُوں،“ بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، 74–75
ستمبر
-
”مُجھے نور میں چلنا سِیکھا،“ بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، 177
-
”محبّت کی زبان بولی جاتی ہے یہاں،“ بچّوں کے گِیتوں کی کِتاب، 190–91
اکتوبر
-
”خداوند کو جلدی تلاش کرو،“ بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، 108
-
”مَیں آسمان پر رہتا تھا،“ بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، 4
نومبر
-
”خاندان سدا کے لیے اِکٹھے ہو سکتے ہیں،“ بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، 188
-
”راستی کا اِنتخاب کرو،“ گیت، نمبر 239
دِسمبر
-
”ہم دُنیا میں اُس کی سچّائی لائیں گے،“ بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، 172–73
-
”بچوں کے دل،“ بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، 92–93
عقائد سِکھانے کے لیے موسیقی کا اِستعمال کرنا
مدح سرائی کے وقت کا مقصد بچّوں کو اِنجِیل کی سچّائیاں سِیکھنے میں مدد کرنا ہے۔ جب آپ گیتوں اور پرائمری گیتوں میں پائے جانے والے اِنجِیل کے اصُولوں کو سِکھانے کے طریقوں کی منصوبہ بندی کرتے ہیں تو درج ذیل تجاویز آپ کے لیے حوصلہ بخش ہو سکتی ہیں۔
مُتعلقہ صحائف کو پڑھیں۔ پَس بُہت سارے گیت جو بچّوں کے گیتوں کی کِتاب اور گیتوں کی کِتاب میں پائے جاتے ہیں، اُن کے ساتھ مُتعلقہ صحائف کے حوالہ جات درج ہوتے ہیں۔ بچّوں کی اِن حوالوں میں سے چند کو پڑھنے میں مدد کریں، اور یہ بتائیں کہ صحیفے گیتوں سے کیسے مُنسلک ہیں۔ آپ بورڈ پر صحائف کے چند حوالہ جات بھی درج کر سکتے ہیں اور بچّوں کو دعوت دیں کہ وہ ہر حوالے کو کِسی گیت یا کِسی گیت کی آیت کے ساتھ مِلائیں۔
خالی جگہ کو پُر کریں۔ بورڈ پر گیت کی ایک آیت لِکھیں جِس میں کئی اہم اَلفاظ غائب ہوں۔ پھر بچّوں سے گیت گانے کا کہیں، تاکہ اُن لفظوں کو سُنیں جِن سے خالی جگہوں کو پُر کرنا ہے۔ جُوں ہی وہ خالی جگہ پُر کرتے ہیں، بات چیت کریں کہ آپ نے گُم شُدہ الفاظ سے کون سے اِنجِیلی اُصُول سیکھے ہیں۔
گواہی دیں۔ بچّوں کے لیے پرائمری گیتوں میں پائی گئی اِنجِیلی سچّائیوں کی مُختصر گواہی دیں۔ بچّوں کی یہ سمجھنے میں مدد کریں کہ مدح سرائی کا وقت ایک طریقہ ہے جِس سے وہ اپنی گواہی دیتے اور رُوح کو محسُوس کرتے ہیں۔
بطور گواہ کھڑے ہونا۔ بچّوں کو باری باری کھڑے ہونے اور اُس گیت سے جو وہ گا رہے ہیں اُنھوں نے جو کُچھ سِیکھا یا وہ اُس گیت میں سکھائی گئی سچّائیوں کے بارے میں کیا محسُوس کرتے ہیں بیان کرنے کے لیے بُلائیں۔ اُن سے پُوچھیں کہ گیت گاتے ہُوئے وہ کیا محسُوس کرتے ہیں، اور رُوحُ القُدس کے اثر کو پہچاننے میں اُن کی مدد کریں۔
تصویریں اِستعمال کریں۔ بچّوں سے کہیں کہ وہ آپ کو ایسی تصاویر تلاش کرنے یا بنانے میں مدد کریں جو گیت میں اہم الفاظ یا فقروں سے ہم آہنگ ہوں۔ اُنھیں یہ بیان کرنے کے لیے بُلائیں کہ تصویریں گیتوں سے کیسے مُنسلک ہیں اور گیت کیا سِکھاتے ہیں۔ مثال کے طور پر، اگر آپ یہ گیت سِکھاتے ہیں ”جب وہ پھر آئے“ (بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، نمبر82–83)، تو آپ پُورے کمرے میں تصویریں لگا دیں جو گیت کے اہم اَلفاظ کی عکاسی کریں (جیسا کہ فرشتے، برف، اور ستارہ)۔ بچّوں سے تصویریں اِکٹھی کرنے کو کہیں اور جب آپ ایک ساتھ گیت گائیں تو اُنھیں صحیح ترتیب میں پکڑیں۔
کوئی عملی سبق پیش کریں۔ آپ کِسی گیت پر مؤثر گُفت گُو کرنے کے لیے کوئی چیز اِستعمال کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، جب گیت ”میرا آسمانی باپ مُجھے پیار کرتا ہے“ (بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، 228–29) گائیں، تب آپ بچّوں کو ندی، گھاس، بارش، اور پھولوں کی تصاویر دِکھا سکتے ہیں۔ یہ اِس بارے میں گُفت گُو کی راہ نُمائی کر سکتا ہے کہ ہم اپنے اِرد گرد آسمانی باپ کی محبت کے نشان کیسے تلاش کرسکتے ہیں۔
ذاتی تجربات بیان کرنے کے لیے بُلائیں۔ گیت میں سِکھائے گئے اُصُولوں اور اِن اُصُولوں کے ساتھ اُن کے تجربات سے جوڑنے میں بچّوں کی مدد کریں۔ مثال کے طور پر، ”مَیں ہَیکَل کو دیکھنا چاہتا ہُوں“ (بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، 95) گانے سے پہلے، آپ بچّوں سے پُوچھیں کہ اگر وہ ہَیکَل کو دیکھ چُکے ہیں تو اپنا ہاتھ اُوپر اُٹھائیں۔ جب وہ گاتے ہیں، تو اُنھیں یہ تصور کرنے کے لیے کہیں کہ جب وہ ہَیکَل کو دیکھتے ہیں تو کیسا محسُوس کرتے ہیں۔
سوالات پُوچھیں۔ جب آپ گیت گاتے ہیں تو بُہت سے سوالات پُوچھ سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، آپ بچّوں سے پُوچھ سکتے ہیں کہ گیت کی ہر آیت سے وہ کیا سیکھتے ہیں۔ آپ اُن سے ایسے سوالات کے بارے میں سوچنے کا بھی کہہ سکتے ہیں جِن کے جواب گیت میں موجود ہوں۔ اِس طرح گیت میں سِکھائی گئی سچّائیوں کی بابت تبادلہِ خیال کِیا جا سکتا ہے۔
ہاتھ سے آسان اِشارے اِستعمال کریں۔ بچّوں کو گیت کے اَلفاظ اور پیغامات کو یاد رکھنے میں مدد کرنے کے لیے ہاتھ کے سادہ اِشارے سوچنے کے لیے کہیں۔ مثلاً، جب آپ ”تلاش، غور، اور دُعا کرو“ (بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، 109) گاتے ہیں، تو آپ بچّوں کو اپنی آنکھوں کی طرف اشارہ کرنے کی دعوت دے سکتے ہیں جب وہ صحائف میں سے تلاش کرنے کے بارے گاتے ہیں، اپنے سَروں کی طرف اشارہ کریں جب وہ غور کرنے کے متعلق گائیں، اور اپنے ہاتھ باندھیں جب وہ دُعا کرنے کے متعلق گائیں۔